Tag: Farrukh Habib

  • "مریم صفدر کون ہے؟ جس کے لیے سرکاری مقامات کو مسمار کیا جا رہا ہے”

    "مریم صفدر کون ہے؟ جس کے لیے سرکاری مقامات کو مسمار کیا جا رہا ہے”

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ مریم صفدرکون ہے؟ جس کے لیے سرکاری مقامات کو مسمار کیا جا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ سرگودھا کمپنی باغ میں مریم صفدر کے جلسے کے لیے فٹبال گراؤنڈ مسمار کردیا گیا ، کوئی ہےپوچھنے والا کہ مریم صفدر کون ہے ، جس کے لیے سرکاری جگہوں کو مسمار کیا جا رہا ہے؟ شریف خاندان جہاں بھی گیا وہاں تباہی کے اثرات آنا شروع ہوجاتے ہیں۔

    خیال رہے پنجاب حکومت سرگودھا میں مسلم لیگ ن کے جلسہ کے لیے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال شروع کردیا، جلسے کے لئے فٹبال گراؤنڈ سرگودھا کی دیواریں اور اسٹینڈ گرا دیئے جبکہ فٹبال گراؤنڈ کی حال ہی میں تعمیرمکمل ہوئی تھی۔

    جلسہ گاہ کو وسیع کرنے کیلئے دیواریں توڑی گئیں،ڈپٹی کمشنر سرگودھا نے بتایا کہ ہمیں چیف منسٹرحمزہ شہبازکے دورے کا بتایا گیا ہے، وزیراعلی کادورہ ہو تو سرکار اور وسائل استعمال ہوتے ہیں۔

    ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ جوکیا اور کر رہے ہیں وزیراعلی کی سیکورٹی اورپرٹوکول کے پیش نظر ہے، گراؤنڈ میں ہوئی ٹوٹ پھوٹ کی بحالی ن لیگ کرائے گی۔

  • حکمرانوں کے کالے کرتوت سب کے سامنے آرہے ہیں، فرخ حبیب

    حکمرانوں کے کالے کرتوت سب کے سامنے آرہے ہیں، فرخ حبیب

    اسلام آباد : سابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے کالے کرتوت سب کے سامنے آرہے ہیں، حکومت کی ٹانگیں کانپنا شروع ہوگئی ہیں۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ دنیا کے کسی بھی کونے میں چلے جائے ان کا استقبال ایسے ہی ہوگا، عمران خان جب مدینہ شریف گئےاحترام کے طور پر ننگے پاؤں اترے۔

    پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اسلاموفوبیا کے حوالے سے کام کیا، یہ لوگ اب سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے جارہے ہیں، یہ لوگوں کے اندر خوف پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ لوگ عمران خان کی ایک کال پر آنے کیلئے تیار ہیں، ان کے کالے کرتوت سب کے سامنے آرہے ہیں، ہمارے پاس جو قانونی آپشن موجود ہیں ان کو استعمال کریں گے۔

    فرخ حبیب نے کہا کہ میں شیخ رشید کے بھتیجے کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، یہ کہنا سب سازش کے ذریعے ہوا تو یہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا۔

    سابق وزیر مملکت نے کہا کہ جو سازشیں انہوں نے شروع کی ہے اس سے ان کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا، صاف شفاف انتخابات ہونے چاہیے، عمران خان کو دیوار سے لگانا بند کریں۔

    ان کا کہنا تھا کہ جیلیں ہمارے کوئی نئی چیز نہیں ہم نے جیلیں دیکھی ہیں، انہوں نے قاتل کو وزیرداخلہ بنادیا مقابلہ کرنا جانتے ہیں بھرپور جواب دینگے۔

  • ‘استعفوں کا معاملہ قومی اسمبلی سے شروع ہوکر صوبائی اسمبلیوں تک جائیگا’

    ‘استعفوں کا معاملہ قومی اسمبلی سے شروع ہوکر صوبائی اسمبلیوں تک جائیگا’

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ہم استعفے دے ر عوام میں جارہے ہیں اور استعفوں کا معاملہ قومی اسمبلی سے شروع ہوکر صوبائی اسمبلیوں تک جائیگا۔

    پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوروں کی حکومت مسلط کی جارہی ہے اس لیے ہم استعفے دے کر عوام میں جارہے ہیں اور عوامی تحریک چلائیں گے، ، آج پارٹی کا اہم اجلاس ہے جس میں لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔

    فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ یہ اسمبلی میں تقریریں کرنے کا معاملہ نہیں بلکہ قومی غیرت کا ہے، اب فیصلے عوام کی پارلیمنٹ میں ہونے ہیں اور عمران خان بدھ کو پشاور سے عوامی رابطہ تحریک کا آغاز کریں گے۔

