Tag: farooq sattar

  • فاروق ستار کا 18 مارچ کو جناح گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان

    فاروق ستار کا 18 مارچ کو جناح گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ 18 مارچ کو جناح گراؤنڈ میں جلسہ کریں گے اگر ہمیں روکا گیا تو اس کا براہ راست فائدہ ایم کیو ایم لندن کو ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، فاروق ستار کا کہنا تھا کہ جلد پی آئی بی اور بہادر آباد گروپ کا مسئلہ حل ہوجائے گا لیکن ہمیں جلسہ کرنے سے روکا گیا یا شہر کی عمارتوں کے نام تبدیل کیے گئے تو مقامی قیادت اس حوالے سے اٹھنے والے عوامی تحفظات کو دور نہیں کرسکے گی۔

    انہوں نے کہا کہ بہادر آباد اور پی آئی بی کی لڑائی میں مہاجر قوم کا نقصان ہوا، ممکن ہے اس مسئلے میں میری بھی کوئی غلطی ہو لیکن میں یہ قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ 13 مارچ کے بعد تمام مسائل حل ہوجائیں گے اور مہاجر مزید نقصانات سے بچیں گے۔

    ارکان اسمبلی نے ضمیر کا سودا کیا، جیت کا جشن منانا افسوسناک ہے، فاروق ستار

    سربراہ ایم کیو ایم نے کہا کہ اب الیکن کمیشن کی جانب سے کوئی بھی فیصلہ آئے مگر میں نے پہلے ہی حکمت عملی مرتب کر لی جس کا جلد اعلان کروں گا اور اس کے بعد  پارٹی میں جاری تنازعات حل ہوجائیں گے۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہمیں اب سیاسی آزادی دی جائے کیوں کہ ہم 23 اگست سے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اگر ہمیں سیاسی آزادی نہیں دی گئی اور جناح گراؤنڈ جانے سے روکا گیا تو اس کا براہ راست فائدہ ایم کیو ایم لندن کو ہوگا۔

    ایک پارٹی کے چار چار سربراہ ہو، تو 2018 کا الیکشن بھول جائیں: فاروق ستار

    ان کا مزید کہنا تھا کہ میں بہادر آباد گروپ کے دوستوں کو بھی بولتا ہوں کہ وہ جناح گراؤنڈ آئیں اور یوم تاسیس کے جلسے میں شرکت کریں، امید ہے لندن سے جڑے لوگ یوم تاسیس کی تقریب کو خراب نہیں کریں گے، جلسے سے ایک روز قبل 17 مارچ کو جناح گراؤنڈ میں پتنگ بازی اور ثقافتی میلہ لگایا جائے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • سینیٹ الیکشن کو عدالت اور الیکشن کمیشن میں چیلنج کریں گے، فاروق ستار

    سینیٹ الیکشن کو عدالت اور الیکشن کمیشن میں چیلنج کریں گے، فاروق ستار

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن کو عدالت اور الیکشن کمیشن میں چیلنج کریں گے، سینیٹ الیکشن کو ہارس ٹریڈنگ زدہ انتخابات قرار دے کر کالعدم قرار دینا ہوگا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی آئی بی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ ہمارے 15 سے زائد ایم پی ایز کو ڈرا کر خوفزدہ کیا گیا، بوریوں کے منہ کھولے گئے، ہمارے ایم پی ایز کو خریدا بھی گیا۔

    فاروق ستار نے کہا کہ بہادر آباد کے ساتھیوں کو سینیٹ الیکشن سے بائیکاٹ کی تجویز دی تھی، آج نئی ایڈہاک کمیتی تشکیل دینا تھی، بہادر آباد سے اب تک کوئی نہیں آیا، ثالت بھی نئے فارمولے پر متفق ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پارٹی کے خلاف جانے والے ایم پی ایز کے خلاف الیکشن کمیشن جانا چاہئے، 6 ایم پی ایز کو شوکاز جاری کردئیے گئے ہیں، انہوں نے اعتراف بھی کیا ہے۔ ایم کیو ایم کے ایم پی ایز کو ڈرا دھمکا کر وفاداری تبدیل کرائی گئی۔

    سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ ایم کیو ایم مشکل ترین آزمائش کا سامنا کررہی ہے، 2018 الیکشن کی تیاری سے بھی روکا جارہا ہے، ایم کیو ایم کو دیوار سے لگانے کی سازش کی جارہی ہے، مہاجروں کو مردم شماری میں کم گنا گیا، الیکشن کمیشن اور چیف جسٹس نوٹس لیں۔

