Tag: Farrukh Habib

  • فرخ حبیب نے وزیر مملکت کا حلف اٹھالیا

    فرخ حبیب نے وزیر مملکت کا حلف اٹھالیا

    اسلام آباد: فرخ حبیب نے وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات کا حلف اٹھالیا، صدرمملکت عارف علوی نے فرخ حبیب سے حلف لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایوان صدر اسلام آباد میں وزیرمملکت فرخ حبیب کی تقریب حلف برداری ہوئی ، جس میں صدرمملکت عارف علوی نے فرخ حبیب سے حلف لیا۔

    گذشتہ روز وزیراعظم نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب کو وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مقرر کیا تھا، جس کی تصدیق فواد چوہدری نے کرتے ہوئے فرخ حبیب کو مبارک باد دی۔

    خیال رہے عام انتخابات میں فرخ حبیب فیصل آباد سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 108 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔

    یاد رہے چند ہفتے قبل گزشتہ ہفتے وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں ردوبدل کی تھی، جس میں شوکت ترین کو حماد اظہر کی جگہ وزارت خزانہ کی ذمہ داری سونپی گئی جب کہ فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات کا قلمدان دے کر شبلی فراز کو وزیر سائنس و ٹیکنالوجی بنایا گیا تھا ۔

    بعد ازاں سینیٹر شبلی فراز اور شوکت ترین نے اپنے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا تھا۔

  • فرخ حبیب کو وزیر مملکت برائے اطلاعات بنانے کا فیصلہ

    فرخ حبیب کو وزیر مملکت برائے اطلاعات بنانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب کووزیر مملکت برائے اطلاعات بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے، وہ اپنےعہدے کا حلف کل اٹھائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے فرخ حبیب کو وزیر مملکت برائے اطلاعات بنانے کیلئے گرین سگنل دے دیا، تعیناتی کا نوٹی فکیشن جلد جاری ہونے کا امکان ہے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فرخ حبیب کو وزیرمملکت اطلاعات کی تقرری پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا وہ اپنےعہدےکاحلف کل اٹھائیں گے۔

    یاد رہے چند ہفتے قبل وزیراعظم عمران خان نے کابینہ میں ردوبدل کی تھی، جس میں وفاقی وزیر حماد اظہر سے وزارت خزانہ اور عمرایوب سے وزارت توانائی کا چارج واپس لے لیا گیا تھا،اور اس کے بدلے حماد اظہر کو وزارت توانائی اور عمرایوب کو وزیراقتصادی امور مقرر کیا گیا تھا۔

    وفاقی وزیر خسرو بختیار کو وزیرصنعت و پیداوار، فواد چوہدری کو وزیر اطلاعات بنانے کی منظوری دی گئی تھی۔

  • ‘جو ووٹ خرید کر سینیٹر بنا ہو اسے چیئرمین سینیٹ  کیسے بننے دے سکتے ہیں’

    ‘جو ووٹ خرید کر سینیٹر بنا ہو اسے چیئرمین سینیٹ کیسے بننے دے سکتے ہیں’

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ یوسف رضاگیلانی کےخلاف اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، جو ووٹ خرید کر سینیٹر بنا ہو اسے چیئرمین سینیٹ کیسے بننے دے سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے فرخ حبیب نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی نظریں یوسف رضاگیلانی کیخلاف درخواست کی سماعت پرلگی ہیں، امید ہے الیکشن کمیشن آئین وقانون کےمطابق فیصلہ کرے گا۔

    فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ علی ظفرہماری وکیل ہیں جوکیس کی پیروی کریں گے، یوسف رضاگیلانی کےخلاف اوپن اینڈشٹ کیس ہے، جو ووٹ خرید کر سینیٹر بنا ہو اسے چیئرمین سینیٹ کیسے بننے دے سکتے ہیں۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ کیس بہت سیدھاہےاس پرفوری فیصلہ آناچاہیے، لوگ اس حوالےسےبہت تشویش کاشکارہے، ہمارےہاں سیاست کامعیاربہت گرگیاہے۔

