Tag: FATA

  • وانا میں پاک فضائیہ کی کاروائی، 9 دہشت گرد ہلاک

    وانا میں پاک فضائیہ کی کاروائی، 9 دہشت گرد ہلاک

    وانا: قبائلی علاقے وانا میں جیٹ طیاروں نے بمباری میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، 9 دہشت گرد ہلاک جبکہ3 زخمی ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آج بروز جمعہ جنوبی وزیرستان کی تحصیل وانا کے علاقے میں شوال میں پاک فضائیہ کی جانب سے بمباری کی گئی۔

    فضائی حملے شدت پسندوں کے متعدد ٹھکانوں کا نشانہ بنا کرتباہ کردیا گیا۔

    حملے میں 9 دہشت گرد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 3 زخمی ہوئے ہیں ، حملے کے دوران بھاری تعداد میں گولہ بارود بھی تباہ کیا گیا۔

  • فاٹا کے چار نومنتخب سینیٹ اراکین نے حلف اٹھالیا

    فاٹا کے چار نومنتخب سینیٹ اراکین نے حلف اٹھالیا

    اسلام آباد : فاٹا کے چار نومنتخب اراکین نے سینیٹرز کی حیثیت سے حلف لے لیا۔نومنتخب چئیرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے نومنتخب اراکین سے حلف لیا۔

    ان اراکین میں ساجد طوری، خان محمد خان آفریدی، مومن خان اور اورنگزیب خان شامل ہیں ۔ چئیرمین سینیٹ نے انتخاب میں اراکین کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ پارلیمنٹ کی بالادستی پر وہ کبھی آنچ نہیں آنے دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ قائمہ کمیٹیاں پارلیمنٹ کی زندگی ہوتی ہے۔ ان کو مزید فعال بنانے کی ضرورت ہے۔ چئیرمین سینیٹ نے قائمہ کمیٹیوں کے چئیرمینوں اور اراکین کی تقرری کے لئے جلد نام دینے کی ہدایت بھی کی۔

    میاں رضا ربانی نے کہا کہ آزاد اراکین جلد اپنی پارٹی ترجیحات طے کرکے آگاہ کریں۔ فاٹا کے اراکین کے حلف کے بعد سینیٹ کا اجلاس جمعہ کی صبح دس بجے تک ملتوی ہوگیا ہے۔

  • نئے قوانین پرابہام، فاٹا اراکین کوووٹ ڈالنے سے روک دیا گیا

    نئے قوانین پرابہام، فاٹا اراکین کوووٹ ڈالنے سے روک دیا گیا

     

    اسلام آباد: ایوانِ صدر سے رات گئے فاٹا اراکین کے ووٹوں کی تعداد سے متعلق جاری کردہ آرڈیننس ابہام کا شکارہوگیا جس کے بعد الیکشن کمیشن نے فاٹا سےتعلق رکھنے والے اراکین ِاسمبلی کو ووٹ ڈالنے سے روک دیا ہے۔

    صدارتی آرڈینیس کے مطابق فاٹا ارکان سینیٹ کےلیے ایک ایک ووٹ دے سکیں گے،جبکہ اس سے پہلے فاٹاارکین قومی اسمبلی چارچار ووٹ کاسٹ کرسکتے تھے۔ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن نے وزارت قانون سے رائے طلب کرلی ہے۔

    الیکشن کمیشن نے استفسار کیا ہے کہ سینیٹ الیکشن کی پولنگ سے ایک روز پہلے قانون میں تبدیلی کیسے ممکن ہے اور آگاہ کیا جائے کہ صدارتی آرڈیننس کی قانونی حیثیت کیا ہے۔

    اس صورتحال میں فاٹا سے متعلق نئے قوانین پر ابہام پیدا ہو گیا ہے۔فاٹا کے بعض اراکین نے ریٹرنگ افسران سے کہا ہے کہ انھیں ووٹ ڈالنے کی اجازت دی جائے تاہم الیکشن کمیشن حکام کا کہنا ہے کہ صدارتی آرڈیننس کو سمجھنے کی کوشش کی جارہی ہے، الیکشن کا عمل ابہارم دور کرنے تک شروع نہیں کیا جاسکتا۔

    پارلیمنٹ ہاوس میں فاٹا اراکین کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی گئی اور فاٹا کے رکن شہاب الدین کو ووٹ کاسٹ کرنے سے روک دیا گیا۔

    دوسری جانب فاٹا ارکان نے سینیٹ الیکشن میں چارووٹ ڈالنے کا قانون ختم کرنے کا صدارتی آرڈیننس چیلنج کردیا ہے درخواست گزاروں نے سماعت آج ہی کرنے کی استدعا کی ہے۔

