Tag: farooq sattar

  • ہم سب مانتے ہیں کہ فاروق ستارپارٹی کے سربراہ ہیں: خواجہ اظہار الحسن

    ہم سب مانتے ہیں کہ فاروق ستارپارٹی کے سربراہ ہیں: خواجہ اظہار الحسن

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کا اندرونی تنازع حل کرنے کے لیے ثالثی کا عمل پھر شروع ہوگیا. ثالثی کمیٹی نے فاروق ستار سے اہم ملاقات کی ہے.

    تفصیلات کے مطابق سرداراحمد، خواجہ اظہار اور خواجہ سہیل منصور پر مشتمل کمیٹی نے پی آئی بی میں‌ ایم کیو ایم پی آئی بی گروپ کے سربراہ فاروق ستار سے ملاقات کی.

    پارٹی ذرایع کے مطابق خواجہ اظہار نے فاروق ستار سے کہا ہے کہ آپ بڑے ہیں، آپ کی عزت پہلے جیسی ہی قائم ہے، جب کہ سردار احمد کا کہنا تھا کہ واپس آ جائیں، پارٹی کو منظم و متحد کرتے ہیں.

    اس سے قبل فاروق ستار کی رہائش گاہ پر پہنچنے پر خواجہ اظہار نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ تنظیم کارکنان کی ہے، وہ تقسیم نہیں چاہتے، کارکنان بہادرآباد کے ہوں یا پی آئی بی کے، سب تنظیم کا حصہ ہیں.

    ان کا کہنا تھا کہ سب مانتے کہ ہیں فاروق ستارسربراہ ہیں، اس میں دو رائے نہیں، تقسیم سے کچھ لوگوں کو فائدہ ہو رہا ہے، جوفائدہ اٹھارہے ہیں، ان سےکہتاہوں پیٹرول چھڑکنا بند کردیں.

    فاروق ستار آئیں اورکنوینرکی سیٹ سنبھالیں: رابطہ کمیٹی کا ردعمل

    اس سوال کے جواب میں‌ انھوں نے کہا کہ ذاتی حیثیت میں نہیں آیا، ثالثی کمیٹی نےمینڈیٹ دیا ہے،ثالثی کا کردار پہلے بھی ادا کیا، اب بھی کررہا ہوں.

    یاد رہے کہ گذشتہ روز فاروق ستار نے اپنے سینیٹ کے امیدواروں‌ سے دستبرداری کا اعلان کرتے ہوئے پیش کش کی تھی کہ تحلیل شدہ رابطہ کمیٹی سینینٹ کے چار امیدواروں‌ کے نام دے دے، وہ انھیں فائنل کر دیں‌ گے.

    رابطہ کمیٹی چار سینیٹرز کے نام دے دے: فاروق ستار کا اپنے امیدواروں سے دستبرداری کا اعلان

    فاروق ستار بیک فٹ پر گئے، تو رابطہ کمیٹی کی جانب سے بھی اس کا خیرمقدم کیا گیا اور پیش کش کی گئی کہ فاروق ستار واپس آکر پارٹی کی قیادت سنبھالیں.


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پارٹی گھروں سے نہیں چلتی ایم کیو ایم کا مرکز بہادر آباد میں ہے، رؤف صدیقی

    پارٹی گھروں سے نہیں چلتی ایم کیو ایم کا مرکز بہادر آباد میں ہے، رؤف صدیقی

    کراچی: ایم کیو ایم کے رہنماء اور رکن رابطہ کمیٹی رؤف صدیقی نے کہا ہے کہ اگر ہم پارٹی میں میرٹ کو پامال کریں گے تو کہیں کے نہیں رہیں گے، پارٹی گھروں سے نہیں چلتی، ایم کیو ایم کا مرکز بہادر آباد میں ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی کے پروگرام ’سوال یہ ہے‘ میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا، رؤف صدیقی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کی روایت میرٹ ہے اس پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوسکتا، ہماری جماعت میں کوئی دیڈلاک نہیں ہے۔

    انہوں نے کہا کہ فاروق ستار بھائی رابطہ کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر اجلاس کریں، ان کے ساتھ کوئی مسئلہ ہے تو ہم سے شیئر کریں، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی دو تہائی اکثریت کے ساتھ فیصلے کرتی ہے۔

