Tag: fashion designer

  • کوئی اداکار ایسا نہیں جس نے پلاسٹک سرجری نہ کروائی ہو، ایچ ایس وائے

    کوئی اداکار ایسا نہیں جس نے پلاسٹک سرجری نہ کروائی ہو، ایچ ایس وائے

    ملک کے معروف فیشن ڈیزائنر و اداکار حسن شہریار یاسین المعروف ایچ ایس وائے نے کہا ہے کہ تقریباً تمام اداکاروں نے پلاسٹک سرجریز کروا رکھی ہیں۔

    ایچ ایس وائے نے گزشتہ روز ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور ناظرین کو اپنے کیریئر سمیت مختلف معاملات پر کھل کر بات کی اور ان کے بارے میں آگاہ کیا۔

    انہوں نے بتایا کہ انسٹاگرام پر ایسی لڑکیاں بھی ہیں جن کے فالوورز 20 ہزار بھی ہوں تو ان کے نخرے ہی ختم نہیں ہوتے، اگر ان سے پوچھا جائے کہ ان کے پاس لگژری گاڑی، قیمتی تحائف اور مہنگی چیزیں کہاں سے آئیں تو لاعلمی کا اظہار کرتی ہیں۔

    خوبصورتی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خوبصورتی انسان کے اندر سے آتی ہے، میک اپ اور پلاسٹک سرجریز کروانے سے خوبصورتی نہیں آتی۔

    انہوں نے انکشاف کیا کہ تقریباً ہر پاکستانی شوبز شخصیت نے میک اپ اور پلاسٹک سرجری کروا لی ہے تاہم انہوں نے کسی بھی اداکار یا اداکارہ کا نام نہیں لیا۔

    انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ جو کوئی بھی ترکیہ یا دبئی سے گھوم کر واپس آتا ہے تو تبدیل نظر آتا ہے اور پوچھنے پر بتاتے ہیں کہ ترکیہ اور دبئی گئے تھے، وہاں کا موسم اچھا تھا، اس لیے وہ خوبصورت ہوگئے۔

  • معروف امریکی فیشن ڈیزائنر کیٹ اسپیڈ گھر میں مردہ پائی گئیں

    معروف امریکی فیشن ڈیزائنر کیٹ اسپیڈ گھر میں مردہ پائی گئیں

    نیویارک : معروف امریکی فیشن ڈیزائنر کیٹ اسپیڈ گھر میں مردہ پائی گئیں، پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں، خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ کیٹ نے خودکشی کی ہے۔

    برطانوی ٹی وی کے مطابق فیشن ڈیزائنر اور تاجر خاتون نے نیویارک کے علاقے مین ہٹن کی رہائش گاہ پر کپڑے کا پھندہ بنایا اور لٹک گئیں، نیویارک پولیس نے کیٹ کی موت کو خودکشی قرار دیا تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

    پورٹس کے مطابق کیٹ اسپیڈ صبح 10 بج کر 20 منٹ پر واشنگٹن میں موجود اپنے گھر میں مردہ پائی گئیں۔ گھر کے ملازموں کے مطابق انہوں نے پھندا لگا کر اپنی جان لے لی۔

    امریکہ کے فیشن ڈیزائنر کانسل کا کہنا ہے کیٹ اسپیڈ کی موت کی خبر انتہائی افسوسناک ہے، ان میں ایک خو بی تھی ، جس کا بے حد اثر نہ صرف امریکی فیشن تھا بلکہ  اس تصور پر بھی تھا کس طرح دنیا امریکی اشیا  دیکھتی ہے۔

    اسپیڈ نے ڈیزائنر  سب سے پہلے صحافی  بشمول میڈمویسیل میگزین  میں ایڈیٹر کے طور پر کام کرتی تھی پھر  1993 میں اپنے شوہر اینڈی اور  بیرونی سرمایہ کاروں کی مدد سے  اپنے فیشن لیبل کا آغاز کیا۔

    خیال رہے کہ 55 سالہ فیشن ڈیزائنر کیٹ اسپیڈ کی 1990 میں اپنے ہینڈ بیگز کی کلیکشن شاندار مقبولیت کی وجہ بنی، امریکا میں  ان کی کمپنی ’کیٹ اسپیڈ نیویارک‘ کی قریب 140 آؤٹ لیٹس  جبکہ دنیا بھر میں 150 آؤٹ لیٹس  موجود ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں

  • فیشن ڈیزائنر جیریمی اسکاٹ کے نت نئے ڈیزائن

    فیشن ڈیزائنر جیریمی اسکاٹ کے نت نئے ڈیزائن

    لندن: ہونے والے فیشن شو میں معروف فیشن ڈیزائنر جیریمی اسکاٹ کے بنائے نت نئے مردانہ ڈیزائنز نے دھوم مچا دی ہے۔

    لندن میں ہونے والے فیشن شو میں نت نئے منفرد انداز دیکھنے کو ملے، معروف ڈیزائنر جیریمی اسکاٹ کے مردانہ ڈیزائنوں نے نوجوانوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کرالی، لندن کی سخت سردی میں بارش کے باوجود نوجوانوں کی بڑی تعداد فیشن شو دیکھنے پہنچی

     معروف ڈیزائنر جیریمی اسکاٹ کے کلر فل پرنٹس پر دلچسپ ڈیزائننگ نے نوجوانوں کو متوجہ کیا اور ہلکے رنگوں پر منفرد انداز نے داد پائی۔

    فیشن شو میں بارشوں کے موسم اور سردیوں کیلئے خوبصورت ملبوسات پیش کئے گئے۔

  • لندن سالانہ فیشن ویک، مشہور فیشن ڈیزائنر ٹام فورڈ بھی ریمپ پر جلوہ گر

    لندن سالانہ فیشن ویک، مشہور فیشن ڈیزائنر ٹام فورڈ بھی ریمپ پر جلوہ گر

    لندن : سالانہ فیشن ویک میں مشہور فیشن ڈیزائنر ٹام فورڈ بھی ریمپ پر جلوہ گر ہوئے۔

    لندن میں سالانہ فیشن ویک جاری ہے، لندن میں ایک ہفتے جاری رہنے والے تیسواں فیشن ویک میں مشہورفیشن ڈیزائنر ٹام فورڈ نے بھی ریمپ پر جلوے بکھیرے۔

    اس موقع پر برطانیہ کی مشہور ماڈلز نے ریمپ پر جلوہ گر ہو کر مختلف ڈیزائنرز کے ملبوسات کی نمائش کی، ماڈلز نے جدید اور نت نئے فیشن کے ملبوسات زیب تن کئے ہوئے تھے، اس فیشن ویک سے برطانیہ میں نئے ٹیلنٹ کو سامنے آنے کا موقع ملے گا۔

    فیشن ویک سولہ ستمبر تک جاری رہے گا۔