Tag: FAST N FURIOUS 7

  • فاسٹ فیورس سیون کی تیز رفتاری نے باکس آفس پر سب کو پیچھے چھو ڑدیا

    فاسٹ فیورس سیون کی تیز رفتاری نے باکس آفس پر سب کو پیچھے چھو ڑدیا

    امریکہ : ہالی ووڈ باکس آفس پر فاسٹ اینڈ فیورس سیون کا راج برقرار ہے، فلم نے باکس آفس پر تہلکا مچادیا۔

    فاسٹ فیورس سیون کی تیز رفتاری نے باکس آفس پر سب کو پیچھے چھوڑدیا، آنجہانی پال واکر کی آخری فلم نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئیے۔

    ایکشن سے بھرپور فلم نے پچھلے ہفتے باکس آفس پر چھ کروڑ چھ لاکھ ڈالر کا بزنس کیا تھا، دو ہفتوں کے دوران فلم اب تک پچیس کروڑ پچیس لاکھ ڈالر کماکر فاسٹ اینڈ فیورس سیریز کی سب سے زیادہ منافع کمانے والی فلم بن چکی ہے۔

    باکس آفس پر دوسری پوزیشن حاصل کی اینیمیٹڈ فلم ہوم نے جس نے ایک کروڑ نوے لاکھ ڈالر کمائے، تیسرے نمبر پر تھرل سے بحرپور فلم دی لونگسٹ رائڈ رہی، جس نے ایک کروڑ پینتیس لاکھ ڈالر کا بزنس کیا ۔

  • فلم فاسٹ اینڈ فیورس7 پہلےہفتے میں کامیاب ہونے والی تاریخ کی نویں فلم بن گئی

    فلم فاسٹ اینڈ فیورس7 پہلےہفتے میں کامیاب ہونے والی تاریخ کی نویں فلم بن گئی

    امریکہ:  ہالی ووڈ فلم فاسٹ اینڈ فیورس سیون پہلے ہفتے میں کامیاب ہونے والی تاریخ کی نویں فلم بن گئی ہیں۔

    دشمن کا مقابلہ کرتے دوستوں کی کہانی فاسٹ اینڈ فیورس سیون جس نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر ایک سوتینتالیس ملین ڈالرز کا کھڑکی توڑ بزنس کیا۔

    فلم میں مداحوں کو سب سے زیادہ آنجہانی ایکٹر پال واکر کا انتظار تھا، پال کی آخری جھلک نے فلم کو تاریخ کی نویں کامیاب ترین فلم بنادیا، جس نے باکس آفس پر پہلے ہی ہفتے شانداربزنس کیا۔

    پال واکر کے دوست وین ڈیزل نے دوست کی یاد میں ایک گانا بھی فیس بک پر جاری کیا۔

  • فلم فاسٹ اینڈ فیوریس 7  تین اپریل کو ریلیز ہوگی

    فلم فاسٹ اینڈ فیوریس 7 تین اپریل کو ریلیز ہوگی

    ہالی ووڈ: تھرل سے بھر پور فلم فاسٹ اینڈ فیوریس سیون تین اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

    فلم فاسٹ اینڈفیوریس سیون کے لئے بادلوں کے درمیان آسمان پر ڈرائیونگ ، فضا میں اڑتی دوڑتی گاڑیاں اور اسکائی ڈرائیونگ کے حیران کر دینے و الا منظر عکس بند کئے گئے ہیں۔

    فاسٹ اینڈ فیوریس سیریز کی اس سے قبل 6 فلمیں آ چکی ہیں جو نہایت کامیاب رہی ہیں اور ان تمام نے شائقین میں پذیرائی حاصل کی۔

      یہ دوہزار تیرہ کی فلم فاسٹ اینڈ فیوریس سکس کا سیکیوئل ہے، جو فلم کے مرکزی کردار پال واکر کی موت کے سبب فلم تاخیر کا شکار ہوئی۔

    فیوریس سیون کار حادثے میں ہلاک ہونے والے اداکار پال واکر کی آخری فلم ہے۔ جو اداکار کے مرنے کے بعد ان کے بھائی نے مکمل کرائی ہے ۔ جیمز وان کی ہدایتکاری میں بننے والی ایکشن فلم آئندہ ماہ تین اپریل کو ریلیز ہوگی۔

  • فاسٹ اینڈ فیوریس 7 کا نیا ٹریلر جاری

    فاسٹ اینڈ فیوریس 7 کا نیا ٹریلر جاری

    ہالی ووڈ: آنجہانی اداکار پال واکر کی آخری فلم فاسٹ این فیوریس سیون کے نئے ٹریلر نے دھوم مچادی ہے۔

    آنجہانی پال واکر ایک بار پھر اپنے ایکشن سے سب کو گھائل کرینگے، اپنی آخری ایکشن سے بھرپور فلم فاسٹ این فیورس سیون میں ایکشن سے بھرپور سیریز کی گزشتہ فلم فاسٹ این فیورس چھ سے آگے کی کہانی دکھائی گئی ہے۔

    جسمیں ولن پہلے سے زیادہ طاقت کے ساتھ میدان میں اترتا ہے۔

    فیورس سیون کار حادثے میں ہلاک ہونے والے اداکار پال واکر کی آخری فلم ہے، جو اداکار کے مرنے کے بعد ان کے بھائی نے مکمل کرائی ہے، جیمز وان کی ہدایتکاری میں بننے والی ایکشن فلم آئندہ سال اپریل میں ریلیز کی جائیگی۔