Tag: Faring on police mobile

  • پشاور : دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

    پشاور : دہشت گردوں کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

    پشاور میں پولیس موبائل پر دہشت گردوں نے حملہ کرکے دو اہلکاروں کو شہید کردیا، ایک اے ایس آئی شدید زخمی ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور میں ڈاگ لار کے علاقے میں مچنی گیٹ پولیس موبائل پردہشت گردوں
    نے اچانک حملہ کردیا۔

    ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے2پولیس اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگئے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، پولیس کی اضافی نفری طلب کرلی گئی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق اس جان لیوا حملے میں موبائل انچارج اے ایس آئی مظہر زخمی ہے، جسے مقامی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    یاد رہے کہ پشاور ان دنوں دہشت گردوں کی ہٹ لسٹ پر ہے، گزشتہ روز بھی پشاور کے علاقہ بورڈ بازار کے قریب صبح سویرے موٹرسائیکل میں دھماکا کیا گیا تاہم دہشت گردی کی یہ کوشش ناکام ہوگئی اور مبینہ دہشت گرد خود اپنے گھناؤنے منصوبے کا شکار ہوکر ہلاک ہوگئے۔

    بعد ازاں مذکورہ دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا، مقدمہ ایس ایچ او ناصر باغ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

    مقدمے میں انسداد دہشت گردی سمیت مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں، ایف آئی آر میں کہا گیا کہ دھماکے سے پھٹنے والی موٹر سائیکل پر تین دہشت گرد سوار تھے، دھماکے میں سی ٹی ڈی کو مطلوب دو دہشت گرد ہلاک اور تیسرا زخمی ہوگیا تاہم دہشت گرد اپنے ہدف تک پہنچنے میں ناکام رہے۔

  • صادق آباد میں پولیس موبائل پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، 3 اہلکار زخمی

    صادق آباد میں پولیس موبائل پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، 3 اہلکار زخمی

    صادق آباد : ڈاکوؤں نے گشت پر مامور پولیس موبائل پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔

    واقعہ جمال الدین والی کے علاقے میں پیش آیا، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے تینوں پولیس اہلکاروں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے تحصیل ہیڈ کواٹر کے اسپتال منتقل کیا گیا۔

    اسپتال ذرائع کے مطابق زخمی اہلکاروں میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے، پولیس کی موبائل معمول کے گشت پر تھی کہ ڈاکوؤں نے اچانک فائرنگ کردی۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے محمد زاہد حسین کے مطابق واقعے کے بعد علاقے کو پولیس کی بھاری نفری نے گھیرے میں لے لیا، ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن کیا جارہا ہے۔