Tag: Fast and Furious 9

  • ایف نائن کی نمائش : سنیما گھروں کی رونقیں جلد بحال ہونے والی ہیں

    ایف نائن کی نمائش : سنیما گھروں کی رونقیں جلد بحال ہونے والی ہیں

    لاس اینجلس : ایکشن اور تھرلر سے بھرپور شہرہ آفاق فلم "فاسٹ اینڈ فیوریس 9” نے کامیابی کے جھنڈے گاڑدیئے، اس فلم کی نمائش سے کورونا سے متاثرہ امریکی سنیما میں دوبارہ جان پڑنے کی امید ہے۔

    دنیا بھر میں کورونا وائرس کی تباہ کاریوں کے سبب جہاں کئی ممالک کی معاشی صورتحال خراب ہوئی ساتھ ہی تفریحی سرگرمیاں بھی نہ ہونے کے برابر رہ گئیں جس کے باعث فلم انڈسٹری سے وابستہ افراد کو بھی شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    تاہم اب صورتحال کسی حد تک بہتری کی جانب جارہی ہے کیونکہ نئی آنے والی فلم سے امریکی سنیماؤں کی رونقیں دوبارہ لوٹ آئیں گی، تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ سیریز فاسٹ اینڈ فیوریس کی نویں فلم ایف9 سے امریکی سنیما میں دوبارہ جان پڑنے کی امید ہے۔

    یہ گزشتہ دو سالوں میں کورونا وائرس کے باعث پہلی بڑے بجٹ کی فلم ہوگی جو سلور اسکرین پر ریلیز کی جارہی ہے۔

    سنیما مالکان کا ماننا ہے کہ اس کی وجہ سے سنیما کی رونقیں دوبارہ بحال ہوجائیں گی اور فلم کی ٹکٹوں کی بکنگ سنیما کو دوبارہ اٹھنے میں مدد کرے گی جو اس وقت بند ہونے کے دہانے پر ہیں۔

    فلم پروڈیوسر اور ڈائریکٹر جسٹن لِن کا کہنا ہے کہ ہمارا اس طرح کی فلمیں بنانے کا مقصد ہوتا ہے، یہ لوگوں کے لیے ہوتی ہیں، تاکہ لوگ اپنے اہلِ خانہ اور دوستوں کے ہمراہ سنیما جائیں اور انھیں ساتھ میں تفریح میسر آئے۔

    ایف9 میں جان سینیا ایکشن میں دکھائی دیں گے اور وہ فلم میں ولن کا کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ اس میں فلم کے نامور کردار ہان (سنگ کینگ) کو دوبارہ لایا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ فاسٹ اینڈ فیوریس 9 نے چین کے سنیما گھروں میں بھی کھڑکی توڑ رش رہا۔ ایف نائن نے پہلے دن کورونا وبا کے دوران ریکارڈ 6 کروڑ 90لاکھ ڈالرسے زائد کمالیے۔ فلم نے ریلیز میں مجموعی طور پر سات کروڑ ڈالر سے زائدکا بزنس ریکارڈ کیا ہے۔

  • شائقین کا انتظار ختم : فلم "فاسٹ اینڈ فیوریس 9” ریلی

    شائقین کا انتظار ختم : فلم "فاسٹ اینڈ فیوریس 9” ریلی

    لاس اینجلس : شائقین فلم کا طویل انتظار ختم ہوگیا، ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ‘ فاسٹ اینڈ فیوریس 9’ ریلیز کردی گئی۔

    مذکورہ فلم کی ریلیز کورونا وائرس کی وجہ سے کئی بار ملتوی کی جا چکی تھی تاہم اب اسے روس اور مشرق وسطیٰ کے ممالک کے سنیما گھروں میں نمائش کیلئے  پیش کردیا گیا۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق فاسٹ اینڈ فیوریس9 روس اور مشرق وسطیٰ میں ریلیز کردی گئی جبکہ برطانیہ اور امریکا میں فلم 24 اور25 جون کو ریلیز کی جائے گی۔

    دوسری جانب فاسٹ اینڈ فیوریس9 کی اداکارہ چارلیز تھیرون نے کہا ہے کہ فلم جنوبی کوریا میں ریلیز ہوگئی ہے۔انہوں نے مداحوں سے فلم دیکھنے کا بھی کہا۔

    خطرناک ایکشن مناظر اور تھرل سے بھرپور فلم کو دیکھنے والے شائقین کی جانب سے ملے جلے ردعمل سامنے آرہے ہیں۔

    واضح رہے "فاسٹ اینڈ فیوریس 9” کو اس پہلے بھی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا تھا، کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ سال بھی فلم کی ریلیز کو ملتوی کیا گیا تھا۔