Tag: Farooq Haider

  • بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا، سردار مسعود خان، فاروق حیدر

    بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا، سردار مسعود خان، فاروق حیدر

    اسلام آباد : صدر اور وزیراعظم آزاد کشمیر نے بھارتی فوج کی سیز فائرخلاف ورزی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی فوج شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے، بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی صدر آزاد کشمیر مسعود خان اور وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر نے شدید مذمت کی ہے۔

    اس حوالے سے فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ بھارت ایل او سی کی سول آبادی پر بلااشتعال فائرنگ کررہا ہے، بھارتی فائرنگ سے شہید جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، پاک فوج نے دفاع وطن کیلئےغیر معمولی قربانیاں دی ہیں.

    شہید صوبیدار،سپاہی احسان کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہیں، بھارتی فوج شہری آبادی کو نشانہ بنارہی ہے، پاک فوج کے بھرپور جواب نے بھارت بندوقوں کو خاموش کرادیا، کنٹرول لائن پر بسنے والے شہریوں کے حوصلے بلند ہیں۔

    دوسری جانب صدرآزاد کشمیر سردار مسعود خان نےحریت کانفرنس کے دفتر کا دورہ کیا، کنونیر حریت کانفرنس فیض نقشبندی، عبداللہ گیلانی نے استقبال کیا.

    اس موقع پر سردار مسعود خان نے کہا کہ علی گیلانی سمیت تمام حریت قائدین کی جدوجہد کو سلام پیش کرتا ہوں، کشمیری گزشتہ72سال سےظلم کی چکی میں پس رہے ہیں،5اگست کے بعد بھارت نے کھل کر ظلم کرناشروع کردیا ہے.

    بھارت نے یو این قراردادوں اور بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں بکھیر دیں، مقبوضہ کشمیر میں حالات بہتر نہیں ہوئے بلکہ ہرروز بگڑرہے ہیں.

    آج ہندوستان کے طول وعرض میں مظاہرے ہورہے ہیں، آج بھارت کا اپنا وجود خطرے سے دوچار ہوگیا ہے، بھارتی اقدامات کے خلاف کشمیری مزاحمت جاری رکھیں گے۔

  • بھارتی فوج کشمیرمیں درندگی کی تمام حدیں پھلانگ چکی ہے: فاروق حیدر

    بھارتی فوج کشمیرمیں درندگی کی تمام حدیں پھلانگ چکی ہے: فاروق حیدر

    مظفر آباد: وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر نے کہا ہے کہ بھارتی فوج کشمیرمیں درندگی کی تمام حدیں پھلانگ چکی ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے ایک حالیہ بیان میں کیا. فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ ماہ مقدس میں بھارتی فوج کی کارروائیوں میں شدت آئی ہے.

    وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ پاکستانیوں نے کشمیریوں سے ہمیشہ والہانہ محبت کا اظہار کیا، پاکستان کی ہرحکومت نے کشمیریوں کی آواز دنیا تک پہنچائی.

    فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ پاک فوج کشمیریوں کی محافظ ہے، بھارتی فوج قابض ہے، پاک فوج کی قربانیوں کی بدولت ہم آزاد فضاؤں میں ہیں.

    مزید پڑھیں: کشمیریوں نے ٹھان لی ہے وہ بھارتی فوج کوسری نگر سے بھگا کردم لیں گے‘ فاروق حیدر

    یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی انتظامیہ نے رمضان کے احترام کو پامال کرتے ہوئے سری نگر کے مختلف علاقوں میں سخت پابندیاں نافذ کر رکھی ہیں۔

    خیال رہے کہ اپنے ایک بیان میں فاروق حیدر نے کہا تھا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرسے توجہ ہٹانے کے لیے جنگی جنون کو ہوا دے رہا ہے۔ عالمی برادری بھارت کا جنگی جنون دیکھ لے.

