Tag: father arrested

  • میلینا فریٹولن : 9 سالہ لڑکی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بڑا انکشاف

    میلینا فریٹولن : 9 سالہ لڑکی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بڑا انکشاف

    نیو یارک: تالاب میں مردہ پائی جانے والی لڑکی کے حوالے سے بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس کے مطابق باپ نے بیوی کو سبق سکھانے کیلیے 9 سالہ بیٹی کو ڈبو کر مار ڈالا۔

    نیویارک : 9 سالہ میلینا فرٹولین کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اس کی موت ڈوبنے سے سانس رکنے کے باعث ہوئی اور یہ ایک قتل کی واردات تھی۔

    پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد میلینا کے والد 45 سالہ لوسیانو فرٹولین کو اپنی بیٹی کے قتل اور لاش چھپانے کے جرم میں گرفتار کر لیا ہے۔ انہوں نے پہلے دعویٰ کیا تھا کہ ان کی بیٹی کو اغوا کر لیا گیا ہے، لیکن پولیس کو ان کے بیان میں تضادات ملے۔

    رپورٹ کے مطابق ملزم فرٹولین اپنی بیٹی میلینا کو لے کر 11 جولائی کو کینیڈا سے نیویارک آیا تھا، دونوں کو ہفتہ کے دن گھر واپس گھر بھی جانا تھا تاکہ میلینا کو اس کی ماں کے حوالے کیا جاسکے، جس کے ساتھ وہ مستقل رہتی تھی۔

    لیکن اسی رات 10 بجے لوسیانو نے 911 پر کال کرکے بتایا کہ اس کی بیٹی کو ایک سفید وین والے شخص نے اغوا کرلیا ہے۔

    پولیس کو تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ میلینا نے شام 6:30 بجے اپنی ماں سے فون پر بات کی تھی اور اسی کے کچھ وقت بعد پولیس کو شبہ ہے کہ باپ نے اپنی بیٹی کو قتل کرکے اس کی لاش ایک تالاب میں پھینک دی تھی۔

    پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس گاڑی کے بارے میں معلومات فراہم کریں جس میں میلینا اور اس کے والد سفر کر رہے تھے۔ پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ کچھ لیبارٹری ٹیسٹ مکمل ہونے کے بعد جاری کی جائے گی۔

  • کراچی : باپ کے ہاتھوں نوجوان بیٹے کا سفاکانہ قتل

    کراچی : باپ کے ہاتھوں نوجوان بیٹے کا سفاکانہ قتل

    کراچی : اورنگی ٹاؤن میں باپ نے نوجوان بیٹے کو قتل کردیا، ملزم نے گرفتاری کے بعد دوران تفتیش قتل کا اعتراف کرلیا۔

    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن اقبال مارکیٹ میں نوجوان کے قتل کا واقعہ پیش آیا ہے جسے کسی اور بے نہیں اسی کے باپ نے جان سے مار ڈالا۔

    اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور ملزم کو گرفتار کرلیا۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے کے دوران باپ نے بیٹے کو پہلے کرنٹ لگایا اس کے بعد بیلچے کے وار سے30سالہ بیٹے کو قتل کیا۔

    ملزم عبدالغفار نے پولیس کو بیان دیا کہ اس کا بیٹا نامناسب سرگرمیوں میں ملوث تھا، لاکھ سمجھانے کے باوجود حرکتوں سے باز نہیں آتا تھا۔

    اورنگی ٹاؤن پولیس کے مطابق ملزم کوگرفتار کرکے قتل میں استعمال ہونے والا بیلچہ برآمد کرلیا گیا ہے، مقتول بیٹے کی لاش پوسٹ مارٹم کیلیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردی گئی۔

  • شادی شدہ بیٹی کو دریائے راوی میں پھینکنے والا باپ اور رشتہ دار گرفتار

    شادی شدہ بیٹی کو دریائے راوی میں پھینکنے والا باپ اور رشتہ دار گرفتار

    لاہور: سفاک باپ نے بیٹی کو پسند کی شادی کرنے کے جرم میں دریائے راوی میں پھینکنے کی کوشش کی جسے ڈولفن اسکواڈ نے بروقت کارروائی کرکے بچا لیا۔

    کٹار بند روڈ پر ایک لڑکی کو دریا میں پھینکتا دیکھ کر مقامی گارڈ نے فوری طور پر15پر اطلاع دی، پیٹرولنگ پر مامور ڈولفن اسکواڈ کے اہلکار بروقت پہنچ گئے اور لڑکی کو بچالیا۔

    ڈولفن اسکواڈ کے مطابق لڑکی کی شناخت ثانیہ کنول کے نام سے ہوئی ہے، لڑکی نے بتایا ہے کہ میرا والد مجھے دریائے راوی میں پھینکنا چاہتا ہے۔

    گھریلو ناچاقی اور بغیر اجازت پسند کی شادی کرنے پر باپ برکت علی اور اس کے کزن محمد امین نے مل کر واردات کرنے کوشش کی جسے ناکام بنادیا گیا، ملزمان کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

  • پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کے والد گرفتار

    پیپلزپارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کے والد گرفتار

    لاہور : پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن کے والد کو ان کے گھر سے گرفتار کرلیا گیا، اس بات کی تصدیق انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کی۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی پی رہنما ندیم افضل چن نے بتایا کہ میں نجف میں ہوں اور میرے75 سالہ والد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ گرفتار کرنے والوں میرے بوڑھے باپ کو تو چھوڑدو میں خود آکر گرفتاری دوں گا، میرے باپ نے تو15سال پہلے ہی سیاست پر لعنت بھیج دی تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ امیر اور غریب، ورکر اور لیڈر کے لیے علیحدہ علیحدہ قانون، یہ عدل نہیں، اصل جنگ ہی طبقاتی ہے۔

