Tag: fastest century

  • روہت شرما نےٹی ٹوئنٹی میں تیزترین سنچری کا ریکارڈ برابرکردیا

    روہت شرما نےٹی ٹوئنٹی میں تیزترین سنچری کا ریکارڈ برابرکردیا

    اندور: بھارتی کرکٹر روہت شرما نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ برابر کردیا۔

    تفصیلات کے بھارت کے شہر اندور میں کھلیے جانے والے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھارتی بلے باز روہت شرما نے سری لنکا کے خلاف تیزترین سنچری کا ریکارڈ برابر کردیا۔

    بھارتی کرکٹر روہت شرما نے سری لنکا کے خلاف 35 گیندوں پر تیزترین سنچری بنادی، انہوں نے مجموعی طور پر 43 گیندوں پر 10 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے 118 رنز اسکور کیے۔

    روہت شرما سے قبل رواں برس جنوبی افریقہ کے کرکٹر ڈیوڈ ملر نے بنگلہ دیش کے خلاف 35 ہی گیندوں پر ٹی ٹوئنٹی میں تیزترین سنچری کا ریکارڈ بنایا تھا۔

    بھارت نے سری لنکا کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں جیتنے کے لیے 261 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم 172 رنز ہی بناسکی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ سال ویسٹ انڈیز مں بھارتی کرکٹر کیل راہول نے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 46 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔

    یاد رہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل روہت شرما نے سری لنکا کے خلاف ایک روزہ میچوں کی سیریز میں ڈبل سنچری اسکور کی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • میکس ویل نے ورلڈ کپ کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

    میکس ویل نے ورلڈ کپ کی تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

    سڈنی: آسٹریلیا کے گلین میکس ویل نے اکیاون گیندوں پر سنچری جڑ کر رواں ورلڈ کپ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ اے بی ڈی ویلیئرز سے چھین لیا۔

    سری لنکا کے خلاف آسٹریلوی دھواں دھار بلے بازگلین میکس ویل لنکن ٹائیگرز پر جم کر برستے ہوئے چوکوں اور چھکوں کی بارش کردی۔

    ورلڈکپ2015ء کے 32ویں پول میچ میں سری لنکا کے خلاف گیلن میکس ویل نے 51گیندوں میں 10چوکوں اور 4چھکوں کی مدد سے سنچری بنا کر آسٹریلیا کے پہلے بلے باز بن گئے ہیں اور ورلڈ کپ کی تاریخ میں دوسری تیزترین سنچری بنانے کااعزاز اپنے نام کیا۔

     اس سے پہلے آسٹریلیا کے جیمز فلکنر 57گیندوں میں سنچری بنانے والے پہلے آسٹریلین بیسٹمین تھے جبکہ میکس ویل نے کرکٹ ورلڈ کپ کی تاریخ میں دوسرے تیز ترین سنچری مکمل کرنے والے دوسرے بیسٹمین کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا ہے۔

    واضح رہے کہ دنیائے ورلڈکپ کی تاریخ میں پہلے نمبر پر تیز ترین سنچری آئر لینڈ کے کیون او برائن ہیں جنہوں نے 50گیندوں میں انگلینڈ کے خلاف 2011ء کے ورلڈ کپ میں سنچری بنائی تھی۔