    انہوں نے پاک سرزمین پارٹی کے رہنماؤں سے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ مصطفی کمال اور انیس قائم خانی آپ کے 8 ووٹوں نے بہت ڈنٹ لگایا ہے، پی ایس پی کے 8 ووٹ سندھی بھائیوں کی نمائندگی بڑھانے میں کامیاب ہوئے۔

    پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی کراچی آمد پر تبصرہ کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ عمران خان میرے گھر آتے ایک کپ چائے پیتے، اتنا تو میرا حق تھا۔

    یہ پڑھیں: ارکان اسمبلی نے ضمیر کا سودا کیا، جیت کا جشن منانا افسوسناک ہے، فاروق ستار


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • پیسوں کی چمک دھمک مڈل کلاس نمائندگی کومتاثرنہیں کرے گی، فاروق ستار

    پیسوں کی چمک دھمک مڈل کلاس نمائندگی کومتاثرنہیں کرے گی، فاروق ستار

    اسلام آباد : ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ہمیں اختلافات کے باوجود اکٹھا ہوکر رہنا ہے،ووٹ بینک کاحق ادا کرنا ہے، پیسوں کی چمک دھمک مڈل کلاس نمائندگی کومتاثرنہیں کرے گے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلی اچھی خبر سینیٹ کےالیکشن ہوناہے، سیاسی جمہوری قوتوں نے انتخاب ہونا یقینی بنایا، ایم کیوایم پاکستان گزشتہ دنوں آزمائش میں تھی، اختلاف تھا، ان اختلافات کے باوجودبات چیت جاری رہی.

    سینیٹ انتخابات کے حوالے سے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن کےعلاوہ دیگرمعاملات پربھی اتفاق ہواہے، ایک چیز پر اتفاق تھا شہری سندھ کے ووٹ بینک کو متاثرنہیں کرینگے، قومی اسمبلی انتخابات کے لیے ساتھ مل کرٹکٹ دیں گے، پیسوں کی چمک دھمک مڈل کلاس نمائندگی کومتاثرنہیں کرے گی۔

    سربراہ ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ آج ان کی آزمائش ہے،ایم پی ایز سے بات کی ہے اور انہیں سمجھایا ہے، ہمیں اختلافات کے باوجود اکٹھا ہو کر رہنا ہے، ووٹ بینک کا حق ادا کرنا ہے، تنظیمی بحران سے پہلے ہی اپوزیشن سے بات طے کرچکے تھے، کل شام ایک نتیجے پر پہنچنے کے بعد دیگرسیاسی جماعتوں سے بات کی۔


    مزید پڑھیں : ہم نہیں چاہتے کہ ایم کیوایم پاکستان تقسیم ہو یا اس کا ووٹ بینک تقسیم ہو، فاروق ستار 


    انکا کہنا تھا کہ ارباب غلام رحیم کی معاہدے کی بات کی تصدیق کرتاہوں ، کچھ اراکین نے کہیں ڈنر ضرور کیا تھا لیکن وہ انھیں ہضم نہیں ہوا، فوڈپوائزننگ کے باعث سارا کھایا پیا واپس آگیا۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ 5مارچ کو دوبارہ بیٹھیں گے تو 25دن کے اختلافات پر جواب لوں گا، سینیٹ کی نشست اصل مسئلہ نہیں ، اختلاف ابھی بھی ہے۔

    رابطہ کمیٹی سے اختلافات کے حوالے سے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اچھی بات یہ ہے کہ ہمارارابطہ ہے،اچھےماحول میں بیٹھتےہیں، جواصل بیماری بھی ہےاس کا بھی علاج کرلیں گے میری ضداور انا کسی حوالے سے نہیں ،اس کے پیچھے چھپا مرض سمجھیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ایک بے اختیاراور بااختیار سربراہ میں فرق ہی میرا مسئلہ ہے، کوشش کررہے ہیں کہ ہم چاروں سیٹیں نکالیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانےکے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • ایک پارٹی کے چار چار سربراہ ہو، تو 2018 کا الیکشن بھول جائیں: فاروق ستار

