Tag: Fares

  • آن لائن ڈرائیورز اپنی مرضی کے کرائے کیوں طے کرتے ہیں؟

    آن لائن ڈرائیورز اپنی مرضی کے کرائے کیوں طے کرتے ہیں؟

    نیروبی : آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈرائیور اوبر الگورتھم کو نظر انداز کرکے مسافروں سے اپنی مرضی کے کرائے طے کرتے ہیں۔

    اوبر ٹیکنالوجیز (اوبر ڈاٹ این)، اسٹونیا کی بولٹ اور مقامی اسٹارٹ اپس لٹل اور فاریس کے درمیان ہونے والی قیمتوں کے تناسب نے کرایوں کو اس سطح تک پہنچا دیا ہے جو بہت سے آن لائن ڈرائیورز کیلئے ناقابل قبول ہے، جس کی وجہ سے وہ مسافروں سے کرایے خود طے کرنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

    اس حوالے سے کینیا کے دارالحکومت نیروبی میں آٹھ سال سے ٹیکسی ڈرائیور کے طور پر کام کرنے والی جیوڈتھ چیپکونی کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی کاروبار کی اتنی خراب صورتحال نہیں دیکھی۔

    drivers

    غیرملکی خبر رساں ادارے رؤئٹرز کی رپورٹ کے مطابق آن لائن ڈرائیور چیپکونی نے بتایا کہ ہم میں سے زیادہ تر لوگوں کی گاڑیاں قرضے پر لی گئی ہیں اور گھریلو اخراجات کافی بڑھ چکے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ میری پوری کوشش ہوتی ہے کہ اپنے گاہکوں کو زیادہ کرایہ ادا کرنے پر راضی کروں اگر وہ مطلوبہ کرایہ ادا نہیں کرپاتے تو ہم رائیڈ کو منسوخ کر دیتے ہیں۔

    چیپکونی نے کہا کہ تقریباً آدھے سے زیادہ مسافر آخر کار اس بات پر راضی ہوجاتے ہیں کہ ایپلی کیشن پر درج قیمت سے زیادہ کرایہ ادا کریں، جو آن لائن ڈرائیورز لیے اچھی آمدنی کا ایک ذریعہ ہے۔

    online taxi driver

    اس حوالے سے جب اوبر انتظامیہ کی رائے لی گئی تو اوبر ترجمان نے بتایا کہ اس قسم کے معاہدے ادارے کی ہدایات کی خلاف ورزی ہے ہم نے اپنے ڈرائیوروں سے کہا ہے کہ وہ اوبر کے اصولوں کے مطابق کام کریں۔

    افریقہ میں اوبر کے سربراہ عمران منجی نے رائٹرز کو بتایا کہ وہ ڈرائیوروں کی جانب سے مسافروں سے زیادہ کرایہ لینے کے معاملات کا جائزہ لے رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ ہم تمام مسافروں سے یہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس قسم کے معاملات کی رپورٹ کریں۔

    مذکورہ صورتحال پر بہت سے آن لائن ڈرائیور حضرات کا کہنا ہے کہ وہ واکی ٹاکی ایپلی کیشن ’زیلو‘ کا استعمال کرتے ہیں تاکہ مسافر سے زیادہ کرائے پر اتفاق کیا جاسکے۔

    Taxi Driver

    ان آن لائن ڈرائیورز  نے ایک کرایہ گائیڈ بھی تیار کر رکھی ہے جسے وہ پرنٹ اور لیمنیشن کرکے اپنی گاڑیوں میں نمایاں جگہ پر آویزاں کرتے ہیں تاکہ مسافر دیکھ سکیں۔

    رائٹرز کے نمائندے نے جب گائیڈ کا بغور جائزہ لیا تو دیکھا کہ اس میں کم از کم کرایہ 300 شلنگ مقرر کیا گیا تھا جو کہ اوبر اور بولٹ کی طرف سے مقرر کردہ 200 شلنگ سے زیادہ ہے۔

    نیروبی کے ایک ڈرائیور ایرک نیامویہ نے بتایا کہ ہم پہلے مسافر سے پوچھتے ہیں کہ اسے کہاں جانا ہے؟ اور ایپ پر کتنا کرایہ دکھایا جا رہا ہے، پھر ہم اپنی گائیڈ کے مطابق کرایہ تجویز کرتے ہیں۔

