Tag: fasialabad

  • ملازمہ تشدد کیس : ملزم کو ریلیف دینے پر پولیس کی وضاحت

    ملازمہ تشدد کیس : ملزم کو ریلیف دینے پر پولیس کی وضاحت

    فیصل آباد : کمسن ملازمہ تشدد کیس سے متعلق اے آر وائی نیوز کی خبر پر پولیس ترجمان نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ  پولیس نے ملزم منیر کو کسی قسم کا قانونی ریلیف نہیں دیا۔

    ترجمان پولیس کے مطابق عدالت سے ملزم کے14روز کے جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی، مقدمے کی دفعات قابل ضمانت ہونے پر ملزم کو ریلیف ملا۔

    چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی درخواست کے مطابق دفعات عائد کی گئیں، ملزم منیر کی آج عدالت پیشی کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو انتظامیہ کو علم تھا۔

    پولیس کے مطابق متاثرہ بچی صدف کے والدین نے میڈیکل کرانے سےانکارکیا تھا،  پولیس نے ملزم منیر کا اعتراف جرم بھی عدالت میں پیش کیا۔

    واضح  رہے کہ  فیصل آباد پولیس بچی کا میڈیکل کروائے بغیر دباؤ کم کرنے کیلئے صدف کو چوری چھپے ساہیوال والدین کے حوالے کرآئی۔

    تشدد کے یہ واقعہ گزشتہ روز ایڈن گارڈن سوسائٹی فیصل آباد میں پیش آیا جب گیارہ سالہ بچی کوایک دو نہیں پورے چارافراد نے ماراپیٹا۔ کسی نے بچی کے بال کھینچے کوئی گھسیٹ کرمارتا رہا، لمبےتڑنگے مرد نے پھول جیسے چہرے پر طمانچے رسید کیے۔

    میڈیا خبرچلنے پر پولیس نے ملزم رانا منیر کو گرفتار کرلیا، تشدد کرنےوالی خاتون کو ہاتھ تک نہ لگایا گیا، اس پر مزید ستم یہ کہ پولیس نے بچی کا میڈیکل ٹیسٹ کرانے کی ضرورت بھی محسوس نہیں۔

    تفتیشی افسر کی ایف آئی آر کی بنیاد پرعدالت نے جرم قابل ضمانت قرار دیتے ہوئے ملزم کوایک لاکھ روپے پر ضمانت پرچھوڑ دیا عدالت میں ملزم اوراس کا وکیل واقعے کو معمولی قرار دیتے رہے۔

    وکیل رانا منیر پولیس نےبچی کو چوری چھپے ساہیوال والدین کے پاس بھیج دیا۔ ساہیوال میں صدف کے والد ملزم کو معاف کرنے کا اعلان کردیا۔

  • فیصل آباد : چوتھی شادی کرنے کیلئے بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

    فیصل آباد : چوتھی شادی کرنے کیلئے بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

    فیصل آباد :  شوہر نے چوتھی شادی کیلئے تیسری بیوی اورسوتیلی بیٹی کو قتل کردیا، فیصل آباد پولیس نے ملزم کو گرفتار  کرکے سات سالہ بچی کی لاش برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق فیصل آباد کےعلاقہ بلو آنہ میں چوتھی شادی کیلئے تیسری بیوی اورسوتیلی بیٹی کا قاتل گھر کاسربراہ نکلا۔

    فیصل آباد کے تھانہ چک جھمرہ کے علاقے بلو آنہ کے رہائشی زمیندار منظور نے پہلی دو بیویوں کو طلاق دینے کے بعد تیسری شادی کر لی تھی، کچھ عرصے بعد منظور نے تیسری بیوی اوراس کی سات سال کی بیٹی کو قتل کردیا۔

    پولیس نے ملزم منظور کو شک کی بنا پرحراست میں لے لیا۔ دوران تفتیش ملزم نے قتل کا اعتراف کرتے ہوئے بچی کی لاش کی نشاندہی کی جس پر پولیس نے گھرمیں دبائی گئی سات سالہ بچی کی لاش برآمد کرلی، ملزم نے چوتھی شادی کے لئے بیوی کو قتل کرکےخودکشی کا ڈرامہ رچایا تھا ۔

  • فیصل آباد: پی ٹی آئی کارکن قتل کیس، مرکزی ملزم کی شناخت

    فیصل آباد: پی ٹی آئی کارکن قتل کیس، مرکزی ملزم کی شناخت

    فیصل آباد: فیصل آباد میں پی ٹی آئی کارکن قتل کیس کے مرکزی ملزم الیاس طوطی کو شناخت کے لیے اس کے گاؤں لے جایا گیا جہاں والدہ سے بھی ملاقات کرائی گئی ہے۔

    آٹھ دسمبر کو احتجاج کے دوران فائرنگ سے پی ٹی آئی کا کارکن حق نواز جاں بحق ہو گیا تھا۔ پولیس نے بارہ دسمبر کو شیخوپورہ روڈ پر واقع گاؤں بلوچنی سے مرکزی ملزم الیاس عرف طوطی کو گرفتار کیا تھا۔

    اتوار کی شام ایس پی سی آئی اے فاروق ہندل کی قیادت میں ٹیم ملزم کو تاندلیانوالا میں اس کے گاؤں لے کر گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم الیاس کی اس کی والدہ سے ملاقات کرائی گئی اور رہائش کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