Tag: FATF meeting

  • ایف اے ٹی ایف ممبران نے پاکستان کی پیشرفت کو تسلیم کرلیا

    ایف اے ٹی ایف ممبران نے پاکستان کی پیشرفت کو تسلیم کرلیا

    اسلام آباد : وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف ممبران نے پاکستان کی پیشرفت کو تسلیم کیا اور منی لانڈرنگ ، دہشت گردی میں مالی معاونت کے سدباب کے عزم کو سراہا۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے ایف اےٹی ایف اجلاس کا اعلامیہ جاری کیا گیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف نے دونوں ایکشن پلانز میں پیشرفت کاجائزہ لیا۔

    اعلامیے میں کہا گیا ایف اے ٹی ایف ممبران نے پاکستان کی پیشرفت کو تسلیم کیا اور منی لانڈرنگ ، دہشت گردی میں مالی معاونت کے سدباب کے عزم کو سراہا۔

    وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنا کیس مؤثر طریقے سے پیش کیا ، جس میں پاکستان نے ایکشن پلان کی تکمیل کیلئے سیاسی عزم کا اعادہ کیا۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ 2018ایکشن پلان کے 27میں سے 26 آئٹمز مکمل کیےجاچکے ہیں، اجلاس میں تسلیم کیا گیا کہ آخری آئٹم پربھی پاکستان نے اہم پیشرفت کی۔

    وزارت خزانہ کی جانب سے کہا گیا کہ ایف اے ٹی ایف نے آخری آئٹم کی تکمیل کیلئے پاکستان کی حوصلہ افزائی کی ، پاکستان نے 2021کے ایکشن پلان کے تحت تیز عملدرآمد کیا۔

    اعلامیے کے بعد 2021 کے ایکشن پلان کے بھی 7میں سے 6 آئمز مکمل کیےگئے، حکومت پاکستان بقیہ 2 آئٹمز کی تکمیل کے عزم کا اعادہ کرتی ہے۔

    گذشتہ روز منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کی روک تھام کے عالمی ادارے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) نے ایک بار پھر پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    فیٹف اجلاس میں پاکستان کو جون تک اہداف حاصل کرنے کا وقت دیا گیا ہے، ایف اے ٹی ایف کے مطابق 27 میں سے 26 نکات پر پاکستان نے کام کر لیا ہے، آئندہ پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ جون میں لیا جائے گا۔

  • ایف اےٹی ایف کا اجلاس : پاکستان پر بلیک لسٹ کے تمام خدشات دور

    ایف اےٹی ایف کا اجلاس : پاکستان پر بلیک لسٹ کے تمام خدشات دور

    پیرس : ایف اےٹی ایف کے اجلاس میں رکن ممالک نے پاکستان کی کارکردگی کوقابل ستائش قرار دے دیا ، جس کے بعد پاکستان پر بلیک لسٹ کے تمام خدشات دور ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق پیرس میں ایف اےٹی ایف کا اجلاس جاری ہے، پاکستان پر بلیک لسٹ کے تمام خدشات دور ہوگئے ، رکن ممالک نےپاکستان کی کارکردگی کوقابل ستائش قرار دے دیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ میں دھکیل نہیں سکتا، پاکستان کوبلیک لسٹ سے بچنے کیلئےمطلوبہ حمایت حاصل ہے، گرے لسٹ سےمتعلق پاکستان کیلئےفی الحال ووٹنگ نہیں ہوگی، ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ 2سال میں ختم ہوتی ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کو 27اہداف پر اکتوبر 2020تک عملدرآمدکرناہے، پاکستان نے27میں سے 14اہداف پرواضح پیشرفت کی، نیکٹا اور صوبائی سطح پرفلاحی تنظیموں کی چانچ پڑتال مکمل کی جائے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف اسٹیٹ بینک،ایس ای سی پی،ایف بی آر ،ایف ایم یوسےخوش ہیں اور نیکٹا کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ پاکستان نےڈالرکی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئےمناسب قانونی سازی کی۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان کو ترکی، چین اورملائیشیاسمیت دوست ممالک کی حمایت حاصل ہیں جبکہ سنگاپور، ہالینڈ، ہانگ کانگ، کینیڈا ،امریکا نے پاکستانی اقدامات کی تعریف کی اور فرانس، جاپان،سعودی عرب، برطانیہ نے بھی پاکستان کی حوصلہ افزائی کی ہے۔