    اگر وہ راضی ہو جائے تو ٹھیک بصورت دیگر ہم مزید بات چیت سے انکار کر دیتے ہیں کیونکہ موجودہ کرائے گاڑی کے ایندھن، پرزہ جات و مرمت اور دیگر اخراجات کیلئے مناسب نہیں ہیں۔

  • ریلوے کے اکانومی کلاس کا کرایہ بھی ہزاروں روپے کردیا گیا

    ریلوے کے اکانومی کلاس کا کرایہ بھی ہزاروں روپے کردیا گیا

    لاہور: محکمہ ریلوے نے کرایوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، اکانومی کلاس کے کرایے بڑھا کر 3 ہزار روپے کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلوے نے کرایوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، قراقرم ٹرین کی اکنامی کلاس کا کرایہ 3 ہزار روپے کردیا گیا۔

    خیبر میل کا کراچی سے پشاور اے سی سلیپر کلاس کا کرایہ 11 ہزار روپے کردیا گیا، اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 6 ہزار 200 روپے اور اے سی اسٹینڈرڈ کلاس کا کرایہ 4 ہزار 200 سے بڑھا کر 7 ہزار روپے کر دیا گیا۔

    کراچی ایکسپریس کا لاہور کراچی کے درمیان اے سی سلیپر کا کرایہ 9 ہزار روپے، اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 5 ہزار 700 سے بڑھا کر 7 ہزار روپے، اے سی اسٹینڈرڈ کلاس کا کرایہ 4 ہزار 150 سے بڑھا کر 5 ہزار روپے اور اکنامی کلاس کا کرایہ 3 ہزار روپے کر دیا گیا۔

    رحمٰن بابا ایکسپریس ٹرین کی اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 7 ہزار روپے، اے سی اسٹینڈرڈ کا 5 ہزار روپے اور اکانومی کلاس کا 3 ہزار روپے کر دیا گیا۔

    پاک بزنس ایکسپریس ٹرین اے سی بزنس کلاس کا کرایہ 7 ہزار روپے کردیا گیا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور سے کراچی کے لیے ٹرین آپریشن 5 اکتوبر کو بحال کیا جائے گا۔

  • دبئی اور ابوظہبی کا سفر کرنے والوں کیلئے بری خبر

    دبئی اور ابوظہبی کا سفر کرنے والوں کیلئے بری خبر

    کراچی : پی آئی اے نے دبئی اور ابو ظہبی کے کرایے میں 6 ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا ، جس کے بعد دبئی کا کرایہ 61ہزار اور ابوظہبی کا 61ہزار 200 روپے ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایئر لائن (پی آئی اے ) کے میڈل ایسٹ کے 2 سکیٹر کے کرایے میں6ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد لاہور سے دبئی کا دوطرفہ کرایہ 55ہزار سےبڑھا کر61ہزار روپے اور لاہور سےابوظہبی کا کرایہ55ہزار سے بڑھا کر 61ہزار 200روپے ہوگیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ نے دونوں سیکٹر پررش بڑھنے کی وجہ سے کرایے میں اضافہ کیا، ان دونوں سیکٹر پر لیبر اور اقامہ ویزا ہولڈر مسافر زیادہ سفر کرتے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق امسال پی آئی اے کے میڈل ایسٹ کا سب سے ذیادہ کرایہ وصول کیا جا رہا ہے۔پی آئی اے انتظامیہ نے اضافی کرائے کے متعلق ایجنٹس کو آگاہ کر دیا ہے۔

    یاد رہے رواں سال مئی میں  پی آئی اے سمیت نجی ایئرلائنز نے اچانک کرایوں میں اضافہ کردیا تھا،  جس کے بعد پی آئی اے کا لاہور سے کراچی کا کرایہ14ہزار سے بڑھ کر31ہزار تک تجاوز کرگیا  تھا۔

    مزید پڑھیں :  پی آئی اے سمیت نجی ایئر لائنز نے کرایوں میں اچانک اضافہ کردیا

    اس کے علاوہ ائیربلیو کا لاہور سے کراچی کا ٹکٹ32ہزار پانچ سو روپے میں فروخت ہونے لگا، سیرین ائیر کا لاہور سے کراچی کا دو طرفہ کرایہ39ہزار پانچ روپے تک پہنچ گیا تھا۔