    ایک پارٹی کے چار چار سربراہ ہو، تو 2018 کا الیکشن بھول جائیں: فاروق ستار

    اسلام آباد: ایم کیو ایم پاکستان پی آئی بی گروپ کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ ہمارا مؤقف ایک سربراہ، ایک پالیسی ہے، مگر ایم کیوایم بہادرآباد میں بہت سارے سربراہ ہیں.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے الیکشن کمیشن میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے بہادر آباد والے دوستوں کی درخواستوں کو رد کرتے ہوئے ہمیں ایک دن کی مہلت دی ہے، اب یکم مارچ کو اپنا موقف الیکشن کمیشن کے سامنے رکھیں گے۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ خالد مقبول صدیقی کو دکھانے کے لئے کنوینر بنایا گیا، وہ شریف آدمی ہیں، کہتے ہیں کہ فیصلہ خلاف آئے، تو عدالت نہیں جائیں گے، البتہ عامر خان نے آج صبح کہا تھا کہ فیصلہ حق میں نہ آیا، تو عدالت جائیں گے. فروغ نسیم تو کہہ رہے ہیں کہ آج ہی فاروق ستار کی چھٹی کردی جائے۔

    انھوں نے کہا کہ ہمارا مؤقف ہے ایک سربراہ، ایک پالیسی ہے، بہادرآباد جانے میں مسئلہ یہ ہے کہ وہاں سربراہ کتنے ہیں، چار چارسربراہ ہوں گے، تو 2018 کےالیکشن بھول جائیں.

    فاروق ستار سےکوئی ذاتی جھگڑا نہیں‘ خالد مقبول صدیقی

    انھوں کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی عزت پیاری ہے، پورا سندھ مجھے کہہ رہا ہے کہ بڑے پن کا مظاہرہ کریں، مگر 2018 کا الیکشن اس رابطہ کمیٹی کے ساتھ نہیں نکال سکتا، رابطہ کمیٹی میں تو پانچ پانچ سربراہ ہیں۔ میرے پاس اصول اور مستقبل کا ویژن ہے ، خالد مقبول کو ایسی سربراہی مبارک، جہاں سرپربھی چار سربراہ ہوں.

    نئی رابطہ کمیٹی نے ڈرائنگ روم کمیٹی کو فارغ کر دیا، فاروق ستار

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ جو بھی ثالث کارہے، ان کی دل سےعزت کرتاہوں، مایوس نہیں کیا، بہت کوشش کی سماعت اورفیصلہ آج ہی ہوجائے، ہم چاہتے ہیں کہ معاملہ سینیٹ الیکشن سے پہلےحل ہوجائے.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نئی رابطہ کمیٹی نے ڈرائنگ روم کمیٹی کو فارغ کر دیا، فاروق ستار

    نئی رابطہ کمیٹی نے ڈرائنگ روم کمیٹی کو فارغ کر دیا، فاروق ستار

    کراچی: متحدہ قومی موومٹ کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کرپٹ عناصر کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں، نئی رابطہ کمیٹی نے ڈرائنگ روم کمیٹی کو فارغ کر دیا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی میں ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، فاروق ستار کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی افراد اپنے اثاثے ویب سائٹ پر شائع کریں، کچھ لوگ تنقید کرتے ہیں کہ پارٹی میں اے ٹی ایم ہے، ہمیں اے ٹی ایم کی کوئی ضرورت نہیں۔

    ایم کیو ایم اختلافات: الیکشن کمیشن میں کنوینرشپ سے متعلق سماعت کل ہوگی

    انہوں نے کہا کہ سیاست کو کرپٹ عناصر سے پاک کرنا ہوگا، اگر کوئی کرپشن کو ختم کر سکتا ہے تو وہ ایم کیو ایم ہے، ہمارے پاس پاکستان کے مسائل کا حل موجود ہے، پارٹی میں کسی کرپٹ عناصر کی کوئی جگہ نہیں۔

    ایم کیو ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ پارٹی تنازعات سے متعلق کل الیکشن کمیشن میں پیش ہوں گا، قوم نے سب کو آزما لیا اب ہمیں بھی موقع دیں ہم ملک سے کرپٹ عناصر کا خاتمہ کر دیں گے۔

    پنجاب میں نیب کی کارروائیاں اور احد چیمہ کی گرفتاری سے متعلق فاروق ستار کا کہنا تھا کہ امید ہے جلد سرکاری دفاتر کے حالات بدلیں گے۔

    بلی شیر کو سب کچھ سیکھا دیتی ہے لیکن درخت پر چڑھنا نہیں سیکھاتی، فاروق ستار

    خطاب کے دوران فاروق ستار نے پنجاب بھر میں جلسے کرنے کا اعلان کرتے ہوئے سینیٹر میاں عتیق کی پارٹی رکنیت بھی بحال کر دی، علاوہ ازیں انہوں نے جاتی امرا اور بنی گالہ میں بھی کنوینشن کرنے کا اعلان کیا ہے۔

