Tag: FATF

  • ایف اے ٹی ایف کا معاملہ، چین  پاکستان کی حمایت بول پڑا

    ایف اے ٹی ایف کا معاملہ، چین پاکستان کی حمایت بول پڑا

    بیجنگ : ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر چین نے پاکستان کی حمایت کرتے ہوئے کہا ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی رینکنگ تبدیل نہ کرنےکافیصلہ کیا بلکہ دہشت گردوں کی فنانسنگ روکنےکےلئے پاکستانی اقدامات کوتسلیم کیا۔

    تفصیلات کے مطابق بیجنگ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چین کی وزارت خارجہ کےترجمان نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنےکااہم ادارہ ہے اور اس کا مقصد ایسی سرگرمیاں روکنے میں ممالک کی مدد کرنا ہے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف نےپاکستان کی رینکنگ تبدیل نہیں کی، دہشت گردوں کی فنانسنگ روکنے کے لئے پاکستانی اقدامات کو تسلیم کیا گیا، یہ پاکستانی کوششوں کی حوصلہ افزائی تھی، ایف اے ٹی ایف کا مقصد ہے وہ ایسی کوششوں کی حوصلہ افزائی کرے۔

    چینی ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان کی کاؤنٹرٹیررازم فنانسنگ سسٹم بہتر بنانے کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، ایف اے ٹی ایف رکن ممالک کے ساتھ مل کر پاکستان کو مزید تعاون اور مدد فراہم کرنے کے لئے کام کریں گے۔

    یاد رہے گزشتہ ماہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا تھا جس میں بھارت کی جانب سے پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کی کوشش ناکام ہوگئی تھی۔

    مزید پڑھیں : ایف اے ٹی ایف : بھارت کی تمام سازشیں ناکام، پاکستان بلیک لسٹ ہونے سے بچ گیا

    فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف ) کے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنی کارکردگی بہتر کی ہے، فی الحال پاکستان کا نام فروری دو ہزاربیس تک گرے لسٹ میں ہی رہے گا۔

    بعد ازاں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ایکشن پلان اور مطالبات پر عمل درآمد کیلئے وزارت داخلہ میں ایف اے ٹی ایف سیل تشکیل دیا گیا ، خصوصی سیل کا مقصد منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے اقدامات کو یقینی بنانا ہے۔

  • وزارت داخلہ میں ایف اے ٹی ایف سیل تشکیل، ایف آئی اے کے افسران بھی شامل

    وزارت داخلہ میں ایف اے ٹی ایف سیل تشکیل، ایف آئی اے کے افسران بھی شامل

    اسلام آباد : فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ایکشن پلان اور مطالبات پر عمل درآمد کیلئے وزارت داخلہ میں ایف اے ٹی ایف سیل تشکیل دے دیا گیا، خصوصی سیل میں ایف آئی اے کے تین افسران شامل کیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان میں منی لانڈرنگ، دہشت گردوں کی معالی معاونت سمیت دیگر مسائل پر قابو پانے کیلئے وزارت داخلہ میں ایف اے ٹی ایف سیل تشکیل دیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف اے ٹی ایف سیل میں ایف آئی اے کے تین افسران شامل ہوں گے، مذکورہ سیل ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر میں قائم کیا گیا ہے۔

     سیل میں شامل تمام افسران ایف اے ٹی ایف کے ساتھ براہ راست رابطے میں رہیں گے،ایف اے ٹی ایف سیل ایف ائی اے کے تمام زونل دفاتر سے معلومات حاصل کرے گا۔ 

    ذرائع کے مطابق افسران کو ایف آئی اے کے مختلف زونل دفاتر سے شامل کیا گیا ہے، ایف اے ٹی ایف سیل ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر کام کرے گا۔

    ذرائع کے مطابق خصوصی سیل کا مقصد منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے اقدامات کو یقینی بنانا ہے۔

  • پاکستان گرے لسٹ سے کیوں نہ نکل سکا؟ وزیراعظم  نے اہم اجلاس طلب کرلیا

    پاکستان گرے لسٹ سے کیوں نہ نکل سکا؟ وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کرلیا

