Tag: fast

  • رمضان المبارک، پاکستان میں تعینات امریکی سفیر کی مسلمانوں کو مبارک باد

    رمضان المبارک، پاکستان میں تعینات امریکی سفیر کی مسلمانوں کو مبارک باد

    اسلام آباد: پاکستان میں تعینات امریکی سفیر پال جونز نے بھی رمضان المبارک کی مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، میلانیا ٹرمپ اور کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سمیت عالمی رہنماؤں نے امت مسلمہ کو رمضان کی مبارک باد پیش کرچکے ہیں۔

    پاکستان میں تعینات امریکی سفیر پال جونز نے مسلمانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ مقدس مہینہ عبادتوں اور روحانی غوروفکر کا موقع دیتا ہے۔

    ان کا کہنا تھاکہ امریکا میں تیس لاکھ سے زائد مسلمان آباد ہیں، جو امریکا کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کررہے ہیں۔

    قبل ازیں کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے ویڈیو پیغام میں دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی آمد پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دی۔

    دریں اثنا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ پوری دنیا بالخصوص امریکا کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہ مہینہ ہے جس میں قرآن کا نزول ہوا اور اس ماہ مسلمان روزوں کا اہتمام کرتے ہیں۔

    کینیڈین وزیراعظم سمیت عالمی رہنماؤں کی امت مسلمہ کو رمضان کی مبارک باد

    خیال رہے کہ پاکستان میں مسلمانوں نے آج پہلے روزے کی سحری کی، جبکہ سعودی عرب اور خلیجی ریاستوں نے گذشتہ روز پہلا روزہ رکھا۔

  • انگلش کرکٹرمعین علی ایشزمیں روزے رکھیں گے

    انگلش کرکٹرمعین علی ایشزمیں روزے رکھیں گے

    کارڈیف: انگلش کرکٹر معین علی نے تصدیق کردی کہ وہ رمضان المبارک میں آںےوالی ایشز سیریز کے دوران روزے بھی رکھیں گے، ان کا کہنا تھا کہ کھانے پینے سے دور رہ کران کی کارکردگی میں مزید اضافہ ہوگا۔

    معین علی نے غیر ملکی جریدے ڈیلی میل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روزہ رکھ کر کھیلنا اتنا بھی مشکل نہیں جتنا لگتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ رمضان کا مہینہ برداشت، تحمل ، نظم و ضبط سیکھنے کے لئے بہترین ہے اور ساتھ ہی ساتھ جسم سے فاسد مادوں کا اخراج بھی ہوجاتا ہے جس سے انسان بہت محسوس کرتا ہے۔

    انگلینڈ میں آسٹریلیا کے ساتھ کھیلی جانے والی سیریز ایشز 2015 بدھ سے کارڈیف میں شروع ہوتے ہیں۔