Tag: farooq sattar

  • فاروق ستار کی والدہ انتقال کر گئیں

    فاروق ستار کی والدہ انتقال کر گئیں

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستار کی والدہ انتقال کر گئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ تنظیم بحالی کمیٹی ڈاکٹر فاروق ستار کی والدہ کا انتقال ہوگیا، ان کی عمر 94 برس تھی۔

    فاروق ستار کی والدہ کچھ عرصے سے شدید علیل اور مقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں، ان کی نماز جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

    ڈاکٹر فاروق ستار کی والدہ کے انتقال پر سیاسی و مذہبی رہنماؤں نے اظہار تعزیت کیا ہے، کنوینئر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، عامر خان اور وسیم اختر نے فاروق ستار سے والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔

    سابق صدر آصف زرداری کی والدہ انتقال کرگئیں

    سابق گورنر ڈاکٹر عشرت العباد خان، چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد، انیس ایڈووکیٹ اور حیدر عباس رضوی نے بھی فاروق ستار کی والدہ کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔

  • سانحہ 12 مئی میں کون کون ملوث تھا؟ فاروق ستار کے چشم کشا انکشافات

    سانحہ 12 مئی میں کون کون ملوث تھا؟ فاروق ستار کے چشم کشا انکشافات

    کراچی: خوشی فہمی تھی کہ لندن سے علیحدگی کے بعد مڈل کلاس جماعت بنالوں گا، پارٹی کو جگاڑ والے اور خرابیوں والوں سےصاف کرنا چاہتا تھا مگر خرابی اتنی سرائیت کرگئی کہ وہ میرے ہی پیچھے پڑگئے۔

    ان خیالات کا اظہار ایم کیوایم بحالی کے سربراہ فاروق ستار نے اے آر وائی نیوز کو  دئیے گئے تہلکہ خیز انٹرویو میں کیا، فاروق ستار نے  انکشاف کیا کہ لندن سے علیحدگی کے بعد کچھ لوگ مجھے ڈمی سربراہ بنانا چاہتے تھے جیسا کہ اب خالد مقبول ہیں، میں ان کی دکانوں کو بند کرنےجارہا تھا، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ یہ سب میرےخلاف ہوگئے، میں نے ان سب کو بچایا لیکن انہوں نے مجھے یہ صلہ دیا۔

    متحدہ پاکستان کے سربراہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیوایم کے موجودہ سربراہ خالد مقبول کا بلدیاتی دور بدترین تھا، کرپشن کرنے میں پیپلزپارٹی اے ٹیم تو ایم کیوایم کےکچھ لوگ بی ٹیم ہیں۔ایم کیوایم بحالی کے سربراہ فاروق ستار نے انکشاف کیا کہ 22 اگست واقعے کے اگلے روز ندیم نصرت نے مجھے فون کیا اور کہا کہ بانی ایم کیوایم معافی مانگ رہےہیں، انہوں نے مجھے کہا کہ ان کا معافی نامہ پریس کانفرنس میں دکھائیں، میں نےکہا کہ نہیں دکھاؤں گا اب میں علیحدہ ہوں، یہی نہیں ایم کیوایم بانی کےبہنوئی یونس بھائی نےملنےکا کہا تو میں نےانکار کردیا۔

    فاروق ستار نے اپنے تہلکہ خیز انٹرویو میں بتایا کہ اس کے باوجود ایم کیوایم ، پی ایس پی نے پروپیگنڈا کیا کہ میرا لندن سے رابطہ ہے، پوچھنا چاہتا ہوں کہ میرا لندن سے رابطہ ہوتا تو کیا انٹیلی جنس اداروں سےچھپ سکتا ہے؟ میں امریکا بھی جاؤں تو یہاں تاثر دیاجاتاہے کہ لندن سے رابطہ کیا ہے، واضح طور پر بتادوں کہ گذشتہ 6 سالوں سےمیرا لندن سے کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں ہے۔

