Tag: Farhan Saeed

  • بادشاہی مسجد میں گلوکارفرحان سعید اوراداکارہ عروہ حسین کا نکاح

    بادشاہی مسجد میں گلوکارفرحان سعید اوراداکارہ عروہ حسین کا نکاح

    لاہور : اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار فرحان سعید شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ لاہور کی بادشاہی مسجد میں نکاح کی تقریب ہوئی۔

    urwa-post-1

    تفصییلات کے مطابق پاکستان کے معروف "گلوکار” اور "اداکارہ” عروہ حسین اور فرحان سعید رشتہ ازدواج میں بندھ گئے، آواز کا جادو چلا اوراداکاری کام کرگئی۔ پاکستان کے دو چمکتے ستارے زندگی کے سفر میں ایک ہو گئے۔

    And thy are Officialy Married! ❤️✨#UrwaHocane & #FarhanSaeed on their #Nikkah #UrwaFarhan #ModernPakistaniElites

    A video posted by Modern Pakistani Elites (@modernpakistanielites) on

    urwa-post-2

    اداکارہ عروہ حسین اورگلوکار فرحان سعید نے ایک ساتھ جینے کی قسمیں کھالیں۔ لاہور کی بادشاہی مسجد میں دونوں کا نکاح پڑھایا گیا۔ سادگی سے ہونے والی نکاح کی تقریب میں معروف ماڈلز اور اہل خانہ نے شرکت کی۔

    urwa-post-3

    ماورا حسین کا کہنا تھا کہ وہ اپنی بہن کے نکاح پر بے حد خوش ہیں۔ دولہا اور دلہن بھی زندگی کے نئے سفر پر بے حد خوش ہیں، عروہ حسین کی بہن ماورا حسین کی خوشی بھی دیدنی تھی۔

    urwa-post-4

    تقریب میں شوبز سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ اس سے قبل اداکارہ عروہ حسین اور گلوکار فرحان سعید کی پیرس کے تاریخی ایفل ٹاورپر منگنی ہوئی تھی ۔ لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد میں نکاح ہوا،دولہا فرحان سعید کی جانب سے ولیمہ کی تقریب 18 دسمبر کو ہوگی۔

    urwa-post-5

    واضح رہے کہ عروہ حسین اور فرحان سعید ایک عرصہ سے دوستی کے تعلق میں بندھے ہوئے تھے اور چند روز قبل ہی فرحان سعید نے عروہ کو شادی کی باقاعدہ پیشکش کی تھی۔

  • آؤ لے کرچلیں، عروہ حسین کا پہلا گانا ریلیز

    آؤ لے کرچلیں، عروہ حسین کا پہلا گانا ریلیز

    اداکاری کے میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے بعد اداکارہ عروہ حسین نے گلوکاری کےمیدان میں قدم رکھتے ہوئے اپنے پہلے گانے’’آؤ لے کر چلیں‘‘ کی ویڈیو ریلیز کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق حال ہی میں معروف پاکستانی گلوکار فرحان سے منگنی کرنے والی فنکارہ عروہ حسین نے گلوکاری کے میدان میں قدم رکھتے ہوئے اپنے پہلے گانے کی ویڈیو جاری کردی ہے۔

    گانے کو ’’آؤ لے کر چلیں‘‘ کا نام دیا گیا ہے، اس کی ویڈیو میں اداکارہ کے منگیتر فرحان سعید بھی نظر آئے ہیں،ویڈیو میں عروہ حسین کراچی کی سٹرکوں پر خوشگوار موڈ میں اسکوٹی چلاتی بھی دکھائی دے رہی ہیں۔


    پڑھیں: ’’ عروہ نے ہاں کردی، فرحان سعید ‘‘


    اس گانے کی ویڈیو اور بول سے ایسا محسوس ہورہا ہے کہ یہ گانا خاص طور پر نوجوانوں کے لیے بنایا گیا ہے اور اس میں مایوس لوگوں کو یہ بتانے کی کوشش کی گئی ہے کہ زندگی بہت حسین ہے۔

    خیال رہے جل بینڈ کے گلوکار فرحان سعید اور عروہ حسین کی منگنی ہوچکی ہے اور قریبی ذرائع کے مطابق دونوں افراد رواں سال کے آخر میں ازدواجی بندھن میں جڑ جائیں گے۔ گزشتہ دنوں فرحان سعید کے اپنی منگنی کا اعلان کرتے ہوئے انسٹا گرام پر ایک تصویر پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے عروہ کا ہاتھ تھاما ہوا تھا اور ساتھ لکھا تھا کہ ’’اُس نے ہاں کردی‘‘۔

    عروہ حسین کے گانے کی ویڈیو آنے کے بعد اُن کے مداحوں کی جانب سے مسرت کا اظہار کیا گیا ہے۔

  • عروہ نے ہاں کردی، فرحان سعید

    عروہ نے ہاں کردی، فرحان سعید

    گلوکار فرحان سعید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی منگنی کا اعلان کرتے ہوئےمنگیتر کی تصویر شیئر کی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر گلوکار فرحان سعید نے ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی منگنی ہونے کا اعلان کیا، تصویر میں نظر آنے والی خاتون کوئی اور نہیں بلکہ معروف پاکستانی اداکارہ ہیں۔

    انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فرحان سعید ’’عروہ حسین‘‘ کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں، جبکہ اداکارہ نے ہاتھ میں انگوٹھی بھی پہن رکھی ہے۔

    فرحان سعید نے اس تصویر کے ساتھ اسٹیٹس شیئر کیا ہے کہ ’’اُس نے ہاں کردی‘‘۔ گلوکار کے قریبی دوستوں کے مطابق عروہ اور فرحان رواں سال دسمبر میں پاکستان آکر شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

    She said YESS!

    A photo posted by Farhan Saeed (@farhan_saeed) on

    یاد رہے فرحان سعید اور عروہ کے حوالے سے مختلف باتیں سامنے آتی رہی ہیں۔ دونوں اداکار مختلف تقریبوں میں ایک ساتھ نظر آتے ہیں تاہم گزشتہ دنوں نجی ایوارڈ تقریب میں دلچسپ واقعے دیکھنے میں آیا کہ جب عروہ سے پسندیدہ اداکار کے بارے میں سوال کیا گیا۔

    عروہ نے جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’’انہیں علی ظفر پسند ہیں جس پر فرحان سعید بے ساختہ بولے کہ وہ سمجھے اُن کا نام لیا جائے گا، فرحان سعید کا جواب سُن کر عروہ پریشان ہوئیں تاہم اگلے ہی لمحے فرحان نے تسلی دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’’کوئی بات نہیں لڑکی بوائے فرینڈ کا نام لیتے ہوئے اچھی نہیں لگتی‘‘۔

    خیال رہے دونوں افراد اے آر وائی کے ڈرامے میرے اجنبی میں بھی کام کیا ہے۔