  • سینیٹ کی چار نشستوں کیلئے فاٹا کے بیس امیدوار مد مقابل

    سینیٹ کی چار نشستوں کیلئے فاٹا کے بیس امیدوار مد مقابل

    اسلام آباد : فاٹا سے سینیٹ کی چار نشستوں کیلئے انیس آزاد امیدواروں سمیت مسلم لیگ ن کے ثناءاللہ خان دوڑمیں شامل ہیں ۔

    تفصیلات کے مطابق سینٹ انتخابات میں فاٹا سےبیس امید وارمیدان میں آگئے ۔انیس آزاد اور حکمراں جماعت مسلم لیگ نواز کے  ثناءاللہ خان بھی اس دوڑمیں  شامل ہیں ۔

    آزادامیداروں میں سعیدانور محسود،عبدالرازق،سجاد حسین،ملک نوراکبر،انجینیئرطاہراقبال اورکزئی،عباس آفریدی ،اورنگزیب خان،نظیرخان،محمد دین،حاجی خان ، مومن خان،تاج محمد آفریدی،شاہ محمد،ملک سیف الرحمان،باز گل، محمدطیب،ملک نادرخان، قسمت خان وزیر،عین الدین شاکرسینیٹربننےکے خواہشمند ہیں۔

    فاٹا کی نشستوں کیلئے ووٹنگ قومی اسمبلی میں ہی ہوگی جس میں فاٹا سے منتخب اراکین اسمبلی حصہ لیں گے۔

  • سینٹ امیدواروں کے کاغذات کی جانچ کاعمل شروع

    سینٹ امیدواروں کے کاغذات کی جانچ کاعمل شروع

    اسلام آباد: الیکشن کمیشن نےسینٹ امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال شروع کردی ہے۔

    05مارچ 2015 کو ہونے والے سینٹ انتخابات کے لئے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 19 اور 20 فروری یعنی آج اورکل جاری رہے گی۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق جانچ پڑتال کے دوران امیدواروں کا حاضر ہونا لازمی ہے جبکہ امیدواروں کے ساتھ تجویز اور تائید کنندگان کا حاضر ہونا بھی ضروری ہے۔

    الیکشن کمیشن کےاصول و ضوابط کے تحت تجویزاورتائید کنندہ کی عدم حاضری پرکاغذات مسترد کردیے جائیں گے۔

    فاٹا اوراسلام آباد کیلئے سینیٹ امیدواروں کی جانچ پڑتال الیکشن کمیشن اسلام آباد میں ہوگی جہاں فاٹا کے 43 اوراسلام آباد کے نو امیدارواں کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

    صوبوں سے نامزد امید واروں کے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ صوبائی الیکشن کمیشن کے دفاترمیں ریٹرننگ افسران کریں گے۔

  • گورنرکے پی کے کا انتخاب پارلیمنٹ سے کرانے کا مطالبہ

    گورنرکے پی کے کا انتخاب پارلیمنٹ سے کرانے کا مطالبہ

    اسلام آباد : فاٹا سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ کے ووٹ سے خیبر پختونخوا کے گورنر کے انتخاب کا مطالبہ کردیا۔

    فاٹا سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ نے گورنر خیبرپختونخوا سے متعلق تحفظات پر قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آوٹ کیا۔

    پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فاٹا کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر الحاج شادی گل آفریدی کا کہنا تھا کہ قبائلیوں کی معیشت پر انتظامیہ نے قبضہ کر رکھا ہے۔

    قبائلی رہنما شادی گل آفریدی کا مطالبہ تھاکہ ارکان پارلیمنٹ کے ووٹ سےخیبر پختونخوا کے گورنر کا انتخاب کیا جائے, جمعیت علمائے اسلام کے رکن قومی اسمبلی مولانا جمال الدین کا کہنا تھا کہ قبائلی عوام کے حقوق کے لیے جنگ کا آغاز کردیا ہے۔

    فاٹا کے ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ گورنر سے متعلق تحفظات دور نہ ہوئے تو اسپیکر ڈیسک کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔ اس موقع پر فاٹا سے تعلق رکھنے والے دیگر ارکان پارلیمنٹ بھی موجود تھے۔

  • باجوڑ میں بم دھماکہ، تین فوجی شہید

    باجوڑ میں بم دھماکہ، تین فوجی شہید

    پشاور:باجوڑ میں سرک کنارے نصب بم پھٹنے سے تین فوجی اہلکار شہید ہوگئے۔

    سہیل خان نامی مقامی افسر نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ باجوڑ کے علاقے دامادولہ میں دھماکہ اس وقت ہوا جب گشت پر معموریہ اہلکار سڑک کنارے نصب بم پر چڑھ گئے۔