    سانحہ بلدیہ، رؤف صدیقی اور دیگر ملزمان پر فرد جرم عائد

    رؤف صدیقی کا کہنا تھا کہ پارٹی آئین میں کنوینئر کا ووٹ نہیں ہوتا، اگر ووٹنگ میں ٹائی ہوجائے تو کنوینئر ووٹ ڈال سکتا ہے، پڑھے لکھےلوگوں کی پارٹی ہے اس لیے اصولوں پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا نہ کریں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ تنظیمی ڈھانچے میں تبدیلیاں اس طریقے سے ہورہی تھیں جس کا کوئی سر تھا نہ پیر، ایم کیو ایم میں 7،8 ماہ سے یہ معاملات چل رہے تھے، پارٹی گھروں سے نہیں چلتی، ایم کیو ایم کا مرکز بہادر آباد میں ہے۔

    میں بھی دونوں جماعتوں کے مل کر بیٹھنے کے حق میں تھا، رؤف صدیقی

    خیال رہے متحدہ قومی موومنٹ میں اختالافات کی وجہ بننے والے کامران ٹیسوری نے آج بڑا فیصلہ لیتے ہوئے اپنا استعفیٰ پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کو بھیج دیا ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کافی دنوں سے یہ تاثر دیا جارہا تھا کہ میں فاروق ستار کے فیصلوں پر اثر انداز ہو رہا ہوں۔

    دوسری جانب ایم کیو ایم بہادر آباد گروپ کے گلشن اقبال میں جاری جلسے میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے ارکان کا کہنا تھا کہ فاروق ستار آئیں اورکنوینرکی سیٹ سنبھالیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • فاروق ستار آئیں اورکنوینرکی سیٹ سنبھالیں: رابطہ کمیٹی کا ردعمل

    فاروق ستار آئیں اورکنوینرکی سیٹ سنبھالیں: رابطہ کمیٹی کا ردعمل

    کراچی: ایم کیو ایم پی آئی بی گروپ کے سربراہ فاروق ستار کی جانب سے اپنے سینیٹ کے امیدواروں سے دستبرداری کے بعد کراچی کی سیاست میں نیا موڑ آگیا.

    تفصیلات کے مطابق فاروق ستار کی جانب سے سینیٹ امیدواروں کی سیلیکشن سے دستبرداری کے اعلان کا رابطہ کمیٹی کی جانب سے خیرمقدم کیا گیا ہے. ایم کیو ایم بہادر آباد گروپ کے گلشن اقبال میں جاری جلسے سے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے ارکان کا کہنا تھا کہ فاروق ستار آئیں اورکنوینرکی سیٹ سنبھالیں۔

    جلد زبردست بریک تھرو ہوگا: خواجہ اظہار الحسن

    ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ ہمارے دل میں فاروق ستارکی جوجگہ ہے، وہ ہمیشہ رہے گی، ہم ایک جسم کے دوبازو ہیں، جدا ہو ہی نہیں سکتے. انھوں نے امید ظاہر کی کہ 24 گھنٹے میں زبردست بریک تھروہوگا، برف پگھلے گی.

    خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ ہم پہلے دن سے فاروق بھائی سے کہہ رہے تھے، آپ نام فائنل کرلیں، آج انہوں نے کہہ دیا کہ ہم نام فائنل کرلیں. ان کا مزید کہنا تھا کہ فاروق بھائی کی ناراضی اب ختم ہونے والی ہے۔

    ہم سب فاروق ستارکی عزت کرتے ہیں، وہ آجائیں: کنور نوید جمیل

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے کنور نوید جمیل نے کہا کہ فاروق ستار کا اقدام مثبت ہے، ہم فاروق ستار سے مسلسل کہہ رہے تھے، امیدوار فائنل کریں. فاروق ستارآئیں اور کنوینر کی سیٹ سنبھالیں.

