Tag: Farrukh Habib

  • وزیراعظم عمران خان  کے معاشی  اقدامات کے مثبت نتائج آنا شروع

    وزیراعظم عمران خان کے معاشی اقدامات کے مثبت نتائج آنا شروع

    اسلام آباد : وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ‌ حبیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے اقدامات کے باعث جولائی میں برآمدات 19.7فیصد اضافے کے ساتھ 2.3 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ‌ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم کے برآمدات بڑھانے کے اقدامات کےمثبت نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں ، جولائی میں 19.7فیصد اضافے کے ساتھ 2.3 ارب ڈالر کی برآمدات ہوئیں ، برآمدات میں اضافہ زرمبادلہ میں بھی اضافے کا سبب بنتا ہے۔

    فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ سال 2018 میں ن لیگ کی غلط پالیسیوں کی وجہ سےٹیکسٹائل ملز کو تالے لگے تھے، پاورلومز کباڑ کے بھاؤ فروخت ہورہی تھی، آج ٹیکسٹائل انڈسڑی اپنے عروج پر ہے، صرف جولائی 21 میں ٹیکسٹائل برآمدات 1.49 ارب ڈالرہیں اور یہ اضافہ گزشتہ سال جولائی 2020 سے 17فیصد زیادہ ہے۔

  • وزیر اعظم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے اپنا گھر اسکیم کا آغاز کریں گے

    وزیر اعظم بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے اپنا گھر اسکیم کا آغاز کریں گے

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم آج بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے اپنا گھر اسکیم کا آغاز کریں گے جس سے اوور سیز پاکستانیوں کو گھر اور اراضی کی خریداری میں سہولت ہوجائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان آج بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے روشن اپنا گھر اسکیم کا آغاز کریں گے۔

    فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بیرون ملک پاکستانی اعتماد کے ساتھ ڈیجیٹل پراسیس کے ذریعے پاکستان میں ہاؤسنگ میں سرمایہ کاری اور گھر کے لیے بینکوں سے آسان فنانسنگ حاصل کرسکیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد یہ اسکیم تیار کی ہے۔

    فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ روشن اپنا گھر اسکیم میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ رکھنے والے اوور سیز پاکستانی سرمایہ کاری کر سکتے ہیں، روشن اپنا گھر اسکیم میں گھر خریدنے والے کسی بھی وقت اپنا گھر فروخت بھی کرسکیں گے۔

    اپنے ٹویٹ میں انہوں نے مزید کہا کہ روشن اپنا گھر اسکیم کے لیے پہلے سے منظور شدہ منصوبوں کی فہرست مرتب کی گئی ہے، وقت کے ساتھ ساتھ منصوبہ جات میں اضافہ ہوتا رہے گا۔

    وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں بسنے والے اوور سیز پاکستانیوں کو گھر اور اراضی کی خریداری میں بہت سی مشکلات کا سامنا تھا جو کہ اس اسکیم کے بعد آسانی میں بدل جائے گا۔

  • پاکستان تحریکِ انصاف کے 3 سال مکمل ،  عمران خان حکومت کی کامیابیاں اور اقدامات

    پاکستان تحریکِ انصاف کے 3 سال مکمل ، عمران خان حکومت کی کامیابیاں اور اقدامات

    اسلام آباد : وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب نے حکومت کے تین سال مکمل ہونے پر اقدامات کے حوالے سے بتاتے ہوئے کہا وزیراعظم کی پالیسیوں  سے ملک ترقی اور عوام خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب نے حکومت کے3سال مکمل ہونے پر اپنے بیان میں کہا کہ آج پاکستان تحریک انصاف حکومت کے تین سال مکمل ہوچکے ہیں، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں فلاحی ریاست کے قیام کی طرف گامزن ہیں۔

    فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ ملک گیر سطح پر پناہ گاہیں اور لنگر خانے قائم کیے گئے ہیں، ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرکو کم کرنے کیلئےشجر کاری مہم کا اعتراف دنیا کررہی ہے۔

    وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم کی پالیسیوں سےملک ترقی اور عوام خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن ہے، پی ٹی آئی حکومت احتجاج، دھرنوں، استعفوں اور دھمکیوں سے نہیں گھبرائی۔

