Tag: faryal makhdoom

  • باکسر عامر خان کے ہاں ننھی پری کی آمد

    باکسر عامر خان کے ہاں ننھی پری کی آمد

    لندن: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور فریال مخدوم کے ہاں ننھی پری کی آمد ہوئی ہے، بیٹی کا نام علینا خان رکھا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر باکسر عامر خان نے اپنی بیٹی کی تصویر شیئر کی ہے، عامر خان نے کہا ہے کہ میری اور فریال مخدوم کی جانب سے دنیا میں خوش آمدید۔

    عامر خان کی نومولود بیٹی کا وزن 8 پاؤنڈ اور تین اونس ہے جبکہ عامر خان کو مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کے پیغامات دئیے جارہے ہیں۔

    عامر خان کے ہاں یہ دوسری بیٹی کی پیدائش ہے اس سے قبل 2014 میں ان کے ہاں ایک بیٹی لمائسا خان کی پیدائش ہوئی تھی، جو اب چار برس کی ہوچکی ہیں۔ عامر خان اور فریال مخدوم 2013 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

    مزید پڑھیں: عامرخان نےکینیڈین باکسرکو 40 سیکنڈ میں ناک آؤٹ کردیا

    واضح رہے کہ چند روز قبل پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی دو سال بعد رنگ میں واپسی ہوئی تھی اور انہوں نے اپنے کینیڈین حریف باکسر گریکو کو محض 39 سیکنڈ میں شکست سے دوچار کیا تھا۔

    خیال رہے کہ عامر خان اور فریال مخدوم کے درمیان کچھ عرصہ قبل تعلقات کشیدہ رہے تھے تاہم بعد میں دونوں کے درمیان صلح ہوگئی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • باکسرعامرخان اورفریال مخدوم کے درمیان لڑائی ختم، نئی زندگی کا آغاز

    باکسرعامرخان اورفریال مخدوم کے درمیان لڑائی ختم، نئی زندگی کا آغاز

    لاہور : پاکستانی نژاد باکسر عامر خان نے اپنی اہلیہ فریال مخدوم سے کئی مہینوں سے جاری لڑائی ختم کردی اور دونوں نے سب کچھ بھلا کرایک دوسرے کی غلطیوں کو معاف کر کے نئے سرے سے زندگی کا آغاز کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد باکسر عامر خان اور ان اہلیہ کے درمیان لڑائی کا ڈراپ سین ہوگیا، باکسنگ رنگ کے کنگ نے بیگم کے آگے گلوز اتاردیئے۔

    دونو ں میاں بیوی نے تلخیاں بھلا کر ہنسی خوشی زندگی گزارنا شروع کردی، اس حوالے سے باکسر عامر خان نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر بھی پوسٹ کی ہے، جس میں عامر خان اپنی اہلیہ فریال مخدوم کے ساتھ بیٹھے ہیں۔

    سوشل میڈیا پر انہوں نے لکھا کہ خوشی ہے کہ جھگڑا ختم ہوگیا اور معاملات حل ہوگئے، سال کا اختتام خوبصورت انداز میں ہورہا ہے۔

    یاد رہے کہ باکسر عامر خان کا اہلیہ فریال کے ساتھ شدید تنازعہ چل رہا تھا اور نوبت طلاق تک جاپہنچی تھی۔ گھریلو جھگڑوں سے بات شروع ہوئی اور پھر میاں بیوی کے جھگڑوں تک آپہنچی۔


    مزید پڑھیں: پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور بیوی کی راہیں‌ جدا


    عامرخان نے اپنی اہلیہ فریال پرعالمی ہیوی ویٹ چیمپپئن اینتھونی جوشوا سے دوستی کا الزام لگایا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

     

  • میری فیملی سے متعلق الزامات کلیئرکرنے پرفریال کا شکریہ، طلاق کا فیصلہ واپس نہیں لوں گا، عامر خان

    میری فیملی سے متعلق الزامات کلیئرکرنے پرفریال کا شکریہ، طلاق کا فیصلہ واپس نہیں لوں گا، عامر خان

