Tag: farooq sattar

  • یہ بھائیوں کا معاملہ ہے اور بھائیوں کے درمیان ہی حل ہوگا،  فاروق ستار

    یہ بھائیوں کا معاملہ ہے اور بھائیوں کے درمیان ہی حل ہوگا، فاروق ستار

    کراچی : ایم کیو ایم کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ رابطہ کمیٹی کے جو جو لوگ میرے گھر پر آئے ہیں وہ میرے بھائی ہیں اور سب بھائیوں کو مل کر کوئی فیصلہ کرنا ہے، آج کوئی بات رہ گئی ہے تو کل اجلاس بلا کر پوری کرلیں گے۔

    یہ بات انہوں نے پی آئی بی کالونی میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے درمیان کچھ معاملات طے پا گئے ہیں اور جو معاملات رہتے ہیں ان پر کل دوپہر میں بیٹھ کر بات کریں گے، کیوں یہ بھائیوں کا معاملہ ہے اور بھائیوں کے درمیان ہی حل ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ مجھے اراکین کی بات سننی چاہیےاور مجھے سمجھانی چاہیے، ہم کسی کو ہنسنے کا موقع نہیں دیں گے، کسی صورت یہ تاثرنہیں دینا کہ ہم میں تقسیم ہے، اختلاف رائے کی وجہ سے کسی اورکو خوش ہونے کا موقع نہیں دینا چاہتے، ہمارے اختلاف رائے کو تقسیم نہ سمجھیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن بھاگے نہیں جارہے اور سینیٹ الیکشن کا مسئلہ بھی نہیں ہے، لیکن یہ مسئلہ سینیٹ الیکشن سے بھی زیادہ گھمبیر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میرے لئے پی آئی بی اور بہادر آباد میں فرق نہیں، دلوں میں گنجائش ہے، اختلاف رائے کے باوجود رابطہ کمیٹی اراکین میرے لئےیہاں آئے، موجودہ صورتحال کو سمٹینے میں کارکنان کا تعاون درکار ہے۔


    مزید پڑھیں:فاروق ستار او رابطہ کمیٹی کے مذاکرات کامیاب ہوگئے


    لڑائی یا تقسیم نہیں ،اختلاف رائے ہوسکتا ہے، اسے ہمیں حل کرنا ہے، آج کوئی بات رہ گئی ہے تو کل اجلاس بلا کر پوری کرلیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔ 

  • فاروق ستار اور رابطہ کمیٹی کے مذاکرات ختم، جنرل ورکرز اجلاس ملتوی

    فاروق ستار اور رابطہ کمیٹی کے مذاکرات ختم، جنرل ورکرز اجلاس ملتوی

    کراچی: فاروق ستار اور رابطہ کمیٹی کے درمیان مذاکرات ختم ہوگئے، جس کے بعد سربراہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے جنرل ورکرز اجلاس منسوخ کر دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق رابطہ کمیٹی اور فاروق ستار کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بعد فاروق ستار کو منا لیا گیا ہے۔

    مذاکرات کی کامیابی کے بعد جنرل ورکرز اجلاس کے ملتوی ہونے کا اعلان کردیا گیا اور تمام کارکنان کو فاروق ستار کی رہائش گاہ پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    پارٹی ذرایع کے مطابق فاروق ستار نے مذاکرات کے بعد موقف اختیار کیا کہ نسرین جلیل، سردار احمد میرے لئے قابل احترام ہیں، جو بھی فیصلہ کیاہے اسے کارکنان کے سامنے سناؤں گا۔

    بہادرآباد میں موجود پوری رابطہ کمیٹی فاروق ستار کے پاس جا رہی ہے، وسیم اختر

    یاد رہے کہ فاروق ستارکی جانب سے کے ایم سی گرائونڈ میں بلایا گیا جنرل ورکرزاجلاس منسوخ کر کے کارکنوں کو تمام کارکنان کو سربراہ ایم کیو ایم کی رہائش گاہ پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ آج سہ پہر رابطہ کمیٹی کے وفود ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کو منانے میں ناکام رہے تھے۔ فاروق ستار نے وفود کے  سامنے اپنی شرائط رکھتے ہوئے تجویز پیش کی تھی کہ جنرل ورکرزاجلاس میں سب آجائیں۔

