Tag: fashion week

  • دبئی: انٹرنیشنل فیشن ویک کا آغاز، ملکہ الزبتھ دوئم کی شرکت

    دبئی: انٹرنیشنل فیشن ویک کا آغاز، ملکہ الزبتھ دوئم کی شرکت

    دبئی: متحدہ عرب امارات میں عالمی فیشن ویک کا آغاز ہوگیا، افتتاحی تقریب میں ملکہ الزبتھ دوئم نے شرکت کی اور ریمپ پر واک بھی کی۔

    تفصیلات کے مطابق عرب فیشن کونسل کی جانب سے چھٹے فیشن ویک کا انعقاد ملکی تاریخ میں پہلی بار دبئی میں منعقد کیا جارہا ہے جس کا افتتاح 09 مئی کو ہوا اور یہ 12 مئی تک  جاری رہے گا۔

    دبئی انٹرنیشنل فیشن ویک میں ماڈلز نے ریمپ پر واک کر کے حسن کے جلوے بکھیرے جبکہ ملکہ الزبتھ دوئم نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کر کے پروگرام کو چار چاند لگائے۔

    خلیجی اور دیگر ممالک کے 18 فیشن ڈیزائنرز نے موسم گرما اور بہار کے ملبوسات پیش کیے جنہیں زیب تن کر کے ماڈلز ریمپ پر کیٹ واک کی اور حاضری سے خوب داد وصول کی۔

    متحدہ عرب امارات، روس، وینزیلا، لبنان، امریکا، سعودی عرب، تائیوان، پرتگال، اٹلی، ارمینا اور مصر کے نامور ڈیزائنرز فشن ویک میں حصہ لے رلے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نیویارک فیشن ویک 2016 کا میلہ حجاب والے ملبوسات مقبول

    نیویارک فیشن ویک 2016 کا میلہ حجاب والے ملبوسات مقبول

    نیویارک: ہر سال کی طرح امسال بھی دنیا کے سب سے بڑے فیشن ویک کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے معروف ڈیزائنرز نے اپنی کلیکشن پیش کیں تاہم انڈونیشیا کی مسلم ڈیزائنرکے حجاب کے ساتھ نت نئے ملبوسات نے حاضرین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیویارک میں فیشن ویک برائے سال 2016 کا انعقاد کیا گیا جس میں دنیا بھر سے آئے نامور ڈیزائنرز نے اپنے ملبوسات پیش کیے اور حاضرین کے دل جیتنے کی کوشش کی تاہم انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سے تعلق رکھنے والی مسلمان خاتون ڈیزائنر انیسہ حسیبنا کی جانب سے پیش کیے گئے ملبوسات فیشن شو حاضرین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

    F-1
    بشکریہ انیسہ حسیبنا انسٹا گرام

    انیسہ کی جانب سے مسلم ثقافت پر مبنی ملبوسات تیار کیے گئے تھے جن کے ساتھ حجاب لازم تھا، فیشن شو میں حاضرین اُس وقت حیران ہوئے جب مسلم خاتون ڈیزائنر کے ملبوسات زیب تن کی ماڈلز ریمپ پر حجاب کے ساتھ جلودہ گر ہوئیں۔

    نیویارک فیشن شو کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا کہ جب ماڈلز سر پر حجاب پہنے ریمپ پر آئیں اور کامیاب کیٹ واک کر کے فیشن  کی دنیا میں نئی تاریخ رقم کی۔ یہ پہلا موقع تھا کہ جب پوری کاسٹ اسکارٹ پہن کر ریمپ پر اتری اور حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔

    F-3

    جکارتہ سے تعلق رکھنے والی مسلم خاتون ڈیزائنر کی جانب سے پانجاموں، انگرکھوں اور گاؤنز جیسے ملبوسات پیش کیے گئے تھے جن پر شاندار کشیدہ کاری کی گئی اور اُن کے ساتھ حجاب بھی شامل تھے، جس کی وجہ سے ملبوسات کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہوا اور  اسلامی فیشن کو مرکزی دھارے میں لانے کی کوششوں پر انیسہ کے ملبوسات کو خوب پذیزائی ملی۔

