Tag: fateh jang

  • راولپنڈی: مسافر بس سائن بورڈ سے ٹکرا کر دو حصے ہوگئی، درجنوں زخمی

    راولپنڈی: مسافر بس سائن بورڈ سے ٹکرا کر دو حصے ہوگئی، درجنوں زخمی

    راولپنڈی: صوبہ پنجاب کے شہر راولپنڈی میں مسافر بس کو ہولناک حادثہ پیش آیا جس میں مسافر بس سائن بورڈ سے ٹکرانے کے بعد دو حصوں میں تقسیم ہوگئی، حادثے میں 3 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق فتح جنگ انٹر چینج کے قریب مسافر بس سائن بورڈ سے ٹکرا گئی، حادثے میں 3 مسافر جاں بحق ہوگئے جبکہ 15 سے زائد شدید زخمی ہوئے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    پولیس کے مطابق مسافر بس ڈیرہ غازی خان سے راولپنڈی جا رہی تھی، سائن بورڈ سے ٹکرانے کے بعد بس دو حصوں میں تقسیم ہوگئی۔

  • فتح جنگ کے قریب ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق

    فتح جنگ کے قریب ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق

    اٹک: فتح جنگ کے قریب آئل ٹینکر اور وین میں تصادم سے دو افراد جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق فتح جنگ کے قریب راولپنڈی کوہاٹ روڈ پرآئل ٹینکراور وین میں تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیوحکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ زخمیوں میں 2 کی حالت تشویش ناک ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ فتح جنگ روڈ پر ڈمپر اور مسافر وین میں تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    کرک: مسافر کوچ کو حادثہ، خوفناک آتشزدگی سے 15 افراد جھلس کر جاں بحق

    رواں سال 7 فروری کو خیبرپختونخواہ کے علاقے ضلع کرک میں انڈس ہائی وے پر کار اور مسافر کوچ میں تصادم کے بعد بس میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے نتیجے میں 15 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

    واضح رہے کہ 21 جنوری 2019 کو بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل بیلہ کراس کے قریب مسافر بس اور ٹرک کے مابین ہونے والے تصادم کے باعث 26 افراد جاں بحق جبکہ17 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • نوازشریف پرمشکلات ان کی اپنی غلطیوں کی وجہ سے آئی، چوہدری نثار

    نوازشریف پرمشکلات ان کی اپنی غلطیوں کی وجہ سے آئی، چوہدری نثار

    فتح جنگ : سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ نواز شریف پر مشکل ان کی اپنی غلطیوں کی وجہ سے آئی ہے، ان کو کہا بھی تھا کہ میاں صاحب دشمنیاں نہ بڑھائیں، عدلیہ کی تضحیک نہ کریں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے فتح جنگ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، چوہدری نثار نے کہا کہ پاکستان کا نہایت اہم الیکشن ایک ہفتے بعد ہونے والا ہے، اگلے5سال ملک کی باگ ڈور کس کے ہاتھ میں ہوگی یہ فیصلہ آپ نے کرنا ہے، یقین ہے آپ جیپ پر سوار ہوں گے اور اسے اوور لوڈ بھی کریں گے،1985سے الیکشن لڑ رہا ہوں اور جیت بھی رہا ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کی تاریخ میں کبھی اتنا نازک موڑ نہیں آیا،25جولائی کو پاکستان کے مستقبل کا الیکشن ہے، معاشی اور اقتصادی صورتحال انتہائی نازک صورتحال پر ہے، ملک کی سلامتی و سیکیورٹی کو بھی خطرات لاحق ہیں، گھمبیر صورتحال کا قومی وحدت و اتحاد سے مقابلہ کیا جاسکتا ہے، موجودہ دورمیں1971سے بڑے خطرات دیکھ رہا ہوں۔

    چوہدری نثار کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف پر مشکلات ان کی اپنی غلطیوں کی وجہ سے آئی ہیں، مشکل وقت پر کہا بھی تھا کہ میاں صاحب دشمنیاں نہ بڑھائیں، عدلیہ اہم قومی ادارہ ہے، انصاف مانگیں اس کی تضحیک نہ کریں، لیکن لوگوں نے نوازشریف کے کان بھرے کہ میں ان کو صحیح مشورہ نہیں دیتا۔

    چوہدری نثار نے بتایا کہ میرا پارٹی اور نواز شریف سے34سال کا تعلق ہے، ہم نے14لوگوں کے ساتھ مل کر ن لیگ بنائی تھی آج پارٹی بنانے والے14لوگ نواز شریف کو چھوڑ کر جا چکے ہیں۔

    میں نے زندگی میں کبھی الیکشن میں ٹکٹ کے لئے درخواست نہیں دی، عمران خان نے کہا کہ چوہدری نثار کو جتنے ٹکٹ چاہئیں دینے کو تیار ہوں، لیکن ہم ملوں ،فیکٹریوں اور پیٹرول پمپ کیلئے نہیں بلکہ سیاست عزت کیلئے کرتےہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • فتح جنگ: پی پی کا پنڈال سج گیا، بلاول جلسہ پہنچ گئے

    فتح جنگ: پی پی کا پنڈال سج گیا، بلاول جلسہ پہنچ گئے

    اٹک: پاکستان پیپلز پارٹی آج صوبہ پنجاب میں اٹک سے 40 کلو میٹر فاصلے پر واقع شہر فتح جنگ میں جلسہ کر رہی ہے جس کے لیے پنڈال سج گیا، بلاول بھٹو جلسہ گاہ پہنچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق فتح جنگ میں پاکستان پیپلز پارٹی سیاسی قوت کا مظاہر کرنے جارہی ہے، پنڈال میں 20 ہزار کرسیاں لگا دی گئی ہیں، قائدین کے لیے اسٹیج تیار ہوچکا ہے جبکہ جلسہ گاہ میں جگہ جگہ بینرز بھی لگ گئے ہیں۔ فتح جنگ میں جلسے کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

    جلسے سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے جو جلسہ گاہ پہنچ گئے،خورشید شاہ، قمر زماں کائرہ، ندیم افضل چن، راجا پرویز اشرف، منظور وٹو اور دیگر اسٹیج پر موجود ہیں۔

    جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی پی رہنما راجا پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت شہید بی بی کا بیٹا کررہا ہے، پیپلز پارٹی کو آمروں نے دبانے کی کوشش کی، ہمیں 2013 کے انتخابات میں آر او الیکشن کے ذریعے ہرایا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ دلوں پر حکمرانی کرنے والے ایسے ہوتے ہیں، میاں صاحب، آپ قومی اداروں پر حملہ آور ہوتے ہیں، پاناما کیس کا فیصلہ آنے پر پورے ٹبر نے شور شروع کردیا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