Tag: FATF action plan

  • امریکا کی ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے پاکستان کے اقدامات کی تعریف

    امریکا کی ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے پاکستان کے اقدامات کی تعریف

    واشنگٹن : امریکا نے ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا پاکستان نے فیٹف کی 27 میں سے 26 شرائط پوری کیں، باقی رہ جانے والے معاملات کو احسن طریقے سے پورا کرے ۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائیس نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا فیٹف کے اطمینان کیلئے پاکستان نےقابل قدر اقدامات کئے، فیٹف شرائط پوری کرنے کی پاکستان کی جاری کوششوں سے آگاہ ہیں۔

    نیڈ پرائیس کا کہنا تھا کہ فیٹف میں پاکستان کے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان نے پہلے ایکشن پلان میں معنی خیز پیش رفت کی اور فیٹف کی ستائس میں سے چھبیس شرائط پوری کیں۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے مزید کہا کہ فٹیف اورعالمی برادری کےساتھ کام کرنے پر اور فٹیف کی باقی شرائط مکمل کرنے کیلئے پاکستان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں جبکہ دہشتگردی کے لیے رقم، تحقیقات اور استغاثہ، اور اقوام متحدہ کے نامزد کردہ گروپوں کےسینئررہنما اورکمانڈر کے حوالے سے دوسرے ایکشن پلان پر عملدرآمد کے لیے بھی ہم پاکستان کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں ، پاکستان باقی رہ جانےوالےمعاملات کو احسن طریقے سے پوراکرے۔

    ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کے پڑوسیوں کو کردار ادا کرنا ہوگا ، میں یہ بتانا چاہوں گا کہ افغان امن عمل کے لیے ٹھوس حمایت ضروری ہے، پاکستان اور افغانستان کی دیرپا تعلقات کے لیے بھی یہ ضروری ہے ہم یقیناً یہ امید کرتے ہیں کہ دیرپا حل کے لیے افغانستان کے پڑوسی تعمیری اورذمہ دارانہ کردار ادا کریں گے ہم جانتے ہیں کہ پاکستان اس سلسلے میں اہم کردارادا کرنے کے لئے تیار ہیں۔

  • 27 اہداف پر پیش رفت ، فیٹف رکن ممالک پاکستان کی کارکردگی کے معترف

    27 اہداف پر پیش رفت ، فیٹف رکن ممالک پاکستان کی کارکردگی کے معترف

    اسلام آباد: وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ فیٹف رکن ممالک پاکستان کی کارکردگی کے معترف ہیں ، پاکستان فروری 2021 تک باقی 6 اہداف میں بھی بڑی پیش رفت کرے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے ایف اے ٹی ایف اجلاس پر اعلامیہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا کہ پاکستان نے تمام 27 اہداف پر پیش رفت کی، پاکستان کا کوئی ہدف باقی نہیں رہا تھا، فیٹف نے جن 6 اہداف کا ذکر کیا گیا ان میں بھی پیش رفت کی، حماد اظہر تمام فیٹف میٹنگ میں ورچوئلی موجود رہے۔

    وزارت خزانہ نے کہا کہ پاکستان فیٹف ایکشن پلان پر عمل درآمد کے لیے پر عزم ہے اور فیٹف کے تمام ایکشن پلان پر عمل درآمد کرکے دکھائے گا، جن 6 اہداف میں ممبر ملکوں کے مطالبات ہیں، پورے کیے جائیں گے اور پاکستان فروری 2021 تک باقی 6 اہداف میں بھی بڑی پیش رفت کرے گا۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ فیٹف رکن ممالک پاکستان کی کارکردگی کے معترف ہیں، پاکستان نے حوالہ ہنڈی کے خلاف بھرپور ایکشن کیے اور کرنسی اسمگلنگ کی مکمل روک تھام کی،

    وزارت خزانہ  کا کہنا تھا کہ پاکستان نے دہشت گردوں تک فنڈنگ کا مکمل خاتمہ کیا، منی لانڈرنگ کے خلاف قانون سازی بہتر کی اور انسداد دہشت گردی ایکٹ میں ضروری ترامیم بھی کی۔

    مزید پڑھیں : بھارت کی پاکستان کو فیٹف میں بلیک لسٹ کرنے کی سازش ناکام

    یاد رہے فیٹف نے پاکستان کے ایکشن پلان میں پیشرفت پر تعریف کرتے ہوئے گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیاتھا اور پاکستان کو آئندہ سال فروری تک بقیہ نکات پرعملدرآمد کی ہدایت کی۔

    ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو کمپلائنس کےلیے 27 ایکشن پوائنٹس فراہم کیے تھے، انٹرنیشنل کوآپریشن ریویوگروپ رپورٹ میں 21 ایکشن پوائنٹس پرعمل تسلیم کیا، بوکھلائے بھارتی صحافیوں نے فیٹف کے صدر سے پاکستان کےحوالے سے سوالات کی بوچھاڑ بھی کی مگر انہیں منہ کی کھانی پڑی۔