Tag: Fast and Furious

  • ایکشن فلم فاسٹ اینڈ فیوریس 9 کا نیا ٹریلر ریلیز

    ایکشن فلم فاسٹ اینڈ فیوریس 9 کا نیا ٹریلر ریلیز

    لاس اینجلس : اگر آپ فاسٹ اینڈ فیوریس فلم سیریز کے پرستار ہیں تو اچھی خبر ہے کہ اس کا نواں ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔ اس بار فلم میں جان سینا بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ہالی ووڈ کی ایکشن، تھرل اور خطرناک مناظر سے بھرپور فلم "فاسٹ اینڈ فیوریس 9” کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ساتھ ہی فلم کی ریلیز کی حتمی تاریخ بھی بتادی گئی ہے۔

    مذکورہ فلم میں مرکزی کردار نبھانے والے اداکار ون ڈیزل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر فلم کا ٹریلر شیئر کیا اور فلم کی ریلیز کی حتمی تاریخ 25 جون بتائی۔

    ون ڈیزل کے اکاؤنٹ پر ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم کے ٹریلر کو کچھ ہی دیر میں ڈیڑھ ملین سے زائد بار دیکھا گیا اور مداحوں نے اس کی بےحد تعریف بھی کی۔

    کافی وقت بعد ہالی ووڈ اداکار اور مشہور ریسلر جان سینا کو بھی ایکشن میں دیکھ کر مداح بہت خوش ہوئےاور لوگوں نے ٹریلر میں دکھائی دینے والے تمام اداکاروں کی بھرپور تعریف کی۔

    واضح رہے کہ ہالی ووڈ فلم’ فاسٹ اینڈ فیوریس 9‘ میں اس مرتبہ مرکزی کردار نبھانے والے اداکار ون ڈیزل کا 10 سالہ بیٹا ونسنٹ بھی والد کے ساتھ فلم میں اداکاری کرتے ہوئے اپنا ڈیبیو کرے گا۔

    کنٹریکٹ میں سامنے آنے والی تفصیلات کے مطابق ونسنٹ کو ایک ہزار5 ڈالر فی دن معاوضہ بھی دیا گیا ہے۔

  • ہابس اینڈ شا کا دوسرا ٹریلربھی ریلیزکردیا گیا

    ہابس اینڈ شا کا دوسرا ٹریلربھی ریلیزکردیا گیا

    فاسسٹ اینڈ فیوریس ’ہابس اینڈ شا‘ کا دوسرا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے، یاد رہے کہ فاسٹ اینڈ فیوریس فرنچائز گزشتہ دو دہائیوں سے فلم بینوں کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ فلم 2 سابق دشمنوں لیوک ہوبس (دی راک) اور ڈیکارڈ شا (جیسن سٹیتھم) کی اکھٹے مل کر ایک ناقابل شکست ولن کے خلاف مقابلے کے گرد گھومتی ہے۔ایسا ولن بریکسٹن اس سیریز میں پہلی بار دکھایا جارہا ہے اور یہ کردار ادرس البا ادا کررہے ہیں۔

    بریکسٹن جینیاتی طور پر مختلف تبدیلیوں کے بعد سپرہیومین بن چکا ہے اور وہ ڈیکارڈ شا کی بہن کا پیچھا کررہا ہے، اس نے ایک ایسا وائرس چوری کرلیا ہے جو آدھی دنیا کو موت کے گھاٹ اتار سکتا ہے، یہی سبب ہے کہ ہابس اور شا کو اس کے مدمقابل آنا پڑا ہے۔

    ہوبس اینڈ شا فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز میں 5 اور 6 حصے میں متعارف ہونے والے کردار ہیں جن کی جوڑی کو دی فیٹ آف دی فیوریس میں بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا۔اور یہی وجہ ہے کہ ان دونوں پر اسپن آف فلم بھی تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا جو اس سیریز کی اوریجنل کاسٹ کو کچھ زیادہ پسند نہیں آیا تھا جن میں سے ایک ٹائرسی گبسن نے دی راک پر فرنچائز تباہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

    اسی طرح ون ڈیزل کے بارے میں یہ افواہیں سامنے آئیں کہ ان کا آخری فلم میں دی راک سے جھگڑا بھی ہوگیا تھا۔اس اسپن آف فلم کی وجہ سے اس سیریز کی 9 فلم بھی التوا کا شکار ہوگئی۔

    ہوبس اینڈ شا کو دی راک کی سیون بکس پروڈکشن اور یونیورسل اسٹوڈیوز مشترکہ طور پر پروڈیوس کررہے ہیں۔اس نئی فلم کی ڈائریکشن ڈیڈپول 2 کے ڈائریکٹر ڈیوڈ لیٹچ نے دی ہے جو کہ رواں سال 2 اگست کو ریلیز کی جائے گی۔

    دلچسپ بات یہ ہے کہ ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے سپر اسٹار رومن رینز بھی اس فلم سے ڈیبیو کرکے اپنے ہالی وڈ کیرئر کا آغاز کررہے ہیں، یاد رہے کہ دی راک بھی ڈبلیو ڈبلیو ای سے طویل عرصے تک وابستہ رہے ہیں اور وہ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کی دنیا کی مقبول ترین شخصیت بھی تصور کیے جاتے ہیں۔ اگر ان سے زیادہ نہیں تو کم از کم رومن رینز انہی کی طرح کی مقبولیت کے حامل ہیں۔