  • بھارت پلوامہ جیسا ڈراما دہرا سکتا ہے، کانگریس اور بی جے پی دونوں کشمیریوں کی قاتل ہیں: وزیر اعظم آزاد کشمیر

    بھارت پلوامہ جیسا ڈراما دہرا سکتا ہے، کانگریس اور بی جے پی دونوں کشمیریوں کی قاتل ہیں: وزیر اعظم آزاد کشمیر

    اسلام آباد: وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر نے کہا ہے کہ بھارت پلوامہ جیسا ڈراما دہراسکتا ہے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ مودی بھارت کوہندوریاست بنانا چاہتا ہے، کانگریس ہو یا بی جے پی، دونوں کشمیریوں کی قاتل ہیں.

    [bs-quote quote=”نریندرمودی بھارت کوخالصتاً ہندو ریاست بنانا چاہتا ہے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”وزیر اعظم آزاد کشمیر”][/bs-quote]

    فاروق حیدر نے کہا کہ دعا ہے، اللہ پاکستان کو تاقیامت سلامت رکھے، نریندرمودی بھارت کوخالصتاً ہندو ریاست بنانا چاہتا ہے، کانگریس بھارت کا چہرہ اوربی جے پی دماغ ہے، بھارت کو بار بارمذاکرات کی پیشکش نہ کی جائے.

    وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ قومیں غیرت وحمیت سے زندہ رہتی ہیں، بھارت پاکستان کا بال بھی بیکا نہیں کرسکتا، البتہ بھارت پلوامہ جیسا ڈراما دہرا سکتا ہے، قوم کو ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں.

    مزید پڑھیں: رافیل ڈیل کی تحقیقات کا حکم، مودی کی مشکلات بڑھ گئیں

    خیال رہے کہ پلوامہ واقعے کے بعد پاک بھارت کشیدگی اپنے عروج پر پہنچ گئی تھی۔ واقعے کے چند روز بعد بھارت نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ، بعد ازاں مدرسے پر حملے اور تین سو افراد کی ہلاکت کا مضحکہ خیز دعویٰ کیا۔

    البتہ یہ سارا پروپیگنڈا اس وقت دم توڑ گیا، جب اگلے روز پاکستان نے دو بھارتی جہاز گرا کر دشمن فضائیہ کے  پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کر لیا۔

  • کشمیریوں نے ٹھان لی ہے وہ بھارتی فوج کوسری نگر سے بھگا کردم لیں گے‘ فاروق حیدر

    کشمیریوں نے ٹھان لی ہے وہ بھارتی فوج کوسری نگر سے بھگا کردم لیں گے‘ فاروق حیدر

    مظفرآباد: وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر فاروق حیدر نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرسے توجہ ہٹانے کے لیے جنگی جنون کوہوا دے رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر نے بھارتی طیاروں کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزی پرشدید مذمت کی ہے۔

    فاروق حیدر نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کا جنگی جنون دیکھ لے، آزاد کشمیر کے عوام بھارت کا جنگی جنون کئی باردیکھ چکے ہیں، اقوام متحدہ صورت حال کا نوٹس لے۔

    وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر نے کہا کہ جس طرح پاک فضائیہ نے بھارتی طیاروں کو بھگایا وہ قابل داد ہے۔

    فاروق حیدر نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرسے توجہ ہٹانے کے لیے جنگی جنون کوہوا دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نےٹھان لی ہے وہ بھارتی فوج کوسری نگر سے بھگا کردم لیں گے۔

    لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، پاک فضائیہ کا بھرپور جواب، بھارتی طیارے بھاگ گئے

    واضح رہے کہ بھارتی ایئرفورس کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے پر پاک فضائیہ نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔

    میجرجنرل آصف غفور کے مطابق بھارتی طیاروں نے مظفرآباد سیکٹر سے دراندازی کی کوشش کی اور بھارتی طیارے اپنا پےلوڈ بالاکوٹ کے قریب گرا کرفرار ہوگئے۔