    لندن : پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے فیملی سے متعلق الزامات کلیئر کرنے پر فریال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ طلاق کافیصلہ واپس نہیں لوں گا،فریال سےرابطہ رہےگا۔

    تفصیلات کے مطابق فریال مخدوم کی معافی بھی عامر خان کا فیصلہ نہ بدل سکی، پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے سامجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فیملی سے متعلق الزامات کلیئر کرنے پر فریال کا شکریہ ادا کیا۔

    باکسرعامر خان کا اپنے ٹوئٹ میں کہنا تھا کہ فریال کے میری فیملی پر الزمات غلط تھے، فریال کی صفائی تعلقات میں بحالی کیلئے کارآمد نہیں ہوگی، طلاق کافیصلہ واپس نہیں لوں گا،فریال سے رابطہ رہے گا۔

    عامر خان نے فریال کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ک ہمیں اپنی بیٹی لامائشا کیلئے سوچنا ہوگا، میں ہمیشہ اسکے ساتھ ہوں۔

    اس سے قبل باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عامر خان اور ان کے والدین سے معافی مانگی اور اعتراف کیا کہ میرے اور سسرال والوں کے درمیان تنازعے میں نقصان صرف عامر اور میرا کا ہوا۔

    فریال کا کہنا تھا ک تنازعے میں عامر کے والدین کو جو کچھ کہا نہیں کہنا چاہئے تھا، اس کے لئے دل سے معافی مانگتی ہوں، عامر کے والدین اسی پیار، محبت اور عزت کے حقدار ہیں جیسے میرے والدین ہے۔


    مزید پڑھیں : پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور بیوی کی راہیں‌ جدا


    واضح رہے گذشتہ ماہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر باکسر عامر خان نے کہا تھا کہ ’’فریال اور میں نے علیحدہ زندگی گزارنے کا فیصلہ کرلیا ہے، میں دبئی میں ہوں اور فریال کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • باکسر عامر خان نے شادی بچانے کیلئے روحانی پیشوا سے رابطہ کرلیا

    باکسر عامر خان نے شادی بچانے کیلئے روحانی پیشوا سے رابطہ کرلیا

    لندن : پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور ان کی بیوی فریال کے درمیان اختلافات ختم کرنے کی کوششیں جاری ہے، باکسر عامر خان شادی بچانے کیلئے روحانی پیشوا سے رابطہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق باکسر عامر خان اور ماڈل فریال کی بگڑے حالت سدھارنے کیلئے کوششیں جاری ہے، عامر خان نے شادی بچانے کیلئے روحانی پیشوا سے رابطہ کرلیا۔

    برطانوی خبار کے مطابق عامر خان نے اپنے گھر پر پیر شامی ثاقب سے ملاقات کی، شامی ثاقب عامر کے پرانے دوست ہیں، ان کا کہنا ہے رشتہ خراب کرنے میں دونوں کا ہاتھ ہے ۔

    ذرائع کے مطابق فریال بھی عامر کیساتھ دوبارہ گھر بسانے کی کوشش کررہی ہیں اور پیر صاحب سے رابطے میں ہیں ۔

    فریال نے ٹویٹ کیا کہ شامی ثاقب پر مجھے بھی اتنا بھروسہ ہے جتنا عامر کو ہے۔

    دوسری جانب دونوں نے اب تک شادی کی انگوٹھی نہیں اتاری، فریال نے انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کی، جسمیں انکے ہاتھ میں ویڈنگ رنگ دیکھی جاسکتی ہے ، فریال نے سوشل میڈیا پر نا صرف تصویر پوسٹ کی بلکہ دل ٹوٹے جانے کا بھی اظہار کیا۔

    عامر خان بھی شادی کی انگوٹھی اتارنا نہیں چاہتے، باکسردبئی سے مانچسٹر پہنچے تو کیمرے سے بچ نہ پائے اور انکے ہاتھ میں بھی شادی کی انگو ٹھی دیکھی گئی۔


