Tag: Farrukh Habib

  • فرخ حبیب کا چوہدری شجاعت کے بیٹے کو چیلنج

    فرخ حبیب کا چوہدری شجاعت کے بیٹے کو چیلنج

    لاہور : تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے چوہدری شجاعت کے بیٹے چیلنج دیا ہے کہ چوہدری شجاعت کا بیٹا عمران خان کے ووٹوں سے جیتا، استعفی دے کر عوام میں جائے، پتہ چل جائے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ چوہدری شجاعت کا بیٹا چکوال سے عمران خان کےووٹوں سے جیتا، وہ شوق پورا کرے اور استعفی دےعوام جانے کی ہمت کرے۔

    فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ زرداری اورشہبازکی ٹکٹ پر دوبارہ الیکشن لڑ لے پتہ چل جائے گا پلے کیا ہے۔

    تحریک انصاف کے رہنما نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ حمزہ شہباز پہلے بھی جعلی وزیراعلی تھا اور آج بھی جعلی ہے، پہلی بار ایسا ہو رہا ہے 186 ووٹ والی اکثریتی جماعت کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر 179 ووٹ والے کو جعلی اقتدار سونپ دیا جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی اسپیکرنےغیرآئینی اقدام کیاایساخط جوصرف ڈپٹی اسپیکر کی جیب سے نکلا، جو خط کسی ق لیگ کے ممبر کو موصول نہیں ہوا وہ بدنیتی ہے، پارلیمانی پارٹی کا فیصلہ پرویز الٰہی کوووٹ دینےکابہت واضح ہے، وزیراعلیٰ انتخاب میں آئین کی بالادستی کیلئےتمام نظریں سپریم کورٹ پر ہیں۔

  • حکومت سائفر پر کیوں نہیں کہتی کہ کمیشن بنایا جائے، فرخ حبیب

    حکومت سائفر پر کیوں نہیں کہتی کہ کمیشن بنایا جائے، فرخ حبیب

    سابق وزیر اور پی ٹی آئی فرخ حبیب نے کہا ہے کہ دنیا کو معلوم ہے امریکا کے ساتھ مل کر سازش کرکے حکومت تبدیل کی گئی۔

    انہوں نے کہا کہ اب ان کے ہاتھ پاؤ پھول چکے ہیں اور ان کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، سائفر پر حکومت کیوں نہیں کہتی کہ کمیشن بنایا جائے۔

    فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ عمران خان عالمی سطح پر پاکستان کیلئے فخر کا باعث بنے ہیں، اس حکومت نے ہر جگہ تباہی مچادی ، نالائق اعظم کو بٹھادیا گیا۔

    ہی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ شہباز شریف نے اپنے کیسز بند کرائے، ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، ظلم و بربریت کی داستانیں رقم کی جارہی ہیں۔

    فرخ حبیب نے مطالبہ کیا کہ 20حلقوں میں17جولائی کو فیکٹریوں میں چھٹی دیں تاکہ مزدور بھی اپنا ووٹ کاسٹ کرسکیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام اب ان کا مقابلہ کرے گی، یہ پاکستان کے حالات سری لنکا کی طرف لے کر جانا چاہتے ہیں۔

    اگر عوام نے سوموٹو لے لیا تو رانا ثناءاللہ ان کے حواریوں کو چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی، پاکستان میں اس وقت عدم استحکام اور تباہی کی صورتحال ہے۔

    فرخ حبیب نے کہا کہ عوام کا فیصلہ آجاتا ہے تو ان کے پاس کچھ نہیں رہے گا، ایلفی لگا کر جن لوگوں نے اتحادیوں کو جوڑا ان کا سب کو پتہ ہے۔

  • احتساب مضبوط کرنے کا مطالبہ، ‘ آئی ایم ایف نے امپورٹڈ حکومت کی دم پرپاؤں رکھ دیا’

    احتساب مضبوط کرنے کا مطالبہ، ‘ آئی ایم ایف نے امپورٹڈ حکومت کی دم پرپاؤں رکھ دیا’

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فرح حبیب کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے احتساب مضبوط کرنے کا کہہ کر امپورٹڈ حکومت کی دم پرپاؤں رکھ دیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فرح حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آئی ایم ایف نےامپورٹدحکومت کی دم پرپاؤں رکھ دیا ہے ، نالائق وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کی ساری شرائط مان لیں، آئی ایم ایف کی تمام شرائط ماننےسے مہنگائی اور معیشت تباہ ہوگئی ہے۔

    فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ اب حکومت وہ شرط بھی مان لے جس میں آئی ایم ایف احتساب مضبوط کرنے کا کہہ رہاہے، احتساب کے عمل کو مضبوط کرنے کا مطلب ہےاین آراو2کاخاتمہ۔

    یاد رہے عالمی مالیاتی ادارے ( آئی ایم ایف ) نے قرض سے پہلے شہباز حکومت سے احتساب کے قانون پر نظر ثانی کا مطالبہ کیا ہے ، فرخ حبیب نے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ آئی ایم ایف نے قرض دینے سے پہلے احتساب کے قانون پر نظرثانی کی شرط لگادی، چوروں کی حکومت نے نیب ترامیم سے کرپشن مقدمات ختم کرنے کے لیے این آر او ٹو لیا، آئی ایم ایف کو اپنے قرضے چوری ہونے کا خدشہ ہے، اس کا مطلب یہ ہوا کہ این آراو ٹو آئی ایم ایف کے لیے ناقابلِ قبول ہے۔

  • ‘عدالتی فیصلے نے پی ٹی آئی کو سرخرو کردیا’

    ‘عدالتی فیصلے نے پی ٹی آئی کو سرخرو کردیا’

    لاہور: پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں سے متعلق عدالتی فیصلے کے بعد پنجاب اسمبلی میں نمبر گیم بھی واضح ہوجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر لاہور ہائیکورٹ کافیصلہ بہت اہم ہے، آج ہمارے الیکشن کمیشن سےمتعلق تحفظات درست ثابت ہوئے اور الیکشن کمیشن کے فیصلوں کا معیار سب کےسامنےعیاں ہوگیا۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل دو سو چوبیس میں بہت واضح لکھا ہواہے کہ جس پارٹی کی مخصوص نشست خالی ہوگی اس کا ممبر اسمبلی بن جائیگا، الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری نہ کرنا غیر آئینی تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے متعلق لاہور ہائی کورٹ کا بڑا فیصلہ

    فرخ حبیب نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے جتنے بھی فیصلے آرہے ہیں ان کےمعیار کو دیکھنا چاہیے، دیکھنا چاہیے کہ وہ کس قسم کے فیصلے کررہےہیں؟ الیکشن کمیشن کو جھکاؤ رکھنے کی ضرورت نہیں یہ آئینی ادارہ ہے۔

    واضح رہے کہ آج لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں سے متعلق دائر درخواست پر تاریخ ساز فیصلہ دیا تھا۔

    عدالت عالیہ نے پنجاب اسمبلی کی پانچ مخصوص نشستوں پر نوٹی فیکیشن جاری کرنے سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو جلد ان نشستوں پر نوٹی فیکیشن جاری کرنے کا حکم دیا جو کہ پاکستان تحریک انصاف کا مطالبہ تھا۔

  • امپورٹڈ حکومت آنے کے بعد ترسیلات زر میں 25 فیصد کمی آئی ہے: فرخ حبیب

    امپورٹڈ حکومت آنے کے بعد ترسیلات زر میں 25 فیصد کمی آئی ہے: فرخ حبیب

    اسلام آباد: سابق وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت آنے کے بعد برآمدات میں 10 فیصد اور ترسیلات زر میں 25 فیصد کمی آئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکومت میں برآمدات اور ترسیلات زر میں تیزی سے اضافہ ہورہا تھا۔

    فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ اپریل 2022 میں برآمدات 2.89 ارب ڈالر اور ترسیلات زر 3.1 ارب ڈالرز تھے۔

    انہوں نے کہا کہ جیسے ہی امپورٹڈ حکومت آئی ہے ان کی نااہلی کے باعث مئی 2022 میں برآمدات 10 فیصد کم ہو کر 2.6 بلین ڈالر اور ترسیلات زر 25 فیصد کم ہو کر 2.33 بلین ڈالر ہوگئے۔

  • کرائم منسٹر جان لیں لُوٹا ہوا پیسہ واپس کیے بغیر نجات نہیں ملے گی، فرخ حبیب

    کرائم منسٹر جان لیں لُوٹا ہوا پیسہ واپس کیے بغیر نجات نہیں ملے گی، فرخ حبیب

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر فرخ حبیب نے کہا ہے کہ کرائم منسٹرجان لیں قوم کا لوٹا گیا پیسہ واپس کیے بغیر نجات کی راہ ممکن نہیں۔

    وزیر اعظم شہباز شریف کے حالیہ خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مکاری، طوطاچشمی کا انسانی نمونہ بنے کرائم منسٹر قوم کے سامنے کھڑے ہیں، گرینڈ ڈائیلاگ کا شوشہ ناکامی اور پھیلائی گئی معاشی تباہی کا اعتراف ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بیرونی سازش سے مسلط ہونے کے بعد یہ شخص معیشت کا جنازہ نکال چکا، تیل، بجلی، گیس مہنگا کرکے کرائم منسٹر معیشت کے مضحکہ خیز دعوے کررہے ہیں۔