    بعد میں میئر کراچی اور ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنماء وسیم اختر نے سربراہ ایم کیو ایم سے ملاقات کی، جس کے بعد انھوں نے بیان دیا تھا کہ ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے بلائے گئے اجلاس میں پوری رابطہ کمیٹی پی آئی بی جارہی ہے۔ اب خبر موصول ہوئی ہے رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کو منا لیا ہے۔

    اپ ڈیٹس کا سلسلہ جاری ہے ۔ ۔ ۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا فاروق ستار کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا فاروق ستار کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کے بلائے گئے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلہ بہادر آباد میں ڈپٹی کنوینرز کے مشاورتی اجلاس میں کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی نے فاروق ستار کے بلائے گئے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فیصلہ بہادر آباد میں ڈپٹی کنوینرز کے مشاورتی اجلاس میں کیا گیا۔ اجلا س میں رابطہ کمیٹی کے دیگر اراکین بھی شریک ہوئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ رابطہ کمیٹی نے 4 بجے ذمہ داران اور عہدیداران کو طلب کرلیا۔ پارٹی ایکٹ کے تحت رابطہ کمیٹی کا کوئی بھی رکن اجلاس بلا سکتا ہے۔

    ذرائع رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ کامران ٹیسوری سے متعلق فیصلہ آخری ہے، پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ فاروق ستار کنوینر اور سربراہ ہیں، ہم ان کو مانتے ہیں وہ آئیں اور کمان سنبھالیں۔

    ذرائع رابطہ کمیٹی کا کہنا ہے کہ فاروق ستار کو مناتے رہیں گے، کل بھی منایا آج بھی منائیں گے۔ جب تک وہ نہیں مانتے ان کے پاس جاتے رہیں گے۔

    ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ فاروق ستار رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرنے آئیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے ایم کیو ایم کے عارضی مرکز بہادر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ کامران ٹیسوری کو رابطہ کمیٹی کا رکن بنانے کی 80 فیصد لوگوں نے مخالفت کی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ فاروق ستار 2 ساتھیوں کی قربانی دے کر کامران ٹیسوری کو سینیٹ کا رکن بنانا چاہتے ہیں لیکن ایم کیو ایم میں انفرادی خواہش پر کسی کو کبھی عہدے نہیں دیے گئے۔

    بعد ازاں فاروق ستار نے نے پی آئی بی میں واقع اپنے گھر پر اراکین اسمبلی ، کارکنان اور صحافیوں سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ فیصلے پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ آج فیصلہ کرلیا جائے کہ انہیں با اختیار سربراہ چاہیئے یا کوئی ڈمی سربراہ چاہیئے۔ اگر ڈمی سربراہ چاہیئے تو مجھے ایسی سربراہی منظور نہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • فاروق ستارایم کیوایم میں 12ویں کھلاڑی ہیں‘ رضا ہارون

    فاروق ستارایم کیوایم میں 12ویں کھلاڑی ہیں‘ رضا ہارون

    کراچی : پاک سرزمین پارٹی کے رہنما رضا ہارون کا کہنا ہے کہ فاروق ستارایم کیوایم میں 12 ویں کھلاڑی ہیں، 12 واں کھلاڑی کپتان کیسے بن سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے رہنما رضا ہارون نے کہا کہ ایم کیوایم کا چہرہ کل گھناؤنے طریقے سے سامنے آیا۔

    رضا ہارون نے کہا کہ لڑائی کراچی کے مسائل پر نہیں بلکہ سینیٹ کے ٹکٹ پرہو رہی ہے، انہوں نے کہا کہ جوایک ٹکٹ پرلڑرہے ہیں 200 ٹکٹس پران کا کیاحال ہوگا۔

