Tag: fard e jurm aed

  • رمضان شوگر ملز کیس : شہباز شریف،حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد

    رمضان شوگر ملز کیس : شہباز شریف،حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد

    لاہور: احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز کیس میں شہباز شریف،حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کردی، دونوں ملزمان کا صحتجرم سے انکار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ مقدمہ جھوٹا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں رمضان شوگر ملز کیس کی سماعت ہوئی اس موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز پیش ہوئے۔

    جوڈیشل کمپلیکس میں ہونے والی سماعت کے دوران احتساب عدالت نے دونوں ملزمان شہباز شریف اور حمزہ شہباز پر فرد جرم عائد کردی، جس پر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔

    روسٹروم پر آکر شہباز شریف نے عدالت کے روبرو بیان دیا کہ جج صاحب یہ ایک جھوٹا کیس ہے، ایم پی اے شوکت علی نے ترقیاتی فنڈ لیے تھےجو ہر ایم پی اے لیتا ہے، میں نے پنجاب کی ساڑھے 12سال خدمت کی ہے،

    انہوں نے کہا کہ میں چین یا دیگر ممالک صرف عوام کی خدمت کے لیے جاتا تھا، میں نے کبھی کروڑوں روپے کے ٹی اے ڈی اے نہیں لیے، میں نے گاڑی کیلئے سرکار سے پیٹرول تک نہیں لیا۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ میں نے متعدد اسپتال بنائے، پی کے ایل آئی جیسا اسپتال بنایا، اکیلا شخص کچھ نہیں کرسکتا میں نے ٹیم ورک سے پوقرے صوبے میں کھربوں روپے کی سرمایہ کاری کی، شفافیت قانونی طور پر فرض ہے میں نے کوئی احسان نہیں کیا۔

    سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے جج کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جج صاحب قانون پرعملدرآمد سے متعلق آپ سے بہترکون جان سکتا ہے، بہت سارے منصوبوں میں والنٹری ڈسکاؤنٹ عوامی ریلیف کے لیے لئے دیا، ایک جانب کھربوں روپے کے منصوبوں میں اربوں روپے بچائے تو دوسری جانب میں ایک گندے نالے کے کیس میں جھک ماروں گا۔،

    بعد ازاں عدالت نے رمضان شوگرملز کیس کی سماعت 27اگست تک ملتوی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر گواہان کو شہادتوں کے لیے طلب کرلیا،

    دعالت میں پیشی کے بعد جب شہبازشریف جوڈیشل کمپلیکس سے روانہ ہوئے تو ان کی روانگی کے دوران مسلم لیگ ن کے کارکنوں نے نعرے لگا کر ان کو رخصت کیا۔

  • عدلیہ مخالف انٹرویو کیس : فیصل رضا عابدی پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

    عدلیہ مخالف انٹرویو کیس : فیصل رضا عابدی پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : عدلیہ کیخلاف اشتعال انگیزانٹرویو کیس میں انسداد الیکٹرانک کرائم کی عدالت نے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق عدلیہ مخالف انٹرویو کیس کی سماعت انسداد الیکٹرانک کرائم عدالت کے جج طاہر محمود نے کی، عدالت نے سماعت کے دوران عدلیہ مخالف انٹرویو کیس میں سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    اٹھارہ فروری کو ان پر باقاعدہ فرد جرم عائد کی جائے گی، عدالت کی جانب سے فیصل رضا عابدی کو مقدمے کی نقول فراہم کر دی گئیں ہیں،اور انہیں18فروری کو حاضری یقینی بنانے کا بھی حکم دیا گیا ہے، فیصل رضا عابدی کو فرد جرم پڑھ کر سنائی جائے گی۔

    واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار کے خلاف نازیبا الفاظ بولنے کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کے خلاف 21 ستمبر کو انسدادِ دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں: عدلیہ کیخلاف اشتعال انگیزانٹرویو کیس ، سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی پر فرد جرم عائد

    اس سے قبل گزشتہ ماہ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت بھی عدلیہ کیخلاف اشتعال انگیز انٹرویو کیس میں سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی پر فرد جرم عائد کرچکی ہے جبکہ ملزم نےصحت جرم سے انکار کر دیا تھا۔

