Tag: Farhan junejo

  • منی لانڈرنگ کیس : فرحان جونیجو کی لندن میں جائیداد اور منی ٹریل سامنے آگئی

    منی لانڈرنگ کیس : فرحان جونیجو کی لندن میں جائیداد اور منی ٹریل سامنے آگئی

    لندن: برطانیہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار ہونے والے پاکستانی شہری فرحان جونیجو کی جائیداد اور منی ٹریل سامنے آگئی، ملزم نے2012میں35ملین ڈالر دبئی بھیجے۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز برطانوی پولیس کے ہاتھوں منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتاری اور رہائی کے بعد پاکستانی شہری فرحان جونیجو سے متعلق مزید انکشافات ہوئے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ فرحان جونیجو کی لندن میں جائیداد اور منی ٹریل سامنے آگئی ہے۔ فرحان جونیجو نے سال دوہزار بارہ میں غیرقانونی طریقے سے پینتیس ملین ڈالردبئی بھیجے، ایکسچینج کمپنی سے رقم ملزم کی والدہ مسز شمیم نبی شر کے سوئس اکاؤنٹ میں منتقل ہوئی۔

    اس کے علاوہ دبئی سے ہی دو سو پچاس ملین روپے برطانیہ بھیجے گئے، یہ رقم فرحان جونیجو نے دبئی سے اپنی اہلیہ مسز بینش قریشی کے اکاؤنٹس میں بھیجی۔

    اس کے علاوہ دس ہزارڈالر امریکا میں ریحان جونیجو کے اکاؤنٹ میں بھیجے گئے، ریحان جونیجو اورافشاں جونیجو ملزم فرحان جونیجو کے بھائی بہن ہیں، ملزم نے اس رقم سے لندن میں جائیداد خریدی۔

    مزید پڑھیں: برطانیہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں پاکستانی سیاسی شخصیت کی گرفتاری و رہائی

    واضح رہے کہ برطانیہ میں گزشتہ روز  منی لانڈرنگ کے الزام میں پاکستانی شہری فرحان جونیجو کو اس کی اہلیہ مسز بینش قریشی سمیت گرفتار کیا گیا تھا اور بعد ازاں دونوں کو تفتیش کے بعد ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

    مزید پڑھیں: برطانوی کرائم ایجنسی نے کس پاکستانی کو گرفتار کیا؟ اے آر وائی نے پتہ لگالیا

    واضح رہے کہ نیشنل کرائم ایجنسی کا کہنا تھا کہ گرفتار پاکستانی شخص 80 لاکھ پاؤنڈ کی جائیداد کا مالک ہے اور اس کے خلاف نیب اور ایف آئی اے کی مدد سے تحقیقات جاری ہیں۔

  • برطانوی کرائم ایجنسی نے کس پاکستانی کو گرفتار کیا؟ اے آر وائی نے پتہ لگالیا

    برطانوی کرائم ایجنسی نے کس پاکستانی کو گرفتار کیا؟ اے آر وائی نے پتہ لگالیا

    کراچی : منی لانڈرنگ کے کیس میں  برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کی کارروائی میں ایک پاکستانی کی گرفتاری اور رہائی کے معاملے پر اے آر وائی نیوز نے  پاکستانی شخصیت کے نام کاپتہ لگالیا۔

    ذرائع کے مطابق برطانیہ میں گرفتار شخص کا نام فرحان جونیجو ہے، مذکورہ شخص ٹڈاپ اسکینڈل کا مرکزی کردار ہے، یہ شخص ٹڈاپ اسکینڈل میں امین فہیم کا فرنٹ مین تھا، اس اسکینڈل میں یوسف رضاگیلانی کا بھی نام شامل ہے۔

    سال2013میں فرحان جونیجو نے ٹڈاپ میں فراڈ کر کے رقم لوٹی اور پاکستان سے امریکا فرار ہوگیا تھا، فرحان نے دبئی ،امریکا، سوئٹزرلینڈ کے بعد رقم برطانیہ منتقل کی، برطانیہ میں مانیٹرنگ کے بعد فرحان جونیجو کوگرفتار کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹڈاپ اسکینڈل میں سات ارب روپے کی رقم حوالہ و ہنڈی کے ذریعےامریکا بھجوائی گئی تھی، فرحان جونیجو نے 750ملین کی رقم بیرون ملک منتقل کی تھی، یہ رقم والدہ، بہن، بھائی اور بیوی کے مشترکہ اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی تھی۔

    فرحان جونیجو یوسف رضاگیلانی، مرحوم امین فہیم کا قریبی ساتھی تھا۔ تفتیشی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فرحان جونیجو سندھ حکومت سے ڈیپوٹیشن پر وزارت تجارت میں ڈائریکٹر تعینات تھا۔

    مزید پڑھیں: برطانیہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں پاکستانی سیاسی شخصیت کی گرفتاری و رہائی

    اس کے پاس پاکستان کے ساتھ ساتھ برطانوی شہریت بھی تھی، ایف آئی اے نے اس سے تفتیش کے دوران حوالہ و ہنڈی کامقدمہ بھی درج کیا تھا۔

    واضح رہے کہ برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی کے افسران نے کچھ دن قبل پاکستان کا دورہ بھی کیا، دورے کے دوران ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس سے متعلق بات چیت ہوئی، ذرائع کے مطابق ملاقات میں جعلی اکاؤنٹس کیس سے متعلق لندن جانے والی رقوم کا بھی ذکر کیا گیا،این سی اے نے منی لانڈرنگ پرمدد کرنے کی خود سے پیشکش کی تھی۔