    ایم کیو ایم میں عسکری ونگ سے متعلق پوچھے گئے سوال پر فاروق ستار نے کہا کہ یہ دیکھنا ہےکہ ایم کیوایم کا عسکری ونگ تھا تو اس کا ہیڈ کون تھا؟ وہ عسکری ونگ باقاعدہ تھا یا کچھ لڑکے اس کام میں لگےتھے یہ بھی ضرور دیکھا جائے۔

    ڈاکٹر فاروق ستار نے تصدیق کی کہ 22 اگست واقعے کے بعد مجھے ن لیگ سےاچھے پیکج کیساتھ شمولیت کی دعوت دی گئی، پی ٹی آئی ، پیپلزپارٹی نے بھی آفرز کیں، مگر میں نہیں گیا۔

    بارہ مئی 2007 سے متعلق فاروق ستار نے انکشاف کیا کہ اس روز ساری پارٹیاں ملوث تھی، اعتراف کرتا ہوں کہ ایم کیوایم کو ریلی نہیں نکالنی چاہیےتھی، بانی ایم کیو ایم سے رابطہ کمیٹی نے بھی منتیں کیں کہ ریلی نہ نکالیں مگر انہوں نے کہا کہ ریلی ضرور نکلے گی۔

     

  • پی پی نے کراچی کی عوام کو کچھ نہیں دیا، فاروق ستار وزیراعلیٰ پر برس پڑے

    پی پی نے کراچی کی عوام کو کچھ نہیں دیا، فاروق ستار وزیراعلیٰ پر برس پڑے

    کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سابق سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ مراد علی شاہ نے وہی لہجہ اختیار کیا جوچند سال قبل ذوالفقار مرزا نے اختیار کیا تھا۔

    کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم بحالی کمیٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گزشتہ روز اپنے خطاب میں اقلیت کی غلط تشریح کی، اقلیت کی تشریح پاکستان کے آئین میں ہے جو مذہب کی بنیاد پر ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ مرادعلی شاہ نے کہا تھا کہ تم اقلیت میں ہو تمہارا کوئی حق نہیں، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ تم کبھی فیصلے نہیں کرسکتے تم غلام ہو، ذولفقار مرزا والا غرور اور تکبر کل مراد علی شاہ میں نظر آیا۔

    ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ پاکستان بنانے والوں کو کہا گیا کہ تم اقلیت ہو تمہاری کوئی زمین نہیں، جمہوریت میں اقلیت کی بھی رائے ہوتی ہے وجود ہوتا ہے، مہاجروں کی موجودہ نسل کے وجود کو ہی ماننے سے انکار کر دیا گیا۔

    پی پی 12ہزار ارب روپے12سال میں نگل گئی کوئی ریکارڈ نہیں، 13سال سے کےفور منصوبے کو پورا کرنے میں ناکام ہے، 13سال سے کےفور منصوبے کے نام پر وڈیرے کراچی کے پانی پر قبضہ کیے بیٹھے ہیں۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ گزشتہ گیارہ سالوں میں پیپلزپارٹی کی حکومت نے کراچی کی عوام کو کچھ نہیں دیا بلکہ جو تھا وہ بھی واپس لے کر یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ تم اقلیت میں ہو خبردار جو تم نے کوئی حق مانگا۔

    ایک عرصے سے سن رہے ہیں کہ2018 تک آنے والی ہزاروں بسیں آجائیں گی، کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو غصب کرکے ایس بی سی اے بنا دیا گیا، مصنوعی اکثریت کی بنیاد پر شب خون مارا گیا۔

    کراچی کے ماسٹر پلان پر حملہ ہوا اور اسے وزارت بلدیات کو دیا گیا، انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے پہلےکالے اقدامات کیے اور اب کالا قانون لے آئے، 70فیصد کچرا اٹھانے کے اختیارات سندھ حکومت کے حوالے کردیئے گئے۔

