Tag: Father and son

  • بیٹے کو ڈوبنے سے بچانے والا سعودی ڈاکٹر خود بھی چل بسا

    بیٹے کو ڈوبنے سے بچانے والا سعودی ڈاکٹر خود بھی چل بسا

    سوئٹزر لینڈ میں ایک آبشار پر پکنک کے دوران ایک باپ نے اپنے دوسالہ بیٹے کو پانی میں ڈوبنے سے بچاتے ہوئے اپنی جان کی بازی ہار دی۔

    دونوں باپ بیٹے کی موت کے بعد ان کے اہل خانہ میں چیخ و پکار مچ گئی، چند گھنٹے بعد باپ کی لاش تو مل گئی لیکن بچے کا لاش کو تلاش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ اندوہناک واقعہ کچھ روز قبل سوئٹزر لینڈ کے پہاڑی علاقے میں واقع برینز جھیل کے آبشار پر پیش آیا تھا۔

    دو سالہ عبدالعزیز پاؤں پھسلنے سے جھیل میں گر گیا تھا، اس پر والد ڈاکٹر عبداللہ نے پانی میں کود کر بیٹے کی جان بچانے کی کوشش کی مگر وہ بھی موت کا شکار ہوگیا۔

    child

    سعودی ڈاکٹر عبد اللہ العنزی کے بھائی عامر العنزی نے میڈیا کو بتایا کہ سوئٹزر لینڈ میں سعودی سفیر ڈاکٹر عادل مرداد نے ان سے فون پر رابطہ کیا ہے۔

    العنزی کے مطابق دو روز بعد جھیل کے کنارے اس کے بھائی کی لاش مل گئی، میت کو سعودی عرب منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ہفتے کے روز ریاض میں ڈاکٹر عبد اللہ کی نماز جنازہ اور تدفین ہوئی۔

  • کراچی : برساتی نالے میں ڈوب کر باپ بیٹا سمیت تین افراد جاں بحق

    کراچی : برساتی نالے میں ڈوب کر باپ بیٹا سمیت تین افراد جاں بحق

    کراچی : شہر قائد میں مون سون بارشوں نے تباہی مچادی،تھانہ سچل کی حدودمیں 3افراد نالے میں ڈوب گئے، جن میں سے دو باپ بیٹا ہیں، ریسکیو ٹیمیں ڈوبنے والوں کو تلاش کررہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں مون سون بارشوں نے کئی گھروں میں صف ماتم بچھا دی، مختلف حادثات و واقعات میں اب تک 18 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    کراچی کے علاقے تھانہ سچل تھانے کی حدود میں 3افراد برساتی نالے میں ڈوب گئے، اس حوالے سے ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدو زئی نے میڈیا کو بتایا کہ واقعہ کل رات 9بجے پیش آیا تھا، ، ڈوبنے والے افراد میں باپ بیٹا بھی شامل ہیں۔

    ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ علاقہ کا ایک شخص ڈوبنے والے باپ بیٹے کو بچانے گیا تو وہ بھی ڈوب گیا، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں تینوں افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔

    گزشتہ روز کراچی کے علاقے گلستان جوہر صائمہ اسکوائر کی دیوار گرنے سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے تھے، جاں بحق افراد میں 4 بچے، 3 خواتین بھی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ کراچی میں جمعرات کی صبح سے موسلادھار بارش کا سلسلہ دن بھر جاری رہا، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 200 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی جس کے بعد شہر کی اہم سڑکیں اور شاہراہیں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں۔

  • آدم خورباپ بیٹے  ’مہمان ‘کا سوپ بنا کر پی گئے، گوشت فرج میں رکھ دیا

    آدم خورباپ بیٹے ’مہمان ‘کا سوپ بنا کر پی گئے، گوشت فرج میں رکھ دیا

    کیف : یوکرائن میں آدم خور باپ بیٹے نے مہمان کو قتل کرکے اس کا سوپ بناکر پی لیا اور باقی گوشت فرج میں رکھ دیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے ساتھی کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کرنے اور اس کا سوپ بناکر پینے کے الزام میں دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

    خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ملزمان اور مقتول کے درمیان کوئی تنازعہ تو نہیں تھا تاہم 41 سالہ ماکسم کوسٹیوکو کو دعوت پر مدعو کیا تھا۔

    بیس سالہ ملزم یاروسلف نے پولیس کو بتایا کہ میں نے مقتول کو پست سے مضبوطی سے پکڑا اور والد جلدی سے اس کا گلا کاٹ دیا جس کے بعد تیز دھار آلے سے سابق پولیس افسر کے ٹکڑے کیے اور سوپ بناکر پیا اور باقی گوشت فرج میں محفوظ کردیا۔

    گواہوں کا کہنا ہے کہ آدم خور باپ بیٹے سابق پولیس افسر کی گمشدگی کے روز مقتول کے ساتھ تھے، پراسکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ مقتول پیٹروو کا سر ایک باکس سے برآمد ہوا جو بالکونی میں رکھا ہوا تھا۔

    مزید پڑھیں : پیسوں کا تنازعہ، ملزم نے دوست کے ٹکڑے کرکے فلش میں بہادئیے

    مزید پڑھیں : درندہ صفت بیٹے نے ماں کو قتل کرکے خون پی لیا

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پرایسکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے مقتول کی سربریدہ لاش کا اتنا برا حال کردیا تھا کہ اسے پہنچانا مشکل تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ عدالت نے آدم خور باپ بیٹے پر قتل کا الزام ثابت ہونے پر فرد جرم عائد کردی ہے تاہم ابھی دونوں ملزمان کا ٹرائل جاری ہے۔