Tag: faryal talpur

  • آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا، ذرائع

    آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام ای سی ایل سے نکال دیا گیا، ذرائع

    اسلام آباد : سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اورفریال تالپورکےنام ای سی ایل سے نکال دیئے گئے، منی لانڈرنگ کیس میں دونوں کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اورفریال تالپورکےنام ای سی ایل سےنکال دیا گیا ، نام نکالنے کی منظوری وزارت داخلہ کی جانب سے دی گئی۔

    یاد رہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے مبینہ جعلی اکاونٹس کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے وزارت داخلہ کو سفارش کی گئی تھی۔ سفارش میں بتایا گیا تھا کہ سپریم کورٹ نے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیا ہے۔

    ایف آئی اے نے بھی منی لانڈرنگ کے کیس میں آصف زرداری اور فریال تالپور کو پوچھ گچھ کے لئے طلب کیا تھا تاہم دونوں کی جانب سے وکلا پیش ہوئے تھے۔

    سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور نے ایف آئی ا ے سے پیش ہونے کیلئے الیکشن کے ایک ہفتے بعد کا وقت مانگ لیا تھا اور جواب میں کہا تھا کہ آصف علی زرداری انتخابی سرگرمیوں کی وجہ سے مصروف ہیں، 25جولائی کے بعد تمام سوالوں کے جواب دیں گے۔


    مزید پڑھیں : ایف آئی اے آصف زرداری سمیت کسی سیاستدان کو 30 جولائی تک نہ بلائے، چیف جسٹس


    گزشتہ دنوں سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت ہوئی تھی، سماعت میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور فریال تالپور پیش نہیں ہوئے تاہم ان کی قانونی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی تھی۔

    چیف جسٹس ثاقب نثار نے ہدایت کی تھی کہ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) آصف زرداری سمیت کسی سیاستدان کو 30 جولائی تک نہ بلائے۔

    دوران سماعت چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام اگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کا ہم نے نہیں کہا پھر ان کا نام ای سی ایل میں کیوں ڈالا۔ آصف زرداری اور فریال تالپور ملزم نہیں۔ عدالت نے صرف ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا کہا تھا۔

    عدالت نے ایف آئی اے کو الیکشن تک آصف زرداری اور فریال تالپور کو شامل تفتیش کرنے سے روکتے ہوئے کہا کہ کیس سے متعلق نیا وضاحتی حکم جاری کریں گے۔

    واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کو مطلوب افراد سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی تھی، آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام بھی جعلی اکاونٹس ہولڈرز میں شامل ہے۔

    سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور پر ڈیڑھ کروڑ کی غیر قانونی منتقلی کا الزام ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • آصف زرداری اور فریال تالپور نے ایف آئی اے سے الیکشن کے بعد تک کی مہلت مانگ لی

    آصف زرداری اور فریال تالپور نے ایف آئی اے سے الیکشن کے بعد تک کی مہلت مانگ لی

    کراچی : سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور نے ایف آئی ا ے سے پیش ہونے کیلئے الیکشن کے ایک ہفتے بعد کا وقت مانگ لیا، دونوں کو ایف آئی اے حکام نے آج طلب کیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق غیرقانونی ٹرانزیکشن کیس میں ایف آئی اےحکام کی جانب سے آصف زرداری اور فریال تالپور طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے ، دونوں کی جانب سے فاروق ایچ نائک ایسوسی ایٹ کے وکلاء نے ایف آئی اے حکام کے سامنے پیش ہوکر درخواست دی۔

    درخواست میں آصف زرداری اورفریال تالپورکے بیانات ایف آئی اے کراچی میں جمع کرائے گئے، آصف زرداری کی جانب سے جواب میں کہا گیا کہ 2014 کی ٹرانزیکشن ہے کا اس وقت ریکارڈ موجود نہیں ، آصف زرادری پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر ہیں اور این اے 213 سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

    جواب میں کہا گیا کہ آصف علی زرداری انتخابی سرگرمیوں کی وجہ سے مصروف ہیں ، 25جولائی کے بعد تمام سوالوں کے جواب دیں گے ، 2014 کا کیس ہے اور مؤکل کو جولائی 2018 میں طلب کیا گیا ، طلبی اس وقت کی جارہی جب انتخابات کا 2ہفتوں بعد انعقاد ہورہا ہے۔

