Tag: FATA election

  • فاٹا الیکشن : حکومت نے قبائلی عوام سے کیا ہوا ایک اور وعدہ پورا کردیا، عثمان بزدار

    فاٹا الیکشن : حکومت نے قبائلی عوام سے کیا ہوا ایک اور وعدہ پورا کردیا، عثمان بزدار

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت نے خیبر پختونخوا میں شامل قبائلی اضلاع میں پرامن انتخابات کروا کر اپنا ایک اور وعدہ پورا کردیا، ملکی کی تاریخ میں پہلی بار قبائلی علاقوں کے عوام کو ان کاجمہوری حق ملا۔

    یہ بات انہوں نے اہنے ایک جاری بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں ہونے والے انتخابات موجودہ حکومت کی بڑی کامیابی ہے،تحریک انصاف کی حکومت نے قبائلی عوام کو ان کے جمہوری حقوق دے کر ایک تاریخ رقم کی ہے۔

    پرامن الیکشن پر سکیورٹی فورسز بھی مبارکباد کی مستحق ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے ہمیشہ فاٹا کے عوام کو نظر انداز کیا، قبائلی عوام نے اپنا جمہوری حق استعمال کر کے تاریخ رقم کی ہے۔؎

    قبائلی اضلاع میں عام انتخابات کاانعقاد امن کی جیت ہے، تحریک انصاف کی حکومت قبائلی اضلاع کے لوگوں کو ترقی کے سفر میں شامل کررہی ہے۔

    علاوہ ازیں اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے نارووال سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے رہنماؤں امجد خان کاکڑ او رنعیم اللہ خان کاکڑ نے ملاقات کی۔

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی مقبول ترین جماعت بن چکی ہے ،وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی تقدیر بدلنے کا عزم کر رکھا ہے۔

  • فاٹا الیکشن : غیرحتمی نتائج جاری، چھ آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا

    فاٹا الیکشن : غیرحتمی نتائج جاری، چھ آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا

    اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے قبائلی اضلاع کے مکمل غیرحتمی نتائج جاری کردیئے، قبائلی اضلاع میں آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا، سیاسی جماعتوں میں تحریک انصاف سر فہرست رہی۔

    الیکشن کمیشن کے غیر حتمی نتائج کے مطابق خیبر پختونخوا میں ضم ہونے والے7 قبائلی اضلاع کی16 صوبائی نشستوں پر گزشتہ روز ہونے والے انتخابات میں آزاد امیدواروں نے چھ، تحریک انصاف نے پانچ اور جمعیت علمائے اسلام (ف) نے تین نشستوں پر کامیابی حاصل کرلی ہے۔

    گزشتہ روز ہونے والے قبائلی اضلاع کےتمام 16حلقوں میں ووٹنگ کا نتیجہ آگیا، الیکشن کمیشن نے قبائلی اضلاع کے مکمل غیرحتمی نتائج جاری کردیئے۔

    رپورٹ کے مطابق قبائلی اضلاع میں آزاد امیدواروں نےمیدان مار لیاچھ نشستوں پرآزاد جبکہ پانچ پر تحریک انصاف کے امیدوار کامیاب قرار پائے۔

    اس کے علاوہ جے یو آئی ف3،اےاین پی اور جماعت اسلامی کے امیدواران ایک، ایک نشست پر کامیاب رہے، ن لیگ، پیپلزپارٹی اور قومی وطن پارٹی کوئی نشست حاصل نہ کرسکیں۔

    یاد رہے کہ قبائلی اضلاع میں صوبائی اسمبلی کیلئے پہلی بار الیکشن کا انعقاد کیا گیا، صوبائی اسمبلی کے16حلقوں میں پولنگ کا عمل صبح8 بجے شروع ہوا جو شام5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہا۔

    پی کے113جنوبی وزیرستان کا غیرسرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق جے یو آئی کے مولانا اعصام الدین10369ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جبکہ آزاد امیدوار وحیداللہ 9679ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

  • فاٹا الیکشن : وزیراعظم عمران خان نےعوام سے کیا ہوا وعدہ پورا کر دکھایا، شہبازگل

    فاٹا الیکشن : وزیراعظم عمران خان نےعوام سے کیا ہوا وعدہ پورا کر دکھایا، شہبازگل

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے قبائلی علاقوں میں انتخابات کروا کے عوام سے کیا وعدہ پورا کر دکھایا۔ آج پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے۔

    یہ بات انہوں نے قبائلی علاقوں میں پہلی بار ہونے والے تاریخی انتخابات سے متعلق اپنے بیان میں کہی، شہباز گل نے کہا کہ انضمام شدہ علاقوں میں16سیٹوں پر انتخابات ہونا بڑی کامیابی ہے۔

    قبائلی علاقوں کے لوگوں نے پہلی بار براہ راست ووٹ ڈالم کر اپنا رائے دہی استعمال کیا۔ آج پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے، وزیراعظم عمران خان نے قبائلی علاقوں کے عوام سے کیا وعدہ پورا کر دکھایا۔

    شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ قبائلی عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دیں ہیں، کسی بھی پارٹی کا امیدوار جیتے فتح قبائلی علاقوں کے عوام کی ہوگی۔ ،

    وزیراعظم نے وہ کام کر دکھایا جو70سال میں نہیں ہو سکا، وزیراعظم نے بتادیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنے کا نیا ماڈل یہ ہے، انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں تبدیلی کاسفرکامیابی سےجاری ہے، اب قوم کی حقیقی ترقی کا وقت آن پہنچا ہے۔

  • فاٹا سینیٹ انتخابات روکنے ، صدر، وزیرِاعظم کیخلاف درخواست دائر

    فاٹا سینیٹ انتخابات روکنے ، صدر، وزیرِاعظم کیخلاف درخواست دائر

    اسلام آباد: فاٹا کے سینیٹ انتخابات روکنے پر صدر، وزیراعظم کے خلاف کارروائی کے لئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائرکر دی گئی۔

    الیکشن کمیشن میں دائر درخواست میں درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ آئین کے تحت صدر کو اختیار حاصل نہیں کہ وہ سینیٹ انتخابات روک سکے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیرِاعظم کی ایڈوائس پر صدر نے نوٹیفکیشن جاری کر کے آئین کی خلاف ورزی کی، درخواست گزار نے الیکشن کمیشن سے فاٹا کے انتخابات کا شیڈول فوری جاری کرنے اور صدر اور وزیرِ اعظم کیخلاف کارروائی کی استدعا کی ہے۔

    واضح رہے کہ نئے صدارتی حکمنامے میں قومی اسمبلی میں فاٹا اراکین سے کہا گیا تھا کہ وہ سینیٹ الیکشن میں خفیہ رائے شماری کے ذریعے اپنی پسند کےصرف ایک سینیٹر کا انتخاب کر سکتے ہیں، صدارتی آرڈیننس میں ابہام کی وجہ سے پریزائیڈنگ افسر نےالیکشن کمیشن سےانتخابی عمل ملتوی کرنیکی درخواست کی تھی۔

    الیکشن کمیشن نے فیصلے کیلئے کمیشن کا ہنگامی اجلاس بلایا، جس میں انتخابات غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا، فاٹا اراکین نے صدارتی آرڈیننس کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں بھی چیلنج کررکھا ہے۔