    پی ایس پی کے رہنما نے کہا کہ فاروق ستار جس ایم کیو ایم کی بات کرتے ہیں اس کا کردارمشکوک ہے، آج کی ایم کیو ایم کون سی ہے اس کا پتہ لگانا باقی ہے۔

    رضا ہارون نے کہا کہ سندھ مسائل کا شکار ہے، کراچی کے لوگ گندا پانی پینے پرمجبور ہیں۔

    پاک سرزمین پارٹی کے رہنما نے کہا کہ ایم کیوایم کے موجودہ رہنما قیادت کے اہل نہیں ہیں جبکہ ایم کیو ایم کی متبادل جماعت کراچی میں آچکی ہے۔


    کامران ٹیسوری اب رابطہ کمیٹی کے ممبر نہیں رہے، خالد مقبول صدیقی


    یاد رہے کہ گزشتہ روز ایم کیوایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا تھا کہ کامران ٹیسوری اب رابطہ کمیٹی کے ممبر نہیں رہے۔

    خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ فاروق ستار دو ساتھیوں کی قربانی دے کر کامران ٹیسوری کو سینیٹ ممبر بنانا چاہتے ہیں لیکن ایم کیوایم میں انفرادی خواہش پر کسی کو کبھی عہدے نہیں دیے گئے۔

    بعدازاں سربراہ ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا تھا کہ بہادر آباد میں غیر آئینی اجلاس کرنے والے اراکین رابطہ کمیٹی کومعطل کرتا ہوں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • منحرف اراکین اسمبلی کو فاروق ستار کی نئی پیش کش

    منحرف اراکین اسمبلی کو فاروق ستار کی نئی پیش کش

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان نے منحرف اراکین اسمبلی کی پارٹی میں واپسی کے لیے مشروط اجازت رکھ دی، متحدہ پاکستان کے سربراہ نے ہے کہ منحرف اراکین معذرت کر کے واپس آسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادرآباد میں رابطہ کمیٹی ، سینٹرل ایگزیکٹو کونسل اور کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹ انتخابات اور موجودہ سیاسی صورتحال سمیت ایوانِ بالا کے لیے نامزد کیے جانے والے امیدواران کے ناموں پر مشاورت کی گئی۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں ایم کیو ایم کا مسلم لیگ ن، فنکشنل لیگ اور تحریک انصاف سمیت دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر گرینڈ اپوزیشن بنانے پر اتفاق کیا گیا جب کہ یہ بھی طے پایا کہ پیپلزپارٹی اور پاک سرزمین پارٹی سے کسی سطح پر کوئی بات چیت نہیں کی جائے گی۔

    مزید پڑھیں: ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی ندیم راضی پی ایس پی میں شامل

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں منحرف اراکین کو سینیٹ میں ووٹ ڈالنے سے روکنے کے لیے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا گیا جب تمام عہدیداران اس بات پر متفق ہوئے کہ اگر الیکشن کمیشن نے منحرف اراکین کو ایوانِ بالا کے انتخابات تک ڈی سیٹ نہ کیا گیا تو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’منحرف اراکین کے پاس ایک ہی راستہ ہے کہ وہ معذرت کر کے پارٹی میں واپس آجائیں‘۔

    خیال رہے کہ پاک سرزمین پارٹی میں اب تک ایم کیو ایم کے دو قومی اسمبلی کے اراکین آصف حسنین، سلمان مجاہد جبکہ سندھ اسمبلی کے اراکین ندیم راضی، شیراز وحید، ڈاکٹر صغیر احمد، ارتضیٰ فاروقی، محمود عبدالرزاق میمن، افتخار احمد سمیت دیگر شامل ہیں، علاوہ ازیں ڈپٹی میئر ارشد وہرہ سمیت کئی بلدیاتی نمائندوں نے بھی پی ایس پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: ایم کیو ایم پاکستان کے رکن اسمبلی پی ایس پی میں شامل

    واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے صوبائی و قومی اسمبلی کے منتخب اراکین سمیت ڈپٹی میئر کراچی ارشدہ وہرہ نے گزشتہ برس پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کی تھی جس کے بعد انہوں نے اپنی نشستیں چھوڑنے کا بھی اعلان کیا تھا تاہم بعد میں مصطفیٰ کمال نے کسی بھی رکن اسمبلی کو استعفے نہ دینے کی ہدایت کی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ایم کیو ایم پاکستان کی رجسٹریشن بحال کر دی گئی

    ایم کیو ایم پاکستان کی رجسٹریشن بحال کر دی گئی

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم پاکستان سمیت بارہ جماعتوں‌کی رجسٹریشن بحال کر دی. ایم کیو ایم پاکستان اب سینیٹ انتخابات میں اپنے پارٹی نشان پر حصہ لے سکے گی.

    تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تیرہ جماعتوں کی رجسٹریشن بحال کرتے ہوئے تمام جماعتوں کو مطلوبہ تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

    یاد رہے کہ الیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی اور رجسٹریشن فیس جمع نہ کرانے پر ایم کیو ایم پاکستان کی رجسٹریشن منسوخ کی گئی تھی. چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے تیرہ سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن کی منسوخی کیس کی سماعت کی.

    ایم کیو ایم پاکستان کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے اپنے دلائل میں کہا کہ قانون نیا تھا، ہم سے غلطی ہوئی، درگزر کیا جائے، ایم کیو ایم پاکستان ملک کی چوتھی بڑی جماعت ہے، جس نے 22 اگست کے بعد پاکستان مخالف لوگوں کو پارٹی سے خارج کیا۔

    مال روڈ احتجاج: ایم کیو ایم پاکستان کا وفد جلسے سے اٹھ کر چلا گیا

    اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا کہ سیینٹ کے الیکشن ہونے والے ہیں، جس کے لئے کاغذات نامزدگی 4 فروری سے جمع ہونا ہیں. کمیشن سے استدعا ہے کہ کوئی شارٹ آرڈر جاری کرے۔

    رجسٹریشن بحال ہونے کے بعد ایم کیو ایم پاکستان اب سینیٹ انتخابات میں اپنے پارٹی نشان پر حصہ لے سکے گی.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • صرف راو انور کیخلاف کارروائی سے کچھ نہیں ہوگا، حکومت سندھ کا بھی احتساب ہونا چاہئے ،فاروق ستار

    صرف راو انور کیخلاف کارروائی سے کچھ نہیں ہوگا، حکومت سندھ کا بھی احتساب ہونا چاہئے ،فاروق ستار

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ صرف راو انور کیخلاف کارروائی سے کچھ نہیں ہوگا، حکومت سندھ کا بھی احتساب ہونا چاہئے، وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر داخلہ کو بھی کٹہرے میں لانا چاییے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نقیب اللہ کے معاملے پر صرف ایک پولیس افیسر کو ہٹانے سے کام نہیں چلے گا پولیس کوٹاسک صوبائی حکومت دیتی ہے، حکومت سندھ کا بھی احتساب ہونا چاہئیے ، وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر داخلہ کو بھی کٹہرے میں لانا چاہیے۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ پولیس خدمات دینے والاادارہ ہے فورس نہیں،2بڑے واقعات ہوئے، عوامی نمائندوں کورول نہیں دینگے تو انتظاراورنقیب جیسے واقعات ہونگے عدالت سے پولیس والوں کی تنخواہیں بند کرنے سے کام نہیں ہوگا، وزیرداخلہ کی بھی تنخواہ بندہونی چاہئے۔

    انھوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے خلاف آپریشن ہوا وہ پولیٹیکلی مینڈیٹ آپریشن تھا، ایک مرتبہ بھی لیڈرآف اپوزیشن یامیئرکوبلاکرمشورہ نہیں کیا گیا، ہم نے خود مطالبہ کیا تاکہ شہرمیں امن قائم ہو، آئین کی بالادستی کو قائم کرنا ہی آئین کی عزت وتکریم ہے۔

    سربراہ ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سےصرف مذمت سےکام نہیں چلےگا، دیگرجماعتوں کودعوت دیتے ہیں کہ آئیں وزیراعلیٰ کا گھیراؤکریں، پولیس آرڈرپاس کریں گواہوں اورججز کے تحفظ کانظام وضع ہو۔

