Tag: farance

  • پیرس : تاریخی ایفل ٹاور کی بیش قیمت گول سیڑھی کی نیلامی

    پیرس : تاریخی ایفل ٹاور کی بیش قیمت گول سیڑھی کی نیلامی

    پیرس : فرانس کی پہچان ایفل ٹاور کی قدیم گول سیڑھی کے ایک حصہ کی نیلامی کردی گئی، تاریخی برج کی سیڑھی کو ایک لاکھ نوے ہزار امریکی ڈالر میں خرید ا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق فرانس کے مشہور شہر پیرس میں قائم تاریخی اہمیت کے حامل ایفل ٹاور کی سیڑھی کے ایک حصے کی نیلامی کی تقریب کینیڈا میں منعقد ہوئی۔

    مشرقی وسطیٰ سے تعلق رکھنے والے ایک خریدار نے زینے کے900 کلو گرام وزنی حصے کی سب سے زیادہ بولی قریب دو لاکھ امریکی ڈالر(190,885$)لگا دی جسے منظور کرلیا گیا۔

    یہ آہنی زینہ ایفل ٹاور کی دوسری اور تیسری منزل کے درمیان نصب تھا۔ نیلام گھر کے منتظمین کے مطابق یہ حصہ نیلامی کے دوران منعقد کی گئی ابتدائی قیمت سے تین گنا زیادہ قیمت میں نیلام ہوا ہے۔

    قبل ازیں یادگاری سیڑھیوں کا ایک حصہ اس سے قبل 2009ء میں نیلام کیا جاچکا ہے، اور سال2016 میں ایفل ٹاور کا ایک اور حصہ سوا پانچ لاکھ یورو میں نیلام کیا گیا تھا۔

    ایفل ٹاور لوہے سے بنے ایک مینار کا نام ہے جو فرانس کے شہر پیرس میں دریائے سین کے کنارے واقع ہے۔ اس کا نام اس کو ڈیزائن کرنے والے شخص گستاف ایفل پر رکھا گیا، اس کے علاوہ ایفل ٹاور کو’آئرن لیڈی‘ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

    پیرس کا یہ سب سے اونچا ٹاور دنیا میں سب سے زیادہ پہچانی جانے والی یادگار ہے اس کی بلندی 1063 فٹ / 324 میٹر ہے اسے 1889ء میں مکمل کیا گیا۔

    مزید پڑھیں: ایفل ٹاور کے 128سال مکمل ، 30کروڑ سیاحوں کی آمد کا جشن

    ایفل ٹاور سیاحوں کے لئے دنیا بھر میں سب سے زیادہ پرکشش جگہ ہے ، تعمیر سے اب تک تیس کروڑ سیاح ایفل ٹاور کا نظارہ کر چکے ہیں، اس سال ایفل ٹاور کو129سال مکمل ہوگئے، اس طویل مدت میں اسے دنیا بھر سے دیکھنے والوں کی تعداد 30کروڑ سے زائد ہوگئی ہے اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔

  • فرانسیسی رسالےچارلی ہیبڈو کا نیا شمارہ شائع کرنے کا اعلان

    فرانسیسی رسالےچارلی ہیبڈو کا نیا شمارہ شائع کرنے کا اعلان

    پیرس: فرانسیسی رسالے چارلی ہیبڈو کا ایک بار پھر نیا شمارہ شائع  ہونے والا ہے۔

    گستخانہ خاکے شائع کرنے کے بعد دنیا بھر میں تنقید کا نشانہ بننے والے فرانسیسی جریدے چارلی ہیبڈو نے اپنا شمارہ شائع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

    فرانسیسی رسالے چارلی ہیبڈو میں اس بار تین لوگوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے جس میں عیسائیوں کے پیشوا پوپ، سابق فرانسیسی صدر نیکول سرکوزی اور فرانسیسی سیاستدان مرین لی پین شامل ہیں۔

    فراسیسی رسالے اس چیز کو دیکھایا گیا کہ جانوروں کا ایک ریوڑھ ایک کتے کے پیچھے بھاگ رہا ہے جس کے دانتوں میں چارلی ہیبڈو کا رسالہ ہے۔

    چارلی ہیبڈو کے نئے شمارے کے صفحہ اول  کی سرخی میں کہا گیا ہے کہ ’وی آر بیک ‘ (ہم واپس آچکے ہیں)۔

    اور ساتھ ہی یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ رسالے کا نیا شمارے کی ڈھائی لاکھ کاپیاں چھاپی جائیں گی،فراسیسی رسالے کے دفتر کی سیکورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ گستاخانہ خاکے جاری کرنے کے بعد فرانس کے جریدے ’چارلی ایبڈو‘ کے دفتر پر مسلح افراد نے حملہ کیا تھا ، جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

  • فرانسیسی رسالے کا سرورق پرتوہین آمیزخاکے کی اشاعت کا اعلان

    فرانسیسی رسالے کا سرورق پرتوہین آمیزخاکے کی اشاعت کا اعلان

    پیرس: فرانس کے رسالے چارلی ہیبڈو نے اپنے آئندہ شمارے کے سرِورق پرتوہین آمیزخاکہ شائع کرنے کا اعلان کردیا۔

    غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق چارلی ہیبڈو کی تیس لاکھ کاپیاں شائع کی جائیں گی اس سے قبل رسالے کی اشاعت ساٹھ ہزارتھی۔

    رسالے کے منتظمین کا کہنا ہے کہ سرورق پرتوہین آمیز خاکے کی اشاعت کا فیصلہ گذشتہ ہفتے رسالے کے دفترپرکئے گئےحملے کے بعد کیا گیا جس میں بارہ افرادہلاک ہوگئے تھے۔

    انتظامیہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ دنیا بھرمیں رسالے کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے، رسالہ کل سےفروخت کے لئے دستیاب ہوگا۔