Tag: faroogh naseem

  • ‘ایف اے ٹی ایف کے 2اہم بل منظور ہونے پر قوم کو مبارکباد’

    ‘ایف اے ٹی ایف کے 2اہم بل منظور ہونے پر قوم کو مبارکباد’

    اسلام آباد : وزیر قانون بیرسٹرفروغ نسیم نے ایف اے ٹی ایف کے 2اہم بل منظور ہونے پر قوم کو مبارکباد پیش کی اور کہا قانون سازی سے ایف اے ٹی ایف ڈیڈلائن پوری کرنے میں مدد ملے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر قانون بیرسٹرفروغ نسیم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج سینیٹ سے ایف اے ٹی ایف کے 2اہم بل منظور ہوئے ، بل منظورہونے پرقوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

    وزیر قانون کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ سیکورٹی کونسل ایکٹ 1948 ترمیمی بل منظورکیاگیا، دوسرا انسداد دہشت گردی سے متعلقہ یو آر ایس کا بل منظور ہوا، قانون سازی سے ایف اے ٹی ایف ڈیڈلائن پوری کرنےمیں مددملےگی۔

    بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ پوری قوم کو عید الاضحیٰ کی مبارک باد پیش کرتا ہوں ، گزارش ہےعید پرمعاشرتی فاصلے کے اصولوں کو پیش نظر رکھاجائے۔

    یاد رہے آج سینیٹ میں انسداد دہشت گردی ترمیمی بل اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل ترمیمی بل منظور کرلئے گئے۔

    سینیٹ سے منظور شدہ بل میں دہشتگردوں کی مالی معاونت کرنیوالوں کیخلاف سنگین قوانین متعارف کرائے گئے ہیں ، قوانین ایف اے ٹی ایف کی ہدایات کی روشنی میں تیارکئے گئے ۔

    انسداد دہشتگردی ایکٹ اورتعزیرات پاکستان میں ترامیم متعارف کرائی گئی ، ترمیم کے مطابق شیڈول 4 میں شامل دہشت گردوں کےاسلحہ لائسنس منسوخ ہوں گے ، ایسے افراد کو کوئی شخص یا ادارہ قرض نہیں دےگا۔

    منظورشدہ بل میں ترمیم میں کہا گیا مشتبہ دہشت گرد کو قرض دینےوالے شخص کو ڈھائی کروڑجرمانہ ہوگا جبکہ مشتبہ دہشت گرد کو قرض دینے والے ادارے کو 5 کروڑروپےجرمانہ ہوگا۔

    دہشتگردی کیلئےبیرون ملک بھیجنےمیں مدد یا مالی معاونت پرجرمانےہوں گے ، کالعدم تنظیم یانمائندے کی منقولہ ،غیر منقولہ جائیداد فوری منجمدہوگی جبکہ جائیداد کی تصدیق نہ ہونے پرعدالتی دائرہ کار سے باہر جائیدادبھی قرق ہوسکےگی اور منجمد کئےگئے اثاثہ جات کاگزٹ نوٹیفکیشن بھی نکالا جائے گا۔

  • آرڈیننس سے کلبھوشن کی سزا ختم نہیں ہوئی بلکہ بھارت کے ہاتھ کٹ جائیں گے، فروغ نسیم

    آرڈیننس سے کلبھوشن کی سزا ختم نہیں ہوئی بلکہ بھارت کے ہاتھ کٹ جائیں گے، فروغ نسیم

    اسلام آباد : وفاقی وزیرقانون فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ آرڈیننس سےبھارتی جاسوس کمانڈر کلبھوشن کی سزاختم نہیں ہوئی بلکہ بھارت کے ہاتھ کٹ جائیں گے، بھارت چاہتاہے ہم آئی سی جے کا فیصلہ نہ مانیں اور وہ سیکیورٹی کونسل جاکر ہمارے کیخلاف قرار داد پاس کرائے۔

    تفصیلات کے مطابق حلف اٹھانے کے بعد وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کلبھوشن پرایک آرڈیننس آیاتھا اس حوالے سے حقائق سامنےرکھ دوں، کلبھوشن یادیو کو 3مارچ 2016 کو گرفتارکیا گیا، بتانا چاہتا ہوں کہ کلبھوشن یادیو آرڈیننس لانا کیوں ضروری تھا۔

    وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ اس وقت قونصلر رسائی نہیں دی گئی کیونکہ یہ قصور وارہے، 8مئی 2017 میں بھارت نے آئی سی جے میں کیس فائل کیا، پاکستان آئی سی جے جوریڈکشن سےباہر نہیں آسکتا تھا ، آئی سی جے نے فیصلہ کیا قونصلر رسائی دی جانی چاہیے تھی۔