    کنور نوید جمیل نے کہا کہ کامران ٹیسوری پرجو اعتراض تھا، وہ برقرار ہے، ہم سب فاروق ستارکی عزت کرتے ہیں، وہ آجائیں، الیکشن کمیشن میں جو 16 نام دیے ہیں، فاروق ستار کی مشاورت سے انھیں میں سے چار فائنل کریں گے. اجلاس کے بعد بیٹھ کر مشاورت کریں گے.

    فاروق ستار بہادرآباد آئیں اور رابطہ کمیٹی کا اجلاس بلائیں

    ایم کیو ایم کی سنیئر رہنما نسرین جیل کا کہنا تھا کہ سینیٹ ٹکٹ تو بہانہ بن گیا، اصل بات یہ ہے کہ پارٹی آئین، منشور اور اختیارات کیا ہیں، ابھی بہت سی باتیں طے نہیں، پارٹی کہاں ہے اور کیا ہے یہ الیکشن کمیشن کو بتانا ہے.

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جو بھی غلطی پرہے، اسے تسلیم کرے، یہ سلسلہ اب ختم ہونا چاہیے. فاروق ستار بہادرآباد آئیں اوررابطہ کمیٹی کا اجلاس بلائیں.


    رابطہ کمیٹی چار سینیٹرز کے نام دے دے: فاروق ستار کا اپنے امیدواروں سے دستبرداری کا اعلان


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مشرف کا ایم کیو ایم کی صدارت سنبھالنا ممکن نہیں، فروغ نسیم

    مشرف کا ایم کیو ایم کی صدارت سنبھالنا ممکن نہیں، فروغ نسیم

    کراچی: ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ جمہوری لوگوں سے موازنہ کریں تو فوجی میرٹ پر فیصلہ کرتے ہیں، پرویز مشرف کا ایم کیو ایم کی صدارت سنبھالنا ممکن نہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آوور‘ میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا، فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ مجھے پرویز مشرف کا فون آیا انہوں نے کہا کہ فاروق ستار پارٹی کی صدارت کا کہہ رہے ہیں، مشرف خودحیران تھےکہ یہ کیا بات کر رہے ہیں۔

    فاروق ستار پارٹی کا نام اور انتخابی نشان استعمال نہیں کرسکتے، فروغ نسیم

    انہوں نے کہا کہ مشرف دور میں تقرریاں میرٹ پر ہوئیں، فون کے دوران میں نے اُن کے دور کی تعریف کی، فاروق ستار سے میری ملاقاتیں ہوئیں جس میں انہوں نے کامران ٹیسوری سے متعلق بات چیت کی، میں نے جو کہا فاروق ستار کو کچھ لوگوں نے اور بتایا۔

    فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ کل فاروق ستار کا فون آیا انہیں کہا اکیلے آکر رابطہ کمیٹی کے ساتھ بیٹھ جائیں، جس پر انہوں نے کہا کہ فون پر بتاؤں گا لیکن ابھی تک کوئی فون نہیں آیا، فاروق ستار سے درخواست ہے تنازعات کو جلد سے جلد حل کریں۔

    رابطہ کمیٹی دوتہائی اکثریت سے کنوینرتبدیل کرسکتی ہے: فروغ نسیم

    انہوں نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم کے زمانے میں بھی رابطہ کمیٹی ایک ہوجائے تو بانی ضد نہیں کرتے تھے، عشرت العباد سے پوچھ لیں جن معاملات پر رابطہ کمیٹی ایک ہوجائے تو کسی کی نہیں چلتی تھی، پارٹی میں عہدہ لینے کی آفر کی گئی لیکن مجھے نہیں لینا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ فاروق ستار کے لیے ڈرافٹنگ 10 سال سے کر رہا ہوں، ڈرافٹنگ کروانے والوں میں صرف فاروق بھائی نہیں اور بھی لوگ موجود تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دو سے چار دن میں فاروق ستار سے بات چیت کی راہ نکل جائے گی، کنور نوید

