Tag: fast bowler

  • آج کے میچ میں فاسٹ بولرزکا کردار اہم ہوگا،مصباح الحق

    آج کے میچ میں فاسٹ بولرزکا کردار اہم ہوگا،مصباح الحق

    شارجہ : پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے کہ کھلاڑی بھرپور فارم میں ہیں اور اسپنرز کی غیر موجودگی میں فاسٹ بولرز کا کردار اہم ہے۔

    دوسری میچ میں کون پلیئنگ الیون میں شامل ہوگا، فیصلہ میچ سے پہلے کرینگے۔شارجہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ٹیم پاکستان کے کپتان مصباح الحق نے کہا کہ جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی پوری کوشش کرینگے۔

    مصباح الحق کا کہنا تھا کہ یواےای کی وکٹیں فاسٹ بولرز کو زیادہ فائدہ نہیں پہنچا رہی ہیں۔ ساٹ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ ہار جیت کرکٹ کا حصہ ہے،کم بیک کرنا اب اصل مقصد ہے۔

  • فاسٹ بولرمحمد عامرکی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی متوقع

    فاسٹ بولرمحمد عامرکی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی متوقع

    دبئی: آئی سی سی ایگزیکٹیو بورڈ کا دو روزہ اجلاس کل سے دبئی میں ہوگا۔ انسداد بدعنوانی کوڈ میں تبدیلی کے بعد پابندی کے شکار پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کی ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی متوقع ہے۔

    دبئی میں شروع ہونے والے بورڈ ممبرز کے دو روزہ اجلاس میں ایگزیکٹو کمیٹی کی سفارشات جس میں انسداد بدعنوانی کوڈ میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ آئی سی سی اینٹی ڈوپنگ کوڈ اور متنازعہ بولنگ ایکشن جیسے موضوعات پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق آئی سی سی کی چیف ایگزیکٹو کمیٹی بدعنوانی کوڈ میں تبدیلی کی منظوری دے چکی ہے۔ پابندی کے شکار کھلاڑیوں کو اپنی سزا کے خاتمے سے پانچ سے چھ ماہ قبل ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل سکتی ہے۔

    جس سے محمد عامر آئندہ سال کے اوائل میں ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کرسکیں گے۔ محمد عامر کی پابندی ستمبر دوہزار پندرہ میں ختم ہوگی۔ دوہزار دس میں پاکستانی قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے دوران لارڈز ٹیسٹ میں محمد عامر ، سلمان بٹ اور محمد آصف پر فکسنگ کے الزام میں پابندی عائد کی گئی تھی۔

  • فاسٹ بولرمحمدعامرکی واپسی کے امکانات بڑھ گئے

    فاسٹ بولرمحمدعامرکی واپسی کے امکانات بڑھ گئے

    دبئی: پابندی کا شکار پاکستانی فاسٹ بولرمحمدعامرکی ڈومیسٹک کرکٹ میں جلد واپسی کے امکانات بڑھ گئے۔ دبئی میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن کا کہناتھا کہ کونسل کے ضابطہ اخلاق میں ترمیم کا حتمی فیصلہ دس نومبر کو ہونے والے اجلاس میں کیا جائے گا۔

    معطل کھلاڑیوں کو سزا ختم ہونے سے چھ ماہ قبل ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت مل سکتی ہے۔ پاکستانی لیفٹ آرم فاسٹ بولر کی کرکٹ میں جلد واپسی آئی سی سی کے فیصلے سے مشروط ہے۔ آئی سی سی کے فیصلے کے بعد محمد عامر آئندہ سال مارچ تک ڈومیسٹک کرکٹ میں واپسی کرسکیں گے۔

    آئی سی سی نے ورلڈ کپ کے لئے تیس ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان سات دسمبر اور حتمی اسکواڈ کا اعلان سات جنوری تک کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان عالمی کپ دوہزار پندرہ کے میچ کے پہلے مرحلے کے تمام ٹکٹس فروخت ہوگئے ہیں۔ دوسرے مرحلے میں ٹکٹس چھ نومبر سے فروخت کے لئے پیش کئے جائیں گے۔