Tag: Farooq H Naik

  • پارک لین سے آصف زرداری کا کوئی تعلق نہیں، انشااللہ ہمیں انصاف ملے گا، فاروق ایچ نائیک

    پارک لین سے آصف زرداری کا کوئی تعلق نہیں، انشااللہ ہمیں انصاف ملے گا، فاروق ایچ نائیک

    اسلام آباد : سابق صدر آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کا کہنا ہے کہ پارک لین سے آصف زرداری کا کوئی تعلق نہیں، جج صاحبان نے 14جولائی کا وقت دیا ہے ہم فائٹ کریں گے، انشااللہ ہمیں انصاف ملے گا اور زرداری صاحب بری ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا آصف زرداری پارک لین میں ڈائریکٹر نہیں، پارک لین سے تو آصف زرداری کا کوئی تعلق نہیں، کیس میں گورنراسٹیٹ بینک نے ریفرنس نیب کو نہیں بھیجا۔

    فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے نہ تو قرض لیا نہ ہی ان کا کوئی تعلق ہے، ان کے خلاف سیاسی کیس بنتے رہے ہیں، اللہ کاشکرہےآصف زرداری ہرکیس میں بری ہوئے، امید کرتاہوں کہ اس باربھی ہمیں انصاف ملےگا۔

    انھوں نے کہا کہ آصف زرداری صاحب کومختلف بیماریاں ہیں، ان کوڈاکٹروں نےمکمل آرام کامشورہ دیاہے، اسپتال میں علاج کرانے سے کورونا کا خطرہ تھا۔

    مزید پڑھیں : پارک لین ریفرنس : آصف زرداری پر فرد جرم کی کارروائی ٹل گئی

    آصف زرداری کے وکیل کا کہنا تھا کہ جج صاحبان نے14جولائی کا وقت دیا ہے ہم فائٹ کریں گے، انشااللہ ہمیں انصاف ملےگااور زرداری صاحب بری ہوں گے۔

    یاد رہے احتساب عدالت نے پارک لین ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری سمیت شریک ملزمان پرفردجرم کی کارروائی پھر موخر کردی اور نیب سے آصف زرداری کی نئی درخواست پر 14 جولائی کو جواب طلب کرلیا۔

    فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا مجھےاپنی درخواست پردلائل دینےکےلیےوقت درکار ہے، 9 جولائی کو کراچی میں کیس لگاہے ،آئندہ منگل تک کا وقت دےدیں ، ہم تیاری کرکےآئیں گے، جس پر جج اعظم خان نے کہا تھا ہم9جولائی کاوقت دے رہے ہیں اس سے زیادہ نہیں دے سکتے۔

  • آصف زرداری کی موت کی خبریں  بے بنیاد قرار

    آصف زرداری کی موت کی خبریں بے بنیاد قرار

    اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور معروف وکیل فاروق ایچ نائیک نے آصف زرداری کی موت کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کورونا سے بچنے کے لئے سابق صدر احتیاط سے کام لے رہےہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور معروف وکیل فاروق ایچ نائیک نے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کی موت کی خبریں بے بنیاد ہیں، وہ بیمارہیں اور روبصحت ہورہے ہیں۔

    فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کے خلاف من گھڑت خبریں چلائی جارہی ہیں، کورونا سے بچنے کے لئے سابق صدر احتیاط سے کام لے رہےہیں اور کسی سےملاقات نہیں کررہے، وہ اپنےگھرمیں ہی مقیم ہیں۔

    نیب قانون میں ترامیم کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن مل کر نیب قانون بنائے اس سے زیادہ اچھی بات نہیں ہو سکتی، میں نے نیب قانون میں ترامیم پر ڈرافٹ بنایا ہے جو اسٹینڈنگ کمیٹی کے پاس ہے، میں نے انکوائری اور انویسٹی گیشن کی سطح پر گرفتار نہ کرنے کی تجویز دی ہے۔

    یاد رہے گذشتہ روز آصف علی زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا، آصف علی زرداری نے کرونا کامقابلہ کرنے کے حوالے سے سندھ حکومت کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج سندھ حکومت کے فیصلوں کو پوری دنیا میں سراہا جا رہا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے لیے سب سے بڑی ترجیح انسانی زندگیوں کا تحفظ ہے،سندھ حکومت نے کرونا کی ٹیسٹنگ کی صلاحیتوں میں اضافہ کر کے اچھا کام کیا ہے۔