    پاکستان بیشترسفارشات پرعملدرآمدمکمل کرچکاہے، 27 اہداف کے حصول پرکوششیں جاری رکھےگا۔

  • ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو دو ماہ کا مزید وقت دے دیا

    ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو دو ماہ کا مزید وقت دے دیا

    اسلام آباد : بین الاقوامی فورم ایف اے ٹی ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے31 مارچ تک عمل درآمد کے لیے مزید وقت دے دیا، میوچیول ایولیوایشن کااجلاس اگست میں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) نےپاکستان کو 31 مارچ تک عمل درآمد کے لیے مزید وقت دےدیا، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو عمل درآمد سے متعلق سہ ماہی رپورٹ 31 مارچ سے پہلے جمع کرانا ہوگی۔

    میوچیول ایولیوایشن کا فروری میں ہونے والےاجلاس سے کوئی تعلق نہیں ہے، فروری میں ہونے والا اجلاس27نکاتی ایکشن پلان پر عمل درآمد پر ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق میوچیول ایولیوایشن کااجلاس اگست میں ہوگا، ایولیوایشن پر وزارت خزانہ، قانون،آئی کیپ کو مزید متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، وزارت خزانہ ریئل اسٹیٹ اور سناروں کے لیے ریگولیشن بنائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت قانون وکلا کے لیے ریگولیشن بہتر کرے گا، انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنس چارٹرڈ اکاؤنٹنس کے لیےریگولیشن بنائے گا۔

    وزارت مواصلات اور ایس ای سی پی کو بھی مزید متحرک کیا جائے گا، پاکستان پوسٹل انشورنس کو باضابطہ طور پر کمپنی بنایا جائے گا، پاکستان پوسٹل انشورنس کو70کروڑ کی انشورنس کمپنی میں بدل دیا جائے گا۔

    ایف اے ٹی ایف کے اہداف کے مطابق قوانین میں ترامیم کی جائیں گی، قوانین میں ترامیم کے لیے مسودہ قانون پہلے ہی پارلیمنٹ میں موجود ہے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز بیجنگ میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کی جانب سے منی لانڈرنگ اورٹیرر فنانسنگ کے خلاف کیے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ مذاکرات کے دوران پاکستان نےایف اے ٹی ایف حکام کو گزشتہ ساڑھے چار ماہ کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

  • پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان مذاکرات کل سے شروع ہو ں گے

    پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان مذاکرات کل سے شروع ہو ں گے

    بیجنگ : پاکستان کے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) سے3 روزہ براہ راست مذاکرات کل سے شروع ہوں گے ، اجلاس میں پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ فروری میں پیرس اجلاس میں پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے کیلئے ووٹنگ ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی وفد ایف اے ٹی ایف سے مذاکرات کیلئے چین پہنچ گیا، ایف اےٹی ایف سے3 روزہ مذاکرات کا آغاز کل سے ہوگا، پاکستانی وفدکی قیادت وفاقی وزیراقتصادی امورحماداظہرکررہے ہیں جبکہ نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا)، کسٹمز، اسٹیٹ بینک، فنانشل مانیٹرنگ یونٹ (ایف ایم یو) وزرات خارجہ اور وزرات داخلہ کے حکام وفد میں شامل ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے گرےفہرست سےنکلنے کیلئے متحرک سفارتی ڈپلومیسی اپناتے ہوئے ایف اے ٹی ایف کے رکن ممالک سے رابطہ جاری ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نظرثانی رپورٹ 8جنوری کوایف اےٹی ایف کوبھجواچکاہے، جس میں بتایا گیا پاکستان نے دہشت گردوں کی مالی معاونت اور منی لانڈرنگ روکنے کیلئےٹھوس اقدامات کئے۔