    خیال رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی کنوینر شپ سے متعلق درخواستوں پر کل سماعت ہوگی جس کے تحت الیکشن کمیشن نے خالد مقبول صدیقی اور فاروق ستار کو منگل کو طلب کر لیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • بلی شیر کو سب کچھ سیکھا دیتی ہے لیکن درخت پر چڑھنا نہیں سیکھاتی، فاروق ستار

    بلی شیر کو سب کچھ سیکھا دیتی ہے لیکن درخت پر چڑھنا نہیں سیکھاتی، فاروق ستار

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ جس نے کبھی آئین کھول کر نہیں دیکھا وہ بھی اب آئین پڑھ رہا ہے، بلی شیر کو سب کچھ سیکھا دیتی ہے لیکن درخت پر چڑھنا نہیں سیکھاتی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا، فاروق ستار کا کہنا تھا کہ آئین وہ ہے جس سے ہم عزت سے کام کرنے کا طریقہ نکالیں، سربراہ نے جس دن آئین کھول دیا تو سب کو اسٹاپ ہونا پڑے گا۔

    ثالثی کی کوشش ناکام، فاروق ستار کا بہادر آباد والوں کو حقیقی ٹو بنانے کا مشورہ

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی والے خوش ہیں کہ ایم کیو ایم حصوں میں بٹ رہی ہے، بہادر آباد والے اور ہم ایک ہی ٹیم ہیں الگ نہیں کرنا چاہتے، ایسا نہیں ہوسکتا کہ ہم ووٹروں کو پیسوں سے خرید لیں۔

    خیال رہے ان دنوں ایم کیو ایم کے درمیاں کامران ٹیسوری کو سینیٹ ٹکٹ دینے کے معاملے پر باہمی اختلافات جاری ہیں لیکن حصوں میں منقسم جماعت (بہادر آباد اور پی آئی بی) دوری ختم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

    ایم کیوایم انٹراپارٹی الیکشن میں فاروق ستارکنوینرمنتخب

    علاوہ ازیں ایم کیو ایم پی آئی بی کا تین رکنی وفد بہادر آباد رابطہ کمیٹی سے ملاقات کے لیے بہادر آباد پہنچ چکا ہے جس کا مقصد پارٹی میں دھڑے ختم کرکے ایک ہونا ہے۔

    دونوں وفود کے درمیان اس وقت ملاقات جاری ہے، پی آئی بی کے تین رکنی وفد میں کامران ٹیسوری، خواجہ سہیل منصور اور عبدالوسیم شامل ہیں جبکہ بہادر آباد کی طرف سے عامر خان، کنور نوید، امین الحق اور فیصل سبزواری ملاقات میں شریک ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ثالثی کی کوشش ناکام، فاروق ستار کا بہادر آباد والوں کو حقیقی ٹو بنانے کا مشورہ

    ثالثی کی کوشش ناکام، فاروق ستار کا بہادر آباد والوں کو حقیقی ٹو بنانے کا مشورہ

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ کسی کو پارٹی کا نام، جھنڈا اور انتخابی نشان استعمال کرنے نہیں دیں گے اگر بہادر آباد والوں کو سیاست کا شوق ہے تو حقیقی ٹو بنا لیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان میں ایک بار پھر ثالثی کی کوشش ناکام ہوگئی،  بہادر آباد کی جانب سے بھیجے گئے ثالثی نمائندے سید سردار احمد اور کشور زہرہ کی فاروق ستار سے ملاقات بھی بے سود ثابت ہوئی۔

    فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بہادر آباد والے توازن والی رابطہ کمیٹی لے آئیں تو بات مان لوں گا، ایسا نہیں ہوسکتا نام میرا ہو اور پارٹی کوئی اور چلانے کی کوشش کرے۔

    ایم کیو ایم پاکستان کی نئی رابطہ کمیٹی اورسی ای سی ارکان منتخب

    انہوں نے دوٹوک موقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کا بھی ایک سربراہ ہونا چاہیے، بانی متحدہ جیسے اختیارات نہیں چاہتا لیکن ممنون حسین بھی نہیں بننا چاہتا، دو تہائی اکثریت والی رابطہ کمیٹی کے ساتھ کام نہیں کروں گا۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ بہادر آباد کا فرش سنگ مرمر کا ہے وہاں ہر کوئی پھسل جاتا ہے لیکن ایک دن بہادر آباد اور عزیز آباد لازمی جاؤں گا۔

