Tag: farhan ayub

  • سات ممالک کے 21 گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے والا پرعزم نوجوان فرحان ایوب

    سات ممالک کے 21 گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے والا پرعزم نوجوان فرحان ایوب

    لاہور : سات ممالک کے 21 گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑنے والے پاکستانی نوجوان فرحان ایوب کا کہنا ہے کہ سات سال کی عمر سے اپنی مدد آپ کے تحت ٹریننگ کررہا ہوں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ملک کے قابل فخر نوجوان نے اپنی محنت، کامیابی اور کارناموں سے ناظرین کو آگاہ کیا۔

    فرحان ایوب نے بتایا کہ سال 2014 میں نے پنجاب یوتھ فیسٹیول میں ایک منٹ میں 34 کپ اپس انجام دے کر ریکارڈ توڑا۔ اس سے قبل یہ اعزاز ایک برطانوی کھلاڑی کے پاس تھا جس کا اسکور ایک منٹ میں 22کپ اپس تھا۔

    انہوں نے کہا کہ پھر مزید تین سال تک کوششیں جاری رہیں اور پھر2017میں ایک اور ورلڈ ریکارڈ بریک کیا۔ وہ موسٹ نو ہینڈڈ کیپ اپ کا ریکارڈ تھا جو سب سے مشکل ریکارڈ تھا۔

    فرحان ایوب نے کہا کہ اس ریکارڈ میں سر کے بل بغیر ہاتھوں کی مدد سے اٹھنا تھا، یہ ریکارڈ توڑنے پر وزیر اعظم عمران خان نے بنی گالہ میں انہیں شیلڈ بھی دی تھی۔

    فرحان نے مزید بتایا کہ وہ موٹیویشنل سپیچز بھی کرتے ہیں اور ملک کے کئی بڑے تعلیمی اداروں میں طلبہ سے خطاب کر چکے ہیں جس کا مقصد یہ جذبہ بیدار کرنا ہوتا ہے کہ پاکستان نے آزادی دی ہے اس ملک کے لیے کچھ کریں۔

    انہوں نے کہا کہ دن رات میری یہی سوچ ہوتی ہے کہ ملک کے لیے کیا کروں سب کو ایسا ہی سوچنا چاہیے۔ میں تعلیم کے ساتھ کچھ اور کرنے کا بھی سوچتا ہوں جس سے ملک کا نام روشن ہو۔

  • دنیا میں‌ پاکستان کا نام روشن کرنے والا نوجوان، ٹھوکریں کھانے پر مجبور

    دنیا میں‌ پاکستان کا نام روشن کرنے والا نوجوان، ٹھوکریں کھانے پر مجبور

    لاہور: پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کرنے والا نوجوان تعلیم کے حصول کے لیے سراپا احتجاج ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کی سڑکوں پر احتجاج کرنے والے فرحان ایوب نامی نوجوان نے 2 بار گنیز بک آف ورلڈ ریکاڑ میں اپنا نام درج کروایا، سن 2014 میں فرحان نے ایک منٹ میں 34 جبکہ 2017 میں 25 بار ’کپ اپس‘ لگا کر عالمی ریکارڈ بنایا۔

    باصلاحیت نوجوان نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سال قبل ایف ایس سی کی ڈگری حاصل کی تاہم معاشی حالات بہتر نہ ہونے کی وجہ سے مزید تعلیم حاصل نہ کرسکا۔

    فرحان نے اپنی آواز حکمرانوں تک پہنچانے کے لیے مسلسل 6 روز تک پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کیا تاہم کسی کے کان پر کوئی جوں تک نہ رینگی اور اب وہ اپنی آواز حکومت تک پہنچانے کے لیے لاہور کی سڑکوں پر احتجاج کررہا ہے۔

    نوجوان کا حکومت سے صرف ایک ہی مطالبہ ہے کہ باصلاحیت نوجوانوں کے تعلیمی اخراجات حکومت اپنے پاس سے ادا کرے اور ملک کا نام روشن کرنے والے نوجوانوں کو ہر قسم کا حکومتی تعاون فراہم کیا جائے۔

    فرحان  کا کہنا ہے کہ اگر اُسے حکومتی سطح پر کوئی مدد مل جائے تو وہ مزید 10 ریکارڈز بنا کر پاکستان کا نام روشن کرسکتا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ایتھلیٹ نے ایک گھنٹے میں 3 ہزار پش اپس ریکارڈ بنالیا

    ویڈیو دیکھیں


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