Tag: Farrukh Habib PTI

  • پاکستان کا ڈیفالٹ رسک100فیصد سے اوپر جاچکا ہے، فرخ حبیب

    پاکستان کا ڈیفالٹ رسک100فیصد سے اوپر جاچکا ہے، فرخ حبیب

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ملکی معاشی حالت انتہائی خراب ہے، پاکستان کا ڈیفالٹ رسک100فیصد سے اوپر جاچکا ہے۔

    یہ بات انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں میزبان صدف عبدالجبار سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ آج ایکسپورٹ18فیصد سے کم ہوگئی ہے جبکہ ہمارے دور میں25فیصد سے اوپر تھی، معاشی حالت انتہائی خراب ہے لیکن سب اچھا کا تاثر دیا جاتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین عمران خان نے اسی لیے کہا تھا کہ ہمارے پاس آئینی اختیار ہے، عمران خان پر قوم کیلئے جدوجہد کرنے پر قاتلانہ حملہ تک ہوگیا ہے, معیشت کابیڑاغرق ہورہاہےاورحکومت کوکوئی فکرہی نہیں ہے۔

    فرخ حبیب نے کہا کہ جو شخص بھی پاکستان کی بہتری چاہتا ہے وہ فوری انتخابات کا مطالبہ کرتا ہے، گیلپ سروے میں65فیصد عوام نے کہا کہ فوری انتخابات ہونے چاہئیں۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ گیلپ سروے کے مطابق88فیصد عوام نے کہا ہے کہ ملک درست میں سمت نہیں جارہا،حکومت کولڈ شولڈر دے گی تو ہمارے پاس استعفوں کے علاوہ راستہ نہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ حکومت مذاکرات کی تجویز پر جواب نہیں دیتی تو ہمارے پاس اسمبلیاں توڑنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں, ان کو معیشت کی فکرنہیں بس ان کو اپنے کیسزکی فکر ہے جو بند کرارہے ہیں۔

    فرخ حبیب نے کہا کہ ارشد شریف کیخلاف16ایف آئی آر درج ہوتی ہیں اسی لیے اسے بیرون ملک جانا پڑتا ہے، بیرون ملک جاکر بھی اسے وہاں شہید کردیا جاتا ہے، سمیع ابراہیم، ایاز امیر پر سرعام تشدد کیا جاتا۔

    انہوں نے کہا کہ بزرگ سینیٹر اعظم سواتی کو برہنہ کرکے ان پر بہیمانہ تشدد کیا جاتا ہے، اور گھر والوں کو ویڈیوز بھیجی جاتی ہیں لیکن جب عمران خان پر قاتلانہ حملہ ہوتا ہے تو ایف آئی آر بھی درج نہیں کی جاتی۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ جب سے یہ لوگ اقتدار میں آئے ہیں صرف ان کے کیسز بند ہوتے جارہے ہیں، آتے ہی ان کے کیسز کے بند ہونے کی بھرمار لگ گئی ہے۔

    یہ لوگ پاکستان کو اس نہج تک لےجانا چاہتے ہیں کہ جہاں اسے کوئی اور نہ سنبھال سکے، ان لوگوں کا کیا جانا ہےان کی تو جائیدادیں اور بچے ملک سے باہر ہیں، یہ لوگ تو سزا بھی بیرون ملک کاٹتے ہیں کیونکہ بیمار ہوجاتے ہیں۔

  • عمران خان پر حملے کے ملزم کا ڈرامہ فلاپ ہوگیا، فرخ حبیب

    عمران خان پر حملے کے ملزم کا ڈرامہ فلاپ ہوگیا، فرخ حبیب

    لاہور : پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عمران خان پر حملے کے ملزم کو طوطے کی طرح رٹایا گیا تھا کہ وہ مذہبی جنونی ہے۔

    لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ کور اپ اسٹوری کے لیے جو طوطا کہانی تیار کی گئی تھی وہ فلاپ ہوگئی۔

