Tag: fastest

  • دنیا کا تیز ترین انسان کن جانوروں کو دوڑ میں شکست دے سکتا ہے؟

    دنیا کا تیز ترین انسان کن جانوروں کو دوڑ میں شکست دے سکتا ہے؟

    کیا آپ دنیا کے تیز  ترین انسان کے بارے میں جانتے ہیں؟

    افریقی ملک جمیکا کے ایتھلیٹ یوسین بولٹ کو دنیا کا تیز ترین انسان قرار دیا جاتا ہے۔ بے شمار ریکارڈز رکھنے والے بولٹ کی اوسط رفتار 23 میل فی گھنٹہ ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ رفتار 27 میل فی گھنٹہ ہے۔

    یہ رفتار دنیا کے چند جانوروں سے بھی زیادہ ہے۔ آئیں دیکھتے ہیں کہ یوسین بولٹ دوڑ میں کن کن جانوروں کو ہرا سکتے ہیں۔

    مزید پڑھیں: دنیا کا تیز رفتار ترین جاندار کون سا ہے؟

    گلہری: پھرتی سے اخروٹ پکڑ کر بھاگ جانے والی گلہری کی اوسط رفتار 12 میل فی گھنٹہ ہے یعنی یہ باآسانی بولٹ سے شکست کھا سکتی ہے۔

    ہاتھی: بھاری بھرکم جسامت کے باوجود ہاتھی 15 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتا ہے تاہم بولٹ کو پچھاڑنے کے لیے یہ بھی ناکافی ہے۔

    روڈ رنر: آپ نے روڈ رنر نامی کارٹون میں اس پرندے کو ضرور دیکھا ہوگا۔ یہ پرندہ 20 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ کر بھی بولٹ سے شکست کھا جائے گا۔

    جیک رسل ٹیریئر (کتے کی ایک قسم): یہ کتا 25 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑ سکتا ہے اور اس کتے اور بولٹ کے درمیان مقابلہ دلچسپ ہوگا تاہم فتح بولٹ کے ہی حصے میں آئے گی۔

  • یاسر شاہ کی تیز ترین 100 وکٹیں، مخالف ٹیم 357 پر آؤٹ

    یاسر شاہ کی تیز ترین 100 وکٹیں، مخالف ٹیم 357 پر آؤٹ

    دبئی: پاکستانی لیگ اسپینر یاسر شاہ نے 17ویں ٹیسٹ میں وکٹوں کی تیز ترین سنچری مکمل کرتے ہوئے سعید اجمل کا 19 میچوں میں 100 وکٹیں لینے کا ریکارڈ توڑا اور ایشیاء کے بہترین باؤلر کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق دبئی میں پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے مابین ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ میں لیگ اسپنر نے عمدہ باؤلنگ کرتے ہوئے ٹیسٹ میچوں میں تیز ترین وکٹیں لینے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

    قبل ازیں یہ ریکارڈ پاکستانی آف اسپینر سعید اجمل کے پاس تھا جنہوں نے 19 ٹیسٹ میچوں میں 100 وکٹیں حاصل کیں تھیں تاہم یاسر شاہ نے اس ریکارڈ کو توڑتے ہوئے صرف 17 میچوں میں ہی 100 وکٹوں لینے کا اعزاز اپنے نام کیا جس کے بعد وہ ایشیاء کے پہلے باؤلر بن گئے۔

    اننگز کی تفصیلات

    دبئی میں کرکٹ کی تاریخ کے پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے پہلی اننگز میں 579 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں ویسٹ انڈین ٹیم پہلی اننگز صرف 357 رنز پر آؤٹ ہوئی جس کے بعد شاہینوں کو 222 رنز کی برتری حاصل ہے۔پاکستان کے پاس مخالف ٹیم کو فالو آن کروانے کا موقع تھا تاہم کپتان مصباح الحق نے دوسری اننگز شروع کرنے کا فیصلہ کیا۔

    ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے چوتھے روز 315رنز 6 کھلاڑی پر اپنی بیٹنگ کا آغاز کیا تو 10 رنز کے اضافے کے بعد ہی شین ڈاؤرچ 32 کے اسکور پر یاسر شاہ کا نشانہ بنے تاہم 8 ویں نمبر پر آنے والے بیٹسمن باز جیسن بھی یاسر شاہ کی گیند پر بولڈ ہوکر پویلین لوٹ گئے۔

    بعد ازاں یاسر شاہ نے میگول کمنز کو بولڈ کرتے ہوئے 17 ٹیسٹ میچوں میں تیز ترین 100 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے ایشیاء کے پہلے باؤلز کا اعزاز اپنے نام کیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے آخری کھلاڑی دیوندرا بشو تھے جنہیں محمد نواز نے آؤٹ کیا۔

    پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں یاسر شاہ نے پانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد نواز اور وہاب ریاض نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

  • ریکارڈ بنتے ہی ہیں ٹوٹنے کیلئے، ڈویلیئرز نے تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بنا ڈالا

    ریکارڈ بنتے ہی ہیں ٹوٹنے کیلئے، ڈویلیئرز نے تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بنا ڈالا

    جوہانسبرگ: جنوبی افریقی بیٹسمین اے بی ڈی ویلیئرز نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین نصف سنچری کیساتھ سنچری بھی بناڈالی ہے۔

    جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا جانے والا ون ڈے میچ جوہانسبرگ سٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں جنوبی افریقہ کے بلے باز اے بی ڈی ویلیئر نے 31 گیندوں پر 104 سکور بنا کر ریکارڈ قائم کر لیا۔

    انہوں نے یہ سکور 8چوکوں اور 12 چھکوں کی مدد سے پورا کیا جبکہ آخری 3 گیندوں پر انہوں نے چھکوں کی ہیٹرک بھی مکمل کی، ڈی ویلیئرز نے پہلے ون ڈے کرکٹ کی تیز ترین نصف سنچری بنا کر سنتھ جے سوریا کا ریکارڈ توڑا، جس کے بعد ڈی ویلئرز نے اکتیس گیندوں پر تیز ترین سنچری بنا ڈالی۔

    واضح رہے کہ ایک روزہ میچز میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ نیوزی لینڈ کے بلے باز کوری اینڈریسن کے پاس تھا جنہوں نے 36 گیندوں پر 100 رنز بنائے جب کہ اس سے قبل یہ ریکارڈ بوم بوم آفریدی کے پاس تھا جنہوں نے  سری لنکا کے خلاف 37 گیندوں پر 100 رنز اسکورکئے۔

    دھواں دار بیٹنگ کے بعد ڈی ویلیئرز ایک سو اننچاس رنز پر آؤٹ ہوئے تو شائقین کیساتھ کرس گیل نے بھی انھیں داد دی۔