    فریال تالپور کی جانب سے بھی جواب میں کہا گیا کہ فریال تالپور پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی سربراہ ہیں اور پی ایس 10لاڑکانہ سےانتخابات میں حصہ لے رہی ہیں، الیکشن مہم کی وجہ سے تمام ریکارڈ جمع کرکے جواب دینا ممکن نہیں ، لہذا جواب داخل کرانے کےلیے 31 جولائی تک مہلت دی جائے، وقت دیں انکوائری میں مکمل تعاون کیا جائے۔

    گزشتہ روز وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے نوٹس کے ذریعے دونوں کو طلب کیا تھا، ایف آئی اے سابق صدرآصف زرداری اور ان کی بہن سے اربوں روپے کی مبینہ ناجائز منتقلی سے متعلق تفتیش کرے گی۔

    نوٹس میں کہا گیا تھا کہ وہ ایک جعلی اکاؤنٹ سے ڈیڑھ کروڑ روپے کی رقم منتقلی کے بارے میں بتائیں اور خبردار کیا گیا کہ جان بوجھ کر پیش نہ ہوئےتو ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔


    مزید پڑھیں : آصف علی زرداری اور فریال تالپورکو کل ایف آئی اے نے طلب کرلیا


    ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ آصف زرداری کی رہائش گاہ بلاول ہاؤس پر کسی نے نوٹس وصول نہیں کیا، جس کے بعد اسے گیٹ پر چسپاں کر دیا گیا جبکہ فریال تالپور کے مینیجر نےنوٹس وصول کرلیا تھا۔

    یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 29 جعلی اکاؤنٹس معاملے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے زرداری اور فریال تالپور کو بارہ جولائی کو طلب کر رکھا ہے جبکہ دونوں کا نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیا گیا۔

    چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے اٹارنی جنرل کی جانب سے جمع کردہ رپورٹ کی بنیاد پر آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا  حکم جاری کیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق یہ افراد منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کو مطلوب ہیں، آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام بھی جعلی اکاونٹس ہولڈرز میں شامل ہے۔

    واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور پر ڈیڑھ کروڑ کی غیر قانونی منتقلی کا الزام ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • آصف علی زرداری اورفریال تالپورکوکل ایف آئی اے نے طلب کرلیا

    آصف علی زرداری اورفریال تالپورکوکل ایف آئی اے نے طلب کرلیا

    کراچی : ایف آئی اے نے اربوں روپے کی غیرقانونی ٹرانزیکشن سےمتعلق کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو کل طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اربوں روپے کی غیرقانونی ٹرانزیکشن سےمتعلق کیس میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی نے سابق صدر آصف علی زرداری اورفریال تالپور کو 11 جولائی کو طلب کرلیا۔

    ذرائع کے مطابق آصف زرداری، فریال تالپورکو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کیا ہے اور اس حوالے سے ایف آئی اے نے طلبی کے نوٹس جاری کردیے۔

    آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم

    خیال رہے کہ گزشتہ روزسپریم کورٹ آف پاکستان نے آصف علی زرداری اور فریال تالپور کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کا حکم دیا تھا۔

    چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے اٹارنی جنرل کی جانب سے جمع کردہ رپورٹ کی بنیاد پر یہ حکم جاری کیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق یہ افراد منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کو مطلوب ہیں، آصف زرداری اور فریال تالپور کا نام بھی جعلی اکاونٹس ہولڈرز میں شامل ہے۔

    سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ کو 12 جولائی کو طلب کررکھا ہے۔

    دوسری جانب پیپلزپارٹی نے لاہور میں ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں شرکت کے لیے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری لاہور پہنچ گئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • کراچی والوں نے دہشت گرد جماعتوں کو چھوڑ دیا ہے، سعید غنی

    کراچی والوں نے دہشت گرد جماعتوں کو چھوڑ دیا ہے، سعید غنی

    کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی والوں نے دہشت گرد جماعتوں کو چھوڑ دیا ہے، فریال تالپور کا کہنا ہے کہ شہر قائد کے عوام پیپلز پارٹی کو کامیاب کرائیں گے۔

