Tag: farzana-raja

  • بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کرپشن: پی پی رہنما  اشتہاری قرار،  ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

    بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کرپشن: پی پی رہنما اشتہاری قرار، ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

    اسلام آباد: احتساب عدالت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مبینہ کرپشن کیس میں پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما فرزانہ  راجاکو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مبینہ کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، احتساب عدالت کے جج اصغر علی نے سماعت کی۔

    عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنمااور سابق چیئرپرسن فرزانہ کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے۔

    جج اصغر علی نے حکم دیا کہ فرزانہ راجہ کا شناختی کارڈ بلاک اور نام ای سی ایل میں ڈالا جائے اور فرزانہ راجہ کو ریفرنس سے الگ کرکے فرد جرم کیلئے نئی تاریخ مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔

    وکلا شریک ملزمان نے کہا پہلے بتا دیا جائے کہ یہ حتمی ریفرنس ہے یا عبوری؟ عبوری ریفرنس پر فرد جرم عائد نہیں کی جاسکتی، جس پر جج احتساب عدالت نے کہا سپریم کورٹ کے مطابق انویسٹی گیشن کوختم نہیں کیا جا سکتا۔

    احتساب عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب تفتیشی کو بھی طلب کرتے ہوئے سماعت 14جون تک ملتوی کردی۔

  • بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کرپشن ریفرنس:  فرزانہ راجا کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز

    بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کرپشن ریفرنس: فرزانہ راجا کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز

    اسلام آباد: احتساب عدالت نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کرپشن ریفرنس میں فرزانہ راجا کو اشتہاری قراردینے کی کارروائی کا آغازکردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کرپشن ریفرنس میں جج اصغرعلی نے فرزانہ راجاکواشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کردیا۔

    عدالت نے سابق چیئرپرسن بینظیرانکم سپورٹ پروگرام فرزانہ راجابذریعہ اشتہاراحتساب عدالت طلب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 24 مئی تک فرزانہ راجاپیش ہوں ورنہ اشتہاری قرارپائیں گی۔

    احتساب عدالت نے شریک ملزم راجاعبدالمناف کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹس گرفتاری جاری کرتے ہوئے کہا جب سے ریفرنس آیا ہےفرزانہ راجاایک باربھی پیش نہیں ہوئیں، ایسانہیں ہوسکتاکہ وہ بیرون ملک بیٹھی رہیں اورہم استثنیٰ دیتے رہے ، حاضری سے استثنیٰ لینے کیلئے بھی ایک بارعدالت آنا ضروری تھا۔

    عدالت نے فرزانہ راجا کو بذریعہ اشتہار ایک ماہ کے اندر عدالت میں پیش ہونے کا نوٹس دے دیا۔

    یاد رہے قومی احتساب بیورو (نیب ) نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مبینہ کرپشن کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا ، ریفرنس میں انیس ملزمان کو فریق بنایا گیا تھا ، نیب ریفرنس میں کہا تھا کہ اشتہارات جاری کرنے کے نام پر من پسند لوگوں کو نوازا گیا۔

  • بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کرپشن: پی پی رہنما فرزانہ راجہ  پر فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ

    بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کرپشن: پی پی رہنما فرزانہ راجہ پر فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : احتساب عدالت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کرپشن کیس میں پیپلزپارٹی رہنما فرزانہ راجہ سمیت تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ، 15 فروری کو تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں کرپشن ریفرنس سے متعلق سماعت ہوئی ، جس میں عدالت نے فرزانہ راجہ سمیت تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تمام ملزمان 15 فروری کو فرد جرم کے لیےپیش ہونے کا حکم دیا۔

    دوران سماعت نیب کو انتقال کر جانے والے ملزم کا ڈیٹھ سرٹیفکیٹ فراہم کر دیا گیا، وکیل نے ڈیتھ سرٹیفکیٹ پیش کیا اور بتایا ملزم خرم ہمایوں انتقال کر گئے ہیں۔

    حتساب عدالت نے دو ملزمان عفت زہرا اور شعیب خان کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے دونوں ملزمان کے دائمی وارنٹ جاری کردیئے جبکہ جائیداد ضبطی کا حکم دیا۔

    احتساب عدالت نے عفت زہرااور شعیب خان کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کا بھی حکم دیا،اشتہاری قرار پانے والے ملزم شعیب خان سابق ڈائریکٹر انکم سپورٹ پروگرام ہیں جبکہ دوسری اشتہاری ملزمہ عفت زہرا کا تعلق نجی کمپنی سے تھا۔

    بعد ازاں کیس کی سماعت 15 فروری تک ملتوی کردی گئی، بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام میں ملزمان پر 54کروڑ کی کرپشن کا الزام ہے۔

    یاد رہے قومی احتساب بیورو (نیب ) نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مبینہ کرپشن کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا ، ریفرنس میں انیس ملزمان کو فریق بنایا گیا تھا۔

    بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے تمام افسران کو ایف آئی اے نے طلبی کے نوٹس جاری کر تے ہوئے افسران کو ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل طلب کیا گیا تھا اور تمام افسران کوبی آئی ایس پی کی سلپ،دیگر دستاویز لانے کی ہدایت کر دی گئی تھی۔