Tag: Father and daughter

  • بھوکے پیاسے مرنے والے باپ بیٹی کی لاشیں مل گئیں

    بھوکے پیاسے مرنے والے باپ بیٹی کی لاشیں مل گئیں

    نیشنل پارک میں پیدل سفر کرنے والے باپ بیٹی کی اندوہناک موت واقع ہوئی ہے، دونوں کے پاس پانی کی ذخیرہ ختم ہوگیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوٹاہ کے کینیون لینڈز نیشنل پارک میں پانی ختم ہونے کے بعد پیدل سفر کرنے والے باپ اور بیٹی مردہ پائے گئے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس سے بڑھ جانے کے باعث اور پانی کا ذخیرہ ختم ہوجانے پر باپ بیٹی پیاس سے مر گئے۔

    باون سالہ البینو ہیریرا ایسپینوزا اور ان کی 23 سالہ بیٹی بیٹریز ہیریرا گرین بے، جمعے کو سنکلائن لوپ ٹریل پر ہائیک کر رہے تھے جب وہ گم ہو گئے، انہوں نے مدد کے لیے 911 پر ٹیکسٹ میسج کیا اور بتایا کہ وہ پھنسے ہوئے ہیں۔

    پولیس نے نیشنل پارک سروس کو الرٹ کیا جس نے فوری طور پر لاپتہ ہائیکرز کی تلاش شروع کی۔ ان کی لاشیں شام 6 بجے کے قریب ملی تھیں۔

    انتظامیہ نے بتایا کہ جب ان کا پتہ لگایا گیا تو دونوں افراد پہلے ہی مرچکے تھے، دور دراز علاقے اور ناہموار علاقے کی وجہ سے پیدل سفر کرنے والوں کی لاشیں نکالنے کے لیے ایک ہیلی کاپٹر ٹیم کو لایا گیا جس نے ان کی باقیات کو ہفتے کی صبح پہاڑ سے ہوائی جہاز سے اتارا گیا۔

  • فٹ پاتھ پر رہنے والے رکشا ڈرائیور باپ بیٹی کی دلخراش داستان

    فٹ پاتھ پر رہنے والے رکشا ڈرائیور باپ بیٹی کی دلخراش داستان

    کراچی : ماں کا کردار روز اول سے ہی مثالی رہا ہے جس کی چاہت اور ممتا کی کوئی حد نہیں لیکن اس کے باوجود باپ کی شفقت بھی بے مثال ہوتی ہے، بے حسی کے اس دور میں جہاں ایک ماں کو اپنے بچے پالنے کے لیے زمانے بھر کی تکالیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے، وہیں ایک باپ بھی ان ہی مشکلات کا شکار ہے۔

    کراچی کی شاہراہوں پر رہنے والے ایک رکشا ڈرائیور باپ اور اس کی بیٹی کی روداد جو قارئین کو سوچنے پر مجبور کردے گی۔

    پروگرام کی مکمل ویڈیو:

    رکشا ڈرائیور 44سالہ عبدالواحد نے اپنی 8 سالہ بیٹی اریبہ کو پالنے کے لیے دن رات ایک کردیا۔ والدین اور چھ بہن بھائیوں کے ہوتے ہوئے بھی عبدالواحد اپنی اکلوتی بیٹی کو سارا دن اپنے ساتھ رکشا میں رکھنے پر مجبور ہے۔

    Areeba-01

    وہ اکثر رات کے اوقات میں اپنی بیٹی کے ساتھ کبھی کسی فٹ پاتھ اور کبھی پارکنگ ایریا میں سونے پر مجبور رہا، آٹھ سالہ اریبہ کو ماں اور باپ بن کر پالنے والا عبدالواحد کو ایک مثالی باپ کہا جائے تو غلط نہ ہوگا۔

    Areeba-02

    اے آر وائی نیوز کے مارننگ شو میں عبدالواحد نے اپنی آپ بیتی سنائی جسے سن کر حاضرین بھی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے ان کے آنکھو میں آنسو آگئے۔

    Areeba-03