    ذرائع کا کہنا تھاکہ دو ماہ ماہ قبل لاہور سے کراچی کا ائیر ٹکٹ14ہزار سے17ہزار روپے اور لاہور سے کراچی ریٹرن ٹکٹ تقریباً28ہزار روپے میں میسر تھا۔

  • پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں از خود اضافہ

    پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں از خود اضافہ

    کراچی: پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں از خود 5 سے 10 روپے اضافہ کردیا جس سے مہنگائی تلے دبے عوام کی پریشانی مزید بڑھ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں از خود اضافہ کردیا۔

    کرایوں میں اضافے کے بعد بڑی بسوں کا زیادہ سے زیادہ کرایہ 25 روپے وصول کیا جا رہا ہے جبکہ کوچز کے کرائے میں بھی 5 سے 15 روپے از خود اضافہ کر دیا گیا۔

    چنگ چی رکشہ والوں نے بھی فی مسافر کرائے میں 5 روپے اضافہ کردیا ہے۔

    محکمہ ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں رد و بدل نہیں کیا گیا، ٹرانسپورٹرز اپنے طور پر زائد کرائے وصول کر رہے ہیں۔

    مسافروں کا کہنا ہے کہ کرائے نامے کے بغیر ٹرانسپورٹرز مرضی کا کرایہ وصول کر رہے ہیں۔

    دوسری طرف ٹرانسپورٹرز نے ڈھٹائی کا مظاہر کرتے ہوئے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ پرانے کرایوں پر گاڑیاں نہیں چلا سکتے۔

    خیال رہے کہ چند دن قبل حکومت نے سی این جی کی قیمت میں یکمشت 15 روپے اضافہ کردیا جس کے بعد سی این جی کی قیمت 104 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔

  • کراچی : پاکستان ایکسپریس سمیت 10ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ

    کراچی : پاکستان ایکسپریس سمیت 10ٹرینوں کے کرایوں میں اضافے کا فیصلہ

    کراچی : پاکستان ریلوے نے 10ٹرینوں کےکرایوں میں اضافے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے ، ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ 25اپریل سے کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان ایکسپریس سمیت 10ٹرینوں کے کرایوں میں 10فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کہ گرین لائن اے سی بزنس، اسلام آباد سے کراچی کا کرایہ 5990روپے ہوگا، گرین لائن اے سی بزنس، لاہور سے کراچی کا کرایہ5450روپے ہوگاْ۔

    قراقرم ایکسپریس اے سی بزنس کا لاہور سے کراچی کا کرایہ4950روپے اور قراقرم ایکسپریس اکانومی کا لاہور سے کراچی کا کرایہ 1650روپے ہوگا جبکہ کراچی اور بزنس ایکسپریس، لاہور سے کراچی اے سی بزنس کا کرایہ4410روپے، کراچی اوربزنس ایکسپریس اے سی اسٹینڈرڈ3100، اکانومی کا کرایہ 1470روپے ہوگا۔

    تیزگام کیلئے راولپنڈی سےکراچی اے سی بزنس کاکرایہ4380روپے ہوگا، اے سی اسٹینڈرڈ، راولپنڈی سے کراچی3520،اکانومی 1340روپے ہوگا۔

    سکھرایکسپریس کا سکھرسے کراچی اے سی بزنس کلاس کا کرایہ1520روپے، اےسی اسٹینڈرڈ 1170روپے اور اکانومی کا کرایہ470روپےہوگا

    ملت ایکسپریس کا اے سی بزنس کلاس، فیصل آباد سے کراچی کا کرایہ 3550روپے، اکانومی کلاس کا فیصل آباد سے کراچی کا کرایہ 1050روپے ہوگا۔

    خیبرمیل کا عوام ایکسپریس کا پشاور سے کراچی اےسی بزنس کا کرایہ4560روپے، عوام ایکسپریس اے سی اسٹینڈرڈ 3730، اکانومی 1410روپےہوگا جبکہ علامہ اقبال ایکسپریس کا سیالکوٹ سے کراچی کا اکانومی کا کرایہ 1200روپے اور پاکستان ایکسپریس کا راولپنڈی سے کراچی اکانومی کلاس کا کرایہ1300روپے ہوگا۔