    دوسری جانب ماہرقانون اظہرصدیق نے گفتگو میں کہا کہ کیس میں جرمانہ اورسزاہوسکتی ہے، ویڈیودیکھنےکےبعدذہن میں کوئی شک نہیں رہ جاتا، مریم نوازکےساتھ آصف علی زرداری نےبھی بیان دیا، یوسف رضاگیلانی کےکیس میں ووٹ خریدےگئے ہیں۔

  • نوازشریف ،فضل الرحمان ،زرداری نے حاصل بزنجو کو اوپرچڑھا کر سیڑھی کھینچ لی، فرخ حبیب

    نوازشریف ،فضل الرحمان ،زرداری نے حاصل بزنجو کو اوپرچڑھا کر سیڑھی کھینچ لی، فرخ حبیب

    فیصل آباد: وفاقی پارلیمانی سیکریٹری ریلوے فرخ حبیب نے کہا سینیٹرز نے اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق ووٹ دیے، حاصل بزنجو چیئرمین سینیٹ کی شیروانی سلواکر بیٹھے تھے، نوازشریف ،فضل الرحمان ،زرداری نے حاصل بزنجو کو اوپرچڑھا کر سیڑھی کھینچ لی۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں وفاقی پارلیمانی سیکریٹری ریلوے فرخ حبیب نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا عمران خان نےحلف اٹھاتے ہی پاکستان کے پسےطبقے کی بات کی، اس وقت ریاست ماں کےجیسا کردار ادا کر رہی ہے۔

    ،فرخ حبیب کا کہنا تھا گزشتہ دنوں کرپٹوں کا ٹولہ اکٹھا ہوا تھا، تحریک عدم اعتماد پر اپنے ہی 14 سینیٹروں نےعدم اعتماد کااظہار کیا، پاکستانی عوام ان کے ساتھ ہیں نہ ہی ان کے سینیٹرز ، سینیٹرز نے اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق ووٹ دیے۔

    سینیٹرز نے اپنے ضمیر کی آواز کے مطابق ووٹ دیے

    وفاقی پارلیمانی سیکریٹری نے کہا مریم نواز نیب سےکہتی ہیں پیسہ کہاں سےآیا یہ دادا سے پوچھو، نواز شریف جیل میں بیٹھ کر نیلسن منڈیلا بننا چاہتے تھے، اب تو چوروں سے لوٹا مال واپس لیا جا رہا ہے، پانامہ رانی آج کل جلسیاں اور کانر میٹنگز کر رہی ہیں۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا حاصل بزنجو چیئرمین سینیٹ کی شیروانی سلواکر بیٹھے تھے، بزنجو کونواز شریف، فضل الرحمان اورزرداری سے پوچھنا چاہیے، نوازشریف ،فضل الرحمان ،زرداری نے اوپرچڑھا کر سیڑھی کھینچ لی۔

    پانامہ رانی آج کل جلسیاں اور کانر میٹنگز کر رہی ہیں

    انھوں نے مزید کہا کہ بہت سارے لوگوں کوجیل جاتا دیکھ رہاہوں، ہو سکتا ہے نارووال ایکسپریس کو بھی جیل جانا پڑے، دیکھتے ہیں کب رانا ثنااللہ کیس کا فیصلہ ہوتاہے پھر فیصل آباد والے نیا الیکشن دیکھیں گے۔