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے ایف اےٹی ایف معاملے پراہم اجلاس طلب کرلیا ، جس میں ایف اے ٹی ایف اجلاس میں شریک ٹیم وزیراعظم کو بریفنگ دے گی، پاکستان کا نام فروری دو ہزاربیس تک گرے لسٹ میں ہی ر ہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے فناشنل ایکشن ٹاسک فورس میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نہ نکلنے پر اجلاس اہم طلب کرلیا ہے، اجلاس میں ایف اے ٹی ایف اجلاس میں شریک ٹیم وزیراعظم کو بریفنگ دے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کوایف اےٹی ایف کےحالیہ اجلاس میں پیشرفت پرآگاہ کیا جائے گا، اب تک کن شرائط پر عمل ہوچکا ؟ کن پرمزید کام باقی ہے،بریفنگ دی جائے گی جبکہ ایف اے ٹی ایف شرائط پر عملدرآمد کیلئے حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوگا۔

    دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے معاشی ٹیم کا بھی اہم اجلاس طلب کرلیا ہے ، اجلاس میں عبدالرزاق داؤد اور حماد اظہر, چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی، چیئرمین سرمایہ کاری شریک ہوں گے۔

    وزیر اعظم کو ملک کی مجموعی معاشی صورتحال اور سرمایہ کاری سمیت معیشت میں بہتری پر بریفنگ دی جائے گی اور ٹیکس محصولات پرکامیابیوں سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں : ایف اے ٹی ایف : بھارت کی تمام سازشیں ناکام، پاکستان بلیک لسٹ ہونے سے بچ گیا

    یاد رہے 18 اکتوبر کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا تھا جس میں بھارت کی جانب سے پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کی کوشش ناکام ہوگئی تھی۔

    فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف ) کے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنی کارکردگی بہتر کی ہے، فی الحال پاکستان کا نام فروری دو ہزاربیس تک گرے لسٹ میں ہی ر ہے گا۔

    بعد ازاں وفاقی وزیر برائے معاشی امور حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے تمام اہداف مکمل کرنے کا ہدف ہے، پاکستان 2020 میں ایف اے ٹی ایف کی گرے سے وائٹ لسٹ میں آجائے گا۔

  • نیکٹا ایکٹ میں ترمیم، بورڈ میں توسیع اور دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ

    نیکٹا ایکٹ میں ترمیم، بورڈ میں توسیع اور دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے نیکٹا ایکٹ میں ترمیم اور بورڈ میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے، ایکٹ کو منظوری کیلئے قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت نے نیکٹا ایکٹ میں ترمیم اور بورڈ میں توسیع کا فیصلہ کرلیا، ایف اے ٹی ایف کی کڑی شرائط پر وفاقی حکومت نے اہم اقدام کرتے ہوئے ایکٹ کو منظوری کیلئے قومی اسمبلی اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔

    بل کو نیشنل کاؤنٹر ٹیرر ازم اتھارٹی ترمیمی بل2019 کانام دیا گیا ہے، فیصلہ کن کارروائی کیلئے ادارے کو فیصلہ سازی کا اختیار دینے کی تجویز دی گئی ہے۔

    نیکٹا کے بورڈ آف گورنرز اور ایگزیکٹو کمیٹی ممبران میں اضافہ کیا جائے گا، پہلی بار قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ارکان کو اتھارٹی میں شامل کیا جائے گا۔

    سینیٹ و قومی اسمبلی سے1،1رکن بطور مستقل رکن شامل ہوگا، قومی سلامتی کے اداروں کو بھی اتھارٹی میں شامل کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

    وزیر داخلہ اتھارٹی کے بورڈ آف گورنرز کے سربراہ ہوں گے، اس کے علاوہ نیکٹا کے کام کا دائرہ کار بھی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نیشنل کوآرینیٹر نیکٹا ہوں گے۔

  • پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کے بھارتی عزائم خاک میں مل گئے: فردوس عاشق

    پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کے بھارتی عزائم خاک میں مل گئے: فردوس عاشق

    اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدام کو سراہنا مخلص کوششوں کا اعتراف ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس ضمن میں مزید اقدامات کرنے کے لیے پرعزم ہے، پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کے بھارتی عزائم خاک میں مل گئے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے کے لیے کوشاں تھا، وزیراعظم مخلص کاوشوں سے پاکستان کا مثبت تشخص دنیا کے سامنے لارہے ہیں۔

    ٹوئٹ میں معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ قیام پاکستان کے مخالفین کی اولادیں استحکام میں روڑے اٹکار ہی ہیں، پاکستان گرے لسٹ میں ہے، آئندہ چند ماہ نہایت اہم ہیں۔

    ایف اے ٹی ایف : بھارت کی تمام سازشیں ناکام، پاکستان بلیک لسٹ ہونے سے بچ گیا

    معاون خصوصی فردوس عاشق نے دھرنے سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ مولانا دہشت بن کر قومی تشخص اور وقار کیوں مجروح کرنا چاہتے ہیں؟