    انھوں نے بتایا کہ ہمیں حکومت ملی تو ملک معاشی طور پر ڈیفالٹ کے دہانے پر تھا، عمران خان کی معاشی ٹیم کی محنت سے ہر سال جی ڈی پی میں بہتری لائے، گزشتہ مالی سال میں جی ڈی پی4فیصد تھی، آج ملکی برآمدات25.3ارب ڈالر ہیں۔

    معاشی کامیابیوں کے حوالے سے فرخ حبیب نے کہا کہ برآمدات اورترسیلات زر3سالوں کی بلند ترین سطح پر کھڑی ہیں، پہلی مرتبہ آئی ٹی برآمدت2 ارب ڈالر سے زائد ہوئیں، کامیاب جوان پروگرام کے تحت13ہزارنوجوانوں میں رقم تقسیم کی گئی۔

    وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ اب تک20ہزارکم آمدن ہاؤسنگ یونٹس مکمل ہوچکے ہیں جبکہ صحت انصاف کارڈ ہماری حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ ہے۔

  • پہلی بار بلا ضمانت 10 ملین تک کا قرضہ ،  کاروباری افراد کیلئے بڑی خبر

    پہلی بار بلا ضمانت 10 ملین تک کا قرضہ ، کاروباری افراد کیلئے بڑی خبر

    اسلام آباد : وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ پہلی باربلاضمانت 10 ملین تک کاآسان فنانس سکیم کے تحت قرض مل سکے گا اور اس سکیم سے نئے ایس ایم ایز استفادہ حاصل کرسکیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنےکے لیے پر عزم ہیں اور ساتھ ہی چھوٹےاوردرمیانے درجے کی صنعتوں کا فروغ چاہتےہیں، پہلی باربلاضمانت 10 ملین تک کاآسان فنانس سکیم کے تحت قرض مل سکے گا، ایس ایم ایز کانجی شعبہ میں کل قرض کا حصہ صرف 6.6 فیصد ہے۔

    فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ایس ایم ایزکو25 فیصد کی بجائے زیادہ سے زیادہ 9فیصد پر قرض مل سکے گا، 40 سے 60 فیصد رسک کوریج حکومت پاکستان کررہی ہے، اس سکیم سے نئے ایس ایم ایز استفادہ حاصل کرسکیں گے، ملک میں مجموعی معاشی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی، سیمڈاکے مطابق ایس ایم ایز جی ڈی پی کا 40فیصد ہے اور برآمدات سےآمدن میں 25 فیصد حصہ ہوسکتا ہے۔

    خیال رہے گذشتہ روز بینک دولت پاکستان نے چھوٹے اور درمیانے کاروبار (ایس ایم ایز) کی مالکاری تک رسائی بہتر بنانے ‏کے لیے حکومت پاکستان کی شراکت سے ایس ایم ای آسان فنانس (صاف) ‏اسکیم متعارف کرائی تھی ، جس کا واضح مقصد ‏ان کاروباری اداروں کو سہولت پہنچانا ہے جو بینک قرضوں تک رسائی کے لیے ضمانت؍رہن پیش ‏نہیں کرسکتے۔

  • وزیر اعظم ملک میں آبی ذخائر کے منصوبوں میں دلچسپی لے رہے ہیں: فرخ حبیب

    وزیر اعظم ملک میں آبی ذخائر کے منصوبوں میں دلچسپی لے رہے ہیں: فرخ حبیب

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پانی کے ذخائر اور سستی بجلی بنانے کے منصوبوں پر کاربند ہیں، ماضی میں آبی ذخائر پر اس طرح کام نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر اعظم پانی کے ذخائر اور سستی بجلی بنانے کے منصوبوں پر کاربند ہیں۔

    فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ تاریخ گواہ ہے سنہ 1967 کے بعد پاکستان میں بڑا ڈیم نہیں بن سکا، عمران خان آج تربیلا کے پانچویں توسیعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے، منصوبہ 807 ملین ڈالر کی لاگت کا یہ منصوبہ 2024 میں مکمل ہوگا۔

    انہوں نے کہا کہ تربیلا سے بجلی کی پیداوار 4 ہزار 888 سے بڑھ کر 6 ہزار 418 میگا واٹ ہوجائے گی، ماضی میں آبی ذخائر پر اس طرح کام نہیں ہوا۔ وزیر اعظم ملک میں آبی ذخائر کے منصوبوں میں دلچسپی لے رہے ہیں۔

    وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ دیامر بھاشا ڈیم، داسو ہائیڈرو پاور، مہمند ڈیم، ہری پور پاور، کچھی کینال، سندھ بیراج، کے فور، کرم تنگی ڈیم، سندھ بیراج اور نئی گاج ڈیم کا کام تیزی سے جاری ہے۔ 10 منصوبوں سے 1 کروڑ 28 لاکھ 90 ایکڑ فٹ پانی ذخیرہ ہوگا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ منصوبوں سے سستی پن بجلی کی پیداوار میں 9 ہزار 43 میگا واٹ اضافہ ہوگا، ان منصوبوں سے 35 ہزار سے زائد ملازمتوں کے مواقع میسر آئیں گے، عمران خان کے لیے تمام وفاقی اکائیوں کے کسان برابر ہیں اور وہ سب کی یکساں ترقی کےخواہاں ہیں۔

  • موسمیاتی تبدیلی : عالمی ادارے وزیر اعظم عمران خان کی کاوشوں کے معترف

    موسمیاتی تبدیلی : عالمی ادارے وزیر اعظم عمران خان کی کاوشوں کے معترف

    اسلام آباد :وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ  وزیراعظم عمران خان موسمیاتی تبدیلی پر کام کرنے کے حوالے سے عالمی لیڈر بن کر ابھرے ہیں، عالمی ادارے بھی وزیراعظم عمران خان کی ان کاوشوں کے متعرف ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت فرخ حبیب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ یواین نے10 سال میں درجہ حرارت شدید بڑھنے کی ریڈوارننگ دی ہے ، وزیراعظم عمران خان شجر کاری مہم کی خود قیادت کررہے ہیں ، لاہوراربن میاوا کی ،آج لسبیلہ میانی میں مینگروز کی شجر کاری ہوگی اور کل لال سوہانرابہاولپورمیں ڈرون شجرکاری ہوگی۔

    فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان موسمیاتی تبدیلی پر کام کرنے کے حوالے سے عالمی لیڈر بن کر ابھرے ہیں، عالمی ادارے بھی وزیراعظم عمران خان کی ان کاوشوں کے متعرف ہیں جبکہ بلین ٹری منصوبہ کو اقوام متحدہ ، ورلڈ اکنامک فورم، بون چیلنج میں پذیرائی حاصل ہوئی۔

    وزیر مملکت نے مزید کہا کہ پچھلے 10 سال میں 300 فیصد اضافہ کیساتھ پاکستان دنیا میں واحد ملک بن گیا ہے، جہاں سب سے زیادہ مینگروز جنگلات کی نشونما ہورہی ہے، ان کی حفاظت اور نشونما کرنے کے لئے بڑی تعداد میں وہاں کے پرانے مقامی لوگوں کے لئے گرین نوکریوں کے مواقع بھی مل رہے ہیں۔

  • "نواز شریف ،نیلسن منڈیلا نہیں بن سکتے "

    "نواز شریف ،نیلسن منڈیلا نہیں بن سکتے "

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب اور مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے شریف خاندان کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے شریف خاندان پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لندن میں موجود نواز شریف مکمل صحت مند ہوچکے ہیں، ان کا جو علاج ہونا تھا ہوگیا، وہ گالف کلب میں میچ دیکھ رہےہیں اور کافی پی رہےہیں، نواز شریف بانی ایم کیو ایم بن سکتے ہیں مگر نیلسن منڈیلا نہیں بن سکتے.

    فرخ حبیب نے اپوزیشن لیڈر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے ضمانت دی تھی وہ نواز شریف کو واپس لائیں گے شہباز شریف کے پاس بطور اپوزیشن لیڈر کیا جواز باقی رہ گیا ہے،

    وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات نے دعویٰ کیا کہ مریم نواز جیل سے بچنے کیلئے این آر او مانگ رہی ہیں۔

    اس موقع پر مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے شہبازشریف کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں سے متعلق شہباز کا پیکج فراڈ ہے، اس طرح کے بیانات داغ کر اپوزیشن لیڈر نے پارلیمان کی بالادستی ماننے سے انکار کیا۔

    بابر اعوان نے کہا کہ شہباز شریف کی تجویز سپریم کورٹ کی بھی توہین ہے، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی کو کہتا ہوں کہ آئین کامذاق مت اڑائیں، سودےبازی چھوڑدیں،ہربات پرسودےبازی مت کریں۔

     

