Tag: father killed

  • لاہور میں سیشن کورٹ کے باہر فائرنگ سے   باپ  جاں بحق ،  بیٹا زخمی

    لاہور میں سیشن کورٹ کے باہر فائرنگ سے باپ جاں بحق ، بیٹا زخمی

    لاہور : پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں سیشن کورٹ کے دروازے پر فائرنگ کے نتیجے میں باپ جاں بحق اور بیٹا زخمی ہوگیا تاہم ملزمان پولیس کی سخت سیکیورٹی کے باوجود فرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور سیشن کورٹ میں پیشی پر آئے باپ بیٹے پر مخالفین نے فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں باپ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ بیٹا زخمی ہوا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ کاہنہ کا رہائشی عبدالسلام اپنے بیٹے سہیل اسلام کے ہمراہ قتل کے مقدمہ کی پیشی کے لیے سیشن کورٹ گیٹ پر پہنچا تو گھات لگائے مخالفین نے فائرنگ کردی ، فائرنگ سے عبدالسلام موقع پر جاں بحق جبکہ بیٹا زخمی ہو گیا۔

    مقتول کے بڑے بھائی کا کہنا ہے ملزمان اشتہاری ہیں ، یہ واقعات پولیس کی نااہلی ہے۔

    ڈی آئی جی آپریشنز لاہور احسن یونس کا کہنا تھا کہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مزید اقدامات کررہے ہیں ، ڈی آئی جی پولیس نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

  • غربت سے تنگ باپ نے  8ماہ کی بیٹی کو قتل کرکے دفنا دیا

    غربت سے تنگ باپ نے 8ماہ کی بیٹی کو قتل کرکے دفنا دیا

    چونیاں: غربت سے تنگ باپ نے 8 ماہ کی بیٹی کو قتل کرکے دفنا دیا، پولیس نے لاش برآمد کر کے باپ اورماں کوگرفتارکرلیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے غربت اورحالات سے تنگ آکر بیٹی کو قتل کیا۔

    تفصیلات کے مطابق چونیاں میں غربت سے تنگ باپ نے8ماہ کی بچی قتل کرکے صحن میں دفنا دی، پولیس نے مقتول بچی کے باپ اور ماں کو گرفتار کر لیا اور لاش برآمد کرلی ہے اور بچی کی لاش کوٹی ایچ کیواسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے ملزم کی 8ماہ بچی بیماررہتی تھی،دوا کے پیسے نہیں ہوتےتھے، ملزم نےغربت اورحالات سےتنگ آکربیٹی کوقتل کیا۔

    یاد رہے چند روز قبل بھی ایسا ایک واقعہ پیش آیا تھا ، جہاں گھریلو پریشانیوں‌ سے تنگ باپ نے 2 بچوں کو زہر دے کر خودکشی کرلی تھی، ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ والد نے زہریلے مشروب کے تین گلاس پئیے جبکہ دونوں بچوں نے ایک ایک گھونٹ لیا تھا۔

    خیال رہے صوبہ پنجاب کے شہر گجرات میں غربت سے تنگ باپ چار بچوں سمیت نہر میں کود گیاتھا ، اس سے قبل گھریلو حالات سے تنگ آکر ماں نے مبینہ طور پر 2 بچیوں کو نہر میں پھینک دیا تھا، بچیوں کی عمریں ساڑھے سات سال اور تین سال تھیں۔

  • پشاور : شادی کرانے سے انکار پر بیٹیوں نے باپ کو قتل کردیا، دونوں بہنیں گرفتار

    پشاور : شادی کرانے سے انکار پر بیٹیوں نے باپ کو قتل کردیا، دونوں بہنیں گرفتار

    پشاور: دوبہنوں نے پسند کی شادی کی اجازت نہ ملنے پر اپنے والد کو گولی مار کر قتل کردیا، پولیس نے دونوں بہنوں کو گرفتار کرلیا، ملزمان لڑکیوں نے اعتراف جرم کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے مضافاتی علاقے لڑمہ میں خزانہ تھانے کی حدود میں 6 دن قبل دو بہنوں نے اپنے والد کو محض اس بات پر فائرنگ کرکے موت کی نیند سلا دیا کہ وہ ان کی پسند کی شادی میں رکاوٹ تھا۔