    خیال رہے کہ دو روز قبل فرانس کے دارالحکومت پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا تھا جس میں بھارت کی جانب سے پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

    ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف ) کے صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اپنی کارکردگی بہتر کی ہے، فی الحال پاکستان کا نام فروری دوہزاربیس تک گرے لسٹ میں ہی ر ہے گا۔

  • ایف اے ٹی ایف : بھارت کی تمام سازشیں ناکام، پاکستان بلیک لسٹ ہونے سے بچ گیا

    ایف اے ٹی ایف : بھارت کی تمام سازشیں ناکام، پاکستان بلیک لسٹ ہونے سے بچ گیا

    فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف ) کے صدر نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنی کارکردگی بہتر کی ہے، فی الحال پاکستان کا نام فروری دوہزاربیس تک گرے لسٹ میں ہی ر ہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا جس میں بھارت کی جانب سے پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

    معیشت کے میدان سے پاکستان کے لیے اچھی خبرآگئی۔ ایف اے ٹی ایف میں بھارت کی تمام سازشیں ناکام ہوگئیں ۔پاکستان بلیک لسٹ ہونے سے بچ گیا۔

    اجلاس کے بعد فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف ) کے صدر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان کی نئی حکومت نے بہتراقدامات کیے ہیں لہٰذا پاکستان فروری سال دو ہزار بیس تک گرے لسٹ میں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے خاتمے پر بھی کافی کام کیا گیا ہے۔

    صدر ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد، منی لانڈرنگ اور ٹیرر فناسنگ کیخلاف معاملات میں مزید بہتری کے لیےپاکستان کو فروری دوہزاربیس تک وقت دیا گیا ہے۔

    صدر ایف اے ٹی ایف نے مزید کہا کہ پاکستان کو ابھی کچھ اہداف پر اقدامات کی ضرورت ہے، پاکستان سے متعلق مزید فیصلے آئندہ پلانری اجلاس میں ہوں گے۔

    واضح رہے کہ بھارت نے بلیک لسٹ نہ کرنے پر پاکستان کو سخت وارننگ دلوانے کی کوششیں کیں۔ دو روز قبل پاکستانی وفد نے عمل درآمد رپورٹ جمع کروائی تھی، وزیر اقتصادی امور حماد اظہر کی سربراہی میں ٹیم نے اقدامات پر بریفنگ دی تھی۔

    یاد رہے کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کے ادارے کے تعاون سے نئی نیشنل رسک اسیسمنٹ اسٹڈی مکمل کر کے ڈیڑھ سو صفحات کی رپورٹ ایف اے ٹی ایف کو بھجوائی تھی۔

    اس رپورٹ میں تین اہم پہلوؤں کے حوالے سے رسک اسیسمنٹ کی گئی ہے، جن میں سرِ فہرست ٹیررازم اور ٹیررازم فنانسنگ کے خطرات کا تعین ہے۔

  • گرے لسٹ کا معاملہ ، پاکستان کی قسمت کا  فیصلہ 18اکتوبر کو ہوگا

    گرے لسٹ کا معاملہ ، پاکستان کی قسمت کا فیصلہ 18اکتوبر کو ہوگا

    پیرس : فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس پیرس میں جاری ہے، پاکستان کے بارےمیں حتمی اعلان  18اکتوبر کو متوقع ہے، گرے لسٹ سے نکلنے کیلئے پاکستان کو چین ، ملائیشیا اور ترکی کی حمایت حاصل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا اجلاس چین کی صدارت میں پیرس میں جاری ہے، پیرس میں ہونیوالےاجلاس میں ایف اےٹی ایف نے اقدامات کا جائزہ لیا۔

    ایف اے ٹی ایف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان میں کہا پلینری میٹنگ کاآغازصدرایف اےٹی ایف کےخطاب سےہوا، اجلاس کےاہم فیصلوں کا اعلان 18اکتوبر کو کیاجائے گا، ٹیرر فنانسنگ اورمنی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات کا فیصلہ کیا جائے گا۔

    ایف اے ٹی ایف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان، ایران سمیت دیگر ممالک سے متعلق فیصلہ بھی جمعے کو جاری کیا جائے گا۔

    دوسری جانب وزارت خزانہ نے کہا پاکستان نے ٹیررفنانسنگ،منی لانڈرنگ کیخلاف قابل ذکراقدامات کئےہیں، ایف اے ٹی ایف کی جانب سےحتمی اعلان 18اکتوبر کو کیا جائے گا ، گرےلسٹ سے نکلنے کیلئے پاکستان کو 3 ممالک کی سپورٹ درکار ہوگی اور پاکستان کو چین ، ملائیشیا اورترکی کی حمایت حاصل ہیں۔