  • 7 دن کی بیٹی کو گولیاں مار کر بے دردی سے قتل کرنے والا باپ گرفتار

    7 دن کی بیٹی کو گولیاں مار کر بے دردی سے قتل کرنے والا باپ گرفتار

    میانوالی : پولیس نے 7 دن کی بیٹی کو بے دردی سے قتل کرنے والے باپ کوبھکر سے گرفتار کرلیا ، وزیراعلیٰ اور آئی جی پنجاب نے ملزم کی جلد گرفتاری کا حکم دیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع میانوالی میں 7 روز کی معصوم بیٹی کو قتل کرنے والے قاتل باپ کو گرفتار کرلیا گیا۔

    ڈی پی او نے بتایا کہ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے بھکر سے گرفتار کیاگیا، وزیراعلیٰ اور آئی جی پنجاب نے ملزم کی جلد گرفتاری کا حکم دیا تھا، جس کے بعد ملزم کی گرفتاری کے لیے 3 ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔

    یاد رہے 3 روز قبل میانوالی میں سفاک باپ نے نومولود کو فائرنگ کر قتل کر دیا تھا ، سوشل میڈیا پر زیرِگردش خبروں کے مطابق میانوالی میں شاہ زیب نامی شخص نے اپنی 7 روز کی بیٹی کو محض اس لیے گولیاں مار دیں کہ اس کی پہلی اولاد بیٹے کی بجائے بیٹی تھی۔

    صارفین نے ننھی پری کی تصاویر شیئر کیں تھیں ، جس میں معصوم جان کو بے ردری سے 5 گولیاں مار کر ابدی نیند سلا دیا گیا تھا۔

  • بھارت میں دور جاہلیت کی یاد تازہ : سفاک باپ کے ہاتھوں معصوم بیٹی قتل

    بھارت میں دور جاہلیت کی یاد تازہ : سفاک باپ کے ہاتھوں معصوم بیٹی قتل

    سہارنپور : بھارت میں دور جاہلیت کی ایک اور مثال سامنے آئی ہے، سفاک باپ نے بیٹا نہ ہونے پر اپنی ایک سالہ معصوم بچی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، سفاک باپ نے اپنی ہی معصوم بچی کو گلا گھونٹ کر بے دردی سے موت کی نیند سلادیا۔

    یہ واقعہ سہارنپور شہر کوتوالی کے علاقے نور بستی کا ہے جہاں ایک سالہ معصوم بچی کو لڑکا نہ ہونا اس قدر مہنگا پڑ گیا جس کی قیمت اسے اپنی جان دے کر چکانی پڑی۔

    اس حوالے سے مقتولہ بچی کے رشتہ داروں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ بچی کا والد ہمیشہ نشے میں دھت رہتا ہے اور اسے اپنے گھر میں بیٹی کی پیدائش بہت ناگوار گزری تھی۔

    رشتہ داروں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بچی کی پیدائش کے روز سے ہی ان کے گھر میں جھگڑے روز کا معمول تھے اور ملزم روزانہ شراب پی کر اپنی بیوی پر ظلم و زیادتی کرتا اور گالم گلوچ کرتا تھا۔

    اس اندوہناک واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی اور اطلاع ملنے پر  پولیس نے بچی کی لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال بھیج دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے مقتولہ بچی کی والدہ کی تحریری شکایت کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کا پوسٹ مارٹم اور دیگر تحقیقات کے بعد ہی اصل صورتحال سامنے آئے گی اور اس جرم میں ملوث شخص کے خلاف کڑی سے کڑی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • ایبٹ آباد : شادی سے انکار، باپ نے بیٹی کو ذبح کرکے خود کشی قرار دے دیا

    ایبٹ آباد : شادی سے انکار، باپ نے بیٹی کو ذبح کرکے خود کشی قرار دے دیا

    ایبٹ آباد : ایک ہفتہ قبل خود کشی قرار دے کر دفنائی جانے والی لڑکی کو قتل کرنے کا انکشاف ہوا ہے، شادی سے انکار پر گھر والوں نے ہی موت کی نیند سلا دیا، پولیس نے والد اور بہنوئی کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد میں انیس سال کی ثوبیہ کو ذبح کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے، ایبٹ آباد کے علاقے گلی بہن کے مقام پر ایک ہفتہ قبل انیس سال کی لڑکی نے مبینہ طور پر گلے پر چھری پھیر خود کشی کی تھی۔

    لڑکی کے گھر والوں نے اسے خودکشی کا رنگ دے کر تدفین کردی، ڈی آئی جی ہزارہ نےشک کی بنا پر مقتولہ کی قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کی درخواست کی جس کے بعد عدالتی حکم پر کارروائی ہوئی تو ساری صورتحال واضح ہوگئی۔

    پوسٹ مارٹم رپورٹ میں حقیقت سامنے آئی کہ مقتولہ ثوبیہ نے خودکشی نہیں کی بلکہ اسے منصوبہ بندی کے تحت قتل کیا گیا۔

    پولیس ذرائع کے مطابق گھر والے لڑکی کی شادی اس کی مرضی کے بغیر کہیں اور کرنا چاہتے تھے، جس پر اسے اعتراض تھا، اہل خانہ نے ثوبیہ کے انکار پر اسے موت کی نیند سلا دیا اور واقعے کو خود کشی کا رنگ دے دیا، والد اور بہنوئی کو حراست میں لے لیا گیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