    آصف علی زرداری نے مزید کہا تھا لاک ڈاؤن میں مستحق افراد تک رسائی،امداد سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہونی چاہیے،وفاقی حکومت کو چاہئیے وہ اس سخت وقت میں سندھ سمیت تمام صوبوں کی مدد کرے۔

  • منی لانڈرنگ سے قومی خزانےکونقصان نہیں پہنچا، یہ پرائیویٹ لوگوں کامعاملہ ہے ، فاروق ایچ نائیک

    منی لانڈرنگ سے قومی خزانےکونقصان نہیں پہنچا، یہ پرائیویٹ لوگوں کامعاملہ ہے ، فاروق ایچ نائیک

    کراچی : سابق صدر آصف زرداری کے وکیل فاروق نائیک کا کہنا ہےآصف زرداری کےخلاف ایف آئی آرمنی لانڈرنگ کےتحت ہے، منی لانڈرنگ سے قومی خزانےکونقصان نہیں پہنچا،یہ پرائیویٹ لوگوں کامعاملہ ہے۔ اس لئےنیب قوانین لاگونہیں ہوتے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کے وکیل فاروق نائیک نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آصف زرداری کے خلاف ایف آئی آرمنی لانڈرنگ کےتحت ہے، ان کے خلاف مقدمہ ملکی مفادکےخلاف نہیں، منی لانڈرنگ سےقومی خزانےکونقصان نہیں پہنچا، یہ پرائیویٹ لوگوں کا معاملہ ہے۔

    فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ ہمارامؤقف ہےمقدمےمیں نیب قوانین لاگونہیں ہوتے، فیصلے میں یہ واضح ہےسپریم کورٹ کی ہدایت پرمقدمہ منتقل ہوا، طے ہونا باقی ہےمقدمہ نیب کے زمرے میں آتا ہے یا نہیں۔

    آصف زرداری کے وکیل نے کہا عبوری ضمانت کے حلف نامہ بنا لئے ہیں، موکل سے مشاورت کرکے درخواستیں فائل کریں گے ، ہائی کورٹ سے استدعا کیبینکنگ کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بینکنگ کورٹ کو یہ اختیار نہیں کہ وہ مقدمہ منتقل کرے۔

    مزید پڑھیں : منی لانڈرنگ کیس :آصف زرداری اور فریال تالپور نے بینکنگ کورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا

    یاد رہے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور نے منی لانڈرنگ کیس میں بینکنگ کورٹ کا فیصلہ سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے ، جس میں کہا گیا بینکنگ کورٹ کےمقدمہ منتقلی کے احکامات غیر قانونی ہیں، فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

    آصف زرداری اورفریال تالپور کی حفاظتی درخواست ضمانت پیر کو دائرہونے کا امکان ہے۔

    گذشتہ روز چئیرمین نیب کی درخواست پر بینکنگ کورٹ نے میگا منی لانڈرنگ کیس کراچی سے راول پنڈی منتقل کرنے کا حکم دیا تھا اور سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت دیگرملزموں کی ضمانتیں واپس لیتے ہوئے زر ضمانت بھی خارج کرنے کا بھی حکم دیا۔

    آصف زرداری تاخیر سے بینکنگ کورٹ پہنچے تھے جب تفصیلی فیصلہ جاری ہوچکا تھا، آصف زرداری نے پیشی کے موقع پر کہا تھا کہ کیس منتقلی سے فرق نہیں پڑتا جبکہ وکلاصفائی کاکہناتھا کیس منتقلی کافیصلہ چیلنج کریں گے۔

    بعد ازاں نیب نے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو کو جعلی اکاؤنٹس کیس میں 20 مارچ کو طلب کرلیا تھا۔

  • عدالت میں آئی جی سندھ سمیت دیگرپولیس افسران کے معافی نامے مسترد

    عدالت میں آئی جی سندھ سمیت دیگرپولیس افسران کے معافی نامے مسترد

    کراچی: صحافیوں پرتشدد کے خلاف مقدمے کی سماعت میں ہائی کورٹ نے آئی جی سمیت دیگرپولیس افسران کے معافی نامے مسترد کردئیے۔