    فرخ حبیب نے کہا کہ لوگوں کی قوت خرید تباہ کرکے2ہزار روپے کے لالی پاپ کا اعلان شرمناک ہے، کرائم منسٹر ڈائیلاگ جیسے شوشے کی بجائے بغیر تیاری مسلط ہونے پر معافی مانگتے۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ان کے گرینڈ ڈائیلاگ کے بینیفیشری صحت، معیشت نہیں مقصود چپڑاسی ہیں، کسی ڈائیلاگ کیلئے نہیں بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کیلئے کٹھ پتلی کو بٹھایا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ عوام کو کچلنا کرائم منسٹر کو سونپے جانے والے ایجنڈے کا حصہ ہے، نیب اور ایف آئی اے کو چوروں کے نگہبان بنانا مکروہ ایجنڈے کا اگلا حصہ ہے۔

    سابق وزیر نے کہا کہ انتخاب پر ڈاکہ ڈالنا، اوورسیز پاکستانیوں کو سیاسی عمل سے دور رکھنا ان کا اصل ہدف ہے، مخالفین کیخلاف بدترین ریاست گردی بھی ان کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

    انہوں نے کہا کہ آج یہ امپورٹڈ بندوبست براہ راست ملکی وقومی سلامتی کیلئے خطرہ ہے، ناکام تجربے کی مزید سزا قوم کو دینے کی بجائےاصلاح احوال کی فکر کی جائے۔

    فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ کٹھ پتلیوں کا قابل نفرت تماشا بند کرکے انتخابات کی جانب جایا جائے، کرائم منسٹرجان لیں قوم کا لوٹا گیا پیسہ واپس کیے بغیر نجات کی راہ ممکن نہیں۔

  • ‘وزیراعظم ہاؤس کی سجاوٹ کیلئے اربوں روپے مزید مانگ لیے گئے’

    ‘وزیراعظم ہاؤس کی سجاوٹ کیلئے اربوں روپے مزید مانگ لیے گئے’

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس کی سجاوٹ کیلئے اربوں روپے مزید مانگ لیے گئے ، مال مفت دل بے رحم پر کام شروع ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم ہاؤس میں کھابہ کھل گیا ہے، وزیراعظم ہاؤس کی سجاوٹ کیلئےاربوں روپے مزید مانگ لیے گئے، کابینہ بے جا بیرونی ملک کے دوروں پر ہے، مال مفت دل بے رحم پر کام شروع ہو گیا، سعودی عرب دورے پرتمام اتحادی ساتھ چلے جاتے۔

    یاد رہے سابق وزیر فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان مین کہا کہ آپ کی آدھی حکومت اس وقت یورپ میں گلچھرے اڑا رہی ہے ایک ماہ میں میڈیا پر اشتہاروں کی بارش اور وزیر اعظم ہاؤس کی تزئین و آرائش کی جا رہی ہے ، تھوڑے سے پیسے زہر کیلئے بھی نکال لیں۔

  • ‘پراسیکیوٹر ایف آئی اے نے شہباز اور حمزہ شہباز پر فوری فردِ جرم کی مخالفت کردی’

    ‘پراسیکیوٹر ایف آئی اے نے شہباز اور حمزہ شہباز پر فوری فردِ جرم کی مخالفت کردی’

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ پراسیکیوٹر ایف آئی اے نے شہباز، حمزہ شہباز سمیت ملزمان پرفوری فرد جرم کی مخالفت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ کرائم منسٹر شہبازشریف کے حکم پر نیا اسپیشل پراسیکوٹر تعینات کیا گیا ہے، جس کا مطلب ہے ملزم نے تفتیشی ادارے کاوکیل اپنی مرضی کا لگوا لیا، پراسیکیوٹر ایف آئی نےشہباز، حمزہ شہباز سمیت ملزمان پرفوری فرد جرم کی مخالفت کردی۔

    فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے33 اشیا کے اضافہ کیساتھ مہنگائی کی شرح 16.54 فیصد پر پہنچ گئی، تحریک انصاف دور میں ہرجمعےکومہنگائی کاادارہ شماریات کاڈیٹابریکنگ نیوزبنتاتھا، آج خبر نظر آرہی ہے۔

  • ‘پاکستان میں ہمیشہ کیلیے چھانگا مانگا کی منڈیوں کا راستہ بند ہوچکا’