    ان خیالات کا اظہار کراچی میں افطارپارٹی سے پی پی کراچی کے صدر سعید غنی، پی پی خواتین ونگ کی صدر فریال تالپور نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

    سعید غنی نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں پیپلز پارٹی پہلے سے زیادہ ووٹ حاصل کرے گی، ہم سندھ کے شہری علاقوں میں اکثریتی نشستیں حاصل کریں گے۔

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ کراچی والوں نے دہشت گرد جماعتوں کو چھوڑ دیا ہے، پیپلز پارٹی نے حکومتی پالیسی کے تحت کراچی کے مسائل حل کئے، پیپلز پارٹی میں لوگوں کی شمولیت عوامی اعتماد کامظہر ہے۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فریال تالپور نے متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کراچی کا نعرہ لگانے والوں کا مستقبل تاریک نظر آرہا ہے۔

    مزید پڑھیں: ایم کیو ایم کی ڈوبتی کشتی چھوڑیں، پیپلزپارٹی میں شامل ہوجائیں، سعید غنی کی پیشکش

    کراچی کے شہری دہشت گرد تنظیم کے مقابلے میں پیپلز پارٹی کے امیدوار کو کامیاب کریں گے، فریال تالپور کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے مسائل پیپلز پارٹی حل کرے گی، پورے ملک سے پیپلزپارٹی کے امیدوار الیکشن لڑیں گے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • ڈاکٹرعاصم اور فاروق ستار کی ملاقات میں آصف زرداری کا پیغام پہنچانے کا تاثرغلط ہے،فریال تالپور

    ڈاکٹرعاصم اور فاروق ستار کی ملاقات میں آصف زرداری کا پیغام پہنچانے کا تاثرغلط ہے،فریال تالپور

    کراچی : پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرعاصم نےفاروق ستارسےذاتی حیثیت میں ملاقات کی، فاروق ستارکوآصف زرداری کاپیغام پہنچانےکاتاثرغلط ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار سے ڈاکٹر عاصم حسین کی ملاقات نے پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کو تشویش میں مبتلا کردیا ہے ، پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور نے فاروق ستار اور ڈاکٹر عاصم کی ملاقات پر درعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹرعاصم نےفاروق ستارسےذاتی حیثیت میں ملاقات کی۔

    فریال تالپور کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرعاصم نے پارٹی کے علم میں لائے بغیرملاقات کی، فاروق ستارکوآصف زرداری کاپیغام پہنچانےکاتاثرغلط ہے، اعتماد میں لئے بغیر ملاقات پر ڈاکٹرعاصم سے وضاحت طلب کی جائیگی۔

    سیاسی پنڈت کا کہنا ہے کہ سیاست میں ایم کیو ایم کے فیصلے کہانی میں کوئی نیا موڑ لانا چاہتے ہیں، آئندہ چند ہفتے بہت اہمیت کے حامل ہوں گے۔


    مزید پڑھیں : ڈاکٹرعاصم کی فاروق ستار سے ملاقات، آصف زرداری کا پیغام پہنچایا


    یاد رہے کہ گذشتہ روز ڈاکٹرعاصم حسین نے فاروق ستار سے ملاقات کی اورسابق صدر آصف زرداری کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا ، ملاقات میں ڈاکٹرعاصم حسین کا کہنا تھا کہ مفاہمت اورافہام و تفہیم کی فضا کو فروغ دینا چاہیے اور مستقبل میں صوبے کےعوام کی بہتری کیلئے دیہی و شہری علاقوں کے نمائندوں کو ساتھ ساتھ چلنا چاہیے۔

    اس موقع پر سربراہ ایم کیوایم پاکستان فاروق ستار کا کہنا تھا کہ دباؤ کی سیاست کوختم ہوجانا چاہیے اور مسائل میں گھیرے ملک میں شفاف اور بلاتفریق احتساب ہونا چاہیے جب کہ شہری و دیہی تفریق کو ختم کرنے کے لیے پیپلز پارٹی کو دل بڑا کر کے بلدیاتی نمائندوں کو آئین میں موجود اختیارات اور فنڈز تفویض کرنے چاہیئے۔

    بعد ازاں پیپلز پارٹی کےسینئررہنماڈاکٹرعاصم نے اےآروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ، فاروق ستارکوآصف زرداری کاکوئی پیغام میں نہیں پہنچایا، فاروق ستارسےذاتی نوعیت کی ملاقات تھی، میری اورفاروق ستارکی اہلیہ آپس میں دوست ہیں۔

