Tag: faqeer jamshed

  • ڈیرہ اسماعیل خان:قاری اکرام فرار، تین ملزمان گرفتار

    ڈیرہ اسماعیل خان:قاری اکرام فرار، تین ملزمان گرفتار

    ڈیرہ اسماعیل خان: روحانی پیشوافقیر جمشید پر حملے کا ماسٹر مائنڈ قاری اکرام پولیس کارروائی کے دوران بچ نکلا،پولیس نے پناہ دینے والےتین ملزمان کو حراست میں لے کرخودکش جیکٹس اوردستی بم برآمد کرلیے،تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈی پی او کی قیادت میں پولیس نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے فقیر جمشید پر حملے کے ماسٹر مائنڈقاری اکرام کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔

    کارروائی کے دوران دوسری جانب سے فائرنگ شروع ہوگئی فائرنگ کے تبادلے کے دوران قاری اکرام ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا۔پولیس نے قاری اکرام کو پناہ دینے والے تین افراد کو گرفتار کرتے ہوئے ٹھکانے کو تباہ کردیا ۔

    پولیس نے دو خودکش جیکٹس،چھ کلو بارودی مواد، اکیاون دستی بم اور بم بنانے کا سامان قبضے میں لے لیا۔روحانی پیشوا فقیر جمشید چند روز قبل بم حملے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔پولیس کے مطابق مفرور دہشت گرد قاری اکرام حملے کا ماسٹر مائنڈ ہے۔

  • ڈی آئی خان: بم دھماکے میں روحانی پیشوا فقیر جمشید جاں بحق

    ڈی آئی خان: بم دھماکے میں روحانی پیشوا فقیر جمشید جاں بحق

    ڈیرہ اسماعیل خان میں مڈھی روڈ پر ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں روحانی پیشوا فقیر جمشید  اپنے محافظ سمیت جاں بحق ہوگئے،پاکستان سرائیکی پارٹی کے سابق امیدوار اور کلاچی کی روحانی شخصیت فقیر جمشید صبح سویرے کلاچی سے ڈیرہ اسماعیل خان سٹی کی جانب آ رہے تھے کہ مڈھی گائوں کے قریب سڑک کنارے ریموٹ کنٹرول بم سے ان کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا جس سے فقیر جمشید کی گاڑی تباہ ہوگئی ۔

    گاڑی میں سوار فقیر جمشید اور انکا محافظ جاں بحق ہو گئے۔ فقیر جمشید نے دوہزار تیرہ کے الیکشن سے پہلے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی، ٹکٹ نہ ملنے پر پاکستان سرائیکی پارٹی میں شامل ہوگئے تھے