Tag: FATF gray list

  • ایف آئی اے کے ’فیٹف‘ سے بچنے کیلئے اہم اقدامات

    ایف آئی اے کے ’فیٹف‘ سے بچنے کیلئے اہم اقدامات

    اسلام آباد : پاکستان کے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کی گرے لسٹ سے نکلنے کے بعد مستقبل میں گرے لسٹ سے بچنے کے لئے ایف آئی اے نے اقدامات کا آغاز کردیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ اسلام آباد آفس نے تمام زونل دفاتر کو ریکارڈ کی فراہمی کے لئے مراسلہ ارسال کردیا ہے۔

    ڈائریکٹر کی جانب سے طلب کردہ ریکارڈ میں منی لانڈرنگ کے حوالے سے درج تحقیقات اور مقدمات پر پیش رفت سمیت تفتیش کا دیگر ریکارڈ بھی شامل ہے۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ منی لانڈرنگ مقدمات پر پیش رفت اور تفتیش کے حوالے سے روزانہ کی بیناد پر رپورٹ ارسال کی جائے۔

    مزید پڑھیںں : پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکال دیا گیا 

    مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ یکم اگست 2022 سے یکم جنوری 2023 تک کا درکار ریکارڈ فراہم کیا جائے، مراسلے کے مطابق تمام اینٹی منی لانڈرنگ سرکل انچارجز اور فوکل پرسن ہدایات پر عمل درآمد کے پابند ہوں گے۔

  • ‘پاکستان  جلد ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل جائے گا’

    ‘پاکستان جلد ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل جائے گا’

    اسلام آباد : وفاقی وزیرحماداظہر کا کہنا ہے کہ پاکستان جلدایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل جائے گا ، بھارت نے فیٹف کو سیاسی فورم بنایا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرحماداظہر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت نے فیٹف کو سیاسی فورم بنایا ، ہم جلدایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلیں گے۔

    آزاد کشمیر کے انتخابات کے حوالے سے حماداظہر کا کہنا تھا کہ وراثت میں پارٹیاں لینے والے الیکشن نہیں جیت سکتے، آزادکشمیر کے لوگوں کو بڑا شعور ہے ، آزاد کشمیر میں بھی نئے پاکستان کا جھنڈا لہرائیں گے۔

    یوٹیلیٹی اسٹورز کے ریٹس سے متعلق انھوں نے کہا کہ ہم نےیوٹیلٹی اسٹورز پرریکارڈ سبسڈی دی ہے، یوٹیلٹی اوراسٹور اورعام مارکیٹ کے ریٹس میں فرق بہت زیادہ ہے ، اس وجہ سےیوٹیلیٹی اسٹورز کے ریٹس کو بڑھا رہے ہیں۔

    وفاقی وزیر نے امید ظاہر کی کہ آئندہ آنے والے وقت میں مہنگائی پر قابو پالیں گے، بھارت میں غربت کی شرح پاکستان سے زیادہ ہے۔

    خیال رہے امریکہ نے ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ فیٹف کی شرائط پوری کرنےکی پاکستان کی کوششوں سے آگاہ ہیں،پاکستان نے فیٹف کی ستائیس میں سےچھبیس شرائط پوری کرلیں ہیں۔

  • بھارت کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ

    بھارت کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ

    اسلام آباد : چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ رحمان ملک نے بھارت کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ کردیا اور کہا ایف اے ٹی ایف فوری طور پر بھارت کیخلاف ٹرر فنانسنگ و منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے پر اقدامات اٹھائے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ رحمان ملک نے صدرفنانشل ایکشن ٹاسک فورس کوخط لکھا ، جس میں صدرایف اےٹی ایف سے بھارت کوگرے لسٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔

    خط میں کہا گیا کہ امریکی بینکوں کی رپورٹ کےتحت بھارت کے44بینک منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں، امریکی بینکوں نے ایف سی ای این کو بھارتی بینکوں کی تفصیلات دیدیں، فنانشل کرائمزانفورسمنٹ نیٹ ورک کو 44 بھارتی بینکوں کی تفصیلات دی گئیں، افسوس ایف اے ٹی ایف اب بھی بھارت کیخلاف کوئی اقدام اٹھانےسےگریزاں ہے۔

    سینیٹر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پاکستان کوصرف ایک مشتبہ ٹرانزکشن پر گرے لسٹ میں ڈال دیاگیاتھا، بھارت بلین ڈالر کے منی لانڈرنگ وٹررفنانسنگ میں ملوث پایاگیاہے، پھر بھی بھارت کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی۔

    خط میں کہا گیا کہ ایف اےٹی ایف فوری طورپربھارت کیخلاف اقدامات اٹھائے، بھارت اس وقت داعش کامرکزبن چکاہے ، جس کی پشت پناہی را کررہی ہے، اقوام متحدہ رپورٹ کےمطابق بھارت میں داعش تیزی سے پھیل رہی ہے، کیرالہ،کرناٹک میں داعش دہشت گردوں کی نمایاں تعداد موجودہے۔

    رحمان ملک کا کہنا تھا کہ رپورٹ کےمطابق بھارت میں القاعدہ خطےمیں حملوں کےمنصوبہ بنارہی ہے، بھارت خطے خصوصاً پاکستان،چین میں دہشت گردی کی منصوبہ سازی کررہاہے، بھارت دہشتگرد تنظیم آرایس ایس،داعش کےگٹھ جوڑسےپراکسی وارچاہتاہے۔

    خط میں کہا گیا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کی رپورٹس کی بنیاد پر بھارت کو گرے لسٹ میں شامل کیا جائے،ایف اے ٹی ایف پاکستان کو گرے میں رکھنے کے لئے امتیازی سلوک برت رہے ہیں۔

  • ‘پاکستان کی ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کی قانون سازی مکمل’

    ‘پاکستان کی ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کی قانون سازی مکمل’

    لاہور : وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ایف اےٹی ایف کی گرے لسٹ سےنکلنےکی قانون سازی مکمل کرلی ، ڈیڈلائن سے پہلے قانون سازی حکومتی کوششوں اور نیک نیتی کی عکاس ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان نے ایف اےٹی ایف کی گرےلسٹ سےنکلنےکی قانون سازی مکمل کرلی ہے ، وزیراعظم اور ان کی پوری ٹیم اس کامیابی پر مبارکباد کی مستحق ہے۔

    فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ ڈیڈلائن سے پہلے قانون سازی حکومتی کوششوں اور نیک نیتی کی عکاس ہے، فروری سےستمبرمیں پارلیمنٹ نے 13بلز سے 10 ترمیمی ایکٹ پاس کیے، عالمی مالیاتی اداروں اور بزنس کمیونٹی کا پاکستان پر اعتماد بڑھے گا۔

    وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ الائیڈ پارٹیزفارکرپشن نے منی لانڈرنگ سے ملک کو گرے لسٹ تک پہنچایا ، 2008 اور 2012 سے 2015 میں ایف اے ٹی ایف گرے لسٹ میں رہ چکا ہے، گزشتہ حکومتوں نے اقدامات کیے ہوتے تو نوبت یہاں تک نہ آتی۔

    یاد رہے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کیپیٹل علاقہ جات وقف املاک اور اینٹی منی لانڈرنگ بلز 2020 کثرت رائے سے منظور کر لیے گئے تھے۔