    خیال رہے کہ آج رابطہ کمیٹی کے رہنماء سید سردار احمد اور کشور زہرہ نے ثالثی کے لیے پی آئی میں فاروق ستار سے ملاقات کی تھی تاہم کوئی پیش رفت نہیں ہوئی۔

    ایم کیو ایم بہادرآباد کی فاروق ستار گروپ کے امیدواروں سے پارٹی ٹکٹ واپس لینے کی درخواست مسترد

    یاد رہے کہ  گذشتہ کئی مہینوں سے ایم کیو ایم کے درمیان آپس میں تنازعات چل رہے ہیں، جس کی اہم وجہ کامران ٹسوری کو فاروق ستار سینیٹ ٹکٹ دینا چاہتے تھے لیکن رابطہ کمیٹی ارکارن نے اس کی شدید مذمت کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آصف زرداری نے بدنام زمانہ راؤ انوار کو ہیرو کہا، چیف جسٹس سوموٹوایکشن لیں، فاروق ستار

    آصف زرداری نے بدنام زمانہ راؤ انوار کو ہیرو کہا، چیف جسٹس سوموٹوایکشن لیں، فاروق ستار

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے رہنماء فاروق ستار نے کہا ہے کہ نقیب سمیت دیگر کے قتلِ عام پر راؤ انوار کو ہیرو کا سرٹیفکیٹ دیا گیا، آصف علی زرداری کی جانب سے بدنام زمانہ راؤ انوار کو ہیرو کہنے پر چیف جسٹس سو موٹو ایکشن لیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، فاروق ستار کا کہنا تھا کہ آج ہمیں اپنے شہید کارکنوں کے قاتلوں کا پتا چل گیا، آصف زرداری کے راؤ انوار کو ہیرو کہنے کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہیں، چیف جسٹس نوٹس لیتے ہوئے انہیں عدالت طلب کریں۔

    ایم کیوایم انٹراپارٹی الیکشن میں فاروق ستارکنوینرمنتخب

    انہوں نے کہا کہ کارکنان نے کل جمہوری عمل کے ذریعے فیصلہ دیا، انہوں نے مجھے دوبارہ پارٹی کی سربراہی دے دی، نو منتخب شدہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں مجھے پھر کنوینر منتخت کر لیا گیا ہے، بہادر آباد والے چار نام تجویز کریں، میں فیصلہ کن اعلان کر دیتا ہوں۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ میری برادرانہ فیصلے کو غلط رنگ دینے کی کوشش کی گئی، جس پر مجھے دکھ ہے، کھلے دل سے بہادر آباد جارہا تھا لیکن مجھے جانے سے روکا گیا، میرے بہادر آباد آنے پر شرائط رکھے گئے، میں نے چار بار وہاں جانےکی کوشش کی لیکن ہر بار ناکام رہا۔

    کل جذبہ خیرسگالی کے تحت بہادرآباد جاؤں گا، فاروق ستار

    ان کا مزید  کہنا کہ ریفرنڈم کے بعد بہادر آباد میں مایوسی کا سماں ہے، ارادہ تھا وہاں جاکر گپ شپ اور چائے پیوں گا، لیکن ہر بار شرط لگا کر مجھے جانے سے روکا جاتا ہے، اللہ نہ کرے ہمارے راستے کبھی جدا ہوں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سینیٹ الیکشن: ایم کیو ایم کے 9 امیدوار دستبردار، کامران ٹیسوری ریس سے باہر

    سینیٹ الیکشن: ایم کیو ایم کے 9 امیدوار دستبردار، کامران ٹیسوری ریس سے باہر

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کا خط الیکشن کمیشن کوموصول ہوگیا. ایم کیو ایم کے دونوں دھڑوں‌ کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے پندرہ میں سے نو امیدواروں نے دستبرداری کا اعلان کر دیا.

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ انتخابات کے لیے نامزدگیوں سے شروع ہونے والے ایم کیو ایم کے اندرونی بحران کی شدت میں‌ تو کمی نہیں‌ آئی، البتہ سینیٹ کے لیے نامزدگیوں کا مسئلہ افہام و تفہیم سے حل ہوتا نظر آرہا ہے.