    مزید پڑھیں : پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے سوالنامے کا تفصیلی جواب بھجوا دیا

    ذرائع کے مطابق بیجنگ میں23جنوری تک ہونیوالےمذاکرات فیس ٹوفیس ہوں گے، ایف اےٹی ایف اجلاس میں پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا ، پاکستان اکتوبرتاجنوری تک27شرائط پرعملدرآمدرپورٹ پیش کرےگا۔

    رپورٹ 16 فروری سے شروع پیرس اجلاس میں زیرغورلائی جائے گی اور پیرس اجلاس میں پاکستان کوگرے لسٹ سے نکالنے کیلئے ووٹنگ ہوگی۔

    خیال رہے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ارکان کی تعداد 37 ہے جس میں امریکا، برطانیہ، چین، بھارت اور ترکی سمیت 25 ممالک، خیلج تعاون کونسل اور یورپی کمیشن شامل ہیں، تنظیم کی بنیادی ذمہ داریاں عالمی سطح پر منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کے لیے اقدامات کرنا ہیں۔

    یاد رہے حکومت پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے سوالنامے کے تفصیلی جواب میں اینٹی ٹیررفنانسنگ پرسزاؤں کی تفصیلات سمیت ایف اے ٹی ایف کی شرائط پرعمل سے متعلق تازہ پیشرفت سے آگاہ کیا تھا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کو سزا ایک سال،50 لاکھ جرمانہ کیا جائے گا، سعودی عرب میں منی لانڈرنگ کی 10 سال قید،50 لاکھ ریال سزا مقرر ہے، ہانگ کانگ میں منی انڈرنگ کی 5 لاکھ ڈالرکی سزا مقرر ہے۔

  • ایف اے ٹی ایف کا اجلاس ، بھارتی کوششیں ناکام ، پاکستان کیلئے بڑی خبر

    ایف اے ٹی ایف کا اجلاس ، بھارتی کوششیں ناکام ، پاکستان کیلئے بڑی خبر

    پیرس : پاکستان کے بلیک لسٹ ہونےکےامکانات کم ہوگئے ، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کااجلاس پیرس میں جاری ہے، آج بھی پاکستان کےاسٹیٹس کے بارے میں بات چیت کی جائے گی، پاکستانی وفد نےعملدرآمد رپورٹ بھی جمع کروادی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس چین کی صدارت میں جاری ہے ، جس میں پاکستانی رپورٹ اور پاکستان کے اسٹیٹس پر مزید بات چیت کی جائے گی۔

    اجلاس میں پاکستان کے اینٹی منی لانڈرنگ اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ منی لانڈرنگ کے خاتمے سے متعلق رپورٹ اور پاکستان کے 29 اپریل کو دیئے گئے ایکشن پلان پرعملدرآمد زیر غورآئے گا، وزیراقتصادی امور حماداظہر کی سربراہی میں ٹیم اقدامات پر بریفنگ دے گی۔

    پاکستان نے آٹھ ماہ کے دوران ایف اے ٹی ایف کے اہداف پر بھرپور توجہ سے کام کیا ہے، جس کےنتیجے میں پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں جانے کے خدشات نہ ہونے کے برابر رہ گئے ہیں۔

    پاکستانی وفد ستائیس اعتراضات سے متعلق عملدرآمد کی رپورٹ اتوار کو اجلاس میں جمع کراچکا ہے، جس پراجلاس میں غورکیا جائے گا، جس کے بعد پاکستان کے اسٹیٹس کا فیصلہ ہوسکے گا۔

    مزید پڑھیں : ایف اے ٹی ایف کا ایکش پلان پر پاکستان کے اقدامات پر اظہار اطمینان

    ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں شرکت کیلئے پاکستان کا وفد وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کی قیادت میں پیرس میں موجود ہے، پاکستان اور ایران ایف اے ٹی ایف کے ایجنڈے پر سرفہرست ہیں۔