    فاروق ستار نے بتایا کہ ماسٹر پلان کو ماسٹر پلان سندھ اتھارٹی کردیا گیا، کراچی والوں سے واٹربورڈ بھی چھین لیا گیا، کراچی چلتا ہے تو سندھ چلتا ہے پھر پورا پاکستان چلتا ہے، کراچی 70فیصد وفاق کو دیتا ہے اور90فیصد صوبے کو دیتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کے لئے زندگی اجیرن بن گئی ہے، شہر کی موجودہ صورتحال میں مایوسی کو دیکھتے ہوئے سیاسی جماعتوں میں اس کا درد دیکھنے میں نہیں آیا۔

  • دبئی  میں عشرت العباد اور فاروق ستار کی ملاقات،  یکجا ہوکر حکمت عملی بنانے پر اتفاق

    دبئی میں عشرت العباد اور فاروق ستار کی ملاقات، یکجا ہوکر حکمت عملی بنانے پر اتفاق

    دبئی : سابق گورنر سندھ عشرت العباداور فاروق ستار نے ملاقات میں شہری علاقوں کے مسائل کے حل کیلئے یکجا ہوکر حکمت عملی بنانے پر اتفاق کیا۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں سابق گورنر سندھ عشرت العباداور فاروق ستار کی ملاقات ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں کےدرمیان ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں شہری علاقوں کے مسائل کے حل کیلئے یکجا ہوکر حکمت عملی بنانے پر اتفاق کیا گیا، دبئی میں دونوں رہنماؤں کی ملاقات کئی گھنٹے تک جاری رہی۔

    سابق گورنر سندھ عشرت العباد نے کہا کہ کراچی وہ قومی کرداراداکرنےسےقاصرہےملک کوجسکی ضرورت ہے، ماضی کی تلخ یادوں کو بھول کرقومی اجتماعی مفادمیں آگےبڑھاجائے۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ قوم کو مایوسی سے نکالا جائے گا اور مستقبل کے سفر کی سمت کا تعین کیا جائے، چیلنجزسے نمٹنے کیلئے قومی میثاق برائے استحکام اور تعمیر و ترقی طے کیا جائے۔

    ملاقات میں دونوں رہنماؤں میں اتفاق ہوا کہ مشترکہ جدوجہد سے قومی مسائل حل کیے جاسکتے ہیں اور کہا تجربے،سیاسی بصیرت کےساتھ دیگرسیاسی اقابرین سےبھی رابطہ کیاجائے۔

    دونوں رہنماؤں نے گفتگو میں کہا کراچی کے عوام میں احساس محرومی تیزی سے بڑھ رہاہے، احساس محرومی کے خاتمے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل ناگزیر ہے۔

  • راسے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں سے رابطہ اور ملاقاتیں  : فاروق ستار  نے عائد الزامات  کی تردید کردی

    راسے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں سے رابطہ اور ملاقاتیں : فاروق ستار نے عائد الزامات کی تردید کردی

    کراچی : سابق ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے را سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں سے رابطے کے الزام میں سی ٹی ڈی میں پیش ہوکر عائد الزامات کی تردید کردی۔

    تفصیلات کے مطابق راسے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں سے رابطے کے الزام میں سابق ایم کیو ایم رہنما ڈاکٹر فاروق ستار سی ٹی ڈی سول لائنز پہنچے ، سی ٹی ڈی حکام نے فاروق ستار کے تمام ساتھیوں کوباہرروک دیا اور صرف2افراد محمداکبرایڈووکیٹ اورسیداظہرہاشمی کو ہمراہ لے جانے کی اجازت دی گئی۔

    ڈاکٹرفاروق ستار سی ٹی ڈی کے سامنے پیش آئے ، سی ٹی ڈی انسپکٹر ظفرعباس کی سربراہی میں ٹیم نے فاروق ستار سے انکوائری کی ، ڈاکٹر فاروق ستارسے 45منٹ تک تفتیش کی گئی۔

    سی ٹی ڈی کے 3 افسران نے فاروق ستار سے 21 سوالات کیے ، فاروق ستار کےوکیل اورساتھی کوسوالات کےدوران الگ کمرے میں بٹھایا گیا، تفتیش کے دوران فاروق ستار نے ملزمان کے بیان میں عائد الزامات ، ملاقاتوں اوررابطوں کی تردید کردی۔

