Tag: farooq sattar

  • ایم کیوایم نے کسی کےاحتجاج میں خاموش حمایت نہیں کی، فاروق ستار

    ایم کیوایم نے کسی کےاحتجاج میں خاموش حمایت نہیں کی، فاروق ستار

    کراچی: ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے احتجاج کرنا سیاسی جماعتوں کا استحقاق ہے، بارہ دسمبرکےحوالےسےرابطہ کمیٹی نےصورتحال پرنظررکھی ہوئی ہے ۔

    ایم کیو ایم کے رہنما کا کہنا ہے ہرجماعت کی خواہش ہوتی ہےکہ وہ کراچی میں اپنی پاوردکھائے،ایم کیوایم نےبھی کراچی میں ہڑتالیں اور احتجاج کیے ہیں ،ایم کیو ایم کے احتجاج کے دوران ایک پتہ تک نہیں گرا ، سیاسی جماعتیں بھی عوام کواپنےحق میں متحرک کریں ۔

    ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے ایم کیوایم نے کسی جماعت کےاحتجاج میں خاموش حمایت نہیں کی ۔ ان کا کہنا تھا پیپلزپارٹی کےبیانات سےدونوں جماعتوں میں تناؤبڑھا، ہے ۔

  • متحدہ وفد آج وزیراعظم سے ملاقات کرے گا

    متحدہ وفد آج وزیراعظم سے ملاقات کرے گا

    اسلام آباد: یام کیو ایم اور پیپلز پارٹی میں دوریاں بڑھتی جارہی ہے۔ ایم کیو ایم کی جانب سے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ پر اظہارعدم اعتماد، ایم کیوایم کاوفدآج وزیراعظم سےملاقات کرےگا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے ساتھ ملاقات کیلئے جانے والے ایم کیو ایم کے وفد کی قیادت فاروق ستار کرینگے جس میں اہم  امورپربات چیت ہوگی۔ اپوزیشن لیڈرخورشیدشاہ پرعدم اعتماد متحدہ نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرکی تبدیلی کیلئے اسپیکر قومی اسمبلی کو بھی خط لکھ دیا۔

    وزیر اعظم سے ملاقات میں ایم کیو ایم کے سینئر رہنما بھی شریک ہوں گے، وزیراعظم نواز شریف سے ہونے والی ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال، مسلم لیگ نواز اور ایم کیو ایم ورکنگ ریلیشن شپ اور کراچی کے میگا پراجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق ملاقات میں ایم کیو ایم، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی تبدیلی اور ان کے بیان کے حوالے سے اپنا موقف وزیراعظم کے سامنے رکھے گی جبکہ ایم کیو ایم ملاقات میں نئے انتظامی یونٹس کے حوالے سے بھی بات چیت کرے گی۔

  • اعتزازنےحقائق کوتوڑمروڑکرپیش کیا، فاروق ستار

    اعتزازنےحقائق کوتوڑمروڑکرپیش کیا، فاروق ستار

    کراچی: ایم کیو ایم کے رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ اعتزاز احسن کے بیان سے لگتا ہے کہ وہ خورشید شاہ کا مقدمہ لڑ رہے ہیں،اعتزازا حسن کا بیان خود عدم برداشت کی عکاسی کرتا ہے۔

    پیپلز پارٹی کے سینیٹر اعتزاز احسن کے بیان پر ہنگامی پریس کانفرنس میں شدید رد عمل دیتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے ممبر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ چودھری اعتزاز احسن نے آج حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا۔ ڈاکٹر فاروق ستار کہتے ہیں کہ اعتزاز احسن کے بیان سے ان کی ذہنیت کا اندازہ ہوتا ہے،اعتزاز احسن کا بیان بھی تحقیر آمیز اور متعصبانہ ہے۔ ہمیں روادرای اور برداشت کا سبق پڑھانے والے اعتزاز احسن کا بیان عدم برداشت کی عکاسی کرتا ہے۔

    فاروق ستار نے کہا کہ اعتزاز احسن بیگانے کی شادی میں عبداللہ دیوانے کا کردار ادا کر رہے ہیں، اعتزاز احسن کا بیان بھی ہماری دل آزاری کے برابر ہے، انہوں نے کہا کہ اعتزازاحسن خورشید شاہ کو صیح ثابت کرنے اور مہاجروں میں چور ڈاکو ڈھونڈنے کے بجائے پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کا جائزہ لیں، جو کرپشن مافیا کی سرپرستی کر رہی ہے۔

    فاروق ستار نے کہا کہ جلد ایم کیو ایم پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت کی کرپشن، قومی خزانے کو لوٹنے کے حوالے سے وائٹ پیپز بھی شائع کرے گی، پیپلز پارٹی جمہوریت کے نام پر تجوریاں بھرنے کا عمل ترک کرے ۔

  • خورشید شاہ خود استعفیٰ دے دیں، فاروق ستار

    خورشید شاہ خود استعفیٰ دے دیں، فاروق ستار

    کراچی: ایم کیوایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کہتے ہیں کہ خورشید شاہ خود استعفی دے دیں۔ پیپلزپارٹی کوئی دوسرا اپوزیشن لیڈر لے آئے تو قبول ہوگا۔