    گذشتہ روز ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کے اقدامات اور پیش رفت پر اظہار اطمینان کیا اور چین، ترکی اور ملائیشیا نے ایف اے ٹی ایف کے ایکش پلان پر پاکستان کے اقدامات کو سراہا تھا جبکہ اجلاس سے متعلق حتمی رپورٹ 18 اکتوبر کو جاری کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے ادارے کے تعاون سے نئی نیشنل رسک اسیسمنٹ اسٹڈی مکمل کر کے ڈیڑھ سو صفحات کی رپورٹ ایف اے ٹی ایف کو بھجوائی تھی، اس رپورٹ میں تین اہم پہلوؤں کے حوالے سے رسک اسیسمنٹ کی گئی ہے، جن میں سرِ فہرست ٹیررازم اور ٹیررازم فنانسنگ کے خطرات کا تعین ہے۔

    خیال رہے کہ پڑوسی ملک بھارت ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو بدنام کرنے اور بلیک لسٹ کرنے کی کوششیں کر رہا ہے لیکن اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

  • فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس،  پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ ہوگا

    فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس، پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالنے کا فیصلہ ہوگا

    پیرس : فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس پیرس میں جاری ہے، اجلاس میں پاکستان کی گرے لسٹ میں شمولیت کا جائزہ لیا جائے گا، پاکستانی حکام آج اپنی رپورٹ پیش کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس چوبیس جون سے شروع ہوا اجلاس چھ دن تک جاری ہے، چھ روزہ اجلاس میں پاکستان کی قسمت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    پاکستان کا اعلی سطحی وفد اجلاس میں شرکت کرے گا جبکہ پاکستان آج 27 صفحات پر مبنی اپنی رپورٹ پیش کرے گا۔

    ذرائع کےمطابق اجلاس میں پاکستان نے اپنے دفاع کے لئے تیاری کرلی، پاکستان نے گرے لسٹ سے بچنے کیلئے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لیے مالی وسائل کی روک تھام کے لیے اقدامات بھی کئے ہیں، جن کی تفصیلات سے ٹاسک فورس کو آگاہ کیا جائےگا۔

    ایف اے ٹی ایف اجلاس میں دہشتگردی اورمنی لانڈرنگ کیخلاف نافذ کردہ قوانین اور آٹھ خصوصی سفارشات پرغور ہوگا۔

    نگران وزیر خزانہ شمشاد اخترکا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لیے رقوم کی فراہمی کو روکنے کے لیے اسٹیٹ بینک، دیگر بینکوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان تعاون کو مزید بہتر کیا گیا ہے۔

    ماہرین کے مطابق پاکستان کا گرئے لسٹ میں شامل ہونا ملکی معشیت کیلئے نقصان دہ ہے۔


    مزید پڑھیں : پاکستان کی گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے کوشش تیز، عالمی اداروں سے تعاون کا فیصلہ


    زرائع کے مطابق جولائی میں ایف اے ٹی ایف کے وفد کی پاکستان آمد متوقع ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان سال 2012 سے 2015 تک ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل تھا، ذرائع کے مطابق جولائی میں ایف اے ٹی ایف کے وفد کی پاکستان آمد متوقع ہے

    واضح رہے کہ ایف اے ٹی ایف کے گزشتہ اجلاس میں پاکستان کے تین رکنی وفد نے 27 صفحات پر مشتمل اینٹی منی لانڈرنگ اوراینٹی ٹیرر فناسنگ اقدامات پرمبنی رپورٹ پیش کی تھی، سابقہ دور حکومت میں پیش کی جانے والی رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ یاد رہے کہ امریکا اور اس کے اتحادی ممالک نے پاکستان کا نام دہشت گرد تنظیموں کے مالی معاملات پر کڑی نظر نہ رکھنے والے ممالک کی واچ لسٹ میں شامل کرنے کی قرارداد پیش کی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