Tag: farah

  • افغانستان: طالبان کے دہشت گرد حملے، 41 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق

    افغانستان: طالبان کے دہشت گرد حملے، 41 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق

    کابل: افغانستان میں طالبان کی جانب سے متعدد حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں 41 سیکیورٹی اہلکار جاں بحق اور دس  زخمی ہوگئے جبکہ افغان فورسز کی جوابی کارروائیوں میں 20 شدت پسند بھی ہلاک ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق افغان صوبے فراہ کے مختلف مقامات پر طالبان نے حملے کیے جس کے باعث اکتالیس قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار جاں بحق ہوئے، اس دوران پولیس اور طالبان کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں جس سے طالبان کے جنگجوؤں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

    واقعے سے متعلق افغان حکام کا کہنا تھا کہ شدت پسندوں نے فراہ صوبے کے چار مختلف مقامات پر حملے کیے، جن میں صوبائی دارالحکومت بھی شامل ہے، تاہم اس دوران جھڑپوں میں طالبان کو بھی منہ توڑ جواب دیا گیا۔


    افغانستان میں کار بم دھماکہ، 11 بچے جاں بحق، 16 افراد زخمی


    دوسری جانب صوبائی گورنر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ان حملوں میں اکتالیس سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور دس زخمی ہوئے ہیں، جبکہ اب تمام مقامات پر جنگجوؤں کے حملوں کو مقابلے کے بعد مکمل طور پر ناکام بنایا جا چکا ہے، البتہ ان جھڑپوں کے نتیجے میں بیس طالبان جنگجو بھی مارے گئے۔

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں افغان صوبے قندھار میں عسکریت پسندوں کی جانب سے کار بم دھماکہ کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں گیارہ معصوم بچے جاں بحق اور سولہ افراد شدید زخمی ہوگئے تھے جبکہ زخمیوں میں غیر ملکی فوجی اہلکار بھی شامل تھے۔


    کابل میں دودھماکے‘ 29 افراد ہلاک ‘ 45 زخمی


    یاد رہے کہ رواں سال یکم مئی کو افغانستان میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے تھے، دارالحکومت کابل کے علاقے ششدرک میں افغان انٹیلیجنس ایجنسی این ڈی ایس کے دفتر کے قریب پہلا جبکہ دوسرا دھماکہ وزارت شہری ترقی اور ہاؤسنگ کے دفتر کے باہر ہوا تھا، جس کے نتیجے میں صحافیوں سمیت 29 افراد جاں بحق اور 45 زخمی ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • افغان صوبے فراہ میں طالبان کا حملہ‘ 24 فوجی ہلاک

    افغان صوبے فراہ میں طالبان کا حملہ‘ 24 فوجی ہلاک

    کابل : افغانستان کے مغربی صوبے فراہ میں طالبان کے حملے میں کم از کم 24 فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق افغان صوبے فراہ کے علاقے بالا بلوک میں طالبان نے افغان فورسز پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 24 فوجی ہلاک ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طالبان نے افغان فورسز پر اس وقت حملہ کیا جب وہ فراہ کے ضلع بالا بلوک پر حملے کی تیاری کررہے تھے۔

    افغان وزارت دفاع کے ترجمان نے افغان سیکورٹی فورسز پرحملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ طالبان اور افغان فورسز میں جھڑپوں کے دوران 25 طالبان بھی مارے گئے۔

    دوسری جانب طالبان کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان صوبے فراہ میں کیے جانے والے حملے میں 53 فوجی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔


    کابل میں کاربم دھماکہ، 95 افراد ہلاک، 158 زخمی


    خیال رہے کہ رواں سال 27 جنوری کو افغان دارالحکومت کابل میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 95 افراد ہلاک جبکہ 158 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ 21 جنوری 2018 کوافغانستان کے دارالحکومت کابل میں مسلح افراد کے ہوٹل پرحملے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور مارے گئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عائزہ خان اور دانش تیمور شادی کے بندھن میں بندھ گئے

    عائزہ خان اور دانش تیمور شادی کے بندھن میں بندھ گئے

    کراچی: لاکھوں نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن اور پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے جانے پہچانے نام عائزہ خان اور دانش تیمور شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں۔

    ایک سال قبل یہ خبر منظر عام پر آئی تھی کہ پاکستانی اداکار دانش تیمور اور عائزہ خان کی منگنی ہوگئی ہے پھر یہ خبر گردش کرنے لگی کہ ان دونوں کی منگنی ختم ہو گئی ہے، لیکن آخر کار گزشتہ روز دونوں ستاروں کا نکاح ہوگیا اور 15 اگست کو رخصتی کی رسم ادا کی جائی گی ۔

    خبروں کے مطابق ان کی شادی میں انڈسٹری کے سبھی اداکار شرکت کریں گے، واضح رہے کہ یہ دونوں اداکار کئی ڈراموں میں ایک ساتھ جلوہ گر ہو چکے ہیں اور ان کی جوڑی کو شائقین میں بہت پسند کیا جاتا ہے۔

    عائزہ خان کی 2013 میں اپنے کزن اداکار دانش تیمور کیساتھ منگنی ہوئی تھی اور دونوں کی منگنی محبت کی بنیاد پر ہوئی تھی  جبکہ دونوں کی شادی سے قبل دانش کے گھر والوں نے عائزہ سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ شوبز کو خیرباد کہہ دیں ورنہ دانش سے انکی شادی نہیں کریں گے،عائزہ خان جوکہ اداکاری اور دانش دونوں سے بے پناہ محبت کرتی ہیں،انہوں نے دانش کیلئے اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا ۔

    اب وہ نئے پراجیکٹس سائن نہیں کررہیں بلکہ پہلے کے سائن کیے ہوئے پراجیکٹس کا کام مکمل کروارہی ہیں، دانش تیمور نے 2008میں ڈرامہ سیریل ’’د ل دیا دہلیز ‘‘ اور عائزہ خان نے ’’تم جو ملے ‘‘سے شوبز میں قدم رکھے،دونوں نے مختصر عرصہ میں اپنی جاندار پرفارمنس سے شائقین کے دلوں میں گھر کیا، تیمور اور عائزہ کے تعلقات میں اتار چڑھائو بھی آئے اور انکی منگنی ٹوٹنے کی خبریں بھی آتی رہیں تاہم آخر کار دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