    فاروق ستار12بجکر15 منٹ پرداخل ہوئے اور 12بجکر55منٹ پرواپس آئے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ دوبارہ ضرورت پڑنے پر فاروق ستار کو طلب کیا جائے گا۔

    سی ٹی ڈی کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تحقیقات ہورہی ہے2 یا 3 ملزمان ہیں مجھے نہیں معلوم، انہوں نے ایم کیو ایم کے ساتھ اپنی وابستگی ظاہر کی، ملزمان نےکسی میٹنگ یاکسی جگہ میراکوئی حوالہ دیا، میرےسامنےجوحوالےلائےگئےان کی تردید کی۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کسی بھی موقع پرتعاون چاہیےتوخدمات حاضرہیں، 23اگست کی پریس کانفرس میں اسی پالیسی کوبیان کیا تھا، ہم ہر طرح کے تعاون کیلئے تیار ہیں۔

  • پی پی کراچی میں مصنوعی اکثریت کیلئے ایک اور ضلع بنارہی ہے، فاروق ستار

    پی پی کراچی میں مصنوعی اکثریت کیلئے ایک اور ضلع بنارہی ہے، فاروق ستار

    کراچی : ڈاکٹر فاروق ستار نے سندھ حکومت کے اقدام کی مخالفت کرتے ہوئے وزیراعظم اور چیف جسٹس سے سندھ حکومت کو کراچی میں فوری ساتواں ضلع بنانے سے روکنے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم تنظیم بچاؤ کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے سندھ حکومت کی جانب سے اہل کراچی تقسیم کے اس فیصلے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کی تقسیم کا فیصلہ متعصبانہ اور کراچی دشمنی پر مبنی ہے۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سندھ کابینہ نے کراچی کی مزید تقسیم کا فیصلہ کیا، مراد علی شاہ کی سربراہی میں کراچی کی تقسیم کا فیصلہ کیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے 12 سالوں سے اختیارات کا غلط استعمال کیا، پیپلزپارٹی نے وسائل پر قبضہ کرکے شہر پر توجہ نہیں دی اور اب کراچی کو اپنی کالونی بنانے کا عمل کررہی ہے۔

    ایم کیو ایم تنظیم بچاو کمیٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنرز اور افسران کے ذریعے عوام کو غلام بنایا جارہا ہے، بنیادی حقوق غضب کرنے کےلیے اقدامات کیے جارہے ہیں، پیپلز پارٹی کراچی کے تقسیم در تقسیم عمل کرنے پر کار فرما ہے، کراچی کو وڈیروں کی نو آبادیاتی کالونی بنانے کی سازش کی جارہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مینڈیٹ نہ ہونے کے باوجود کراچی کو آمرانہ اقدامات سے چلایا جارہا ہے، پیپلزپارٹی اپنے خلاف اٹھنے والی آواز کو دبانے کی کوشش کررہی ہے، سندھ حکومت لڑاو، تقسیم کرو اور حکومت کرو کے نظام پر کاربند ہے۔

    فاروق ستار نے وزیراعظم، چیف جسٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کے اقدامات کا نوٹس لیتے ہوئے سندھ حکومت کو کراچی میں فوری ساتواں ضلع بنانے سے روکا جائے۔

    ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کے ساتھ سندھ حکومت کا رویہ سوتیلی ماں جیسا ہے، سہ جماعتی اجلاس میں سابق میئر کی حیثیت سے نہیں بلایا گیا، اجلاس کےلیے مصطفیٰ کمال کو بلایا گیا لیکن مجھے دعوت نہیں دی گئی، مصطفیٰ کمال کو اگر بلایا تو پھر کمیٹی میں کیوں نہیں شامل کیا گیا۔

    صطفیٰ کمال نے کراچی میں ساتویں ضلع کا اعلان مسترد کردیا، پی ایس پی کل احتجاج کرے گی

    انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی مذموم اور متعصابہ عزائم ہیں، کراچی کو 6 اضلاع میں تقسیم کیا جاچکا ہے اب ساتواں ضلع بنارہے ہیں، بلدیاتی الیکشن میں زبردستی جنوبی، ملیر میں پی پی نے کامیابی لی اور اب ایک اور ضلع بناکر پی پی کراچی میں مضنوعی اکثریت چاہتی ہے۔

    ایم کیو ایم تنظیم بچاو کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ لیاری اور ملیر میں پی پی نے کون سی دودھ کی نہریں بہادی ہیں۔

  • ‘کراچی والو! میرے پاس تم ہو ‘

    ‘کراچی والو! میرے پاس تم ہو ‘

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ کراچی کو سالانہ 300ارب ملنا چاہیے ، کوئی ہو نہ ہو تم میرے پاس ہو،کراچی والو!میرے پاس تم ہو۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ٹریفک پولیس کی جانب سے جو رانگ وے پر ایف آئی آر کاٹی گئیں ختم کی جائیں۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ دنیا کا بہترین کپاس پیداکرنے والا ملک اب کپاس بحران کاشکارہے، اس قدر نالائقی ہے کہ پہلے آٹا ایکسپورٹ کردیا ، اب کہہ رہے ہیں کہ امپورٹ کریں گے۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل ملوں سے بے روزگاری ہوئی توعدم استحکام بڑھے گی، کراچی کو سالانہ 300ارب ملنا چاہیے۔

    فاروق ستار نے ایک بار پھر ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کا ذکر کرتے ہوئے کہا کوئی ہو نہ ہو تم میرے پاس ہو،کراچی والو! میرے پاس تم ہو۔

    یاد رہے چند روز قبل بھی ایم کیو ایم پاکستان رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے ایک نجی اسکول کے منعقد کئے گئے پروگرام میں اپنے خطاب کے دوران کہا تھا کہ نہ مجھے ایم این اے بننے دیا اور مجھ سے پارٹی رکنیت بھی لے لی گئی۔

    جس پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے وہ ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کو یاد کرنے لگے، جس کے بعد ان کا ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا۔

  • خالد مقبول صدیقی نے استعفیٰ کیوں دیا ؟ فاروق ستار نے بڑی وجہ بتا دی

    خالد مقبول صدیقی نے استعفیٰ کیوں دیا ؟ فاروق ستار نے بڑی وجہ بتا دی

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ نیب گرفتاریوں سےبچنےکیلئےوزارت سےاستعفےکاٹوپی ڈرامہ کیاگیا ، فروغ نسیم ایم کیوایم ہےیانہیں فیصلہ کریں اورجرات کامظاہرہ کرتے ہوئے سینیٹر شپ سے استعفیٰ دیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پارٹی میں نئے لوگوں کو آنے دیں، متحدہ کو صحیح معنوں میں متحدہ بنائیں، نہ یہ متحدہ ہے اورنہ ایم کیوایم پاکستان ہے ، یہ چوں چوں کی مٹی ہے۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ مزید گروپوں میں ایم کیو ایم کی تقسیم جاری ہے، جو کرپشن اورکک بیکس کھایا ہے اسکو قائم رکھنا ہے ، نیب کے تحت گرفتاریوں کاعمل شروع ہونے والا تھا، نیب گرفتاریوں سےبچنے کیلئے وزارت سے استعفے کا ٹوپی ڈرامہ کیا گیا۔

    مزید پڑھیں : وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوادیا

    فروغ نسیم کے حوالے سے رہنما ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ فروغ نسیم ایم کیوایم ہےیانہیں فیصلہ کریں، فروغ نسیم اخلاقی جرات کا مظاہرہ کریں اورسینیٹر شپ سے استعفیٰ دیں۔

    یاد رہے 12 جنوری کو ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی جانب سے استعفی کا اعلان کیا گیا تھا، جس کے دوسرے ہی روز 13 جنوری کو وفاقی وزیر اسد عمر ایم کیو ایم پاکستان کو منانے بہادرآباد گئے تھے تاہم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اپنا فیصلہ واپس لینے سے صاف انکار کردیا تھا اور پھر 16 جنوری کو اپنا استعفی بھی وزیر اعظم عمران خان کو ارسال کردیا تھا۔