  • قوم عمران خان کے ساتھ ہے اور رہے، فرخ حبیب کا ویڈیو پیغام

    قوم عمران خان کے ساتھ ہے اور رہے، فرخ حبیب کا ویڈیو پیغام

    فیصل آباد : سابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے قومی خودمختاری اور غیرت کی حفاظت کی، پوری قوم کپتان کے ساتھ ہے اور رہے گی۔

    سابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے پی ٹی آئی کارکنوں کے لئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔

    فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے وعدہ پورا کیا، وہ نہ جھکا اور نہ بکا بلکہ ڈٹ کے میدان میں کھڑا رہا، عمران خان کے تمام راستے بند کردیئے گئے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے قومی خودمختاری اور غیرت کی حفاظت کی، اس امپورٹڈ حکومت کو ہم کسی صورت نہیں مانتے۔

    فرخ حبیب نے کہا کہ پوری قوم آج بروز اتوار عشاء کی نماز کے بعد احتجاج کے لئے نکلے، عوام بیرونی سازش کی کٹھ پتلیوں کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروائیں، ہم ثابت کریں گے قوم کپتان کے ساتھ ہے اور آئندہ بھی رہے گی۔

  • ‘نئے انتخابات آئندہ 90 روز میں ہوں گے’

    ‘نئے انتخابات آئندہ 90 روز میں ہوں گے’

    اسلام آباد: وفاقی وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نئے انتخابات آئندہ 90 روز میں ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد مسترد کیے جانے کے بعد صدر مملکت عارف علوی نے وزیر اعظم کی تجویز پر اسمبلیاں تحلیل کر دی ہیں۔

    وزیر مملکت نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ نئے انتخابات آئندہ 90 روز میں ہوں گے، وزیر اعظم نے بھی خطاب میں قوم کو نئے انتخابات کی تیاری کی ہدایت کر دی ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ کوئی الیکشن سے فرار اختیار کرے تو اسے سیاسی بھگوڑا کہا جائے گا، ادھر ادھر کی بونگیاں نہ ماریں الیکشن کی تیاری کریں۔

  • غربت کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم کا ایک اور اقدام

    غربت کے خاتمے کے لیے وزیر اعظم کا ایک اور اقدام

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت بلا سود قرضوں کے اجرا کا آغاز کریں گے، 2 سالوں میں 407 ارب روپے کے قرضے فراہم کیے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مبطاق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان آج اسلام آباد میں کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت بلا سود قرضوں کے اجرا کا آغاز کریں گے۔

    وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ کم وسائل کے افراد کو اخوت سمیت دیگر مائیکرو فنانس اداروں کے ذریعے کاروبار شروع کرنے کے لیے بلا سود لاکھ تک اور گھر بنانے کے لیے لاکھ تک قرضے فراہم کیے جائیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پروگرام کے تحت نوجوانوں، خواتین اور کسانوں کو کم لاگت گھروں کی تعمیر اور کاروبار شروع کرنے کے لیے 2 سالوں میں کل 407 ارب روپے کے قرضے فراہم کیے جائیں گے۔

    وزیر مملکت نے مزید کہا کہ اس مدت میں حکومت 56 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی۔

  • ایک سال میں کارپوریٹ سیکٹر کو 929 ارب روپے کا منافع

    ایک سال میں کارپوریٹ سیکٹر کو 929 ارب روپے کا منافع

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کارپوریٹ سیکٹر کو 929 ارب روپے کا منافع ہوا، 3 سال میں تقریباً 70 ہزار نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی کاروبار دوست پالیسیوں کے باعث تحریک انصاف حکومت میں گزشتہ سال کارپوریٹ سیکٹر کو 929 ارب روپے کا منافع ہوا۔

    فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے دور میں سنہ 2018 میں یہ منافع 587 ارب روپے تھا۔ تحریک انصاف حکومت کے دوران کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 44 فیصد اضافہ ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ 3 سال میں تقریباً 70 ہزار نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں جبکہ مسلم لیگ ن کے 5 سال میں یہ تعداد 25 ہزار 856 رہی۔

    فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ان کمپنیوں کو 258 ارب روپے کا منافع ہوا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کے 3 سالوں کے دوران مختلف شعبوں نے ترقی کے ریکارڈ توڑے ہیں، کرونا وائرس کے باوجود ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں 494 فیصد، آئی ٹی کے شعبے میں 194 فیصد جبکہ سیاحت کے شعبے میں 136 فیصد ترقی ہوئی۔

  • جولائی سے اکتوبر تک ترسیلات زر 10.6 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی: فرخ حبیب

    جولائی سے اکتوبر تک ترسیلات زر 10.6 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی: فرخ حبیب

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ رواں برس جولائی سے اکتوبر تک ترسیلات زر 10.6 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ترسیلات زر 10.6 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔

    وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ترسیلات زر بیرون ملک پاکستانیوں نے جولائی سے اکتوبر تک بجھوائیں۔

    انہوں نے کہا کہ یہ ترسیلات زرگزشتہ سال کے پہلے 4 ماہ سے 12 فیصد زائد ہے جبکہ سنہ 2018 کے پہلے 4 ماہ جولائی تا اکتوبر سے 63 فیصد زیادہ ہے۔

    دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ گزشتہ 4 ماہ میں ترسیلات زر میں 11.9 فیصد کا اضافہ ہوا۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق 4 ماہ میں سعودی عرب سے 2.7 ارب اور متحدہ عرب امارات سے 2 ارب ڈالر موصول ہوئے، برطانیہ سے ڈیڑھ ارب اور امریکا سے 1.1 ارب ڈالر موصول ہوئے۔

  • ایون فیلڈ ریفرنس:  فرخ حبیب کا مریم نواز کو چیلنج

    ایون فیلڈ ریفرنس: فرخ حبیب کا مریم نواز کو چیلنج

    اسلام آباد : وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے مریم نواز کو چیلنج کیا ہے کہ ایون فیلڈ ریفرنس میں اپیلوں پر روزانہ کی بنیاد پر سماعت کی درخواست کریں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے ایون فیلڈ ریفرنس سے متعلق سماعت پر اپنے بیان میں کہا کہ عدالت نےکیس چلانے کاکہاتوجواب آیاوکیل کیس چھوڑکرچلےگئے، تاخیرہتھکنڈوں کےپیچھےچھپناشریف خاندان کاپراناطریقہ ہے، یہ ہمیشہ کوشش کرتےہیں کہ ان کی کیسوں میں تاخیرہو۔

    فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ حدیبیہ پیپرملزمیں بھی انہوں نےتاخیرحربےاستعمال کیے، ، امجدپرویز پچھلے ہفتے  31اگست کو نیب عدالت میں پیش ہوئے، امجد پرویز وہاں پیش ہوسکتے ہیں تو ان کے کیس میں کیوں نہ ہوئے۔

    وزیر مملکت نے کہا کہ ان کے قطری خط کو کسی نے قبول نہیں کیا، ان کواب چھپنے کا ڈھونگ بند ہونا چاہیے، عوام دیکھنا چاہ رہے ہیں کہ ان کی اپیلوں پر کیا فیصلہ ہوتا ہے، میں چیلنج کرتا ہوں مریم نوازاپیلوں پر جلد سماعت کی درخواست کریں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف وہاں چائے کافی اور پولو میچ کے مزے لے رہے ہیں، عوام کا مطالبہ ہے کہ ان کے کیسوں کا فیصلہ ہوجانا چاہیے،ان کو کہنا چاہیے کہ ان کی اپیلوں پر روز سماعت ہو۔

    فرخ حبیب نے مزید کہا کہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کا مقابلہ تو اپوزیشن لیڈر کے لیے ہے، جس ملک میں جمہوریت ہوتی ہےوہاں احتساب بھی اہم ہوتا ہے ، ہم ان کواحتساب سےاب بھاگنے نہیں دیں گے، ن لیگ عوام کواب اور گمراہ نہیں کرسکتی۔

  • وزیراعظم اور ان کی معاشی ٹیم کی کامیاب حکمت عملی کے ثمرات نمایاں ہونے لگے

    وزیراعظم اور ان کی معاشی ٹیم کی کامیاب حکمت عملی کے ثمرات نمایاں ہونے لگے

    اسلام آباد : وزیر مملکت فرخ حبیب نےٹیکس وصولیوں کا ہدف عبور کرنے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگست2021 میں 434ارب کا ریونیو جمع ہوا جو ہدف سے 85ارب زیادہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم اور ان کی معاشی ٹیم کی کامیاب حکمت عملی کےثمرات آنے لگے، 22-2021کےآغاز سے ہی ٹیکس وصولیوں کاہدف عبورکرنا خوش آئندہے، اگست2021 میں 434ارب کا ریونیو جمع ہوا جو ہدف سے 85ارب زیادہ ہے جبکہ 2020گزشتہ سال میں300ارب کا ٹیکس جمع ہوا تھا۔

    فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ جولائی تا اگست 2021دوماہ میں 850ارب کا ریونیو اکٹھا کیا گیا، 2020جولائی تااگست میں 603 ارب کا ریونیو جمع ہوا تھا، 22-2021کےپہلے2ماہ میں ٹیکس وصولیوں میں 41فیصد اضافہ ہوا۔

    وزیر مملکت نے مزید کہا کہ ن لیگ دور میں مصنوعی اعدادوشمارجاری کئےجاتےتھے، ہم نے گزشتہ مالی سال میں364ارب کے ریفنڈ دیئےگئے ، اسمگلنگ روک تھام سمیت دیگر اقدامات سے ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہوا۔