    سندھ ہائی کورٹ میں چند روز قبل سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کی پیشی کے موقع پر پولیس کے نقاب پوش اہلکاروں نے دھاوا بول دیا تھا اوران کی جانب سے میڈیا کے نمائندوں پرتشدد کیا گیا اورمتعدد کیمرے توڑدئیے گئے تھے۔

    گزشتہ روزجسٹس سجاد  کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے اس مقدمے کی سماعت کے دوران عدالت کے احاطے میں پیش آنے والی ہنگامہ آرائی پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سندھ سمیت دیگرمتعلقہ افراد کو اس معاملے میں تحریری حلف نامے جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

     عدالت نے اے آئی جی فیصل بشیر میمن، ڈی آئی جی فیروز شاہ، ایس ایس پی ساوٗتھ کیپٹن اسد،میجر(ر) علیم جن کا تعلق ایس ایس یو سے ہے  ان سمیت دیگر افسران کو بیان حلفی جمع کرانے کا کہا۔

    سماعت کے دوران عدالت میں آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے موقف اختیار کیا کہ انہیں ذوالفقار مرزا کی نجی ملیشیا کی جانب سے کچھ اطلاعات تھی جن پر کاروائی کی گئی۔

    آئی جی سندھ کے موقف کے جواب میں جسٹس سجاد کا کہنا تھا کہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے، عدالت کے پاس واقعے میں ملوث تمام اہلکاروں کی تصاویرموجود ہیں۔

    اس موقع پرحکومتی وکیل فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث کسی بھی شخص کو معاف نہیں کیا جائے گا، ذمہ داروں کو معطل کردیا گیا ہے۔

  • زرداری اثاثہ جات کیس: فاروق نائیک نے مہلت طلب کرلی

    زرداری اثاثہ جات کیس: فاروق نائیک نے مہلت طلب کرلی

    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سابق صدر آصف علی زرداری کے اثاثہ جات سے متعلق کیس کی 12 سال بعد سماعت ہوئی، سابق صدر کے وکیل کی جانب سے دی گئی مہلت کی درخواست منظورکرلی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اورسابق صدرآصف علی زرداری کے اثاثہ جات سے متعلق درخواست دائر کی گئی تھی۔ سا بق صدر کے وکیل نے کیس کے مطالعے کے لئے وقت طلب کیا۔

    درخواست گزار کا موٗقف تھا کہ آصف زرداری کی جائیداد غیر قانونی ذرائع سے حاصل کی گئی ہے۔

    آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے اوراستدعا کی کہ کیس بارہ سال بعد عدالت میں آیا ہے لہذا انہیں کیس سے متعلق دستاویزات کے مطالعے کے لئے کچھ وقت درکار ہے۔

    عدالت نے فاروق ایچ نائیک کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت غیرمعینہ مدت کے لئے ملتوی کردی۔

  • سید قائم علی شاہ کی نشست پی ایس انتیس خیرپورپرحکم امتناع جاری

    سید قائم علی شاہ کی نشست پی ایس انتیس خیرپورپرحکم امتناع جاری

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن کے سربراہ جسٹس ریٹائرڈ سردار محمد رضا سمیت چار رکنی کمیٹی نے وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ کی نشست پی ایس انتیس خیرپور پرحکم امتناعی جاری کردیا۔

    الیکشن کمیشن نے الیکشن ٹریبونل کو ہدایت کی کہ وہ پی ایس انتیس پر کوئی بھی آرڈر جاری نہ کریں الیکشن کمیشن کے روبرو وزیراعلیٰ سندھ کے وکیل فاروق ایچ نائیک پیش ہوئے ۔

    الیکشن کمیشن نے احکامات تحریری طور پر الیکشن ٹریبونل کراچی کو بھجوادیا۔ خیرپور کے حلقہ پی ایس انتیس پر وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے شکست حاصل کرنے والے امیدوار سید غوث علی شاہ نے الیکشن ٹریبونل میں کامیابی کو چیلنج کر رکھا ہے۔