    دو سے چار دن میں فاروق ستار سے بات چیت کی راہ نکل جائے گی، کنور نوید

    کراچی: متحدہ قومی مومنٹ کے رہنما اور رابطہ کمیٹی کے رکن کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ امید ہے فاروق ستار اس خلیج کو ختم کردیں گے، دو سے چار دن میں بات چیت کی راہ نکلے گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کےپروگرام الیونتھ آوور میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا، کنور نوید جمیل کا کہنا تھا کہ فاروق ستار ہم سے ناراض ہیں، وہ آئیں تو بات جیت کے زریعے معاملے کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ فاروق ستار کے قریبی لوگوں نے انہیں کہا آپ کو نواز شریف، آصف زرداری، بانی ایم کیو ایم جیسا لیڈر ہونا چاہیے انہوں نے باتوں میں آکر آئین میں ترمیم کی، فاروق ستار نے آئین میں ترمیم سے پہلے رابطہ کمیٹی کو اعتماد میں نہیں لیا تھا۔

    آئین کا آرٹیکل 248 شریعت کے منافی ہے، ختم کیا جائے، کنور نوید جمیل

    کنور نوید کا کہنا تھا کہ پارٹی آئین میں ارکان کے دستخط کہاں سے آئیں ہمیں نہیں پتہ، آئین ہماری ٹیبل پر آتا تو ہم دستخط کرتے، ہو سکتا ہے ہمارے پرانے دستخط استعمال کر لیے گئے ہوں، میرا فاروق ستار سےآخری رابطہ 11 فروری کو ہوا بعد میں ساتھیوں کی بات ہوتی رہی۔

    رکن رابطہ کمیٹی کنور نوید جمیل نے کہا کہ ٹکٹ دینے کا اختیار خالد مقبول صدیقی کے پاس ہے، ہمارے 16 امیدوارن کے ٹکٹ پر خالد مقبول نے دستخط کر کے فاروق ستار کو بھجوائے اور انہیں کہا گیا کہ 16 میں سے 4 نام فائنل کرلیں، ان میں کامران ٹیسوری کا بھی نام شامل تھا۔

    سوشل میڈیا پر چلنے والاوسیم اختر کا اعترافی بیان جھوٹ کا پلندہ ہے.کنور نوید جمیل

    ان کا کہنا تھا کہ رابطہ کمیٹی کسی بھی پارٹی عہدیدار کو ہٹا سکتی ہے، پارٹی آئین کے مطابق فاروق ستار کنوینئر نہیں، ہمیں جب آئین میں تبدیلی کا پتا چلا تو ہم نے اعتراض کیا۔

    کنور نوید جمیل کا مزید کہنا تھا کہ سردار احمد آج ایک اور کوشش کرنے پی آئی بی گئے تھے، مجھے پتا چلا کہ بزنس کمیونٹی نے فاروق ستار سے آج ملاقات کی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کنونیئر شپ کے بعد فاروق ستار کی اسمبلی رکنیت کو بھی خطرہ

    کنونیئر شپ کے بعد فاروق ستار کی اسمبلی رکنیت کو بھی خطرہ

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے سربراہ کے خلاف عدالت جانے کا فیصلہ کرلیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار کی اسمبلی رکنیت کو بھی عدالت میں چلینج کیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق رابطہ کمیٹی عدالت میں درخواست دائر کرے گی کہ ڈاکٹر فاروق ستار نے دھوکے اور فراڈ سے پارٹی آئین تبدیل کیا لہذا اُن کے خلاف آرٹیکل 62،63 کی دفعات کے تحت مقدمہ چلایا جائے۔

    رابطہ کمیٹی کے ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دھوکا اور فراڈ کرنے کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار صادق اور امین نہیں رہے، آئین پاکستان کے تحت کوئی بھی جھوٹا اور بے ایمان شخص پارلیمنٹ کا رکن نہیں بن سکتا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی (بہادرآباد گروپ) سابق کنونیئر کے خلاف عدالت میں تمام شواہد بھی پیش کرے گا۔

    مزید پڑھیں: یہ مائنس ون کے بعد اب مائنس ٹو کر رہے ہیں، فاروق ستار

    دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے ممبر فیصل سبزواری نے ذرائع سے چلنے والی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہم بہادرآباد میں ڈاکٹر فاروق ستار کی آمد کے منتظر تھے اور رہیں گے، کوئی بھی رکن اُن کے خلاف منفی سوچ نہیں رکھتا‘۔

    واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان میں گزشتہ کئی دنوں سے رہنماؤں کے درمیان کشیدگی جاری ہے، جس کے بعد متحدہ کے واضح طور پر دو دھڑے سامنے آگئے ایک دھڑے (بہادرآباد) کی قیادت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی جبکہ دوسرے (پی آئی بی) کی سبراہی ڈاکٹر فاروق ستار کررہے ہیں۔

    سینیٹ امیدواران کی نامزدگی سے شروع ہونے والے جھگڑے نے اس قدر شدت اختیار کی کہ دو روز قبل رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کو کنونیئر کے عہدے سے برطرف کرتے ہوئے کارکن بنادیا اور انہیں دعوت دی کہ عام کارکن کی طرح ایم کیو ایم میں کام کریں۔

    یہ بھی پڑھیں: فاروق ستار پارٹی کا نام اور انتخابی نشان استعمال نہیں کرسکتے، فروغ نسیم

    اسے بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا موقف جانب دارانہ ہے: عامر خان

    دوسری جانب اتوار کے روز ہی ڈاکٹر فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے تمام ممبران کو عہدے سے ہٹا کر کمیٹی ختم کرنے اور 17 فروری کو انٹر پارٹی انتخابات کا اعلان کیا۔

    گزشتہ روز نجی ٹیلی ویژن کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم میں مائنس ٹو کے فارمولے پر عمل کیا جارہا ہے جس کے تحت سربراہی پرویز مشرف کو دی جائے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ہماری پارٹی ایم کیو ایم کا دھڑا نہیں، اپنی الگ شناخت ہے، مصطفیٰ کمال

    ہماری پارٹی ایم کیو ایم کا دھڑا نہیں، اپنی الگ شناخت ہے، مصطفیٰ کمال

    کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی ایم کیو ایم کا دھڑا نہیں، پی ایس پی کی اپنی شناخت ہے، ہم سینیٹر شپ اور دیگر چیزوں کو لات مار کر پارٹی سے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کسی کی خامیوں کودیکھ کرحکمت عملی نہیں بنارہی، ہمارے پیغام کو سندھ بھرمیں پزیرائی ملی ہے، ہم نےاردوبولنےوالوں کی ایک عذاب سےجان چھڑائی، اپنی کارکردگی کی بدولت الیکشن میں سوئپ کریں گے۔

    چائنا کٹنگ کیس، مصطفی کمال کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ہمارےنکتہ نظرمیں مہاجروں سمیت سب کافائدہ ہے، کراچی میں جو 6 روزسےہورہاہےیہ چندسولوگوں کامعاملہ ہے، ایم کیوایم رہنماکسی نہ کسی ذریعےسےبانی سےرابطےمیں اب بھی ہیں، جن لوگوں پرمنی لانڈرنگ کاالزام لگاان میں سےایک 2ہماری پارٹی میں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان سےاتحادنہیں انضمام کی بات ہوئی تھی، فاروق ستارسےطےہواتھا کہ مل کرایک نئی پارٹی اور نیاپلیٹ فارم بنائیں گے، آج توسارےمعاملےمیں پی ایس پی کانام نہیں،فاروق ستارکس کوالزام دینگے، جولوگ ہمیں انضمام کاکہتےتھےوہ اب ہمارےساتھ ہیں۔

    مخالفین کو ہم نے پریشان کردیا ہے، مصطفی کمال

    سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ایف آئی اےکوتمام سوالات کاجواب دیں گے، 16 لاکھ روپےکےکےایف میں جمع کرانافنڈنگ ہے، ڈاکٹرصغیرپیسہ لندن پہنچانےوالے لوگوں میں سے نہیں تھے، فنڈنگ اورمنی لانڈرنگ دومختلف چیزیں ہیں، خدمت خلق فاؤنڈیشن کےمالی معاملات کچھ لوگ دیکھتےتھے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ایم کیو ایم رہنماؤں کے متحد ہونے یا نہ ہونے سے لوگوں کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • یہ مائنس ون کے بعد اب مائنس ٹو کر رہے ہیں، فاروق ستار