    پاکستان نے ٹیرر فنانسنگ اورمنی لانڈرنگ کے خلاف قابل ذکر اقدامات کئے ہیں۔جس کےنتیجے میں پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں جانے کے خدشات نہ ہونےکےبرابررہ گئے ہیں۔

    پاکستانی وفدستائیس اعتراضات سےمتعلق عملدرآمد کی رپورٹ اتوارکواجلاس میں جمع کراچکا ہے، جس پراجلاس میں غورکیا جائےگا۔ جس کے بعدپاکستان کےاسٹیٹس کا فیصلہ ہوسکے گا۔

    ایف اےٹی ایف کےاجلاس میں شرکت کیلئےپاکستان کا وفد وفاقی وزیربرائےاقتصادی امورحماداظہرکی قیادت میں پیرس میں موجود ہے، ذرائع کےمطابق پاکستان کو مزید اقدامات کیلئے چار ماہ کی مہلت ملنے کا امکان ہے۔

  • ایف اے ٹی ایف کا ایکش پلان پر پاکستان کے اقدامات پر اظہار اطمینان

    ایف اے ٹی ایف کا ایکش پلان پر پاکستان کے اقدامات پر اظہار اطمینان

    پیرس: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے ایکشن پلان سے متعلق پاکستان کے اقدامات اور پیش رفت پر اظہار اطمینان کر دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان باضابطہ مذاکرات کا آغاز آج سے پیرس میں ہو گیا ہے، پاکستانی وفد نے وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر کی قیادت میں ایف اے ٹی ایف کے اہم اجلاس میں شرکت کی۔

    پاکستانی وفد میں اسٹیٹ بینک، نیکٹا، ایف آئی اے، ایف بی آر اور ایس ای سی پی حکام بھی شامل ہیں، وفد نے بتایا کہ پاکستان نے 27 میں سے 20 نکات پر مثبت پیش رفت کی ہے اور کالعدم تنظیموں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کی گئیں۔

    ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کے اقدامات اور پیش رفت پر اظہار اطمینان کیا، چین، ترکی اور ملائیشیا نے ایف اے ٹی ایف کے ایکش پلان پر پاکستان کے اقدامات کو سراہا، ذرایع نے بتایا کہ اہم اقدامات کے نتیجے میں پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں جانے کے خدشات نہ ہونے کے برابر رہ گئے ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں اپنا جواب جمع کروا دیا ہے، حماد اظہر

    ایف اے ٹی ایف اجلاس سے متعلق حتمی رپورٹ 18 اکتوبر کو جاری کی جائے گی۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان نے اقوام متحدہ کے ادارے کے تعاون سے نئی نیشنل رسک اسیسمنٹ اسٹڈی مکمل کر کے ڈیڑھ سو صفحات کی رپورٹ ایف اے ٹی ایف کو بھجوائی تھی، اس رپورٹ میں تین اہم پہلوؤں کے حوالے سے رسک اسیسمنٹ کی گئی ہے، جن میں سرِ فہرست ٹیررازم اور ٹیررازم فنانسنگ کے خطرات کا تعین ہے۔

    خیال رہے کہ پڑوسی ملک بھارت ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو بدنام کرنے اور بلیک لسٹ کرنے کی کوششیں کر رہا ہے لیکن اسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

  • گرے لسٹ کا معاملہ ،پاکستان اورایف اے ٹی ایف میں باضابطہ مذاکرات کا آج سے آغاز

    گرے لسٹ کا معاملہ ،پاکستان اورایف اے ٹی ایف میں باضابطہ مذاکرات کا آج سے آغاز

    پیرس : پاکستان اور ایف اے ٹی ایف کے درمیان باضابطہ مذاکرات کا آغاز آج سے پیرس میں ہوگا، جس میں پاکستان کے گرے لسٹ سے نکلنے کا معاملہ زیر بحث آئے گا، ایف اے ٹی ایف کا اجلاس اٹھارہ اکتوبرتک جاری رہے گا۔

    تفصیلات کے مطابق فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کا سالانہ اجلاس پیرس میں جاری ہے، پاکستان کا وفد اجلاس میں شرکت کیلئے پیرس پہنچ گیا ہے ، وفدکی سربراہی وزیربرائےاقتصادی امور حماد اظہر کررہے ہیں۔