  • پاکستان سےمحبت کشمیریوں کے دلوں میں خون بن کردوڑتی ہے، وزیراعظم آزادکشمیر

    پاکستان سےمحبت کشمیریوں کے دلوں میں خون بن کردوڑتی ہے، وزیراعظم آزادکشمیر

    برسلز : وزیراعظم آزادکشمیر فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا، پاکستان سےمحبت کشمیریوں کے دلوں میں خون بن کردوڑتی ہے، یک قالب دو جان ہیں

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزادکشمیر فاروق حیدر نے برسلزمیں گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان سے محبت کشمیریوں کے دلوں میں خون بن کر دوڑتی ہے، پاکستان اور کشمیر یک قالب دوجان ہیں، ہم الحاق پاکستان کے وارث ہیں۔

    فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ تحریک آزادی کشمیر کے بہادر سپوتوں کومیراسلام، شہدا کشمیر کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی، پاکستان فکرنہ کرے بھارتی فوج پہلے ہم کشمیریوں کا مقابلہ کرلے۔

    وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا سرینگر میں سبز ہلالی پرچم لہرا کر ہی رہےگا، جنگ مسائل کاحل نہیں امن چاہتےہیں، بھارت نےکوئی مہم جوئی کی تو بھرپور جواب ملےگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج خطے میں امن کی ضمانت ہے، کوئی سازش پاکستان کو کمزور نہیں کرسکتی یہ ملک ہمیشہ رہےگا، بھارت کشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتا۔

    مزید پڑھیں : بھارت نے پاکستان پر حملے کی غلطی کی تو منہ توڑ جواب ملے گا، وزیراعظم آزاد کشمیر 

    چند روز قبل وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر نے کہا تھا کہ بھارت پاکستان پر حملے کا سوچے بھی نہیں، ایسا منہ توڑ جواب ملے گا کہ جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔

    ان کا کہنا تھا کہجموں و کشمیر میں مسلمانوں پر حملوں کی ماسٹر مائنڈ را ہے، انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو فوری جواب دینے کا ٹھیک اعلان کیا ہے، پوری قوم بھارت کے خلاف ایک ہے، بہادر کشمیری عوام پاک مسلح افواج کے ساتھ فرنٹ لائن پر کھڑے ہوں گے۔

  • دنیا کی بزدل ترین فوج بھارت کی ہے اس کیلئے کشمیری ہی کافی ہیں، فاروق حیدر

    دنیا کی بزدل ترین فوج بھارت کی ہے اس کیلئے کشمیری ہی کافی ہیں، فاروق حیدر

    اسلام آباد : وزیراعظم آزاد کشمیر فاروق حیدر نے کہا ہے کہ بھارتی فوج دنیا کی بزدل ترین فوج ہے، اس کے لیے آزاد کشمیر کی عوام ہی کافی ہیں۔

    یہ بات انہوں نے بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کے حالیہ بیان پر اپنے رد عمل میں کہی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت کی دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج چند سو مقامی مجاہدین کے سامنے بےبس ہے۔

    یہ فوج مقبوضہ کشمیر میں صرف معصوم بچوں، عورتوں اور نہتے کشمیریوں پر ہی ظلم کرسکتی ہے، بھارتی فوج پاک فوج کامقابلہ نہیں کرسکتی۔

    فاروق حیدر کا مزید کہنا ہے کہ بھارتی فوج دنیا کی بزدل ترین فوج ہے بلکہ بھارتی فوج کو فوج کہنا فوج کی توہین ہے،  بزدل بھارتی آرمی چیف اور فوج کیلئے آزادکشمیر کی عوام ہی کافی ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے گیدڑ بھبکیاں مارتے ہوئے بیان جاری کیا تھا کہ وقت آگیا ہے پاک فوج اور دہشت گردوں سے بدلہ لیا جائے، پاکستان کو جواب دیا جائے گا۔

    اس کے جواب میں پاک فوج کے ترجمان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم جنگ کے لیے پوری طرح تیار ہیں، ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔

  • نریندرمودی کشمیریوں کا قاتل ہے، جنگ بندی فقط ناٹک ہے: وزیر اعظم آزاد کشمیر

    نریندرمودی کشمیریوں کا قاتل ہے، جنگ بندی فقط ناٹک ہے: وزیر اعظم آزاد کشمیر

    مظفر آباد: وزیر اعظم آزاد کشمر فاروق حیدر نے کہا ہے کہ نریندرمودی کشمیریوں کا قاتل ہے، جنگ بندی فقط ناٹک ہے.