    فاروق ستار نے کہا کہ غلط فعل غلط ہے ہرحال میں ایسا کوئی کام نہیں ہوناچاہئےتھا، جعلےمقابلے پہلےواقعات تونہیں ہیں یہ لائسنس کس نےدیاہے؟ صوبائی حکومت خاموش ہےتواس کی خاموشی تائیدسمجھی جائےگی، اس معاملےکی آنرشپ صوبائی حکومت کولینی پڑے گی۔

    مقدمات کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ مقدمہ جوں کا توں رہتاہے ہمارا بھی وقت ضائع ہوتاہے، سنجیدہ چالان پیش ہی نہیں کیاجارہاہے،مقدمات سیاسی ہیں، ہم یہ سمجھتےہیں اس معاملےکی ذمہ دارصوبائی حکومت ہے، یہ تاثرہورہاہےجیسےہمارےخلاف مقدمات سیاسی ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ کراچی میں آپریشن ہوا لیکن مینڈیٹ لینے والوں کونہ بلایاگیا، سیاسی مقدمات صوبائی حکومت کونمٹانےچاہئیں، ہم نےابھی انتقامی مقدمات کاالزام نہیں لگایا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • فاروق ستار کی اے پی سی میں‌ عدم موجودگی: وجہ سامنے آگئی

    فاروق ستار کی اے پی سی میں‌ عدم موجودگی: وجہ سامنے آگئی

    لاہور: طاہر القادری کی اے پی سی میں‌ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے فاروق ستار کی عدم موجودگی نے جو سوالات اٹھائے تھے، اب پارٹی کے اندرونی ذرایع بھی ان کی تصدیق کر رہے ہیں۔

    واضح‌ رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کا وفد فاروق ستار کی سربراہی میں‌ طاہر القادری کی اے پی سی میں شریک ہوا تھا، لیکن اعلامیہ جاری کرتے ہوئے جہاں‌ دیگر جماعتوں‌ کے سربراہ اور نمائندے موجود تھے، وہاں‌ فاروق ستار کی عدم موجودگی نے کئی سوالات پیدا کیے۔

    اس ضمن میں‌ جب طاہر القادری سے سوال کیا گیا، تو انھوں‌ نے کہا کہ اے پی سی میں کسی قسم کا اختلاف نہیں، فاروق ستار کی کچھ مصروفیات تھیں، اس لیے وہ چلے گئے تھے۔

    البتہ ذرایع کے مطابق اس عدم موجودگی کا سبب ایم کیو ایم پاکستان کے اعلامیہ سے اختلافات کی تصدیق کی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: متحدہ پاکستان کا ووٹ بینک نہیں توڑا جا سکتا، فاروق ستار

    اطلاعات کے مطابق فاروق ستار نے شہبازشریف اور رانا ثنا کا نام قراردادوں سے نکالنے کا مطالبہ کیا تھا، جس پر طاہر القادری نے موقف اختیار کیا کہ مرکزی ملزمان کو کیسےچھوڑدیں، نہتے لوگوں پر گولیاں ان ہی کے حکم پر چلائی گئیں۔

    فاروق ستار نے طاہر القادری سے سوال کیا کہ نام نہیں نکالاجاتا، تو کیا ہم چلے جائیں؟ اس سوال پر طاہر القادری نے کہا، آپ جانا چاہتے ہیں تو چلےجائیں، بے گناہ لوگوں کے قاتلوں کومعاف نہیں کر سکتا۔

    ذرایع کے مطابق اسی باعث فاروق ستار،عامرخان اے پی سی اعلامیہ جاری ہونے سے پہلے روانہ ہوگئے اور دس نکاتی اعلامیہ پر ایم کیو ایم پاکستان کا نام نہیں‌ ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • طاہر القادری کی اے پی سی: ایم کیو ایم اور پی ایس پی کی شرکت کا فیصلہ