  • ‘روٹی، کپڑا اور مکان کے نعرے کی آڑ میں زرداری نے ملکی دولت لوٹی’

    ‘روٹی، کپڑا اور مکان کے نعرے کی آڑ میں زرداری نے ملکی دولت لوٹی’

    اسلام آباد : وزیر مملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ روٹی، کپڑا ، مکان کے نعرے کی آڑ میں زرداری نے ملکی دولت لوٹی، پرچی چیئرمین مگرمچھ کے آنسو نہ بہائے بلکہ ذخیرہ اندوز مافیا کیخلاف ایکشن لیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے بلاول بھٹوکے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا روٹی، کپڑا ،مکان نعرے کی آڑ میں زرداری نے  ملکی دولت لوٹی، زرداری نے منی لانڈرنگ کی، جعلی اکاؤنٹس ،سرے محل بنائے ، سندھ میں تیسری بار پیپلز پارٹی کی حکومت ہے،سوائے غربت، کرپشن اور لوٹ مار کے اور کون سا کارنامہ سر انجام دیا۔

    فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ احساس ایمرجنسی کیش میں 57ارب 13 کروڑ39لاکھ 96 ہزارسندھ میں تقسیم کیے ، سندھ میں مجموعی فنڈز کا 35 فیصد تقسیم کیاگیا ہے، بلاول بتائےسندھ کے عوام کو مفت علاج کیلئے ہیلتھ کارڈ کیوں نہیں دےرہے۔

    وزیر مملکت نے کہا 2008سے 2013سندھ میں فصلوں کی گروتھ اوسطا1.25،آبادی کی گروتھ2فیصدتھی،آپ کی وجہ سے ملک میں فوڈ سکیورٹی کے مسائل پیدا ہوئے، عمران خان کی قیادت میں حکومت غذائی تحفظ میں خود کفالت کیلئے کام کررہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پرچی چیئرمین مگرمچھ کے آنسو نہ بہائے بلکہ ذخیرہ اندوز مافیا کیخلاف ایکشن لیں، اسوقت بھی سب سے زیادہ مہنگا20کلوآٹےکاتھیلا کراچی میں فروخت ہورہا ہے، پہلی بارعمران خان نے غریب،مستحقین کو سہارا ادیا ،چھت بنا کر دےرہےہیں۔

    فرخ حبیب نے مزید کہا کم آمدن گھروں کی تعمیر کے لئے 70 ارب کی درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، بلاول صاحب، ایساکوئی عوامی منصوبہ یاپروگرام ہے تو سامنے لائیں، سندھ کے چوہے 14 ارب کی گندم کھاگئے، عوام خود اندازہ لگا لیں کہ وہاں کے حکمراں کتنے کرپٹ ہوں گے؟

    وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ 18ویں ترمیم کے بعدزراعت تمام صوبوں کی طرح سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے، سندھ میں کپاس کی پیداوار بڑھنے کے بجائے کم کیوں ہوگئی ؟زرداری کے فرنٹ گروپ اومنی گروپ نے 11شوگر ملز لگالی ، شوگرملزلگانےسےسندھ میں کاٹن ایریا پر گنے کی کاشت شروع ہوگئی جبکہ پیپلز پارٹی کے دور میں ایک سال میں سب زیادہ مہنگائی 25فیصد پر تھی۔

  • ملکی برآمدات میں 13.5 فیصد اضافہ ہوا: فرخ حبیب

    ملکی برآمدات میں 13.5 فیصد اضافہ ہوا: فرخ حبیب

    اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ ملکی برآمدات میں 13.5 فیصد اضافہ ہوا، مجموعی ذخائر 23 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ ملکی برآمدات میں 13.5 فیصد اضافہ ہوا، بڑے پیمانے کی صنعتیں 9 فیصد کی شرح سے ترقی کررہی ہیں۔

    وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 23 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ چکے ہیں، چاول کی پیداوار میں 13، مکئی کی 7، اور گندم کی پیداوار میں 8.1 فیصد اضافہ ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے اسحٰق ڈار معیشت میں بارودی سرنگیں بچھا کر گئے، اسحٰق ڈار 15 دنوں کے فارن ریزرو چھوڑ کر گئے تھے۔

    فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ اسحٰق ڈار کے جانے کے وقت ایکسپورٹس کم ہورہی تھیں، تجارتی خسارہ 40 ارب تھا اور ترسیلات زر رک گئی تھیں۔

