Tag: fatah-1

  • پاکستان کی جوابی کارروائی میں  فتح 1 گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا استعمال

    پاکستان کی جوابی کارروائی میں فتح 1 گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا استعمال

    اسلام آباد: پاکستان نے آپریشن بنيان مرصوص (آہنی دیوار) کے تحت جارحیت کرنے والے بھارت کے دانت کھٹے کر دیے ہیں، اور کئی ایئر فیلڈز تباہ کر دیے گئے ہیں، پاکستان کی اس جوابی کارروائی میں فتح 1 میزائل سسٹم کا نہایت کام یابی سے استعمال کیا گیا ہے۔

    فتح 1 گائیڈڈ راکٹ سسٹم 120 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، فتح 1 میزائل جدید نیوی گیشن سسٹم، برق رفتار اور مؤثر نیوی گیشن خصوصیات سے لیس ہے، یہ انتہائی درستگی سے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کا حامل ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آج صبح جوابی کارروائی میں پاکستانی فتح 1 میزائل سسٹم نے دشمن پر قہر ڈھا دیا ہے، اور اس میزائل سسٹم کے ذریعے متعدد بھارتی اہداف کو بالکل درست طور پر نشانہ بنایا گیا، ان حملوں کی ویڈیوز بھی سامنے آئی ہیں، حملے سے دشمن کے متعدد ٹھکانے تباہ اور بھاری نقصان کی اطلاعات ہیں۔

    ادھر پاکستان ایئر فورس کے جے ایف 17 تھنڈرکے ہائپر سونک میزائلوں نے آدم پور میں بھارت کا S-400 سسٹم تباہ کر دیا ہے، اس ایئر ڈیفنس سسٹم کی مالیت لگ بھگ 1.5 ارب ڈالر ہے۔


    بھارتی ایس 400 سسٹم تباہ کرنے والے جے ایف 17 تھنڈر کی خصوصی ویڈیو


    پاکستانی میزائلوں نے راجوڑی میں پاکستان میں دہشت گردی کروانے والے بھارتی ملٹری انٹیلیجینس کا تربیتی مرکز تباہ کیا، بھارت کی ہلوارا ایئر فیلڈ کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے، اس سے قبل افواج پاکستان آدم پور، بھٹنڈا، سورت گڑھ، مامون، اکھنور، جموں، سرسہ اور برنالہ کی ایئر بیسز اور فیلڈز کو بھی تباہ کر چکی ہیں۔

    بھارتی میڈیا نے بھی پاکستان کے بھارت پر حملوں کا اعتراف کر لیا ہے، بھارتی میڈیا نے پٹھان کوٹ ایئر بیس، پونچھ اور جموں ایئر بیس پر پاکستانی حملوں کا اعتراف کیا، واضح رہے کہ رات کی تاریکی میں بھارتی بزدلانہ حملے کا دن کی روشنی میں بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔


    پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

  • پاکستان کا  ‘ فتح ون گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم ‘ کا  کامیاب تجربہ

    پاکستان کا ‘ فتح ون گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم ‘ کا کامیاب تجربہ

    راولپنڈی : پاکستان نے فتح ون گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ کرلیا ، ویپن سسٹم ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے فتح ون گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا، راکٹ سسٹم کامیابی سے روایتی وارہیڈ لے جانے اورہدف کو کامیابی سےنشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتاہے ، ویپن سسٹم سےدشمن پرگہری ضرب لگانے کی صلاحیت میں بہتری آئی۔

    یاد رہے 12 اگست کو پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا تھا ، تجربےکامقصدآرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈکی آپریشنل تیاریوں کوجانچناتھا، غزنوی میزائل زمین سے زمین تک ہدف کوکامیابی سےنشانہ بناسکتا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ تجربے کے دوران میزائل ویپن سسٹم کے تکنیکی پیرامیٹرز کو جانچا گیا، آرمی اسٹریٹجک فورسزکمانڈکےکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمدعلی نےتجربے کامشاہدہ کیا،

  • پاکستان کا ملٹی گائیڈڈ لانچ راکٹ سسٹم’’فتح ون‘‘ کا کامیاب تجربہ

    پاکستان کا ملٹی گائیڈڈ لانچ راکٹ سسٹم’’فتح ون‘‘ کا کامیاب تجربہ

    راولپنڈی : پاکستان نے ملٹی گائیڈڈ لانچ راکٹ سسٹم’’فتح ون‘‘کا کامیاب تجربہ کرلیا ، فتح ون دشمن کےٹھکانوں کودورتک نشانہ بنانےکی صلاحیت رکھتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان نے ملٹی گائیڈڈلانچ راکٹ سسٹم’’فتح ون‘‘کا کامیاب تجربہ کرلیا ، فتح ون140کلومیٹرتک روایتی ہتھیارلے جانے اور دشمن کےٹھکانوں کودورتک نشانہ بنانےکی صلاحیت رکھتا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ صدر مملکت عارف علوی ، وزیر اعظم عمران خان ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کامیاب تجربے پرسائنسدانوں اور جوانوں کو کومبارکباد دی۔

    یاد رہے فرروی 2020 پاکستان نے فضا سے مار کرنے والے کروز میزائل رعد 2 کا کامیاب تجربہ کیا تھا، رعد 2 زمین اور سمندر میں بھی ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