Tag: fatal accident

  • موٹرسائیکل سوار موت کے منہ سے کیسے واپس آیا؟ ویڈیو دیکھنے والے دم بخود

    بعض اوقات ایسے خطرناک ٹریفک حادثات دیکھنے کو ملتے ہیں جن میں کسی کے زندہ بچ جانے کے کی اُمید کم ہی ہوتی ہے لیکن ایسا بسا اوقات ہی ہوتا ہے۔

    سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر صارفین خوفزدہ اور حیران رہ جاتے ہیں، ایک ایسی ہی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جو ٹوئٹر پر شیئر کی گئی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح ٹرک ڈرائیور نے عقل مندی کا مظاہرہ کیا جس سے موٹر سائیکل سوار حادثے سے بال بال بچا ورنہ محض دو سیکنڈ کے فرق سے موٹرسائیکل سوار کے پرخچے اڑ جاتے۔

    منظر میں سنسان شاہراہ دکھائی گئی ہے جہاں سے عموماً گاڑیاں تیزرفتاری سے چلتی ہیں، ایسے میں ایک موٹر سائیکل سوار ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اچانک روڈ کے درمیان میں آجاتا ہے اور اسی وقت ایک تیز رفتار ٹرالر بھی پہنچ جاتا ہے۔

    صورتحال کو دیکھتے ہوئے ٹرالر ڈرائیور نے تیز رفتاری کے باوجود فوری طور پر ٹرالر کا رخ کچے کی جانب موڑ دیا اور موٹر سائیکل سوار ٹرالر کے نیچے آنے سے بال بال بچ گیا اور وہ موٹر سائیکل کو موڑ کر وہاں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

    موٹر سائیکل سوار کو اگر دو سیکنڈ کی بھی دیر ہوجاتی تو یقینی طور پر اس کی جان بھی جاسکتی تھی، یہ حادثہ صرف موٹر سائیکل سوار کی لاپرواہی کے سبب پیش آیا جس میں وہ خوش قسمتی سے بچ گیا۔

    مذکورہ ویڈیو کلپ کو ٹوئٹر پر 34 ہزار سے زیادہ بار دیکھا گیا،جسے دیکھ کر ٹوئٹر صارفین ہکا بکا رہ گئے، صارفین نے کمنٹس میں موٹر سائیکل سوار کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٹرک ڈرائیور کی تعریف کی۔

  • دبئی: نئی حدِ رفتار کے بعد پہلا حادثہ‘ لڑکی جاں بحق

    دبئی: نئی حدِ رفتار کے بعد پہلا حادثہ‘ لڑکی جاں بحق

    دبئی : متحدہ عرب امارات میں ایک نوجوان لڑکی ٹریفک حادثے میں اپنی جان سے ہاتھ دھوبیٹھی‘ نئی حد رفتار کے بعد یہ پہلا جان لیوا حادثہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ دبئی کی شیخ محمد بن زید روڈ پر پیش آیا جہاں رواں مہینے مسافروں کی زندگیاںمحفوظ بنانے کے لیے حدِ رفتار120 کلومیٹر فی گھنٹہ سے کم کرکے 110 کلو میٹر کی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایک 42 سالہ شخص لینڈ کروزر میں سلی کون اوسس سے شارجہ کی جانب جارہا تھا‘ اس کے ساتھ گاڑی میں مزید چار افراد سوار تھے اور یہ سب اردن کے باشندے تھے۔ اچانک ڈرائیو بہکا اور گاڑی مقررہ راستے سے ہٹ گئی اور بے قابوہو کر کنکریٹ کے بیریئر سے جا ٹکرائی ۔

    دبئی پولیس کا فلائنگ بائیک کا کامیاب تجربہ*

    حادثے کے نتیجے میں گاڑی پلٹ گئی اور اس میں موجود تمام مسافر زخمی ہوئے جبکہ ایک سولہ سالہ لڑکی شدید زخمی ہوئی‘ جب تک اسے اسپتال منتقل کیا گیا وہ اپنے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئی۔

    پولیس تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش سے ثابت ہوا ہے کہ حادثہ اس لیے پیش آیا کہ ڈرائیونے یک دم موڑ لینے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں گاڑی پلٹ گئی۔

    یاد رہے کہ محض دو روز قبل بروز جمعہ ایک ٹرک اسی شیخ محمد بن زید روڈ پر بے قابو ہر الٹ گیا تھا ‘ پلٹتے ہی ٹرک نے آگ پکڑ لی تھی لیکن خوش قسمتی سے ڈرائیور بروقت باہر نکلنے میں کامیاب ہوگیا تھا اور اس حادثے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تھا ۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