    طاہر القادری کی اے پی سی: ایم کیو ایم اور پی ایس پی کی شرکت کا فیصلہ

    کراچی : پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف جیسی بڑی پارٹیوں‌ کے بعد ایم کیو ایم پاکستان اور پی ایس پی نے بھی طاہر القادری کے ساتھ کھڑنے ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی اے پی سی اپوزیشن جماعتوں‌ کے پلیٹ فورم کی شکل اختیار کر لی ہے۔

    قومی اسمبلی کی چوبیس سیٹیں اپنے پاس رکھنے والی ایم کیو ایم پاکستان نے عوامی تحریک کی اے پی سی میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔

    فاروق ستار کی قیادت میں تین رکنی وفدآل پارٹیزکانفرنس میں شریک ہوگا، وفد کےدیگرارکان میں عامر خان اور کامران ٹیسوری شامل ہیں۔

    ادھر مصطفیٰ کمال نے بھی اے پی سی میں‌ شرکت کا اعلان کر دیا ہے. پاک سر زمین پارٹی کا وفد کل اے پی سی میں‌ شرکت کے لیے لاہور روانہ ہوگا۔

    آصف زرداری اور طاہرالقادری کی دوسری ملاقات 29 دسمبر کو ہوگی

    پی ایس پی کی جانب سے مصطفیٰ کمال،وسیم آفتاب اورڈاکٹرصغیراحمداےپی سی میں شرکت کریں گے۔

    مصطفیٰ‌ کمال نے کہا ہے کہ طاہرالقادری کے موقف کی بھرپورحمایت کرتےہیں، سانحہ ماڈل ٹائون کےملزمان کی گرفتاری تک انصاف کےتقاضےپورےنہیں ہوسکتے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • جتنے بھی دھڑے بندی کر لی جائے متحدہ پاکستان کا ووٹ بینک نہیں توڑا جا سکتا، فاروق ستار

    جتنے بھی دھڑے بندی کر لی جائے متحدہ پاکستان کا ووٹ بینک نہیں توڑا جا سکتا، فاروق ستار

    اسلام آباد : ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ جتنے بھی دھڑے بندی کر لی جائے متحدہ پاکستان کا ووٹ بینک نہیں توڑا جا سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا کی نا اہلی کی درخواست پرالیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی ، الیکشن کمیشن کابینچ مکمل نہ ہونے کے باعث سماعت نہ ہو سکی۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سابق ڈپٹی میئر نے دوسری جماعت جوائن کرنے کا اعلان کیا، ارشد وہرہ نے یہ اعلان بند کمرے میں نہیں کیا میڈیا کے سامنے کیا، کسی بچے سے بھی پوچھیں تو وہ کہے گا ڈپٹی میئر نے ایم کیوایم چھوڑی ، اس معاملےمیں شق نمبر36لاگوہوتی ہے۔

    فاروق ستار نے کہا کہ سیدھے معاملے پر انکے وکیل غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹیں گے، ہم بھی ان سےحب الوطنی کاسرٹیفکیٹ مانگیں گے، یہ مائنڈ سیٹ ہےجواصل معاملےسےتوجہ ہٹاکردوسری طرف لے جاتا ہے، ارشد وہرہ نےپارٹی چھوڑنےکااعلان کیا ہے

    انکا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کئی الزامات میں عدالتوں سے بری ہو چکی ہے۔جتنے بھی دھڑے بندی کر لی جائے متحدہ پاکستان کا ووٹ بینک نہیں توڑا جا سکتا، 23 اگست کےواقعات کاکوئی ذکرنہیں کرتا، 22 اگست کو لیکر ہم پر چڑھائی کر دی جاتی ہے۔

    سربراہ ایم کیو ایم نے کہا کہ کراچی،حیدرآباد،میرپورخاص ،سکھر،نوابشاہ سےکامیاب ہونگے، ہمارے2بڑے جلسےہوئےجس میں عوام نےہمیں تائید فراہم کی۔

    مردم شماری کے نتائج کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ مردم شماری کےنتائج درست ہوجائیں تووزیراعلیٰ ہمارا ہوگا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