    مزید پڑھیں : پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور بیوی کی راہیں‌ جدا


    واضح رہے چند روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر باکسر عامر خان نے کہا تھا کہ ’’فریال اور میں نے علیحدہ زندگی گزارنے کا فیصلہ کرلیا ہے، میں دبئی میں ہوں اور فریال کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • جھگڑے سے تنگ آکر باکسر عامر خان میری بیٹی کو طلاق نہ دے ، فریال مخدوم کی والدہ

    جھگڑے سے تنگ آکر باکسر عامر خان میری بیٹی کو طلاق نہ دے ، فریال مخدوم کی والدہ

    لندن : باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کی والدہ کا کہنا ہے کہ جھگڑے نے راتوں کی نیند اڑا دی ہے، ڈر ہے کہ فریال کو کہیں طلاق نہ ہوجائے۔

    باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کے سسرالیوں سے ہونے والے جھگڑے میں اب فریال کی والدہ بھی میدان میں آگئیں، فریال کے والدین کا کہنا ہے کہ جھگڑے نے راتوں کی نیند اڑا دی ہے۔

    والدہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ فریال اور سسرال والوں کے جھگڑے سے تنگ آکر باکسر عامر خان ان کی بیٹی کو طلاق نہ دے دے ، میری بیٹی نے سسرال میں بہت ایڈجسٹ ہونے کی کوشش کی لیکن ایسا لگ رہا ہے کہ عامرکے والدین اسے قبول کرنے کو تیار نہیں۔

    amir-khan-post-2

    اس سے قبل طلاق کی افواہوں پر باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے سسرال والوں کو صاف صاف کہہ دیا تھا کہ میاں کا ساتھ مرتے دم تک نبھاؤں گی، کوئی چاہے کچھ بھی کر لے۔

    فریال کا کہنا تھا کہ عامرخان کے والد سجاد خان نے کہا تھا کہ صورتحال اس طرف جا رہی ہے کہ دونوں کی طلاق ہوسکتی ہے، ہم ایک دوسرے کو طلاق دینے کا تصور بھی نہیں کرسکتے ہیں۔


    مزید پڑھیں : عامر کا ساتھ مرتے دم تک نبھاؤں گی، فریال مخدوم


    پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کا کہنا تھا کہ سسرال والے مجھے مائیکل جیکسن کہہ کر پکارتے تھے جبکہ عامر کی والدہ مجھے اپنا غلام بنانا چاہتی ہیں، گھر کی باتیں باہر لانا میری عادت نہیں مگر مجبوری کی حالت میں یہ بات کہنا پڑ رہی ہے کہ عامر کے گھر والوں نے میرے ساتھ ہتھک آمیز رویہ رکھا۔

    amir-khan-post-1

    اس سے قبل باکسر عام خان نے اہلیہ اور گھر والوں کو خبردار کر دیا کہ جھگڑا ختم کریں نہیں تو شوہر اور بیٹے کو کھو دیں گے۔


    مزید پڑھیں : جھگڑاختم کریں ایسانہ ہو والدین بیٹا اور اہلیہ شوہر کھو دے، باکسر عامرخان


    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اپنی زوجہ کے بیانات پر معذرت خواہ ہوں، وہ اس جھمیلے میں نہیں پڑنا چاہتے، یہ کوئی ریلیٹی شو نہیں ،میرا خاندان اور اہلیہ میرا نام بدنام کررہے ہیں، میری بیوی میری بیوی اورمیرے والدین میرے والدین ہیں، جو بھی غلط فہمیاں ہوئیں انہیں نجی رکھا جانا چاہیے تھا۔

    واضح رہے کہ فریال مخدوم کے سسرال والوں کے ساتھ تعلقات اس وقت کشیدہ ہوئے، جب انہوں نے سوشل میڈیا پر تصویریں شیئر کیں اور سسرالیوں پر الزام لگایا کہ وہ ان کی شادی تباہ کرنا چاہتے ہیں۔