Tag: farukh habib

  • جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ : فرخ حبیب کی عبوری ضمانت مسترد

    جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ : فرخ حبیب کی عبوری ضمانت مسترد

    لاہور : انسداد دہشت گردی لاہور کی عدالت میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمہ کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی عبوری ضمانت مسترد کردی۔

    عدالت نے فرخ حبیب کی ضمانت عدم پیشی کی بنیاد پر مسترد کی، اس کے علاوہ عدالت نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں یاسمین راشد، میاں اسلم و دیگر کی عبوری ضمانت میں7مارچ تک توسیع کردی۔

    سماعت کے موقع پر تحقیقاتی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان شامل تفتیش نہیں ہوئے، حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دی ہے جس پر عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دیا۔

    علاوہ ازیں انسداد دہشت گردی لاہور کی عدالت نے اسی مقدمے میں اسد عمر کی حاضری معافی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کےخلاف شادمان پولیس نے توڑ پھوڑ کا مقدمہ درج کیا تھا۔

    یاد رہے کہ 25 مارچ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پولیس پر تشدد، اقدام قتل، جلاؤ گھیراؤ اور کارسرکار میں مداخلت کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری، حماد اظہر، فرخ حبیب کی عبوری ضمانت عدم پیشی پر خارج کردی تھی۔

  • نفسیاتی خاتون بغض عمران میں مبتلا ہے، عالیہ حمزہ

    نفسیاتی خاتون بغض عمران میں مبتلا ہے، عالیہ حمزہ

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے ن لیگ کی چیف آرگنائزر مریم نواز کی جانب سے عمران خان پر لگائے جانے والے الزامات کے جواب میں شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے انہیں نفسیاتی خاتون قرار دیا ہے۔

    اس حوالے سے پی ٹی آئی کی خاتون رہنما عالیہ حمزہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ نفسیاتی خاتون بغض عمران میں مبتلا ہے جو منہ پر پلاسٹر لگانے کیلئے ہر تھوڑے عرصے بعد سرجری کراتی ہے، وہ عمران خان کو پلاسٹر کا طعنہ دے رہی ہے۔

    عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ کلیجہ چبانے والی عورت نے اپنی گندی زبان سے آج ثابت کردیا کہ وہ عورتوں کی کردارکشی کرنے والے بھگوڑے شخص کی بیٹی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اس بار ہم حکومت میں آکر پناہ گاہوں کے ساتھ پاگل خانے بھی کھولیں گے، وہاں مریم جھوٹی جیسے نفسیاتی مریضوں کا مفت علاج کیا جائے گا، ہمارے لیڈر کو چھوڑیں، آپ اور آپ کی کنیزوں کیلئے میں اکیلی ہی کافی ہوں۔

    مریم نواز کے خطاب پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے اپنے ردعمل میں کہا کہ کوئی رہ تو نہیں گیا جس نے ہٹے کٹے نوازشریف کو مرنے کی اداکاری کرتے نہیں دیکھا؟

    انہوں نے کہا کہ کوئی رہ تو نہیں گیا جس نے پلیٹ لیٹس کٹی ہوئی پتنگ کی طرح گرتے نہیں دیکھے، کوئی رہ تو نہیں گیا جس نے نوازشریف کو علاج کے بہانے یہاں سے بھاگتے نہیں دیکھا۔

    فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ بگڑی دختر جس شہر کا رخ کرتی ہے عوام اس سے حقارت اور بیزاری کا بھرپور اظہار کرتے ہیں، خرافات کی تشہیر پر لگا کر مشکل سے کھڑے کیے گئے سرکاری ٹی وی کو پھر تباہ کردیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : پولیس جب زمان پارک پہنچی تو عمران خان چارپائی کے نیچے چھپ گیا، مریم نواز

    یاد رہے کہ مسلم لیگ نون کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے شیخوپورہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ قوم تم سے پوچھتی ہے چوری نہیں کی تو تلاشی کیوں نہیں دیتے؟ صرف چوریاں نہیں چھپائی، تم نے اپنی بیٹی بھی چھپائی، جب زمان پارک پولیس پہنچی تو عمران خان چارپائی کے نیچے چھپ گیا اور جب تک پولیس واپس نہیں گئی چارپائی کے نیچے ہی رہا۔

  • مخصوص لوگوں کے استعفے شہباز شریف کے کہنے پر منظور ہوئے، فرخ حبیب

    مخصوص لوگوں کے استعفے شہباز شریف کے کہنے پر منظور ہوئے، فرخ حبیب

    اسلام آباد : پی ٹی آئی کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے مخصوص ممبران کے استعفے شہباز شریف کے کہنے پر منظور ہوئے ثابت ہوگیا کہ اسپیکر نے استعفوں کی منظوری نہیں دی۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آڈیو لیکس سے ثابت ہوچکا ہے کہ اسپیکر نے پی ٹی آئی ممبران کے استعفوں کی منظوری نہیں دی۔