  • عمران خان نرم، سیاسی اور جمہوری رویہ اختیار کریں، فاروق ستار

    عمران خان نرم، سیاسی اور جمہوری رویہ اختیار کریں، فاروق ستار

    ملتان: متحدہ قومی موومنٹ تنظیم بحالی کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ عمران خان نرم، سیاسی اور جمہوری رویہ اختیار کریں۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ تنظیم بحالی کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو ہی نہیں دیگر جماعتوں کو بھی ووٹ ملا ہے، وہ نرم، سیاسی اور جمہوری رویہ اختیار کریں۔

    فاروق ستار نے کہا کہ وسائل کی منصفانہ تقسیم نہ ہو تو تبدیلی کا نعرہ صرف نعرہ ہی رہے گا، نئے انتظامی یونٹ آسانی سے نہیں بنیں گے کم از کم بل تو پیش کریں۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ کے لیے 162 ارب کا اعلان کیا گیا ایک روپیہ نہ ملا، پنجاب میں تو بلدیاتی نظام ہی ختم کردیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: ایم کیوایم لندن کے گرفتار ٹارگٹ کلر کے بیان پر فاروق ستار کا ردعمل

    فاروق ستار نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کے علاوہ کیسے تبدیلی آئے گی، ہمیں مشاورتی اجلاس میں بلائیں ہم مفت مشورے دیں گے۔

    واضح رہے کہ 20 نومبر کو فاروق ستار نے ایم کیو ایم لندن کے گرفتار ٹارگٹ کلر یوسف ٹھیلے والا کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ کبھی نائن زیرو کا کیئر ٹیکر نہیں رہا، یہ ذمہ داری انیس قائم خانی، کنور نوید اور عامر خان کے پاس رہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ نائن زیرو میں کب کون رہتا تھا میرا اس سے تعلق نہیں، میں پارٹی کے تنظیمی سیٹ اپ کا کبھی انچارج نہیں رہا، ہمیشہ سیاسی سیٹ اپ کی ذمہ داری نبھائی ہے۔

    یاد رہے کہ گرفتار ٹارگٹ کلر نے دعویٰ کیا تھا کہ فاروق ستار نے نائن زیرو پر کمرہ دے کر ایک ماہ تک مفروری کٹوائی۔

  • سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی سے متعلق فاروق ستار کے اہم انکشافات

    سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی سے متعلق فاروق ستار کے اہم انکشافات

    کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی سے متعلق اہم انکشافات کر دیے.

    تفصیلات کے مطابق سابق ڈی جی پارکس کا کیس دل چسپ رخ اختیار کر گیا،نیب کے بعد سیاست دانوں کی جانب سے بھی انکشافات کا سلسلہ شروع ہوگیا.

    سابق میئرکراچی فاروق ستار نے کہا کہ جب میں 1997-98 میں وزیرتھا، تب لیاقت قائم خانی کے پاس ایڈیشنل ڈی جی پارکس کا عہدہ تھا.

    انھوں نے کہا کہ مجھےان کی کرپشن کاعلم ہوا، تو میں نے او ایس ڈی بنا کر گھربھجوا دیا تھا، مصطفیٰ کمال میئربنے، تو انھوں نے اسے ڈی جی پارکس بنا دیا.

    علم ہوگیا تھا کہ اسے کس مقصد کے لیے ڈی جی پارکس بنایا گیا ہے، کراچی:وسیم اخترنےبھی کرپٹ شخص کومشیر بنا لیا۔

    خیال رہے کہ احتساب عدالت نے سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کا دو روزہ راہداری ریمانڈ دے دیا.

    لیاقت قائم خانی کو آج راولپنڈی کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا تھا، موصولہ اطلاعات کے مطابق لیاقت قائم خانی کے اثاثوں کی مالیت کا تخمیہ دس ارب روپے تک پہنچ گیا.