    مقتول مشتاق کی عمر 55 سال کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے، بڑی بیٹی منیر نام کے شادی شدہ شخص سےشادی کرنا چاہتی تھی، انکار پر چھوٹی بہن کے ذریعے باپ کو قتل کروادیا۔

    مقتول مشتاق احمد کے بیٹے عبد اللہ نے پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کروائی تھی کہ ان کے والد نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    پولیس نے ابتدائی تفتیش کی تو پتہ چلا کہ شاید یہ خود کشی نہیں ہے بلکہ قتل ہے، پولیس نے مزید تفتیش کی گئی اور مقتول کی دو بیٹیوں خاتمن اور صابیہ کے بیانات قلمبند کیے گئے تو اس سے یہ بات سامنے آئی کہ مشتاق احمد نے خودکشی نہیں کی بلکہ انہیں قتل کیا گیا اور بعد میں ان کی دونوں بیٹیوں نے اس قتل کا اعتراف بھی کر لیا۔

    پولیس کے مطابق مقتول مشتاق آٹو رکشہ چلا کر اپنے بیوی بچوں کا پیٹ پالتے رہے، مقتول کی 22 سالہ بیٹی اور ملزمہ صابیہ پہلے سے شادی شدہ ایک شخص سے شادی کی خواہش مند تھی لیکن ان کے والد نے رشتہ دینے سے انکار کر دیا تھا۔

    ملزمہ کی دوسری بہن 18 سالہ خاتمن جس نے پولیس کے مطابق اپنے والد پر گولی چلائی اور وہ اس کیس میں گرفتار بھی ہے، اپنی بہن کی حمایتی تھی اور اکثر اوقات اس شخص سے فون پر باتیں بھی کیا کرتی تھی۔

  • ریاض : باپ کو قتل کرنے والے سفاک بیٹے کا سر قلم

    ریاض : باپ کو قتل کرنے والے سفاک بیٹے کا سر قلم

    ریاض : سعودی حکومت نے باپ کو قتل کرنے اور لاش کی حرمت پامال کرنے کا جرم ثابت ہونے پر بدھ کے روز بیٹے کو سزائے موت دیتے ہوئے اُس کا سر قلم کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق ریاست سعودی عرب میں وزارت داخلہ نے باپ کو قتل کرنے کے بعد پیٹرول چھڑک کر لاش کو نذر آتش کرنے والے سفاک بیٹے کی سزائے موت پر عمل درآمد کرتے قاتل کا سر قلم کردیا گیا۔

    وزارتِ داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مذکورہ شخص نے اپنے والد کو اُس وقت قتل کیا تھا جب وہ گھر میں استراحت کر رہے تھے، بیٹا ترکی بن محمد بن ساری القحطانی کارروائی کے بعد فرار ہوگیا تھا جسے پولیس نے تلاش کر کے گرفتار کیا۔

    سعودی پولیس کا کہنا تھا کہ سفاک بیٹے کو حراست میں لینے کے بعد قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے تفتیش کی گئی تو درندہ صفت بیٹے نے باپ کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ جرم کا اعتراف کرنے کے بعد مجرم کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں اس نے جج کے سامنے اپنی درندگی پر اظہارِ ندامت کیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کی عدالت نے شاہی فرمان کے تحت مقتول کا قصاص لینے کے لیے مجرم کو سزائے موت دیتے ہوئے بدھ کے روز اُس کا سرقلم کردیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں سماجی جرائم میں ملوث افراد کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی، جس نے اللہ کی حدود عبور کیں اسے شریعت محمدی کے تحت سزا دی جائے گی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ برس جولائی کے مہینے میں سعودی عدالت نے 6 پاکستانیوں پر انسانی اسمگلنگ کا الزام ثابت ہونے پر سزا سنائی تھی علاوہ ازیں پانچ سعودی باشندوں کے بھی سر قلم کیے گئے تھے۔

    یاد رہے کہ سعودی عرب میں سر قلم کیے گئے افراد کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے جن افراد کے سرقلم کیے جاتے ہیں ان میں منشیات کی اسمگلنگ، دہشت گردی، قتل، زیادتی، مسلح ڈکیتی کے جرائم شامل ہیں۔

    برطانیہ سے تعلق رکھنے والی انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ برس سعودی عرب میں ان جرائم پر 153 افراد کو سر قلم کی سزا دی گئی تھی۔