    ڈاکٹرعاصم کا کہنا تھا کہ فاروق ستارکوکہاسندھ توڑنےکی باتیں نہ کریں، ایسی باتوں سےمہاجروں کونقصان،تصادم کی فضابڑھتی ہے، فاروق ستار کو کہا تمام اکائیوں کو ملاکر چلنے کی بات کریں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آصف زرداری اورفریال تالپورکا عمران خان کو ہرجانے کا نوٹس

    آصف زرداری اورفریال تالپورکا عمران خان کو ہرجانے کا نوٹس

    کراچی : آصف زرداری اور فریال تالپور نے عمران خان کو ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا، پی پی رہنماؤں نے حیدرآباد جلسے میں بے بنیاد الزامات عائد کرنے پر پچاس کروڑ روپے ہرجانہ کا نوٹس دیا۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں حیدرآباد میں ہونے والے تحریک انصاف کے جلسے میں خطاب کے دوران چیئرمین عمران خان کی جانب سے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور پر کرپشن کے الزامات اور ان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

    جس پر پیپلز پارٹی بھی خم ٹھونک کر عمران خان کے خلاف میدان میں نکل آئی، آصف علی زرداری اور ان کی بہن ممبر قومی اسمبلی فریال تالپور نے عمران خان کیخلاف 50کروڑ روپے ہرجانےکا نوٹس بھجوا دیا۔

    مذکورہ نوٹس پی پی کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی جانب سےبھیجاگیا ہے، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان نیازی14روز میں پیپلز پارٹی کی قیادت سے غیر مشروط طور پر معافی مانگیں ورنہ وہ ہرجانے کے طور پر50کروڑ روپے ادا کریں۔


    مزید پڑھیں: کرپٹ زرداری کا وقت ختم ہونے والا ہے،عمران خان


    یاد رہے کہ عمران خان نے حیدرآباد جلسے میں اپنے خطاب میں کہا تھا کہ جو سندھ کی بیماری ہے وہ آصف زرداری ہے، زرداری کے پاس ایک لاکھ ایکڑ زمین،19شوگر ملز، لندن، پیرس اور امریکا میں ہوٹل اور محل ہیں، یہ شخص بھی نواز شریف کی طرح عوام کا پیسہ چوری کرکے باہر لے گیاہے۔


    پاکستان کا پیسہ چوری کرنے والوں کو جیل میں ڈالنا ہے، عمران خان


    ان کا کہنا تھا کہ ان دونوں نے اپنے پیسے بنانے کے لیے قومی ادارے تباہ کیے۔ زرداری سنیما کے ٹکٹ بلیک میں فروخت کرتا تھا آج ارب پتی بن گیا۔


    مزید پڑھیں: زرداری پر تنقید، پی پی کی خواتین کا عمران کے خلاف احتجاج


    عمران خان کے اس خطاب کیخلاف پیپلز پارٹی سندھ کی رہنما شرمیلا فاروقی کی زیر قیادت کراچی پریس کلب کے باہر خواتین کارکنان نے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا تھا۔

     

  • آصف زرداری نے آئین پاکستان اصل صورت میں بحال کیا، فریال تالپور

    آصف زرداری نے آئین پاکستان اصل صورت میں بحال کیا، فریال تالپور

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر فریال تالپور نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے 1973 کا آئین اصل صورت میں بحال کیا، جیل میں طویل عرصہ اسیر رہنے کے باوجود اصولوں پر ثابت قدم رہے، اقتصادی راہداری آصف زرداری کا وژن ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں آصف زرداری کی سالگرہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، فریال تالپور نے کہا کہ پارلیمنٹ کو خود مختار کرکے آصف زرداری نے بینظیر بھٹو کا مشن پورا کیا۔

    صوبوں کی خود مختاری سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کے وعدے کی تکمیل ہوئی، آصف زرداری نے سوات میں قومی پرچم لہرا کر وعدے کو پورا کیا، گلگت بلتستان اور کے پی کے عوام کو شناخت بھی آصف زرداری نے دی۔


    مزید پڑھیں: ذوالفقارمرزا کی بیان بازی، فریال تالپور سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئیں


    انہوں نے بتایا کہ پاک چین اقتصادی راہداری آصف زرداری کا وژن ہے، آصف زرداری نے طویل قید کاٹی لیکن پھر بھی اصولوں پر ثابت قدم رہے۔

  • ملک چنگیز کا مسلم لیگ ن چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ

    ملک چنگیز کا مسلم لیگ ن چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ

    کراچی : پیپلزپارٹی کی جانب سے ایم این اے ملک اسد سکندر کے سب سے بڑے حریف مسلم لیگ ن کے ملک چنگیز خان کو پیپلزپارٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ میں انتخابات سے پہلے بڑی سیاسی تبدیلیاں سامنے آنے لگی، پ ایم این اے ملک اسد سکندر اورپیپلزپارٹی کی قیادت میں اختلافات کی خبروں کے بعد ایم این اے فریال تالپور نے ملک چنگیز سے رابطہ کیا۔

    ملک چنگیز نے مسلم لیگ ن چھوڑ کر پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کے فیصلے کی تصدیق کردی۔

    پیپلزپارٹی کی ایم این اے فریال تالپور سے آج شام سات بجے ان کی رہائش گاہ پر ملک چنگیز ملاقات کرکے ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کریں گے۔

    فریال تالپور سے ملاقات سے قبل اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ملک چنگیز نے کہا کہ اب ملک اسد سکندر کا سورج ڈوبنے والا ہے اور پیپلزپارٹی میں باضابطہ طور پر آج شامل ہوجاؤں گا۔

    واضح رہے کہ ملک چنگیز ملک اسد سکندر کے قریبی عزیز اور سیاسی مخالف ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ذوالفقارمرزا کی بیان بازی، فریال تالپور سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئیں

    ذوالفقارمرزا کی بیان بازی، فریال تالپور سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئیں

    کراچی : سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کیخلاف بیان بازی پر فریال تالپور کیجانب سے دائر درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے سابق صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کو نوٹس جاری کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پپپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری اور فریال تالپور کیخلاف ذوالفقار مرزا کیجانب سے بیان بازی کا معاملہ پر فریال تالپور نے عدالت عالیہ سندھ میں درخواست دائر کردی۔

    درخواست میں کہا گیا کہ ذوالفقار مرزا کیجانب سے آصف زرداری اور فریال تالپور پر آئے روز لیاری گینگ وار اور دیگر دہشتگرد تنظیموں سے تعلقات سمیت دیگر الزامات عائد کیے جاتے ہیں۔

    فریال تالپور نے درخواست میں کہا کہ آصف زرداری سابق اور وہ رکن قومی اسمبلی اور ذمہ دار شہری ہیں، انکا کسی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    درخواست میں کہا گیا کہ آصف زرداری اور انہوں نے کبھی ذوالفقار مرزا کو دھمکی نہیں دی، دھمکی دینے سے متعلق ذوالفقار مرزا کا بیان غیرذمہ دارانہ ہے۔

    فریال تالپور نے عدالت عالیہ سے ذوالفقار مرزا کو ٹی وی پر بے بنیاد بیان دینے سے روکنے کی استدعاکرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقارمرزا کی بیان بازی کا مقصد انکی سیاسی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • فریال تالپور شوہر کے ہمراہ دبئی روانہ ہوگئیں

    فریال تالپور شوہر کے ہمراہ دبئی روانہ ہوگئیں

    کراچی: پیپلزپارٹی کی رہنماء فریال تالپور اپنے شوہر منور تالپور کے ساتھ کراچی سے دبئی چلی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق منگل کی سہہ پہر نجی طیارے سے روانہ ہوئیں، ان کے ہمراہ سندھ کے وزیرِ داخلہ سہیل انورسیال بھی تھے، ذرائع کے مطابق فریال تالپور کوکرپشن کے الزامات کا سامنا تھا۔

    گذشتہ کئی روز سے سندھ حکومت کے کئی افسران اور کچھ فریال تالپور سے متلعق افراد کی گرفتاریوں کے بعد فریال تالپور کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالے جانے کی اطلاعات تھیں، جس سے قبل ہی وہ بیرون ملک چلی گئی ہیں۔

    واضح رہے کہ اے آروائی نیوز نے ان کے بیرون ملک جانے کی خبر نشر کی تھی۔