Tag: faryal talpur

  • ذوالفقارمرزانے وصیت نامہ اےٹی سی میں جمع کرادیا

    ذوالفقارمرزانے وصیت نامہ اےٹی سی میں جمع کرادیا

    کراچی: سابق وزیرداخلہ ذوالفقار نے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں اپنا وصیت نامہ جمع کرادیا ہے۔

    سابق وزیر داخلہ ذوالفقارمرزا آج صبح عدالت میں پیش ہوئے جہاں عدالت نے ان کے مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے ان کی ضمانت میں 30 مئی تک کی توسیع کردی۔

    ذوالفقارمرزا کاکہنا ہےکہ ضمانت میں توسیع کے باوجود پولیس انہیں گرفتارکرنے کی کوشش کررہی ہے۔

    انہوں نے انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں اپنا وصیت نامہ جمع کرایا جس کے مطابق اگر انہیں کچھ ہوا توا اس کے ذمہ دار سابق صدر آصف علی زرداری ، ان کی ہمشیرہ فریال تالپر اور چند صوبائی وزراء ہوں گے جن کے نام وصیت نامے میں درج کئے گئے ہیں۔

    سابق وزیرداخلہ نے خدشہ ظاہرکیاکہ انہیں گرفتارکرکے قتل کردیا جائے گا۔

    ذوالفقار مرزا نے ایک موبائل فون کے ذریعے اپنے وصیت نامے کو ویڈیو پیغام کی شکل میں بھی ریکارڈ کرایا ہے۔

  • کراچی میں پیپلزپارٹی کے چاہنے والے موجود ہیں،فریال تالپور

    کراچی میں پیپلزپارٹی کے چاہنے والے موجود ہیں،فریال تالپور

    کراچی: پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی صدر اور رکن قومی اسمبلی فریال تالپور نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو بے نظیر بھٹو شہید کا سفر مکمل کررہے ہیں، پیپلزپارٹی منظم سیاسی جماعت ہے بھٹو ازم کا فلسفہ زندہ ہے۔

    وہ پیپلزپارٹی کراچی کے صدر قادر پٹیل کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کررہی تھیں۔ اس موقع پر فنکشنل مسلم لیگ کے رہنماؤں بسیم مشوانی، بابر مستی خان، صدر الدین شیخ، اور دیگر اہم سیاسی شخصیات نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

    فریال تالپور کاکہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ایک سوچ کا نام ہے، پاکستان پیپلزپارٹی میں بحالی کا عمل جاری ہے میں معافی کا لفظ استعمال نہیں کروں گی،انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کراچی میں ایک منظم حلقہ اثر رکھتی ہے۔

    پارٹی کارکنوں کو عزت دیں گے،کراچی میں پیپلزپارٹی کے چاہنے والے موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پیپلزپارٹی پر کمنٹس پر کوئی تبصرہ نہیں کروں گی۔

    پیپلزپارٹی کراچی کے صدر قادر پٹیل نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے اٹھارہ اکتوبر کے جلسہ میں عوامی قوت کا بھرپور مظاہرہ ہوگا،مختلف سیاسی اور سماجی رہنماؤں کی پیپلزپارٹی میں شمولیت پیپلزپارٹی پر اعتماد کا اظہار ہے۔