  • قندیل بلوچ قتل کیس : 3 ملزمان پرفرد جرم عائد، ڈرائیورضمانت پررہا

    قندیل بلوچ قتل کیس : 3 ملزمان پرفرد جرم عائد، ڈرائیورضمانت پررہا

    ملتان : عدالت نے قندیل بلوچ قتل کیس میں 3 ملزمان پر فرد جرم عائد کردی، ملزمان میں مقتولہ کے بھائی سمیت تین ملزمان شامل ہیں۔ ایک ملزم کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان کی ایڈیشنل سیشن عدالت نے دوران سماعت قندیل بلوچ قتل کیس کے مرکزی ملزم وسیم سمیت 3 افراد پر فرد جرم عائد کردی ہے جبکہ ڈرائیور عبدالباسط کو ضمانت پر رہا کردیا ہے۔

    مقدمے میں جن 3 ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی ہے ان میں ملزم کا بھائی وسم، کزن حق نواز اور ٹیکسی ڈرائیور عبدالباسط شامل ہیں جب کہ عدالت نے کیس کے ایک اور ملزم ظفر کو اشتہاری قرار دے دیا۔

    قندیل بلوچ قتل کیس کے عبوری چالان میں 5 ملزمان کا تذکرہ کیا گیا ہے، کیس کی مزید سماعت 28 دسمبر تک ملتوی کردی۔

    مزید پڑھیں : ماڈل قندیل بلوچ کو قتل کر دیا گیا

    واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر متنازعہ ویڈیوز سے شہرت پانے والی ماڈل گرل قندیل بلوچ کو رواں سال 15 جولائی کو اس کے بھائی وسیم نے اپنے ایک کزن حق نواز کے ہمراہ غیرت کے نام پر قتل کردیا تھا۔

  • بال ٹمپرنگ کا الزام، فاف ڈوپلسی پر فرد جرم عائد

    بال ٹمپرنگ کا الزام، فاف ڈوپلسی پر فرد جرم عائد

    دبئی : جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلسی مشکل میں آگئے۔ آئی سی سی نے بال ٹیمپرنگ کے الزام میں فرد جرم عائد کردی۔ 50 فیصد میچ فیس یا دو میچز میں معطلی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے

    تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلسی پر آسٹریلیا کے خلاف ہوبارٹ ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ کا الزام ہے، ہوبارٹ ٹیسٹ میں بال ٹیمپرنگ ہوئی یا نہیں اس بات کا فیصلہ اب آئی سی سی کرے گا۔

    ڈوپلیسی پر میچ کے چوتھے روز مبینہ بال ٹیمپرنگ یا گیند کی شکل خراب کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ڈوپلیسی نے دوران میچ ٹافی کے لعاب سے گیند کو چمکایا۔ فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد آئی سی سی نے نوٹس لے لیا۔

    آئی سی سی کے مطابق انہوں نے ضابطہ اخلاق کے لیول 2 کی خلا ف ورزی کی ہے ۔ انہیں پچاس فیصد میچ فیس کٹوتی یا دو میچز میں معطلی کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، ڈوپلیسی کو آئی سی سی کی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔

    کیس کی سماعت میچ ریفری اینڈی پائکرافٹ کریں گے۔ تاریخ کا اعلان آئی سی سی جلد کرے گا۔ ڈوپلیسی اور کرکٹ جنوبی افریقہ نے اس الزام کو مسترد کردیا ہے۔

    مزید پڑھیں : ہوبارٹ ٹیسٹ : پروٹیز کپتان بال ٹمپرنگ کرتے ہوئے پکڑے گئے

    یاد رہے کہ فاف ڈوپلیسی کو 2013 میں بھی پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ میں بال ٹیمپرنگ کے الزام میں 50 فیصد میچ فیس کٹوتی کی سزا کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • عبید کے ٹو سمیت ایم کیو ایم کے دو کارکنان پر فرد جرم عائد

    عبید کے ٹو سمیت ایم کیو ایم کے دو کارکنان پر فرد جرم عائد

    کراچی : عدالت نے ایم کیو ایم کے دو کارکنوں پر فرد جرم عائد کردی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پرتفتیشی افسر اورگواہوں کو طلب کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سےگرفتار عبید کےٹو پر فرد جرم عائد کردی گئی ۔

    سماعت کے دوران ملزم عبید کے ٹو نے صحت جرم سے انکار کیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت پرتفتیشی افسر اورگواہوں کو طلب کرلیا۔

    واضح رہے کہ ملزم عبید کے ٹو کو 90 زیرو پر چھاپے کے دوران گرفتار کیاگیا تھا اور اس پر دھماکا خیز مواد رکھنے کے الزام میں مقدمہ چل رہا ہے۔

    علاوہ ازیں عدالت نے گارڈن کے علاقے سے گرفتارایم کیوایم کے کارکن عبدالقادرہنگورہ پر بھی فردجرم عائد کی ہے۔ ملزم عبدالقادرہنگورہ پردھماکہ خیز مواد رکھنےکاالزام ہے۔