  • وزیراعظم عمران خان وزراء کی کارکردگی پر نظر رکھے ہوئے تھے، فرخ حبیب

    وزیراعظم عمران خان وزراء کی کارکردگی پر نظر رکھے ہوئے تھے، فرخ حبیب

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پہلے روز سے وزراء کی کارکردگی پر نظر رکھے ہوئے تھے، اسدعمر کی قیادت میں تجارتی خسارے میں بھی کمی ہوئی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں میزبان ماریہ میمن سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان روایتی سیاستدان نہیں ہیں، یہ پہلی حکومت ہے جس نے 3ماہ بعد اپنی کارکردگی عوام میں رکھی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہر سیاسی جماعتوں میں اچھے اور برے لوگ موجود ہوتے ہیں، عمران خان پہلے روز سے وزرا کی کارکردگی پر نظر رکھے ہوئے تھے، آج بھی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ جو ملک کیلئے بہتر ہوگا وہی کروں گا۔

    ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ وزارت خزانہ میں اسد عمر نے بدترین حالات میں بہت اچھا کام کیا، سابق وزیر خزانہ کی قیادت میں تجارتی خسارے میں بھی کمی ہوئی، پچھلی حکومتوں نے سرکلر ڈیٹ بڑھایا عوام مشکل سے گزر رہے ہیں، آج آئی ایم ایف کی شرائط وہ نہیں جو پہلے تھیں۔

    فرخ حبیب نے کہا کہ کس کو کیا وزارت دینی ہے یہ وزیراعظم کا استحقاق ہے، اعظم سواتی کے ساتھ ایک معاملہ ہوا انہیں اس کی سزا بھی ملی، اعظم سواتی کو پارلیمانی امور کی جو ذمہ داری ملی ہے وہ اس کے اہل بھی ہیں، مشیر ہو یا وزیر مقصد عوام کےلئے کام کرنا ہے۔

  • شہبازشریف نے ایک دھیلے کی نہیں، کھربوں کی کرپشن کی،فرخ حبیب

    شہبازشریف نے ایک دھیلے کی نہیں، کھربوں کی کرپشن کی،فرخ حبیب

    لاہور : پارلیمانی سیکرٹری ریلوے فرخ حبیب نے کہا شہبازشریف نے دھیلے کی نہیں بلکہ اربوں کھربوں کی کرپشن کی،  حمزہ شہباز تایا کو اداروں کے ساتھ ٹکر نہ لینے کے مشورے دیتے تھے، اب تلملا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری ریلوے فرخ حبیب نے بات کرتے ہوئے کہ کہ شہبازشریف نے سچ بولا انھوں نے ایک دھیلے کی نہیں، اربوں، کھربوں کی کرپشن کی، یہ ان کے کالے کرتوتوں کیخلاف کارروائی ہے۔

    فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ  شہباز شریف پریہ کیس گزشتہ حکومت کے دورمیں بنائے گئے،  پارلیمانی سیکرٹری موصوف اتنےسیانے تھے کہ کرپشن کے ثبوتوں کو جلا دیا جاتا تھا۔

    انھوں نے کہا  حمزہ شہبازتایا کومشورہ دیتے تھے، اداروں سے ٹکراؤ نہ کریں اور اب پھڑپھڑارہے ہیں ، تلملا رہے ہیں۔

    پارلیمانی سیکرٹری ریلوے  کا کہنا تھا کہ کہ راناثنااللہ نے پنجاب میں جنگل کا قانون بنائے رکھا، حق نواز کا کیس کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔

    خواجہ سعد رفیق کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ خواجہ سعدرفیق کو بھی قانون کے مطابق سزا ملے گی۔

    مزید پڑھیں :  نوازشریف بھی بانی ایم کیوایم بن چکے ہیں،رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب

    فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ تجاوزات کےخلاف آپریشن میں انتظامیہ کی نااہلی نظرآرہی ہے، بلدیاتی سسٹم پروہ احتجاج کررہے ہیں، جو پنجاب کو مفلوج دیکھنا چاہتے ہیں۔

    رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ تجاوزات کیخلاف کارروائی ریڑھی والوں کیخلاف نہیں ، زمین و اگزار نہ کرانے والے افسران کیخلاف کارروائی کی جائے گی، کسی ایک کوٹارگٹ نہیں کیا جائے گا، تجاوزات کے خلاف آپریشن ہوگا۔