    دھماکے کے وقت تینوں اہلکار معمول کا گشت لگا کر کیمپ کی جانب واپس آرہے تھے۔

    عبدالحسیب نامی ایک سینئر افسر نے بھی واقعے کی تصدیق کی ہے۔

    تا ھال واقعے کی زمہ داری کسی بھی دہشت گرد گروہ نے تسلیم نہیں کی ہے لیکن پاکستانی طالبان کی جانب سے سیکیورٹی اہکاروں کو نشانہ بنانا معمول کی بات ہے۔

    منگل کے روز بھی طالبان کے ایک گروہ نے پشاور میں واقع آرمی پبلک اسکول پر ایک خونی حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 132 بچوں سمیت 148 افراد شہید ہوئے تھے۔

  • آئی ڈی پیز کی جلد واپسی کو یقینی بنایا جائے، عمائدین

    آئی ڈی پیز کی جلد واپسی کو یقینی بنایا جائے، عمائدین

    اسلام آباد: باجوڑ ایجنسی کے قبائل عمائدین نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آپریشن کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے قبائلی عوام کی اپنے گھروں کو واپسی کو جلد یقینی بنائے۔

    باجوڑ ایجنسی کے علاقے لوئی سم سے آئے قبائلی عمائدین نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر مطالبات کے حق میں نعرے درج تھے۔

    مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے قبائلی عمائدین کا کہنا تھا کہ باجوڑایجنسی کے علاقے لوئی سم میں چھ سال پہلے پاک فوج کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف کئے گئے آپریشن کے نتیجے میں ہزاروں لوگ بے گھر ہوئے جوآج بھی مختلف علاقوں میں بے سروسامانی کی زندگی گزارنے پرمجبورہیں۔

    انہوں نے وفاقی حکومت اورگورنرخیبر پختونخواہ سے مطالبہ کیا کہ وہ انکی جلد ازجلد گھروں کو واپسی کیلئے اقدامات کرے۔

  • فاٹا میں آپریشن منطقی انجام تک پہنچایاجائے، گرینڈ جرگہ

    فاٹا میں آپریشن منطقی انجام تک پہنچایاجائے، گرینڈ جرگہ

    اسلام آباد: فاٹا کی صورتحال سے متعلق گرینڈ قبائلی جرگےکا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا اعلامیہ میں مطالبہ کیا گیا کہ فاٹا میں آپریشن کوجلد منطقی انجام تک پہنچایاجائے۔

    قبائلی جرگہ کےاعلامیےمیں مطالبہ کیاگیاہےکہ کلیئرشدہ علاقوں میں آئی ڈی پیزکی واپسی کا انتظام اورشہداء کےلواحقین کےلئے جامع پیکیج کا اعلان کیاجائے، تباہ انفرااسٹرکچر کی بحالی کیلئےخصوصی اقدامات کئے جائیں اور نقصان کے ازالے کیلئے معاوضہ ادا کیاجائے۔

    مشترکہ اعلامیہ میں مزیدکہاگیا ہے کہ فاٹامیں میڈیکل، انجینئرنگ اوردیگرفنی ادارےقائم کئےجائیں جرگے میں مختلف دینی وسیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

    جرگےسے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کاکہنا تھا کہ ’ملک میں آگ بجھائی جارہی ہے لیکن پانی نہیں بلکہ تیل ڈال کر‘۔

  • متاثرین کی بحالی کاعمل جلدازجلد مکمل کیاجائے، جنرل راحیل شریف

    متاثرین کی بحالی کاعمل جلدازجلد مکمل کیاجائے، جنرل راحیل شریف

    فاٹا: پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ ترقیاتی کاموں سے شدت پسندی کی طرف رجحان کی حوصلہ شکنی ہوگی۔فاٹامیں سینٹرل ٹریڈ کوریڈور کے اہم سیکشن کا افتتاح کرتے ہوئے آرمی چیف کاکہناتھاکہ آپریشن ضرب عضب کامیابی سے جاری ہے۔

    انہوں نےہدایت کی کہ متاثرین کی بحالی اورتعمیرنوکاعمل جلدازجلد مکمل کر لیا جائے۔ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ ترقیاتی منصوبوں سے قبائلی علاقوں میں عوام کا میعار زندگی بلند ہوگا۔

    انہوں نےکہاکہ فاٹا میں ترقی فوج کا ترجیحی ٹاسک ہے۔پاک فوج نے فاٹا ایک سو اٹہتر منصوبے مکمل کیے