    پاکستان اورایف اےٹی ایف کےدرمیان باضابطہ مذاکرات کا آغاز آج سےپیرس میں ہوگا ، اجلاس میں ایف اےٹی ایف ایکشن پرعملدرآمد کےحوالےسےپیش کردہ نئی نیشنل رسک اسیسمنٹ کاجائزہ لیاجائے گا اور پاکستان کےگرے لسٹ سےنکلنےکامعاملہ بھی زیربحث آئےگا۔

    مذاکرات سے قبل پاکستان کی ٹیکنیکل ٹیم نے اتوارکوایف اےٹی ایف کے غیر رسمی اجلاس میں شرکت کی۔

    مزید پڑھیں : پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے اجلاس میں اپنا جواب جمع کروا دیا ہے، حماد اظہر

    پاکستان نے اقوام متحدہ کے ادارے کے تعاون سے نئی نیشنل رسک اسیسمنٹ اسٹڈی مکمل کرکےڈیڑھ سو صفحات کی رپورٹ فیٹف کو بھجوائی تھی، اس رپورٹ میں تین اہم پہلووں کے حوالے سے رسک اسیسمنٹ کی گئی ہے، سرفہرست ٹیررازم اور ٹیررازم فنانسنگ کے خطرات کا تعین کیا گیا ہے۔

    ایف اے ٹی ایف کا اجلاس اٹھارہ اکتوبرتک جاری رہے گا۔

    یاد رہے ستمبر میں پاکستان ایف اے ٹی ایف میں ایکشن پلان پرعملدرآمد کے لئے مذاکرات بینکاک میں ہوئے تھے ، جس کے بعد وزیر برائےاقتصادی امور حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ایف اےٹی ایف کے اجلاس میں اپنا جواب جمع کروادیاہے ، ایف اےٹی ایف حکام کو بریفنگ پہلے سے بہت موثررہی ہے ، ایف اے ٹی ایف تکنیکی وفد پاکستان کی بریفنگ پر رپورٹ مرتب کرےگا۔

    اس سے قبل ایشیا پیسیفک گروپ کے اجلاس میں بھارت کی پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش اور پاکستان مخالف پروپگینڈا مہم ناکام ہوگئیں تھیں، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ذیلی ایشیا پیسیفک گروپ کا آسٹریلیا میں اجلاس ہوا تھا۔

  • ایف اے ٹی ایف کے ابتدائی اجلاس کا آغاز 13 اکتوبر سے ہوگا

    ایف اے ٹی ایف کے ابتدائی اجلاس کا آغاز 13 اکتوبر سے ہوگا

    اسلام آباد: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کا ابتدائی اجلاس 13 سے 18 اکتوبر تک پیرس میں ہوگا، وفاقی وزیر اقتصادی امور ڈویژن حماد اظہر اجلاس میں شرکت کے لیے آج روانہ ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں ہونے والے ایف اے ٹی ایف اجلاس کے لیے پاکستان نے اپنی دستاویزات پیش کردی ہیں، وفاقی وزیر اقتصادی امور ڈویژن حماد اظہر اجلاس میں شرکت کے لیے آج روانہ ہوں گے۔

    ایف اے ٹی ایف کی جانب سے پاکستان سے منی لانڈرنگ سے متعلق مزید سوالات پوچھے گئے تھے، پاکستان پیرس اجلاس میں جواب پیش کرے گا۔

    اپنے جواب میں پاکستان کی جانب سے منی لانڈرنگ اور تخریب کاروں کی معاونت کرنے والے اکاؤنٹس اور اثاثوں کے بارے میں تفصیلات کی وضاحت کی جائے گی، حماد اظہر پاکستانی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

    خیال رہے کہ ایف اے ٹی ایف کا گزشتہ اجلاس ستمبر میں ہوا تھا جس میں پاکستان نے مؤثر انداز میں اپنا کیس پیش کیا، ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ پر پاکستان کے بارے میں حتمی فیصلہ رواں اجلاس میں ہوگا۔

    گزشتہ اجلاس میں پاکستان نے مختلف معاملات پر پیش رفت سے متعلق ذیلی گروپ کو آگاہ کیا تھا جبکہ پاکستان نے اقدامات پر مبنی رپورٹ بھی جمع کروائی تھی۔

    گزشتہ اجلاس میں پاکستان اورایف اے ٹی ایف حکام میں براہ راست مذاکرات بنکاک میں ہوئے تھے، بات چیت کے ایجنڈے میں سرفہرست دہشت گردی اور ٹیررازم فنانسنگ کے خطرات شامل تھے۔

    مذاکرات کے نتیجے میں پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے یا بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا جانا تھا جو اب رواں اجلاس میں سامنے آئے گا۔