    ‘پاکستان میں ہمیشہ کیلیے چھانگا مانگا کی منڈیوں کا راستہ بند ہوچکا’

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں ہمیشہ کیلیے چھانگا مانگا کی منڈیوں کا راستہ بند ہوچکا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے 25 منحرف اراکین کو نااہل اور ڈی سیٹ کیے جانے کے فیصلے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے اس فیصلے سے پاکستان میں ہمیشہ کیلیے چھانگا مانگا کی منڈیوں کا راستہ بند ہوچکا ہے۔

    فرخ حبیب نے کہا کہ پنجاب کی حکومت تو فارغ ہو چکی ہے، وفاقی حکومت بھی جلد فارغ ہوگی اور اب ضمیر فروشوں کا ووٹ نہیں بلکہ 22 کروڑ عوام کا ووٹ کاسٹ ہوگا۔

    یہ بھی پڑھیں: "لوٹوں اور نوٹوں کو زبردست شکست "، قوم کو مبارک باد

    انہوں نے مزید کہا کہ جنہوں نے ان ایوانوں کی توہین کی ان کیلیے بھی شرم کا مقام ہے، ان لوگوں کو شرم آنی چاہیے جنہوں نے ساری جمہوریت کو گدلا کیا، حمزہ شہباز نے جو غیر قانونی کام کیے وہ بھی واپس کرائے جائیں اور میں ساتھ ہی عوام کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ عمران خان کے ساتھ جدوجہد کی۔

  • ‘ لوٹے رہے نہ ہی این آر او، اب حکومت چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں ‘

    ‘ لوٹے رہے نہ ہی این آر او، اب حکومت چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں ‘

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ لوٹے رہے نہ ہی این آر او، اب یہ حکومت چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق مشیر اطلاعات فرخ حبیب نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے جلسہ عام سے خطاب پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن کی بنیادوں پر کھڑی تاریک سیاست دم توڑ رہی ہے، لوٹے رہے نہ ہی این آراو، یہ اب حکومت چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں۔

    فرخ حبیب نے کہا کہ آج مفرور قائد کی مصدقہ جھوٹی صاحبزادی کا لہجہ بتا رہا ہے کہ بھکاریوں اور غداروں کے ہاں صف ماتم بچھی ہوئی ہے، دن کے جلسوں میں ذلت کو رات اندھیرے میں چھپانے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن جھوٹے اورغدارسمجھ لیں قوم بھکاریوں کے پیچھے نہیں نکلتی ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ جھوٹی خاتون کو جلسےدیکھنے ہیں تو کراچی سے خیبر تک فوٹیج نکلوالیں، عوام نے کٹھ پتلیوں کیخلاف کپتان کے ساتھ کھڑے ہوکر بتادیا اور بیرونی اشاروں پر سیاست میں کٹھ پتلیوں کا تماشہ ابتدا ہی میں بکھر گیا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ سزا یافتہ اور ضمانتوں پر رہا بھکاریوں نے ڈیڑھ ماہ میں معیشت کا بھرکس نکال دیا، ڈالر کی تیزتر پرواز کٹھ پتلیاں مسلط کرنے کا وبال ہے، اب عدالت کے فیصلےمیں لوٹے ناکارہ ہونے کے بعد سارا کھیل بگڑچکا ہے جبکہ عدالت میں آج کی کارروائی نےچوری حلال کی کوشش پر بھی پانی پھیر دیا ہے۔

    فرخ حبیب نے کہا کہ انتخابات قوم کا واحد مطالبہ ہے، کٹھ پتلیوں کے ہاتھوں ملک کی تباہی گوارا نہیں، لوٹوں کے ووٹوں سے وزارت عظمیٰ ہتھیانے والا حساب دینے کی تیاری کرے اور جھوٹی خاتون سے تقریریں کرانے کے بجائے رسیدیں لانے کا کہا جائے۔

    پی ٹی آئی رہنمانے مزید کہا کہ کل کپتان اپنی قوم کو آئندہ کا لائحہ عمل دیں گے اور عمران خان امپورٹڈ کٹھ پتلیوں کیلئے حتمی انجام کی نوید سنائیں گے۔

    واضح رہے کہ سرگودھا میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا کہ عوام پر مہنگائی کا طوفان لانے سے بہتر ہے حکومت چھوڑ دی جائے۔

    یہ بھی پڑھیں: ’عوام پر مہنگائی کا طوفان لانے سے بہتر ہے حکومت چھوڑ دی جائے‘

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کے ہی سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بھی آج اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا اپنی حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ اگر مشکل فیصلے نہیں کرنے تو پھر فوری نئے انتخابات کا اعلان کیا جائے۔