    پیپلز پارٹی کے رہنمااور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کی جانب سے دیئے گئے بیان نے ایک بار پھر پاکستان سمیت سندھ کا سیاسی ماحول انتہائی گرم کردیا ہے۔ خورشید شاہ کے بیان پر ایم کیوایم ناراض ہے تو دوسری جانب ایم کیو ایم کے اہم رہنماوں نے بھی خورشید شاہ کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

    ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کہتے ہیں کہ خورشید شاہ خود ہی مستعفی ہو جائے۔ پیپلزپارٹی کوئی دوسرا اپوزیشن لیڈر لے آئے تو قبول کرلیں گے۔ انھوں نے مزید کہا کہ سیاسی طور پرخورشید شاہ اپنے عہدے پر رہنے کے اہل نہیں رہے۔

    دوسری جانب ایم کیوایم کی اپوزیشن لیڈرکی تبدیلی کیلئےمشاورت بھی شروع ہو گئی ہے۔ فاروق ستارنےکہاہے اپوزیشن لیڈرکی تبدیلی کیلئےدوسری جماعتوں سے بھی مشاورت کررہے ہیں۔

  • وزیراعظم معاملات کوافہام وتفہیم سے حل کریں، ڈاکٹرفاروق ستار

    وزیراعظم معاملات کوافہام وتفہیم سے حل کریں، ڈاکٹرفاروق ستار

    کراچی:متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال میں ہمارا خاموش رہنا ممکن نہیں، قائد تحریک الطاف حسین نے اسلام آباد واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،انہوں نے کہا کہ مسائل حل نہ ہوئے تو معاملات سے لاتعلق سے نہیں رہ سکتے۔

    ان خیالات  کا اظہار انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انکا کہنا تھا کہ اگرپرامن مظاہرین کو وزیراعظم ہاؤس جانے دیا جاتا تو کیا ہوجاتا،اسلام آباد کے حالات پورے ملک پر اثر انداز ہورہے ہیں، لوگ ذہنی پریشانی میں مبتلا ہوگئے ہیں، ملکی معیشت کو ایک ہزار ارب روپے کا نقصان ہوچکا ہے۔

    ہماری وزیراعظم سے پرزور اپیل ہے کہ خدارا معاملے کو جلد ازجلد افہام وتفہیم سے حل کیا جائے، فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم نے ملک گیر یوم سوگ منا کر پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کے کارکنان سے اظہار یکجہتی کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کل کے پولیس ایکشن سے ہماری معاملات کو سلجھانے کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں،وزیر اعظم سے گذارش ہے کہ اگر ان ہاؤس تبدیلی آسکتی ہے تو اس پر فوری عمل درآمد کیا جائے۔،

  • عید کے بعد سندھ میں بنیادی حقوق کی تحریک چلائی جائے گی ، فاروق ستار

    عید کے بعد سندھ میں بنیادی حقوق کی تحریک چلائی جائے گی ، فاروق ستار

    کراچی: ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستارکا کہنا ہے کہ چودہ اگست کو اسلام آباد میں انقلاب کی تحریک چلے گی تو سندھ میں عوا م کے بنیادی حقوق کی تحریک چلائی جاسکتی ہے۔

    کراچی میں رنچھوڑلائن سیکٹر کی جانب سے الطاف حسین کی ہدایت پر عمائدین شہر کے لیے افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں اراکین رابطہ کمیٹی و صوبائی اسمبلی،تاجر برداری سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں ڈاکٹرفاروق ستار کا کہنا تھا کہ عید کےبعدایم کیو ایم عوام کے بنیادی مسائل اور بلدیاتی مسائل کیلئے احتجاجی تحریک کا راستہ اختیار کرسکتی ہے۔ چودہ اگست کو اسلام آباد میں انقلاب کی تحریک چلے گی تو سندھ میں عوام کے بنیادی حقوق کی تحریک چلے گی۔

    ڈاکٹر فاروق ستارکاکہنا تھا کہ کراچی جیسے بڑے میٹروپولیٹن شہر کا کوئی میئر نہیں۔ سندھ کےحکمران صوبےکودونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔کراچی کو اسکا جائز حصہ ملے تو وفاق کے سامنے ہاتھ نہ پھیلانا پڑیں۔

    متحدہ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کو صاف پانی، امن وامان ، صحت سمیت بنیادہ حقوق کی فراہمی کے لیے اقدامات کرنے ہونگے تاکہ عوام کی بڑھتی ہوئی احساس محرومی کو ختم کیا جا سکے۔

  • سب سے بڑا مسئلہ مذہبی انتہاپسندی ہے، فاروق ستار

    سب سے بڑا مسئلہ مذہبی انتہاپسندی ہے، فاروق ستار

    لندن: متحدہ قومی موومنٹ کےرہنما ڈاکٹرفاروق ستار کا کہنا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ مذہبی انتہاپسندی اوردہشت گردی ہے ۔لندن میں ایم کیوایم یوکے زیراہتمام ہونے والی دعوت افطار سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستار کا کہنا تھا کہ پاکستان کے داخلی استحکام،معاشی ترقی اورقومی یکجہتی کیلئے ضروری ہے کہ ملک سے دہشت گردی کاخاتمہ کیاجائے۔

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کئی سال قبل ہی پاکستان کے ارباب اختیارکو خبردار کردیا تھا اگر طالبانائزیشن کونہیں روکاگیاتویہ ملک کے لئے انتہائی تباہ کن ہوگا۔