    انہوں نے کہا کہ لندن میں فیصلہ ہوا یا کہیں اور یہ ہمیں نہیں پتہ لیکن شہباز شریف نے فیصلہ کیا، شہباز شریف کی ہدایت پر ہی مخصوص لوگوں کے استعفے منظور کیے گئے۔

    فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ قاسم سوری نے بطور قائم مقام اسپیکر تمام استعفے منظور کرلیے تھے،راجہ پرویز اشرف آئے تو انہوں مرضی کے استعفے منظور کرلیے۔

    پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ 11استعفے پی ٹی آئی ارکان کے پیش ہوئے بغیر ہی منظور کیے تو باقی بھی کرتے جو استعفے منظور کیے گئے وہ کون سا اسپیکر کے سامنے پیش ہوئے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ یہ کیا طریقہ ہے11استعفے منظور کیے ان پر ضمنی الیکشن کرانے جارہے ہیں، ایسے ہی یہ مرحلہ وار استعفے منظور کروا کر ضمنی الیکشن کراتے رہیں گے۔

    فرخ حبیب نے مزید کہا کہ ضمنی الیکشن میں یہ بھرپور سرکاری مشینری استعمال کریں گے، آڈیو لیکس آنے کے بعد استعفوں پر امتیازی سلوک سامنے آچکا ہے۔

  • شہباز شریف کو نالائقی کا ایوارڈ ملنا چاہیے، فرخ حبیب

    شہباز شریف کو نالائقی کا ایوارڈ ملنا چاہیے، فرخ حبیب

    فیصل آباد : پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ن لیگ نے ملک کو تباہی کی طرف دھکیل دیا، شہباز شریف کو نالائقی کا ایوارڈ ملنا چاہیے۔

    فیصل آباد کی ڈی ٹائپ کالونی میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ پاورلومزبند ہیں، لوگ فاقوں پر آچکے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ فاشسٹ حکومت میڈیا کا گلا دبا رہی ہے، میڈیا کو حق بات نہیں کرنے دی جا رہی،16ارب کے ڈاکے مارنے والے ملک کو آگے نہیں لے جاسکتے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ملکی صورتحال انتہائی خطرناک ہوچکی ہے لہٰذا فوری عام انتخابات کروائے جائیں، ہم صحافی برادری کے لئے بل لائے تھے اس پر ابھی تک کمیشن نہیں بن سکا۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ راناثنااللہ کے منشیات کے کیس پر فیصلہ ہونا چاہیے، ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کامیاب ہو گی۔

    عوام اپنے ووٹوں سے لوٹوں کے خلاف فیصلہ کریں گے،13 سہیلیوں نے ملک تباہ کر دیا، لوڈشیڈنگ ان کی نالائقی کا واضح ثبوت ہے، بجلی کی 45فیصد قیمتیں بڑھانے کے باوجود دستیاب نہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کو گھومنے پھرنے سے فرصت نہیں وہ وزیر تفریح ہے، ملک کے لئے کچھ نہیں کرے گا، شہبازشریف روس سےسستا تیل خرید کرعوام کوریلیف دیں۔

  • شہباز اسپیڈ کے 60 روزہ نقصانات، فرخ حبیب کا ٹوئٹ

    شہباز اسپیڈ کے 60 روزہ نقصانات، فرخ حبیب کا ٹوئٹ

    فیصل آباد : پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فرخ حبیب نے موجودہ حکومت کی معاشی پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اس کے نقصانات عوام کے سامنے رکھ دیئے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے تازہ انہوں نے بتایا کہ روپے کی قدر میں 25 روپے کمی جبکہ ، ڈالر 178 سے 207 روپے کا ہوگیا۔

    شہباز اسپیڈ کے 60 روزہ نقصانات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ برآمدات میں 10 فیصد اور ترسیلات زر میں25فیصد کمی ہوئی۔

    فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ ماہ اپریل میں برآمدات 2.897ارب ڈالر اور مئی میں 2.601ارب ڈالر رہیں، اپریل میں ترسیلات زر3.12ارب ڈالر اور مئی میں 2.33ارب ڈالر رہیں۔

    پی ٹی آئی کے رہنما نے مزید کہا کہ لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں 13فیصد کمی ہوئی اور موجودہ حکومت کے دور میں 12گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی گئی۔

    اس سے قبل اپنے بیان میں فرخ حبیب نے کہا تھا کہ یہ حکومت پچھلے 15 روز میں پٹرول پر 84 روپے اور ڈیزل میں 120 روپے تاریخی اضافہ کر چکے ہے۔