    یہ مائنس ون کے بعد اب مائنس ٹو کر رہے ہیں، فاروق ستار

    کراچی: ایم کیو ایم کے سینئر رہنماء فاروق ستار نے کہا ہے کہ بہادر آباد والے کسی کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں، یہ مائنس ون کے بعد اب مائنس ٹو کررہے ہیں، شواہد موجود ہیں یہ پرویزمشرف فارمولا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا، فاروق ستار کا کہنا تھا کہ بہادر آباد والوں(اراکین رابطہ کمیٹی) کو اس وقت اندازہ ہوگا جب پانی سر سے گزر جائے گا، 5 سے 11 فروری تک رابطہ کمیٹی کے اجلاس غیر قانونی تھے۔

    پارٹی میں اب نئےلوگوں کوسامنےلےکرآنا ہے‘ فاروق ستار

    ان کا کہنا تھا کہ کامران ٹیسوری بہانہ تھا اصل میں مقصد سربراہ کو نکالنا تھا، کامران ٹیسوری کو مجھ سمیت 12 ممبر نے منتخب کیا، مسئلہ ٹکٹ کا نہیں بلکہ ٹکٹ دینے کے اختیار کا تھا۔

    فاروق ستار کا بیرسٹر فروغ نسیم سے متعلق کہنا تھا کہ فروغ نسیم کہتے ہیں مجھ سے پارٹی نہیں سنبھالی جارہی، آپ پیچھے بیٹھ کر مہاجروں کو تباہ نہ کریں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ فروغ نسیم کی نظر میں فاروق ستار نہیں بلکہ پرویز مشرف اصل لیڈر ہیں۔

    فاروق ستار کا بہادر آباد رابطہ کمیٹی کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کا اعلان

    خیال رہے گذشتہ دنوں فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ نام نہاد رابطہ کمیٹی نے مجھے کنونیرکےعہدے سے فارغ کیا، کنوینرکا واحدعہدہ ہے جوالیکشن کے ذریعے منتخب کیا جاتا ہے، ہمیں بہت جلدی خود کومنظم کرنا ہوگا، ہم اپنے بنیادی نظریے پرقائم ہیں، کارکن کی حیثیت سے سب کومل کرکام کرنا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • فاروق ستار کا بہادر آباد رابطہ کمیٹی کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کا اعلان

    فاروق ستار کا بہادر آباد رابطہ کمیٹی کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کا اعلان

    کراچی: متحدہ قومی مومنٹ(پاکستان) میں جاری کشیدگی اور الیکشن کمیشن کی جانب سے خالد مقبول صدیقی کو ایم کیو ایم کا نیا ڈپنی کنوینئر تسلیم کرنے پر فاروق ستار نے ایم کیو ایم بہادر آباد کے خلاف قانونی جنگ لڑنے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پارٹی تنازعات کے باعث دو حصوں میں منقسم ہونے والی ایم کیو ایم (پی آئی بی اور بہادر آباد) کے درمیان شدید لفظوں اور الزامات کی جنگ جاری ہے، جبکہ فاروق ستار جو کہ پی آئی بی میں موجود ایڈہاک کمیٹی کی نمائندگی کر رہے ہیں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اب قانونی جنگ لڑیں گے۔

    ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن میں فاروق ستار کل رابطہ کمیٹی کی تحلیل کی درخواست دیں گے، جبکہ انہوں نے تنظیمی امورچلانےکیلئےایڈہاک کمیٹی بنانےکا بھی اعلان کردیا ہے۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ آرٹیکل6جےکےتحت کارکنان کی جنرل اسمبلی کو اختیار حاصل ہے، کارکنان کی جنرل اسمبلی نےرابطہ کمیٹی کوتحلیل کردیاہے، کارکنان،ذمہ داران بہادرآبادسےسیاسی تنظیمی رشتےختم کردیں، پتنگ کےنشان ،ایم کیوایم کےنام پرکوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔

    الیکشن کمیشن نے خالد مقبول صدیقی ایم کیوایم کا نیا کنوینئرتسلیم کرلیا

    دوسری جانب ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ پارٹی کی کنوینر شپ کی تبدیلی کا باقاعدہ ایک طریقہ کار ہے، ریٹرننگ افسر نے رابطہ کمیٹی کے فیصلے پر خالد مقبول صدیقی کے جاری کردہ ٹکٹ منظور کیے۔