    فروغ نسیم نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کی روشنی میں یہ آرڈیننس لایاگیاہے، بھارت چاہتاہے ہم آئی سی جے کا فیصلہ نہ مانیں اور وہ سیکیورٹی کونسل جاکر ہمارے کیخلاف قرار داد پاس کرائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں آئی سی جےکے فیصلوں کی ہر طرح سے تعظیم کرنی ہے ، اپوزیشن کا شکوہ ہےآرڈیننس بنانے سے پہلے ہمیں کیوں نہیں بتایا تو آرڈیننس میں مجرم کی سزا ختم نہیں کی گئی اور نہ ہی کوئی سہولت دی گئی۔

    وفاقی وزیر قانون نے کہا کہ یہ کہیں نہیں لکھا آرڈیننس سے پہلے پارلیمان کو اعتماد میں لینےکی ضرورت ہے، یہ بھی اپنے دورمیں جب آرڈیننس لاتے تھے تو اپوزیشن کو نہیں بتاتےتھے، ذمہ دار ریاست کے طورپر ہمیں آئی سی جے کے فیصلےپرعملدرآمد کرناہے۔

    فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ حساس سیکیورٹی معاملات میں سیاست نہیں کرنی چاہیے ، آئی سی جے نے کلبھوشن کی سزا ختم نہیں کی اور نہ آرڈیننس سے ایسا ہوگا، کلبھوشن کی سزا ختم ہوتی تو میں اپوزیشن کیساتھ ملکر احتجاج کرتا۔

    انھوں نے مزید کہا بھارت تو چاہتاہے ہم ذرا سا ادھر ادھر ہوتو یہ دنیا میں ہمیں بدنام کرے، این آراو وہ ہوتا ہے جو مشرف نے دیا جس میں سزائیں ختم ہوئیں، میں نے اپوزیشن کو کبھی نہیں کہا کہ آپ مودی کےیار ہیں، میں اپوزیشن کےسامنے صرف حقائق رکھ رہاہوں، فروغ نسیم

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سیاست ضرور کریں ہر طرح سے کریں مگر یہ حساس معاملہ ہے، ہمیں آرڈیننس بننے دینا چاہیے اس قانون کو منظورہونے دینا چاہیے، آرڈیننس سے متعلق سازشی تھیوریاں نہ بنائی جائیں۔

    کلبھوشن سے متعلق اس آرڈیننس سے بھارت کے ہاتھ کٹ جائیں گے، پاکستان نے بہت ذمہ داری سے یہ کام کیا ہے ، آرڈیننس میں ہے کلبھوشن خود یا بھارتی سفارتکارہائیکورٹ میں ریویو پٹیشن دائرکرسکتاہے، ریویو پٹیشن کامطلب یہ نہیں ہوگا کہ کلبھوشن کی سزا معاف ہوگئی۔

    بھارت کامؤقف رہا ہےکہ2016میں قونصلر رسائی نہیں دی گئی ، ریویوپٹیشن کی اجازت 2016میں قونصلر رسائی نہ دینے کےاعتراض کے جواب میں ہے۔

  • وزارت قانون نے عوام کی آسانی کےلئے پاکستانی قوانین ویب سائٹ پر جاری کر دیئے

    وزارت قانون نے عوام کی آسانی کےلئے پاکستانی قوانین ویب سائٹ پر جاری کر دیئے

    اسلام آباد : وزیر قانون فروغ نسیم نے قیام پاکستان سے جمع شدہ آرکائیو کی اشاعت کے لئے ایپ لاؤنچ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا عوام کی آسانی کےلئے قوانین ویب سائٹ پر جاری کر دیئے اور کہا دیوانی مقدمات کے فیصلے اب ایک سے ڈیڑھ سال میں ہوجائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر قانون فروغ نسیم ،معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان اور پارلیمانی سیکرٹری ملیکہ بخاری کے ہمراہ اپنی وزارت کی کار کر دگی کے حوالے سے میڈیا بریفنگ دی، پریس کانفرنس کے آغاز پر معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ گلے سڑے نظام کے ساتھ چھٹکارا چاہنے والوں نے عمران خان کو مسیحا کے طور پر چنا.، حکومت نے وہ ریفارمز متعارف کرائیں جو پاکستان کی ضرورت تھیں، زیر اعظم کی ٹیم نے عوام کے ووٹ کے ساتھ انصاف کیا ہے؟۔

    وزیر قانون فروغ نسیم نے بتایا کہ سول پروسیجر میں ترمیم کو بل منظور ہوچکا ہے، تین اپوزیشن اراکین نے بھی بل کو سپورٹ کیا، سول ، دیوانی، زمینوں اور رینٹ مقدمات کے فیصلے اب سال ڈیڑھ سال میں ہوا کریں گے۔