    یہ بدترین مہنگائی کا خودکش حملہ ہے پاکستان کی عوام پر۔ یہ غلام حکومت روس سے سستا تیل نہیں لی رہی جسکی قیمت پاکستان کی عوام ادا کر رہی ہے۔

  • شیروانیاں سلوانے والوں کیلیے ہتھکڑیاں تیار ہیں، فرخ حبیب

    شیروانیاں سلوانے والوں کیلیے ہتھکڑیاں تیار ہیں، فرخ حبیب

    وزیرمملکت فرخ حبیب نے کہا ہے کہ جنہوں نےشیروانیاں سلوائی ہیں ان کیلئےہتھکڑیاں تیارکی ہیں، چوروں اور ڈاکوؤں کوجیلوں میں ڈالیں گے۔

    وزیرمملکت فرخ حبیب نے فیصل آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان آئندہ 5سال بھی وزیراعظم رہیں گے، جنہوں نےشیروانیاں سلوائی ہیں ان کیلئےہتھکڑیاں تیارکی ہیں، چوروں اور ڈاکوؤں کوجیلوں میں ڈالیں گے۔

    فرخ حبیب نے کہا کہ اپوزیشن کےخلاف انتقامی کارروائی نہیں احتسابی کارروائی ہورہی ہے، وزیراعظم عمران خان کبھی ان کواین آراونہیں دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا جینا مرنا پاکستان میں ہے، وہ عوام کی بہتری کیلئےاقدامات کررہےہیں، اپنی جائیدادوں کے بجائے غریبوں کوگھربناکر دے رہے ہیں، غریب خاندانوں کوصحت کارڈ دیا ہے۔

    وزیر مملکت نے کہا کہ نام کےآخرمیں زرداری لگانےسےکوئی لیڈرنہیں بن جاتا، قیمتوں میں اضافے پر شور مچانے والے اب کمی  پر واویلا کیوں مچارہےہیں، زرداری کے فرزند نے مینار پاکستان کے ناصر باغ میں جلسی کی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ رمضان شوگر ملز کے ملازمین کے اکاؤنٹس سے اربوں روپے نکل رہے ہیں۔

  • لاہورکے عوام نے ضمنی الیکشن میں بھی ن لیگ کی سیاست کو مسترد کیا، فرخ حبیب

    لاہورکے عوام نے ضمنی الیکشن میں بھی ن لیگ کی سیاست کو مسترد کیا، فرخ حبیب

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حکومت پر الزامات لگانے والوں کے پاس قانونی راستہ موجود ہے انصاف عدالتوں سے ملے گا، نیب ایکٹ اسمبلی نے منظور کیا تھا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام سوال یہ ہے میں میزبان ماریہ میمن سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، فرخ حبیب نے کہا کہ قانون سازی کرنا ہی پارلیمان کا بنیادی مقصد ہے، پی اے سی پارلیمنٹ کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل کمیٹی ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت اور اپوزیشن نے لچک دکھا کر کمیٹیوں پر ڈیڈ لاک کو ختم کیا، یکطرفہ کمیٹیاں بنانے سے پارلیمنٹ کی خوبصورتی مکمل نہیں ہوپاتی، شہباز شریف کو کیسزکا سامنا ہے مگر اسمبلی کارروائی آگے بڑھانی ہے، ن لیگ دور کے پیراز کو شہباز شریف چیئر نہیں کریں گے، پارلیمان کی مضبوطی کیلئے تمام جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ حکومت پر الزامات لگانے والوں کے پاس قانونی راستہ موجود ہے انصاف عدالتوں سے ملے گا، نیب ایکٹ اسمبلی نے منظور کیا تھا ان کا کام احتساب کرنا ہے، سیاسی انتقام کا الزام لگانے والوں کی ضمانتیں بھی منظور ہوئی ہیںَ

    فرخ حبیب نے کہا کہ اگر کوئی وزیر احتساب کی بات کرے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ نیب کا ترجمان ہے، ہمارے کئی لوگوں کی تحقیقات ہورہی ہیں مگر کبھی نہیں کہا کہ سیاسی انتقام لیا جارہا ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک سے فرار اسحاق ڈار معیشت پر باہر بیٹھ کر بیانات دے رہے ہیں، میڈیا آزاد ہے کسی کو گرفتار کیا جاتا تو میڈیا پر الیکشن سے پہلے ہی آجاتا، لاہور کے عوام نے ضمنی الیکشن میں بھی پی ٹی آئی پر اعتماد کا اظہار کیا اور ن لیگ کی سیاست کو مسترد کیا ہے۔