  • مختلف چیلنجز کے باوجود عمران خان نے معیشت درست سمت میں ڈالی، فرخ حبیب

    مختلف چیلنجز کے باوجود عمران خان نے معیشت درست سمت میں ڈالی، فرخ حبیب

    اسلام آباد : وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ مختلف چیلنجزکےباوجودعمران خان نےمعیشت درست سمت میں ڈالی ، حکومت نے صنعت کے لیے پیکج دیے، سہولتیں دیں، آئندہ سالوں میں معیشت میں مزیدبہتری ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پہلےسال میں حکومت نے10ارب کےقرض واپس کرنے تھے، تباہی کے دہانے پر پہنچی معیشت کو موجودہ حکومت نے سراہا دیا۔

    ن لیگی حکومت کے حوالے سے فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار اسے کریڈٹ کارڈ معیشت بناکر گئے تھے، وہ ترقی مانگے تانگے کے قرض پر منحصر اور مصنوعی تھی، موجودہ دور میں 40 ارب ڈالر کا تجارتی خسارہ تھا، گزشتہ دورحکومت میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر9ارب ڈالررہ گئے تھے، 7.5ارب ڈالرکاقرض لیا گیا تھا،ترسیلات زرمیں اضافہ نہیں ہواتھا، برآمدات گزشتہ دورمیں بڑھنے کے بجائے کم ہوئی تھیں، گروتھ جعلی اکاؤنٹ اورنوازشریف کی منی لانڈرنگ میں تھی۔

    وزیر مملکت نے کہا مختلف چیلنجزکےباوجودعمران خان نےمعیشت درست سمت میں ڈال دی، پاکستان کی جی ڈی پی گزشتہ روز3.9فیصدبتائی گئی، ہماراماڈل برآمدات اورپیداواربڑھانے کا ماڈل ہے، حکومت نے صنعت کے لیے پیکج دیے، سہولتیں دیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیکس وصولی زیادہ ہوگی،برآمدات میں تاریخی 25ارب ڈالرتک اضافہ متوقع ہے، چاول ،مکئی اورگندم کی پیداوارکے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں، پر کپیٹا انکم ہمیں 1456ڈالر ملی تھی، آج 1608 ڈالر ہوگئی ہے۔

    فرخ حبیب نے مزید بتایا کہ 10ماہ میں 24ملین ڈالرسےزائدترسیلات موصول ہوئی ہیں، پاکستان کی تاریخ میں کبھی اتنا ڈالرکا ان فلو نہیں ہوا، ن لیگ کے دور کاماڈل سرخی پاؤڈروالاماڈل تھا،اصل حالت خراب تھی۔

    وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان کاروپیہ دنیاکی بہترین کرنسیوں میں شامل ہے، آئی ٹی برآمدات میں44فیصداضافہ ہوا، حکومت کی آمدن اس وقت اخراجات کےبرابرہے، ہماری حکومت نےسب سے کم قرض لیے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ زراعت میں اضافہ کاشتکاروں پرتوجہ دینےکی وجہ سےہواہے، آئندہ سالوں میں معیشت میں مزیدبہتری ہوگی، وزیراعظم تربیلا 5 کے منصوبے کا عن قریب افتتاح کریں گے۔

    فرخ حبیب نے کہا عمران خان نےجومیچ بھی کھیلاہےوہ پاکستان کے لیے کھیلا کوئی ذاتی مفاد نہیں، عمران خان کے پاس کوئی کالا دھن نہیں ہے جسے سفید کرناہو، مہنگائی کے جن کو بھی قابو میں کیا جائے گا۔

    وزیر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ این سی اے کے اجلاس میں کوئی سیاست دان نہیں بیٹھتا، اجلاس میں ٹیکنیکل لوگ ہی بیٹھتےہیں، ہم نےوہ تمام اہداف بتانےہیں، جوہم نے3سال میں حاصل کیے، تمام چیلنجزکےباوجودہم نےبہترین کارکردگی دکھائی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ نوازشریف پاکستان کےبھگوڑےہیں لندن میں بیٹھےہیں، آفس آنےوالوں کےچہرےواضح ہیں ان کی رپورٹ کرادیں، پی ڈی ایم کے تیتر بیٹر کے ناشتے ہوتے رہتےہیں، پی ڈی ایم والےاب اکٹھےہوکرجیل ہی جائیں گے۔