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم آزاد کشمیر نے بھارتی فوج کی پالیسیوں‌ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں جنگ بندی کاناٹک کررہا ہے.

    [bs-quote quote=” پاکستان کے ساتھ ہمارا دل وجان کا رشتہ ہے، کشمیری بھارت کے جابرانہ قبضے کو تسلیم نہیں کرتے” style=”style-2″ align=”right” author_name=”وزیر اعظم آزاد کشمیر”][/bs-quote]

    یاد رہے کہ آج بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر کا دورہ کیا تھا، دورے کے موقع پر وادی میں‌ مکمل ہڑتال رہی، حریت قیادت نے عوام سے سری نگر کے لال چوک تک احتجاجی مارچ کی اپیل کی تھی، جس کے بعد بھارتی فورسز نے لال چوک سیل کردیا.

    وزیراعظم آزاد کشمیر نے اس دورے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی فوجی حصارمیں نہ آتے، تو کشمیری انھیں جوتے مارتے.

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارا دل وجان کا رشتہ ہے، کشمیری بھارت کے جابرانہ قبضے کو تسلیم نہیں کرتے. فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے کشمیریوں پرقیامت ڈھا رکھی ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں جنگ بندی کا دھوکا دے رہا ہے، مودی کی ایما پر کشمیریوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے.

    انھوں‌نے کہا  کہ مودی کا دورہ ناکام بنانے پرحریت قیادت کوسلام پیش کرتا ہوں، سبز ہلالی پرچم سرینگر میں لہراتا رہے گا.


    بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا دورہ مقبوضہ کشمیر، وادی سراپا احتجاج بن گئی


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بھارت پاکستان کےخیرسگالی کےجذبات کوکمزوری نہ سمجھے،فاروق حیدر

    بھارت پاکستان کےخیرسگالی کےجذبات کوکمزوری نہ سمجھے،فاروق حیدر

    مظفرآباد : وزیراعظم آزادکشمیر فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کےخیرسگالی کےجذبات کوکمزوری نہ سمجھے،اینٹ کاجواب پتھرسےدینےکی صلاحیت موجود ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے 3جوانوں کی شہادت پر وزیراعظم آزادکشمیر فاروق حیدر نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج کے عزائم کو ایل اوسی پر کے عوام ناکام بنائیں گے، اشتعال انگیزی کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو ٹھنڈا نہیں کرسکتی۔

    وزیراعظم آزادکشمیر کا کہنا ہے کہ بھارت خطےمیں جنگ مسلط کرنےسےبازرہے، کلبھوشن اہلخانہ ملاقات،بھارت خفت مٹانے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا۔

    فاروق حیدر نے کہا کہ بھارت پاکستان کےخیرسگالی کےجذبات کوکمزوری نہ سمجھے، اینٹ کاجواب پتھرسےدینے کی صلاحیت موجود ہے۔


    مزید پڑھیں : ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی، فائرنگ سے تین فوجی شہید


    یاد رہے کہ گذشتہ روز بھارتی فوج کی جانب سے راولا کو ٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی ، جس کے نتیجے میں تین فوجی شہید ہوگئے تھے۔

    واضح رہے بھارتی اشتعال انگیزی سے قبل پاکستان نے انسانی ہمدردی کے تحت بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو سے اس کی اہلیہ اور والدہ کی ملاقات کروائی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