    الیکشن کمیشن کو موصول ہونے والے خط کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے 9 امیدواروں کی دستبرداری کا اعلان کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ دونوں‌ دھڑوں کی طرف سے پندرہ امیدواروں نے کاغذات جمع کروائے تھے.

    پانچ امیدوار ایم کیو ایم پاکستان بہادر آباد گروپ کی جانب سے الیکشن لڑیں گے. الیکشن لڑنے والوں میں‌ فروغ نسیم، نسرین جلیل،عامر چشتی، عبدالقادر خانزادہ اور سنجے پروانی شامل ہیں.

    مشرف کا ایم کیو ایم کی صدارت سنبھالنا ممکن نہیں، فروغ نسیم

    فروغ نسیم اورعامر چشتی جنرل نشست پرامید وار ہوں گے، نسرین جلیل خواتین، عبدالقادر خانزادہ ٹیکنو کریٹ نشست پر امیدوار کے طور پر میدان میں‌ اتریں گے، سنجے پروانی اقلیتی نشست پر ایم کیو ایم کے حتمی امیدوار ہوں گے.

    دوسری طرف احمد چنائے، حسن فیروزہ،علی رضاعابدی، نگہت شکیل، امین الحق دستبردار ہوگئے  کامران ٹیسوری کا نام بھی حتمہ امیدواروں میں شامل نہیں.

    ایم کیو ایم پاکستان کی نئی رابطہ کمیٹی اورسی ای سی ارکان منتخب

    یاد رہے کہ گذشتہ روز ایم کیو ایم پی آئی بی گروپ نے انٹرا پارٹی الیکشن منعقد کیا تھا، جس میں‌ فاروق ستار بھاری اکثریت سے کنوینر منتخب ہوئے. جیت کے بعد انھوں نے بہادر آباد جانے کا اعلان کیا تھا. دوسری طرف رابطہ کمیٹی کی جانب سے فاروق ستار کے الیکشن کو غیرآئینی قرار دیا گیا تھا.

    یاد رہے کہ آج سینیٹ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • آج ایم کیو ایم کے انٹرا پارٹی الیکشن ہوں گے، فاروق ستار

    آج ایم کیو ایم کے انٹرا پارٹی الیکشن ہوں گے، فاروق ستار

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ آج کراچی اور حیدر آباد میں انٹرا پارٹی الیکشن ہوں گے، واضح ہوجائے گا کہ سیاسی سربراہ کون ہے اور آئینی سربراہ کون۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات جیت کرتے ہوئے کیا، فاروق ستار کا کہنا تھا کہ انٹرا پارٹی الیکشن ملتوی ہونے کی افواہیں بے بنیاد ہیں، کل دوپہر 1 سے شام 6 بجے تک پولنگ ہوگی، یہ الیکشن ایم کیو ایم کی تاریخ کا ریفرنڈم ہوگا۔

    ہم سب مانتے ہیں کہ فاروق ستارپارٹی کے سربراہ ہیں: خواجہ اظہار الحسن

    انہوں نے کہا کہ رابطہ کمیٹی کسی کی جاگیر نہیں، ایک طرف کہہ رہے ہیں کہ سربراہ آئین پر نہیں چل رہا دوسری طرف واپس بھی بلا رہے ہیں، کل کارکنان بتائیں گے کہ وہی جنرل اسمبلی میں فیصلے دیتے ہیں۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ انٹرا پارٹی الیکشن میں کارکنان مرضی کے رابطے کمیٹی ارکان منتخب کریں گے، انہی کی آراء پر پارٹی آئین کو تبدیل کیا جاسکتا ہے، اندرون سندھ کے کارکنان حیدر آباد جاکر پولنگ میں شریک ہوں۔

    فاروق ستار آئیں اورکنوینرکی سیٹ سنبھالیں: رابطہ کمیٹی کا ردعمل

    ان کا کہنا تھا کہ حال ہی میں پارٹی آئین پڑھنا شروع کرنے والوں سے گزارش ہے کہ وہ کارکنان اور شہدا کی قربانیوں کو اہمیت دیں، سیاسی سربراہ کی 35 سال کی قربانی اور خدمت ہوتی ہے، جو سیاسیی معاملات میں سربراہی کرے اسے آئینی سربراہ بھی ہونا چاہیے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ کارکنان اور عوام غیر آئینی اجلاس کے فیصلوں کو قبول نہیں کرتے، الیکشن میں واضح ہوجائے گا کہ عوام کس کے ساتھ ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