    ترجمان کے مطابق عہدوں کی تبدیلی کےلیے ایم کیو ایم کو انٹرا پارٹی الیکشن کرانا ہونگے اس کے بعد ہی الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ نوٹیفکیشن جاری کرے گا، جبکہ صوبائی الیکشن کمیشن کے پاس نوٹیفکیشن جاری کرنے کا کوئی اختیار نہیں۔

    پارٹی میں اب نئےلوگوں کوسامنےلےکرآنا ہے‘ فاروق ستار

    خیال رہے کہ گزشتہ دنوں خالد مقبول صدیقی کا بحیثیت ڈپٹی کنوینئر کا انتخاب ڈاکٹر فاروق ستار کو کنونیر کے عہدے سے سبکدوش کرنے کے بعد رابطہ کمیٹی کے ہونے والے اہم اجلاس میں کیا گیا تھا، اور اب الیکشن کمیشن نے بھی انہیں ایم کیو ایم کا نیا ڈپٹی کنوینئر تسلم کر لیا ہے۔

    بعدازاں ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کے اختیارات اور اس کو تحلیل کرتے ہوئے نئے انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا اعلان کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ بہادرآباد والوں کے تمام اقدامات غیر آئینی ہیں۔


  • کامران ٹیسوری ایسی مخلوق ہیں جہاں جاتے ہیں تباہی مچاتے ہیں، سعید غنی

    کامران ٹیسوری ایسی مخلوق ہیں جہاں جاتے ہیں تباہی مچاتے ہیں، سعید غنی

    کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنما سعیدغنی کا کہنا ہے کہ فاروق ستارپیپلزپارٹی میں دلچسپی رکھتے ہیں تو یہ اچھی بات ہے، کامران ٹیسوری ایسی مخلوق ہیں جہاں جاتےہیں تباہی مچاتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ پاکستان میں تقسیم در تقسیم کا عمل جاری ہے، پی پی کے رہنما سعیدغنی نے ایم کیو ایم میں اندورونی اختلاف سے متعلق کہا کہ میں فاروق ستارسے متعلق کبھی دہشت گردی والی بات سنی نہیں، فاروق ستارپیپلزپارٹی میں دلچسپی رکھتے ہیں تویہ اچھی بات ہے۔

    کامران ٹیسوری کے حوالے سے سعیدغنی کا کہنا تھا کہ کامران ٹیسوری ایسی مخلوق ہیں جہاں جاتےہیں تباہی مچاتےہیں، کامران ٹیسوری ایم کیو ایم میں جتنا رہیں گے اتنی تباہی مچائیں گے، وہ ایم کیوایم میں آگے کیاکرتےہیں دیکھ لیں گے۔

    پی پی رہنما نے مزید کہا کہ ایم کیوایم کی بدقسمتی ہےکامران ٹیسوری کواہم عہدے دیئے۔

    گذشتہ روز بھی پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا تھا عوام کوپتہ چل رہا ہے کہ ایم کیوایم والےایک سیٹ پرکس طرح لڑتے ہیں، ان کا کوئی اصول اور نظریہ نہیں، ایم کیوایم کو اس جھگڑے کی قیمت دوہزاراٹھارہ کے الیکشن میں چکانا پڑے گی۔

    خیال رہے کہ کامران ٹیسوری کو سینٹ کی سیٹ دیئے جانے پر ایم کیو ایم اور رابطہ کمیٹی میں اختلاف مزید شدت اختیار کر گئے ہیں ، رابطہ کمیٹی نے فاروق ستارکو آؤٹ کرکے خالد مقبول کو کنوینر بنادیا۔


    مزید پڑھیں :  فاروق ستارنے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی تحلیل کردی، انتخابات کا اعلان


    جس کے بعد  ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کے اختیارات اور اس کو تحلیل کرتے ہوئے نئے انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا اعلان کردیا، انہوں نے کہا ہے کہ بہادرآباد والوں کے تمام اقدامات غیر آئینی ہیں۔

    انہوں نےتمام کارکنان اور اراکین اسمبلی کو سترہ فروری انٹراپارٹی انتخابات میں شرکت کی دعوت دی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