    فروغ نسیم نے کہاکہ پاکستان کےقوانین اب لامنسٹری کی ویب سائٹ پرموجودہیں، 1946 سے لے کر 2018 تک پاکستانی قوانین کی آرکائیو تیار کرلی گئی ہے، آرکائیو میں آٹھ سو چوالیس قوانین موجود ہیں ، ایپ کاوزیراعظم سےاجازت لےکرافتتاح کریں گے۔

    خواتین کوحقوق کی ادائیگی کیلئے2ماہ کےاندرسہولتیں دی جائیں گی

    وزیرقانون کا کہنا تھا کہ لاءڈویژن نے اس سال بائیس قوانین ڈرافٹ کیے، ان میں سے سات قوانین پاس ہوگئے ہیں، سی سی ایل سی میں تراسی کیسز ہم نے اپروو کیے، لاءمنسٹری کے پاس ہزاروں کنٹریکٹ اور اوپینینز آئے ، وزارت قانون صبح سے رات تک کام کرتی ہے۔

    بےنامی پراپرٹی،ٹیکس چوروں کیلئے ایک کمیٹی بنائی جائےگی

    فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی50فیصدآبادی خواتین پرمشتمل ہے ، خواتین کوحقوق کی ادائیگی کیلئے2ماہ کےاندرسہولتیں دی جائیں گی ، خواتین کی شکایت پر پولیس فوری معاملے کی چھان بین کرےگی،اس قانون کے تحت خواتین کو پراپرٹی میں حق ملے گا۔

    انہوں نے کہاکہ شواہد کیلئے الگ کمیشن بنےگا، ویڈیوسہولت بھی میسرہوگی، سی آرپی سی میں تبدیلی کے تحت دوسری اپیل نہیں کی جاسکےگی، سول پروسیجر میں ترمیم کا بھی بل تیار کیاگیاہے، بے نامی پراپرٹی،ٹیکس چوروں کیلئے ایک کمیٹی بنائی جائےگی اور بےنامی داروں کابتانےوالوں کانام صیغہ رازمیں رکھاجائےگا جبکہ بےنامی داروں کیخلاف کارروائی سےریکور رقم سے انعام بھی دیاجائے گا۔

    نئے قانون کے متعارف کروانے کے بعد وراثت کا سرٹیفکیٹ 15 روز کے اندر جاری کیا جاسکے گا

    وزیر قانون کاکہنا تھا کہ مستحق ناداراورغریب لوگوں کیلئےلیگل ایڈبنائی جائےگی، وراثت کاسرٹیفکیٹ15دن میں جاری کیاجاسکےگا، ویمن ایکشن پلان بل کی منظوری کیلئےاپوزیشن کا تعاون درکارہے، کرپشن کرکےبیرون ملک جانےوالے کیخلاف لیگل اسسٹنٹس کےتحت کارروائی ہوگی۔

    فروغ نسیم نے کہاکہ نیب قوانین پر ترمیم سے متعلق نیب سے میٹنگ ہوئی ہے ،میری چیئرمین نیب سے بھی انٹریکشن رہی ہے، چیف جسٹس کی تجویزہےنیب کی ضمانت کاقانون ٹرائل کورٹ کو ہوناچاہیے ، پلی بارگین سے متعلق بھی سپریم کورٹ کی کچھ ہدایات ہیں، نیب کےپلی بارگین سےمتعلق قانون میں بھی ترمیم کی جائےگی ۔

    نیب قوانین سے متعلق کچھ ترامیم ہیں جس پرمشاورت کی جائےگی

    ان کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ شخص کےخلاف نیب کی کارروائی ختم ہونی چاہیے، نیب میگاکرپشن اسکینڈلز کیخلاف بنا ان کا فوکس بھی اس پر ہوناچاہیے، نیب قوانین سے متعلق کچھ ترامیم ہیں جس پرمشاورت کی جائےگی۔

    فروغ نسیم نے کہاکہ جج ارشد ملک کے حوالے سے ہمارے پاس ایکٹنگ چیف جسٹس کا آرڈر آیا تھا، چیف جسٹس ہائی کورٹ واپس آ گئے ہیں وہ کوئی نیا آرڈر کریں گے تو ہم عمل کریں گے۔

    آخری وقت تک کشمیرکامقدمہ لڑاجائےگا

    انھوں نے مزید کہا مقبوضہ کشمیرہم سب کے دل کے بہت قریب ہے، آخری وقت تک کشمیرکامقدمہ لڑا جائےگا، پاکستان کی جانب سےڈپلومیسی کاسلسلہ جاری ہے، ڈپلومیسی کا نتیجہ یہ نکلا کہ یواین سیکیورٹی کونسل نےاجلاس کیا، ایک مسئلہ کشمیر اور دوسراانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں، بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ کا بیان دھمکی کےمترادف ہے۔