    ان کا کہنا تھا کہ ریلوے مسافروں کی سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے گا ، جتنے مسافر بھی سفر کرتے ہے، ان کی انشورنس ہوتی ہے۔

  • بہت جلد اڈیالہ جیل کا نام جاتی امرا ٹورکھ دیا جائےگا ‘ فرخ حبیب

    بہت جلد اڈیالہ جیل کا نام جاتی امرا ٹورکھ دیا جائےگا ‘ فرخ حبیب

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن میں لاہور ہائی کورٹ کا حکم نامہ جمع کرادیا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب نے الیکشن کمیشن کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل علی بابا چالیس چوروں کا احتجاج ہوا۔

    فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ پتہ نہیں چلا کہ کون کس کے خلاف احتجاج کررہا تھا، پرویزاشرف اوران سے ہارنے والے ساتھ احتجاج کررہے تھے۔

    پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ بہت جلد اڈیالہ جیل کا نام جاتی امرا ٹو رکھ دیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کوعمران خان کی کارکردگی کے خوف نے جمع کیا ہے، مشورہ ہے احتجاج کرنے والے پارلیمنٹ میں آکربات کریں۔

    فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن میں لاہور ہائی کورٹ کا حکم نامہ جمع کرادیا ہے، امید ہے الیکشن کمیشن آج کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری کردے گا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے ن لیگی رہنما عابد شیرعلی کی جانب سے این اے 108 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کے لیے درخواست مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو فرخ حبیب کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کرنے کی اجازت دی تھی۔

    عابد شیرعلی ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر ناکام، فرخ حبیب کی جیت برقرار

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عابد شیرعلی این اے 108 میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی پر بھی ناکام ہوگئے تھے، پی ٹی آئی کے فرخ حبیب کی جیت برقرار رہی تھی۔

  • نوازشریف بھی بانی ایم کیوایم بن چکے ہیں،رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب

    نوازشریف بھی بانی ایم کیوایم بن چکے ہیں،رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ قائد مسلم لیگ ن کے بیان کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، نواز شریف بھی بانی ایم کیوایم بن چکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ممبئی حملوں سے متعلق بیان پر نواز شریف کیخلاف غداری کامقدمہ درج کرانے کےلیےدرخواستیں جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے،  پی ٹی آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل فرخ حبیب نے ایف آئی آر کٹوانے کی درخواست سی پی او فیصل آباد کو دی۔

    متن کے مطابق نوازشریف نے اپنے حلف اور ملک سے غداری کی، ممبئی حملہ کے متعلق پاکستان کے خلاف بیان جھوٹ پر مبنی ہے، میاں نوازشریف کے خلاف آئین سے غداری اور ملکی سالمیت کے لیے خطرہ پیدا کرنے پر کا مقدمہ درج کیا جائے۔

    میڈیا سے گفتگو میں فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف مودی کی زبان بولتے ہیں، مودی سے یاری اور ملک سے غداری کرتے ہیں، نواز شریف کی زبان ملکی اداروں کے خلاف قینچی کی طرح چلتی ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ ہمارا مطالبہ اور شدت اختیار کر گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی پارٹی فنڈنگ کی تحقیقات ہونی چاہیے، نوازشریف بھی بانی ایم کیوایم بن چکےہیں۔

    واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف مقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ممبئی حملوں میں پاکستان میں متحرک عسکریت پسند تنظیمیں ملوث تھیں، یہ لوگ ممبئی میں ہونے والی ہلاکتوں کے ذمہ دار ہیں، مجھے سمجھائیں کہ کیا ہمیں انہیں اس بات کی اجازت دینی چاہیے کہ سرحد پار جا کر ممبئی میں 150 لوگوں کو قتل کردیں۔

    جس کے بعد نواز شریف کے متنازعہ بیان کو بھارتی میڈیا نے بھارت کی فتح قرار دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