    F-2

    یاد رہے ایک ایسے وقت جب عالمی سطح پر مسلم خواتین کے لباس یا ان کے حجاب سے متعلق بحث جاری ہے، بہت سے لوگ حجاب کو مرکزی دھارے میں شامل کرنے پر حسیبنا کے قدم کو تاریخی نوعیت کا حامل قرار دے رہے ہیں، انڈونیشیا کی 30 سالہ انیسہ کی یہ کولیکشن فیشن کی دنیا میں ”حیا کی مہم“ کا حصہ ہے جس کی قیادت انیسہ جیسے انڈونیشیا کے ڈیزائنر کررہے ہیں۔

  • فیشن کے جلوے لندن فیشن ویک میں عیاں ہوگئے

    فیشن کے جلوے لندن فیشن ویک میں عیاں ہوگئے

    لندن : فیشن کے جلوے لندن فیشن ویک میں عیاں ہوگئے، جہاں ماڈلز نے دلچسپ او رنگا رنگ فیشن ایبل ملبوسات زیب تن کر کے شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔

    اسٹائل ، فیشن ،ادائیں اور جدید اسٹائلش پہناوے،یہ سب رونقیں سجی ہیں لندن فیشن ویک کے ریمپ پر۔ لال ، پیلے ،کالے اور سفید لمبے گائونز پر دلچسپ سینڈلز کے امتزاج کو فیشن کی دنیا میں اپنا نام بنانے والے فیشن کے دلدادہ طالب علم لے کے آئے۔

    صر ف اتنا ہی نہیں ملبوسات کو نیا رخ دینےکے لئے مختلف اسٹائلز بھی متعارف کروائے گئے ہیں ۔طالب علموں کا کہنا ہے کہ لندن فیشن ویک میں ان کے تخلیق کردہ ملبوسات سے بنی سنوری ماڈلز کو کیٹ واک کرتا دیکھنا، ایک خواب تھا جو سچ ہوگیا اور ان کے فن وہنر کو پہچان مل گئی۔

  • جاپان فیشن ویک اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جاری

    جاپان فیشن ویک اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جاری

    جاپان فیشن ویک اپنی تمام تر رعنائیوں کے ساتھ جاری ہے جس میں مشہور جاپانی  ڈیزائنر شیراہاما کے تیار کردہ موسم بہارکے ملبوسات پیش کئےگئے

    ٹوکیو میں جاری فیشن شو کےدوسرے روز جاپانی ثقافت سے سجے  موسم بہارکے دیدہ زیب ملبوسات کی نمائش کی گئی، ماڈلزسفید اور سنہرے رنگ کے امتزاج سے بنے موسم بہار کے ملبوسات  پہن کر ریمپ پر آئیں تو حاضرین داد دیئے بغیرنہ رہ سکے،جاپانی  ڈیزائنر کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ  نت نئے ڈیزائن متعارف کرواتی ہیں تاکہ ان کے چاہنے والے اکتاہٹ کا شکار نہ ہوں،جاپان فیشن ویک انیس اکتوبر تک جاری رہیگا۔

  • لندن میں سالانہ فیشن ویک کا آغاز ہوگیا

    لندن میں سالانہ فیشن ویک کا آغاز ہوگیا

    لندن :سالانہ فیشن ویک کا آغاز ہوگیا ہے، افتتاحی تقریب میں ماڈلز نے ریمپ پر جلوہ گر ہوکر جدید ملبوسات کی نمائش کی۔

    لندن میں ایک ہفتے جاری رہنے والے تیسویں فیشن ویک کا آغاز ہوگیا ہے، اس موقع پر برطانیہ کی مشہور ماڈلز نے ریمپ پر جلوہ گرہوکر مختلف ڈیزائنرز کے ملبوسات کی نمائش کی ، ماڈلز نے جدید اورنت نئے فیشن کے ملبوسات زیب تن کئے ہوئے تھے۔

    برطانوی وزیر برائے ثقافتی امور نے بھی افتتاحی تقریب میں شرکت کی، ان کا کہنا تھا کہ اس فیشن ویک سے برطانیہ میں نئے ٹیلنٹ کو سامنے آنے کا موقع ملے گا، فیشن ویک سولہ ستمبر تک جاری رہے گا۔