    فرخ حبیب نے کہا کہ حملے کے وقت جائے وقوعہ پر کم سے کم دو حملہ آور لازمی موجود تھے بلکہ اس سے زیادہ بھی ہوسکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ حملے کے ملزم نوید کو طوطے کی طرح رٹایا لگوایا گیا تھا کہ وہ مذہبی جنونی ہے، اسی لیے ہم کہتے ہیں کہ عمران خان پر مکمل منصوبہ بندی کے تحت قاتلانہ حملہ کرایا گیا ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ جو بیانیہ بنایا جارہا تھا کہ یہ ایک فتنہ ہے اس کا سر کچلنا چاہیے جس کے بعد پاکستان کے مقبول ترین لیڈر کو قتل کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔

    فرخ حبیب نے کہا کہ پاکستان کی عوام اب کسی صورت پیچھے ہٹنے والی نہیں ہے، عمران خان پرحملہ 22کروڑ عوام پر حملہ کے مترادف ہے۔

    اس موقع پر سابق گورنر اور مشیرداخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ عمران خان پر حملے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ایک سے زیادہ افراد نے حملہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ عمران خان کی زیرصدارت ایک اجلاس ہوا، اجلاس میں عمران خان پر حملے کی فرانزک رپورٹ پیش کی گئی، فرانزک رپورٹ کے مطابق دو حملہ آور تھے۔

    مشیرداخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ یہ جوبیانیہ بنانے کی کوشش کی جارہی تھی کہ ملزم کوئی جنونی شخص تھا وہ تو ختم ہوگیا، وزیرآباد حملے کے بعد حافظ آباد میں ن لیگی علاقائی رہنماؤں نے جو کہا وہ سب کے سامنے ہے۔

  • شریف خاندان جب سے اقتدار میں آیا لوٹ مار کا بازار گرم کیا، فرخ حبیب

    شریف خاندان جب سے اقتدار میں آیا لوٹ مار کا بازار گرم کیا، فرخ حبیب

    فیصل آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ شریف خاندان جب سے اقتدار میں آیا اس نے لوٹ مار کا بازار گرم کیا۔

    اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کو گارڈ فادراور سسیلین مافیا کیوں کہا گیا تھا؟ ان کا سادہ سا فارمولہ یہ تھا کہ خود بھی کھاؤ اور دوسروں کو بھی کھلاؤ۔

    اس خاندان کا طریقہ کار یہ ہے کہ اقتدار میں آؤ اگر مال بنانے کا کوئی پوچھے تو بلیک میلنگ پر اتر جاؤ، یہ گارڈ فادراور سسیلین مافیا کی طرح ٹریٹ کرتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کسی کو بلیک میل کرتے ہیں تو کبھی اداروں پر حملے کرتے ہیں، ان کا مقصد تحقیقاتی افسران کوانتقام کا نشانہ بنانا ہوتا ہے، سب جانتے ہیں ڈاکٹر رضوان کا اس دنیا سے جانے کا کس کو فائدہ ہوا۔

    ڈاکٹر رضوان کا دنیا سے جانے کا فائدہ شریف فیملی کو ہوا ہے، آج مقصود چپراسی کا انتقال ہوگیا ہے، 16ارب روپے کی رقم مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ میں آئی تھی۔

    فرخ حبیب نے کہا کہ یہ لوگ آج تک اپنے کیسز میں رسیدیں فراہم نہیں کرسکے، یہ ہے وہ سازش جس کے ذریعےاین آر او ٹو کا فائدہ لینے جارہے ہیں، ایف آئی اے کیس میں اسپیشل پراسیکیوٹر کی تبدیلی کی گئی۔

    پی ٹی آئی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ مقصود چپڑاسی کی موت، ڈاکٹررضوان کی موت یہ سب کچھ کیا ہے؟ پارلیمان کی وقعت ختم ہوچکی فوری انتخابات کرائے جائیں، ان کی لوٹ سیل لگ چکی ہے جس کا دل چاہتا ہےاین آراو دے۔